মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩১৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا
(١٣٢٠٠) حضرت میمون فرماتے ہیں میں نے اپنے اس شہر سے حج کے مہینوں کے علاوہ دوسرے مہینوں میں عمرہ کیا۔
(۱۳۲۰۰) حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مَیْمُونٍ؛ أَنَّہُ قَالَ: اعْتَمَرْتُ مِنْ بَلَدِی ہَذَا فِی غَیْرِ أَشْہُرِ الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٢٠١) حضرت سعید بن المسیب سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین عمرے فرمائے اور تینوں عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا فرمائے۔
(۱۳۲۰۱) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : اعْتَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عُمُرًا ثَلاَثَاً ، کُلَّہَا فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٢٠٢) حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید اور حضرت ابو العالیہ کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حج کے دس دنوں میں عمرہ ادا کیا۔
(۱۳۲۰۲) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی مَعَنٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ جَابِرَ بْنَ زَیْدٍ ، وَأَبَا الْعَالِیَۃِ اعْتَمَرَا فِی الْعَشْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٢٠٣) حضرت یزید اپنے بھائی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے مجھ سے فرمایا : جان لو بیشک رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر والوں کو ذی القعدہ میں عمرہ کروایا، نہ ان کو روکا گیا اور نہ ہی یہ منسوخ کیا گیا اس کے متعلق کہنے والے نے جو چاہا وہ کہہ دیا۔
(۱۳۲۰۳) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الْجُرَیرِیِّ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ أَخِیہِ ، قَالَ : قَالَ لِی عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ ؛ اِعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدَ أَعْمَرَ طَائِفَۃً مِنْ أَہْلِہِ فِی عَشْر ذِی الْحِجَّۃِ ، فَلَمْ یُنْہَ عَنْہُ ، وَلَمْ یَنْزِلْ نَسْخُہُ ، قَالَ فِی ذَلِکَ قَائِلٌ مَا شَائَ۔ (مسلم ۱۶۵۔ ابن ماجہ ۲۹۷۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٢٠٤) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جتنے بھی عمرے کیے ہیں، میں آپ کے ساتھ تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام عمرے ذی القعدہ کے مہینے میں ادا کیے۔
(۱۳۲۰۴) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عُمْرَۃً إِلاَّ شَہِدْتُہَا ، وَمَا اعْتَمَرَ إِلاَّ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کی اجازت دی ہے
(١٣٢٠٥) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ ذی الحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کرنا مجھے حج کے مہینوں کے بعد عمرہ کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۱۳۲۰۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : الْعُمْرَۃُ فِی الْعَشْرِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنَ الْعُمْرَۃِ بَعْدَ الْحَجِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢٠٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوم النحر میں بیت اللہ تشریف لائے اور مکہ میں نماز ظہر ادا فرمائی۔
(۱۳۲۰۶) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَی إلی الْبَیْتِ فَصَلَّی بِمَکَّۃَ الظُّہْرَ ، یَعْنِی یَوْمَ النَّحْرِ۔ (مسلم ۱۱۰۔ ابوداؤد ۱۹۰۰)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢٠٧) حضرت وبرہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسود یوم النحر میں جب رمی فرماتے تو اسی دن بیت اللہ کی زیارت کرتے پھر اسی دن اپنی منزل پر چلے جاتے، یہاں تک کہ جب لوگ نکلتے تو وہ بھی ان کے ساتھ نکلتے۔
(۱۳۲۰۷) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ یَوْمَ النَّحْرِ زَارَ الْبَیْتَ مِنْ یَوْمِہِ ، ثُمَّ رَجَعَ إلَی مَنْزِلِہِ مِنْ یَوْمِہِ ، حَتَّی یَنْفِرَ مَعَ النَّاسِ إذَا نَفَرُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢٠٨) حضرت محمد اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ یوم النحر میں عصر سے پہلے بیت اللہ آ کر اس کا طواف کیا جائے۔
(۱۳۲۰۸) حدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَسْتَحِبُّ أَنْ یَأْتِیَ الْبَیْتَ یَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ الْعَصْرِ فَیَطُوفَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢٠٩) حضرت عبداللہ بن عثمان بن خیثم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ یوم النحر کی رات طواف کیا۔
(۱۳۲۰۹) حدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمَ قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَشِیَّۃَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢١٠) حضرت ابن عمر نے عقبہ کے پیچھے اپنی قربانی کو ذبح کیا اور پھر اپنے سر کا حلق کروایا پھر اپنے اہل کی طرف لوٹنے سے پہلے طواف کیا۔
(۱۳۲۱۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَنْحَرُ ہَدْیَہُ خَلْفَ الْعَقَبَۃِ ، ثُمَّ یَحْلِقُ رَأْسَہُ ، ثُمَّ یُفِیضُ کَمَا ہُوَ إلَی الْبَیْتِ ، قَبْلَ أَنْ یَرْجِعَ إلَی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢١١) حضرت عمرو بن عمرو ابو الزعرائ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الاحوص کے ساتھ سفر حج کیا، جب قربانی کا دن آیا تو آپ نے جمرہ کی رمی اور حلق کروایا اور پھر بیت اللہ کا طواف (طواف افاضہ) کیا اور قربانی نہ کی۔
(۱۳۲۱۱) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَمْرٍو أَبِی الزَّعْرَائِ ، قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ أَبِی الأَحْوَصِ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ رَمَی الْجَمْرَۃَ وَحَلَقَ ، وَأَفَاضَ إلَی الْبَیْتِ ، وَلَمْ یُضَحِّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢١٢) حضرت اسود جب منیٰ سے واپس تشریف لاتے تو رمی کرتے اور حلق کرتے پھر بیت اللہ کا طواف فرماتے لیکن قربانی نہ کرتے۔
(۱۳۲۱۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، قَالَ : کَانَ الأَسْوَدُ إذَا جَائَ مِنْ مِنًی رَمَی وَحَلَقَ ، ثُمَّ زَارَ الْبَیْتَ ، وَلاَ یُضَحِّی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو شخص یوم النحر میں بیت اللہ کی زیارت کرے
(١٣٢١٣) حضرت ابو قلابہ اور حضرت جابر بن زید یوم النحر میں بیت اللہ کا طواف کرتے۔
(۱۳۲۱۳) حُدِّثْتُ عَنِ ابْنِ مُبَارَکٍ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، وَجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ؛ أَنَّہُمَا زَارَا الْبَیْتَ یَوْمَ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٤) حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات کے وقت بیت اللہ کا طواف فرمایا۔
(۱۳۲۱۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَارَ الْبَیْتَ لَیْلاً۔ (ابوداؤد ۱۹۹۳۔ احمد ۱/۲۸۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٥) حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام طواف افاضہ کرنے میں جلدی نہ کرتے سوائے ان حضرات کے جن کے ساتھ ان کے گھر والی ہوتی۔
(۱۳۲۱۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد بْنُ شَابُورَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ یُفِیضُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلاَّ مَنْ کَانَ مِنْہُمْ تَکُونُ مَعَہُ امْرَأَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٦) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات تک طواف کو موخر فرمایا۔
(۱۳۲۱۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَّرَ الزِّیَارَۃَ إلَی اللَّیْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٧) حضرت افلح کے والد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت ابو ایوب کے ساتھ انصار کی ایک جماعت میں تھے کسی شخص نے بھی طواف نہ کیا۔ یہاں تک کہ جب سب لوگ طواف کرچکے تو پھر ہم نے طواف کیا۔ سوائے ایک آدمی جس کے ساتھ اس کے گھروالے تھے۔ اس نے ان کی وجہ سے جلدی طواف کیا۔
(۱۳۲۱۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنْ أَبِیہِ : قَالَ : کُنَّا مَعَ أَبِی أَیُّوبَ نَفَرًا مِنَ الأَنْصَارِ ، فَمَا زَارَ مِنَّا أَحَدٌ الْبَیْتَ حَتَّی کَانَ فِی النَّفْرِ الآخِرِ ، إِلاَّ رَجُلٌ کَانَ مَعَہُ أَہْلُہُ فَتَعَجَّلَ بِہِمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٨) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ واپس آنے تک طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۳۲۱۸) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، وَأَشْعَثَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تُؤَخِّرَ الزِّیَارَۃَ إلَی یَوْمِ النَّفْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢١٩) حضرت محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو منیٰ میں عمامہ باندھے، قمیص پہنے ہوئے دیکھا، انھوں نے ایام تشریق کے آخری دن طواف افاضہ کیا۔
(۱۳۲۱۹) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ بِمِنًی مُعْتَمًّا مُتَقَمِّصًا ، وَکَانَ لاَ یُفِیضُ حَتَّی یَنْفِرَ فِی آخِرِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ۔
তাহকীক: