মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৬৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٠) حضرت عطائ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص احرام باندھتے وقت خوشبو لگائے، اور فرماتے کہ اگر اس کو خوشبو لگی ہو تو اس کو چاہیے کہ اس کو دھو لے اور صاف کرلے۔
(۱۳۶۸۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الطِّیبَ عِنْدَ الإِحْرَامِ ، وَقَالَ : إِنْ کَانَ بِہِ شَیْئٌ مِنْہُ فَلْیَغْسِلْہُ وَلِیُنْقِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨١) حضرت ابن عمر جب احرام باندھنے کا ارادہ فرماتے تو پندرہ دن پہلے ہی کپڑوں کو دھونی دینا ترک کردیتے۔
(۱۳۶۸۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ بُرْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا أَرَادَ أَنْ یُحْرِمَ تَرَکَ إجْمَارَ ثِیَابِہِ قَبْلَ ذَلِکَ بِخَمْسۃَ عَشَرَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٢) حضرت سعید بن جبیر اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ محرم احرام باندھتے وقت ایسی خوشبو سے دھونی دے جس میں مشک، افواہ اور زعفران ہو۔
(۱۳۶۸۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ لِلْمُحْرِمِ حِینَ یُحْرِمُ أَنْ یَدَّہِنَ بِدُہْنٍ فِیہِ مِسْکٌ ، أَوْ أَفْوَاہٌ ، أَوْ عَبِیرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٣) حضرت سعید بن جبیر جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو خوشبو سے پرہیز کرتے۔
(۱۳۶۸۳) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ کَانَ یَتَّقِی الطِّیبَ إذَا أَرَادَ أَنْ یُحْرِمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٤) حضرت عمر بن خطاب نے احرام پہنتے وقت خوشبو محسوس کی تو اس کے لگانے والے کو ڈانٹا، پس حضرت امیر معاویہ لوٹے اور انھوں نے اپنی خوشبو دار چادر اتار کر رکھ دی۔
(۱۳۶۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : وَجَدَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رِیحًا عِنْدَ الإِحْرَامِ ، فَتَوَعَّدَ صَاحِبَہَا ، فَرَجَعَ مُعَاوِیَۃُ فَأَلْقَی مِلْحَفَۃً کَانَتْ عَلَیْہِ ، یَعْنِی مُطَیَّبَۃً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٥) حضرت ابن عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اس حال میں صبح کروں کہ میں اپنے اوپر تار کول ملوں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسند ہے کہ میں اس حال میں صبح کروں کہ میں حالت احرام میں ہوں اور مجھ سے خوشبو ٹپک رہی ہو۔
(۱۳۶۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، وَسُفْیَانُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : لأَنْ أُصْبِحَ ، یَعْنِی مَطْلِیًا بِقَطِرَانٍ أَحَبَّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أُصْبِحَ مُحْرِمًا ، أَنْضَخُ طِیبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٨٦) حضرت بشیر بن یسار الانصاری فرماتے ہیں کہ جب سب حضرات نے احرام باندھا تو حضرت عمر نے خوشبو محسوس کی، تو دریافت فرمایا : یہ خوشبو کس سے آرہی ہے ؟ حضرت براء بن عازب نے فرمایا اے امیر المومنین ! مجھ سے آرہی ہے، آپ نے فرمایا ہمیں معلوم ہے کہ تیری اھلیہ عطر فروش ہے لیکن حاجی تو پراگندہ اور غبار آلود ہوتے ہیں۔
(۱۳۶۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ بُشَیْرِ بْنِ یَسَارٍ الأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : لَمَّا أَحْرَمُوا وَجَدَ عُمَرُ رِیحَ طِیبٍ ، فَقَالَ : مِمَّنْ ہَذَہِ الرِّیحُ ؟ فَقَالَ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ : مِنِّی ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : قَدْ عَلِمْنَا أَنَّ امْرَأَتَکَ عَطِرَۃٌ ، أَوْ عَطَّارَۃٌ ، إِنَّمَا الْحَاجُّ الأَذْفَرُ الأَغْبَرُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٦٨٧) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ اگر کسی شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے ؟ آپ نے فرمایا اس کو کوئی نقصان نہیں دے گی۔
(۱۳۶۸۷) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ الرَّجُلِ یُصِیبُہُ مِنْ طِیبِ الْکَعْبَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ یَضُرُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٦٨٨) حضرت صالح بن حیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک کو حالت احرام میں دیکھا آپ کے کپڑوں کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگی ہوئی تھی لیکن آپ نے اس کو دھویا نہیں۔
(۱۳۶۸۸) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَصَابَ ثَوْبَہُ مِنْ خَلُوقِ الْکَعْبَۃِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَلَمْ یَغْسِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٦٨٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو دیکھا آپ کعبہ سے نکلے تو آپ کا سینہ اس کی خوشبو میں لت پت تھا۔
(۱۳۶۸۹) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ خَارِجًا مِنَ الْکَعْبَۃِ ، وَقَدْ تَلَطَّخَ صَدْرُہُ مِنْ طِیبِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جس شخص کو غلاف کعبہ کی خوشبو لگ جائے تو وہ کیا کرے ؟
(١٣٦٩٠) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن شعیب کے کپڑوں کو کعبہ کی خوشبو میں لت پت دیکھا، میں نے ان سے عرض کیا : یہ آپ کے کپڑوں میں لگا ہوا ہے حالانکہ آپ حالت احرام میں ہیں ؟ آپ نے فرمایا یہ چیزیں یہاں پر ناپسندیدہ اور مکروہ نہیں ہیں بیشک اس کا نام (مکہ) بکہ رکھا گیا تھا کیونکہ یہاں پر لوگ ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہیں اور دھکم پیل ہوتی ہے، (جس کی وجہ سے یہ خوشبو وغیرہ کپڑوں کو لگ جاتی ہے) ۔
(۱۳۶۹۰) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ فِی ثَوْبِ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ رَدْعًا مِنْ خَلُوقِ الْکَعْبَۃِ ، فَقُلْتُ لَہُ : مَا ہَذَا فِی ثَوْبِکَ وَأَنْتَ مُحْرِمٌ ؟ فَقَالَ : إنَّ ہَذَا لاَ یُکْرَہُ ہَاہُنَا ، إنَّمَا سُمِّیَتْ بَکَّۃُ لأَنَّ النَّاسَ یَتَبَاکَّوْنَ بِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩١) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ کوئی شخص مکہ میں بغیر احرام کے داخل نہ ہو سوائے لکڑیاں جمع کرنے والوں اور کام کرنے والوں کے اور ان کے منافع حاصل کرنے والوں کے۔
(۱۳۶۹۱) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ یَدْخُلُ مَکَّۃَ أَحَدٌ بِغَیْرِ إحْرَامٍ ، إِِلاَّ الْحَطَّابُونَ وَالعَمَّالونَ وَأَصْحَابُ مَنَافِعِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٢) حضرت علی کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مکہ میں بغیر احرام کے داخل مت ہو جاؤ۔
(۱۳۶۹۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: لاَ تَدْخُلُہَا إِلاَّ بِإِحْرَامٍ، یَعْنِی مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٣) حضرت حسن مکہ میں بغیر احرام کے داخل ہونے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(۱۳۶۹۳) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَدْخُلَ مَکَّۃَ بِغَیْرِ إحْرَامٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام اس بات کو پسند کرتے تھے کہ مکہ میں بمع احرام داخل ہوا جائے۔
(۱۳۶۹۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانُوا یُحِبُّونَ أَنْ لاَ یَدْخُلُوا مَکَّۃَ إِلاَّ مُحْرِمِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی شخص بھی بغیر احرام کے مکہ میں داخل نہ ہوتا حضرت عبد الملک نے اس حکم میں لکڑیاں جمع کرنے والوں کو اجازت دی ہوئی تھی کہ وہ بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوسکتے ہیں۔
(۱۳۶۹۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ لأَحَدٍ أَنْ یَدْخُلَ مَکَّۃَ إِلاَّ بِإِحْرَامٍ ، وَکَانَ عَبْدُ الْمَلِکِ یُرَخِّصُ فِیہِ لِلْحَطَّابِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٦) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوجائے ؟ حضرت حکم نے تو اس کو ناپسند فرمایا لیکن حضرت حماد نے اس میں کوئی حرج نہ سمجھا۔
(۱۳۶۹۶) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الرَّجُلِ یَدْخُلُ مَکَّۃَ بِغَیْرِ إحْرَامٍ ؟ فَکَرِہَہُ الْحَکَمُ ، وَلَمْ یَرَ بِہِ حَمَّادٌ بَأْسًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٧) حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے موقع کے علاوہ کبھی بھی بغیر احرام کے مکہ میں داخل نہ ہوئے۔
(۱۳۶۹۷) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حُجَیرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَدْخُلْ مَکَّۃَ قَطُّ إِلاَّ مُحْرِمًا ، إِلاَّ یَوْمَ فَتْحِ مَکَّۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٨) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ بغیر احرام کے مکہ مکرمہ مت داخل ہو جاؤ۔
(۱۳۶۹۸) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ تَدْخُلُ مَکَّۃَ إِلاَّ مُحْرِمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونے کو ناپسند سمجھتے ہیں
(١٣٦٩٩) حضرت قاسم سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۳۶۹۹) حدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : لاَ تَدْخُلُ مَکَّۃَ إِلاَّ مُحْرِمًا۔
তাহকীক: