মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩২১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٠) حضرت ابن عمر اس وقت مکہ آتے جب انھوں نے طوافِ افاضہ کرنا ہوتا تھا۔
(۱۳۲۲۰) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَأْتِی مَکَّۃَ إِلاَّ حِینَ یُفِیضُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢١) حضرت علی یوم النحر کے بعد ایک دن تشریف لائے ان سے کہا گیا، وہ سونے والے ہیں، پھر انھوں نے اس کے بعد طواف نہ کیا۔
(۱۳۲۲۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَأْتِی بَعْدَ النَّحْرِ یَوْمًا ، فَقِیلَ لَہُ : ہُوَ نَائِمٌ ، وَمَا زَارَ الْبَیْتَ بَعْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگلے دن تک طواف موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۲۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَخِّرَہ إلَی الْغَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٣) حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میری حضرت ابو جعفر سے یوم النحر کی صبح ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا میں نے ابھی تک طواف نہیں کیا۔ آپ نے فرمایا : میں نے بھی آج ہی طواف کیا ہے۔
(۱۳۲۲۳) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : لَقِیتُ أَبَا جَعْفَرٍ الْغَدَ مِنْ یَوْمِ النَّحْرِ ، فَقُلْتُ : إِنِّی لَمْ أَزُرِ الْبَیْتَ بعدُ ، فَقَالَ : وَأَنَا إِنَّمَا زُرْتُ الْیَوْمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٤) حضرت عمرو بن دینار نے ایام تشریق کے بعد فرمایا : میں نے ابھی تک طواف نہیں کیا۔
(۱۳۲۲۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ دِینَارٍ یَقُولُ بَعْدَ أَیَّامٍ : مَا زُرْتُ بَعْدُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٥) حضرت ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم رات کے وقت ہی طواف کرتے تھے۔
(۱۳۲۲۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، قَالَ : لَمْ أَعْقِلْ أَبِی یُفِیضُ إِلاَّ لَیْلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ یوم النحر کی رات میں بیت اللہ کا طواف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن مکہ میں رات نہ گذارے۔
(۱۳۲۲۶) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَزُورَ الْبَیْتَ لَیْلاً زِیَارَۃَ یَوْمِ النَّحْرِ ، وَلَکِنْ لاَ یَبِیتَنَّ بِمَکَّۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص طواف چھوڑ دے یہاں تک کہ ایام تشریق گذر جائیں تو وہ اس پر دم ادا کرے۔
(۱۳۲۲۷) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، وَحَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا تَرَکَہُ حَتَّی تَمْضِی تِلْکَ الأَیَّامُ ، أَہْرَاقَ لِذَلِکَ دَمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات طواف میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے
(١٣٢٢٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ یوم النحر تک طواف موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۳۲۲۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَخِّرَ الزِّیَارَۃَ إلَی یَوْمِ النَّحْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٢٩) حضرت حجاج بن عمرو الانصاری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : جو شخص حج کا ارادہ کرے (اور احرام باندھ لے) پھر اس کی ٹانگ وغیرہ ٹوٹ جائے یا وہ لنگڑا ہوجائے تو وہ احرام کھول دے اس پر حج کی قضاء ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ کے سامنے اس حدیث کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا : اس نے سچ کہا۔
(۱۳۲۲۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، وَابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ عَمْرٍو الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ حَجَّ فَکُسِرَ، أَوْ عَرَجَ حَلَّ ، وَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالاَ : صَدَقَ۔

(ترمذی ۹۴۰۔ ابوداؤد ۱۸۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے برابری کا حکم فرمایا ہے، کیا وہ تم سے زیادہ وصول کرے گا ؟ حج کے بدلے حج اور عمرہ کے بدلے عمرہ ہے۔
(۱۳۲۳۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : أَمَرَ اللَّہُ تَعَالَی بِالْقِصَاصِ ، أَفَیَأْخُذُ مِنْکُمَ الْعُدْوَانَ ؟ حَجَّۃٌ بِحَجَّۃٍ ، وَعُمْرَۃٌ بِعُمْرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣١) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ محصور ہوجائے تو اس پر ھدی ہے، پھر اگر اس کے لیے وقت نکل آئے تو اس کو عمرہ بنا لے اور آئندہ حج کرے لیکن اس پر قربانی نہیں ہے اور اگر وہ اس کو موخر کر دے یہاں تک کہ حج ہوجائے تو اس پر آئندہ سال حج اور عمرہ دونوں ہیں اور جو ھدی اس کو میسر ہو اور اگر وہ ھدی نہ پائے تو تین روزے اس طرح رکھے کہ آخری روزہ یوم عرفہ میں ہو۔
(۱۳۲۳۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا أَہَلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ فَأُحْصِرَ ، فَلیَبْعَثْ بِہَدْیِہِ ، فَإِنْ مَضَی جَعَلَہَا عُمْرَۃً ، وَعَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، وَلاَ ہَدْیَ عَلَیْہِ ، وَإِنْ ہُوَ أَخَّرَ ذَلِکَ حَتَّی یَحُجَّ ، فَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ وَعُمْرَۃٌ ، وَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ ، فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ فِی الْحَجِّ ، آخِرُہَا یَوْمُ عَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھ سے اس کے متعلق حضرت سعید بن جبیر نے سوال کیا ؟ میں نے ان کو خبر دی، پھر اپنے ہاتھ کے ساتھ اس طرح فرمایا اور انگوٹھے کے سر کو شہادت کی انگلی کے سرے پر رکھا جس طرح کنکری وغیرہ پھینکی جاتی ہے، اسی طرح حضرت ابن عباس نے فرمایا تھا۔
(۱۳۲۳۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَأَلَنِی عَنْ ذَلِکَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ؟ فَأَخْبَرْتُہُ ، فَقَالَ بِیَدِہِ ہَکَذَا وَعَقَدَ ثَلاَثِینَ ، ہَکَذَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٣) حضرت عبداللہ بن زبیر نے خطبہ ارشاد فرمایا : اے لوگو ! اللہ کی قسم حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح نہیں ہے جس طرح تم لوگ کہتے ہو، بلکہ حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع اس طرح ہوتا ہے کہ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر اس کو مرض یا کوئی چیز محصور کر دے یہاں تک کہ ایام حج گذر جائیں پھر وہ آئے اور اس حج کو عمرہ میں تبدیل کرے اور آئندہ سال حج تمتع کرے اور ھدی بھی بھیجے (قربانی کرے) یہ ہے حج کا عمرہ کے ساتھ تمتع کرنا۔
(۱۳۲۳۳) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَیْرِ یَخْطُبُ ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، وَاللَّہِ مَا الْمُتَمَتِّعُ بِالْعُمْرَۃِ إلَی الْحَجِّ کَمَا تَقُولُونَ ، وَلَکِنْ إنَّمَا الْمُتَمَتِّعُ بِالْعُمْرَۃِ إلَی الْحَجِّ ؛ أَنْ یُہِلَّ الرَّجُلُ فَیُحْصَرُ إمَّا مَرَضٌ ، أَوْ أَمْرٌ یَحْبِسُہُ حَتَّی تَذْہَبَ أَیَّامُ الْحَجِّ ، فَیَقْدَمُ فَیَجْعَلُہَا عُمْرَۃً وَیَتَمَتَّعُ بِحَجَّۃٍ إلَی الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، وَیُہْدِی وَیَحُجُّ ، فَہَذَا الْمُتَمَتِّعُ بِالْعُمْرَۃِ إلَی الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال حج اور عمرہ دونوں ہیں۔
(۱۳۲۳۴) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، وحُمَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : عَلَیْہِ حَجَّۃٌ وَعُمْرَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٥) حضرت ابراہیم سے اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۲۳۵) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٦) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال صرف حج ہے۔
(۱۳۲۳۶) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عن ابن شُبْرُمۃ ، عَنِ الشَّعْبِی ، قَالَ : عَلَیْہِ الْحَجُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج کا ارادہ کرے تو اس پر لازم ہے کہ وہ حج یا عمرہ کے ساتھ بیت اللہ کی طرف جائے اور اگر وہ حج نہ کرسکے تو اس پر آئندہ سال حج ہے۔
(۱۳۲۳۷) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ کَانَ حَجَّ فَعَلَیْہِ أَنْ یَصِلَ إلَی الْبَیْتِ بِحَجٍّ ، أَوْ عُمْرَۃٍ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یَحُجَّ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٨) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنے اوپر حج لازم کرلے پھر وہ محصور ہوجائے تو ھدی کا جانور بھیجے گا، پھر جب قربانی کا جانور اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ کچھ اشیاء سے حلال ہوجائے گا، اور کچھ سے محرم رہے گا، پھر جب آئندہ سال آئے تو وہ حج وعمرہ دونوں کا احرام باندھے گا، اور اگر دونوں کو جمع کرے تو اس پر قربانی بھی ہے، اور اگر وہ چاہے تو جب محصور ہو تو کچھ انتظار کرے پھر جب محصور ہونا ختم ہوجائے تو بیت اللہ جا کر عمرہ کرے اور آئندہ سال صرف عمرہ کرے۔
(۱۳۲۳۸) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یَقُولُ : إذَا افْترَضَ الرَّجُلُ الْحَجَّ فَأَصَابَہُ حَصْرٌ، فَإِنَّہُ یَبْعَثُ بِہَدْیِہِ ، فَإِذَا بَلَغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہُ ، حَلَّ مِنْ أَشْیَائَ وَحَرُمَ مِنْ أُخْرَی ، فَإِذَا کَانَ عَامُ قَابِلٍ أَہَلَّ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَإِنْ جَمَعَ بَیْنَہُمَا فَعَلَیْہِ الْہَدْیُ ، وَإِنْ شَائَ أَقَامَ حَتَّی یَبْرَأَ ، فَیَمْضِی مِنْ وَجْہِہِ فَیَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، فَیُلْقِی عَنْہُ الْعُمْرَۃَ ، وَعَلَیْہِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩২৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج کا احرام باندھے پھر وہ روک لیا جائے تو اس پر کیا ہے ؟
(١٣٢٣٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم سے محصر شخص کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں نے بھی حضرت محمد کی طرح جواب ارشاد فرمایا۔
(۱۳۲۳۹) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْقَاسِمَ، وَسَالِمًا عَنِ الْمُحْصَرِ؟ فَقَالاَ: نَحْوَ قَوْلِ مُحَمَّدٍ۔
tahqiq

তাহকীক: