মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩১৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر اندیشہ ہو کہ مکہ میں روزے نہ رکھ سکے گا تو ایک یا دو روزے راستہ میں رکھ لے۔
(۱۳۱۴۰) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إِنْ خَشِیَ أَنْ لاَ یُدْرِکَ الصَّوْمَ بِمَکَّۃَ ، صَامَ فِی الطَّرِیقِ یَوْمًا ، أَوِ اثْنَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤١) حضرت حسن اس شخص کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جو راستہ میں ہو اور اس کو اندیشہ ہو کہ یوم عرفہ سے پہلے نہ پہنچ سکے گا تو وہ تین روزے راستہ میں رکھ لے۔
(۱۳۱۴۱) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ فِی الَّذِی یَکُونُ فِی الطَّرِیقِ : إِنْ خَشِیَ أَنْ لاَ یَقْدَمَ إِلاَّ یَوْمَ عَرَفَۃَ ، صَامَ فِی الطَّرِیقِ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٢) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنے والا روزے نہ رکھ سکے تو اس پر ھدی لازم ہے۔
(۱۳۱۴۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا لَمْ یَصُمِ الْمُتَمَتِّعُ فَعَلَیْہِ الْہَدْیُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٣) حضرت لیث، حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۳۱۴۳) حدَّثَنَا حَفْصٌ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا: إذَا فَاتَہُ الصَّوْمُ فَعَلَیْہِ الْہَدْیُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٤) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ایک شخص حج تمتع کرنے والا حضرت عمر کے پاس آیا وہ دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکا تھا، آپ نے اس سے فرمایا بکری ذبح کر، اس نے عرض کیا میرے پاس بکری نہیں ہے، آپ نے فرمایا اپنے قوم و قبیلہ والوں سے پتہ کرلو، اس نے عرض کیا میری قوم کا کوئی شخص یہاں نہیں ہے، آپ نے فرمایا اے معیقیب ! بکری کی قیمت دیدے۔
(۱۳۱۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ أَنَّ رَجُلاً أَتَی عُمَرَ مُتَمَتِّعًا قَدْ فَاتَہُ الصَّوْمُ فِی الْعَشْرِ ، فَقَالَ لَہُ : اذْبَحْ شَاۃً ، قَالَ : لَیْسَ عِنْدِی ، قَالَ : سَلْ قَوْمَکَ ، قَالَ : لَیْسَ ہَاہُنَا أَحَدٌ مِنْ قَوْمِی ، قَالَ : أَعْطِہِ یَا مُعَیْقِیبَ ثَمَنَ شَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٥) حضرت سعید بن المسیب سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۱۴۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بن شعیب ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس کو دم دینا ضروری ہے اگرچہ اس کو اس کے لیے اپنے کپڑے ہی فروخت کرنا پڑیں۔
(۱۳۱۴۶) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، وَأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بُدَّ مِنْ دَمٍ ، وَلَوْ یَبِیعُ ثَوْبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اس پر دم دینا ضروری ہے اگرچہ وہ صدقہ ہی کیوں نہ کردیا جائے۔
(۱۳۱۴۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : لاَ بُدَّ مِنْ دَمٍ ، وَلَوْ یُتَصَدَّقُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو اندیشہ ہو کہ وہ مکہ میں روزہ نہ رکھ سکے گا
(١٣١٤٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر دم دینا لازم ہے اگرچہ اس کو اپنے کپڑے ہی فروخت کرنا پڑیں۔
(۱۳۱۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لاَ بُدَّ مِنْ دَمٍ ، وَلَوْ یَبِیعُ ثَوْبَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
(١٣١٤٩) حضرت علی فرماتے ہیں کہ اگر دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکے تو وہ حصبہ میں ٹھہرنے والی رات سحری کرے اور تین روزے رکھے، پھر واپس لوٹ کر سات روزے رکھے۔
(۱۳۱۴۹) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِنْ فَاتَہُ الصَّوْمُ فِی الْعَشْرِ تَسَحَّرَ لَیْلَۃَ الْحَصْبَۃِ ، فَصَامَ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ ، وَسَبْعَۃً إذَا رَجَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
(١٣١٥٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس شخص سے ایام حج میں روزے فوت ہوجائیں تو وہ ایام تشریق میں روزے رکھ لے، بیشک یہ بھی ایام حج میں سے ہیں۔
(۱۳۱۵۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ فَاتَہُ ثَلاَثَۃُ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ ، فَلْیَصُمْ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، فَإِنَّہُنَّ مِنَ الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
(١٣١٥١) حضرت عائشہ تمتع کرنے والے کو گنجائش دیتی ہیں کہ اگر وہ دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکے تو ایام تشریق میں روزے رکھ لے۔
(۱۳۱۵۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، أَوْ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَتْ تُرَخِّصُ لِلْمُتَمَتِّعِ أَنْ یَصُومَ أَیَّامَ التَّشْرِیقِ ، إذَا لَمْ یَصُمِ الْعَشْرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
(١٣١٥٢) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ تمتع کرنے والا اگر دس دنوں میں روزے نہ رکھ سکے تو تین روزوں کے بدلے کھانا کھلائے اور جب واپس جائے تو سات روزے رکھے۔
(۱۳۱۵۲) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : الْمُتَمَتِّعُ إذَا فَاتَہُ الصَّوْمُ أَیَّامَ الْعَشْرِ ، أَطْعَمَ عَنِ الثَّلاَثَۃِ وَصَامَ السَّبْعَۃَ إذَا رَجَعَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے روزے میں رخصت دی ہے اور ھدی کو لازم نہیں قرار دیتے
(١٣١٥٣) حضرت عائشہ اور حضرت ابن عمر تمتع کرنے والے کو ایام تشریق میں روزے رکھنے کی رخصت نہیں دیتے سوائے اس کے جو ھدی نہ پائے وہ رکھ سکتا ہے۔
(۱۳۱۵۳) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِیسَی ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ (ح) وَعَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالاَ: لَمْ یُرَخَّصْ فِی أَیَّامِ التَّشْرِیقِ أَنْ یُصَمْنَ، إِلاَّ لِمَنْ لَمْ یَجِدِ الْہَدْیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے ؟
(١٣١٥٤) حضرت عطائ قرآن پاک کی آیت { وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعْتُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں اگر چاہے تو وہ سات روزے راستہ میں رکھ لے اور اگر چاہے تو مکہ میں رکھ لے۔
(۱۳۱۵۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : {وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعْتُمْ} قَالَ : إِنْ شَائَ صَامَہَا فِی الطَّرِیقِ ، وَإِنْ شَائَ بِمَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے ؟
(١٣١٥٥) حضرت حسن سات دنوں کے روزوں کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو راستہ میں رکھ لے اور اگر چاہے اپنے گھر واپس جا کر رکھ لے۔
(۱۳۱۵۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی صِیَامِ السَّبْعَۃِ الأَیَّامِ ، قَالَ : إِنْ شَائَ صَامَ فِی الطَّرِیقِ ، وَإِنْ شَائَ إذَا رَجَعَ إلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے ؟
(١٣١٥٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں سات روزے اگر چاہے تو راستہ میں ہی رکھ لے اور اگر چاہے تو گھر جا کر رکھ لے لیکن لگاتار رکھے درمیان میں وقفہ نہ کرے۔
(۱۳۱۵۶) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : صُمِ السَّبْعَۃَ إِنْ شِئْتَ فِی الطَّرِیقِ ، وَإِنْ شِئْتَ إذَا رَجَعْتَ إلَی أَہْلِکَ ، وَلاَ تُفَرِّقْ بَیْنَہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے ؟
(١٣١٥٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو راستہ میں ہی رکھ لے اور اگر چاہے تو گھر واپس جا کر رکھ لے۔
(۱۳۱۵۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنْ شَائَ صَامَ فِی الطَّرِیقِ ، وَإِنْ شَائَ إذَا رَجع۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے ؟
(١٣١٥٨) حضرت طاؤس قرآن کریم کی آیت { وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعْتُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو الگ الگ دنوں میں رکھ لے لگاتار نہ رکھے۔
(۱۳۱۵۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ ، عَنْ طَاوُوس ؛ {وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعْتُمْ} قَالَ : إِنْ شَائَ فَرَّقَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ واپس گھر جا کر روزے رکھے گا
(١٣١٥٩) حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں جو شخص شوال یا ذی القعدہ میں عمرہ کرے پھر وہ وہیں پر رہے اور حج بھی کرلے تو وہ حج تمتع کرنے والا شمار ہوگا اس پر جو میسر ہو وہ ھدی (جانور) لازم ہے اگر ھدی (جانور) نہ پائے تو ایام حج میں تین روزے رکھے اور گھر واپس جا کر سات روزے اور رکھے۔
(۱۳۱۵۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : مَنِ اعْتَمَرَ فِی شَوَّالٍ ، أَوْ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، ثُمَّ أَقَامَ حَتَّی یَحُجَّ ، فَہُوَ مُتَمَتِّعٌ ، عَلَیْہِ مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ ، وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعَ إلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক: