মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৬৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٠) حضرت عمر بن عبد العزیز احرام باندھتے وقت سلیخہ نامی خوشبو لگاتے۔
(۱۳۶۶۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ، عْن عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، أَنَّہُ کَانَ یَدَّہِنُ بِالسَّلِیخَۃِ عِنْدَ الإِحْرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦١) حضرت عروہ رات کے وقت اپنے کپڑوں کو دھونی دیتے اور انہی کپڑوں میں رہتے یہاں تک اسی میں مسجد میں تشریف لاتے اور انہی کپڑوں میں احرام باندھتے، راوی کہتے ہیں کہ وہ ہماری داڑھیوں سے غالیہ خوشبو کے قطرے ٹپکتے ہوئے دیکھتے حالانکہ ہم حالت احرام میں ہوتے لیکن وہ اس پر کوئی نکیر نہ فرماتے۔
(۱۳۶۶۱) حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَۃَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ عُرْوَۃُ یُجَمِّرُ ثِیَابَہُ عِشائً ، فَلاَ یَزَالُ حَتَّی یَرُوحَ فِیہَا الْمَسْجِدَ وَیُحْرِمَ فِیہَا ، قَالَ : وَکَانَ یَرَی لِحَانَا تَقْطُرُ مِنَ الْغَالِیَۃِ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، فَلاَ یُنْکِرُ ذَلِکَ عَلَیْنَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٢) حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر کے سر اور داڑھی میں خوشبو کا اثر دیکھا حالانکہ آپ حالت احرام میں تھے۔ جو اتنی مہنگی ہوتی تھی کہ اگر کسی اور کے پاس ہوتی تو وہ اس سے بہت مال جمع کرلیتا۔
(۱۳۶۶۲) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، قَالَ : رَأَیْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الزُّبَیْرِ وَفِی رَأْسِہِ وَلِحْیَتِہِ مِنَ الطِّیبِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، مَا لَوْ کَانَ لِرَجُلٍ لاَتَّخَذَ مِنْہُ رَأْسَ مَالٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٣) حضرت ابن زبیر احرام باندھتے وقت اعلیٰ قسم کی غالیہ خوشبو سے دھونی لگاتے۔
(۱۳۶۶۳) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یَدَّہِنُ عِنْدَ إحْرَامِہِ بِالْغَالِیَۃِ الْجَیِّدَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٤) حضرت عروہ احرام باندھتے وقت ذریرہ اور البان نامی خوشبو لگاتے۔
(۱۳۶۶۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یَتَطَیَّبُ عِنْدَ الإِحْرَامِ بِالذَّرِیرَۃِ وَالْبَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٥) حضرت ابن عباس احرام پہنتے وقت خوشبو لگانے میں کوئی حرج نہ سمجھتے اور یوم النحر میں بیت اللہ کے طواف سے قبل لگانے میں بھی حرج نہ سمجھتے تھے۔
(۱۳۶۶۵) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالطَّیِّبِ عِنْدَ إحْرَامِہِ، وَیَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ یَزُورَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں احرام باندھنے سے قبل اپنے سر کو خوشبو لگا کر کنگھی کرنے کو اور اس کے اثر کے باقی رہنے کو پسند کرتا ہوں، اور حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا اور حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اس سے روکتا ہوں۔
(۱۳۶۶۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إنِّی لأصَغْصِغُہُ فِی رَأْسِی قَبْلَ أَنْ أُحْرِمَ، وَأَحَبَّ بَقَائَہُ ، وَقَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ: لاَ أَرَی بِہِ بَأْسًا ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : لاَ آمُرُ بِہِ ، وَلاَ أَنْہَی عَنْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ احرام باندھتے وقت ہر طرح کی خوشبو لگا سکتا ہے سوائے عورتوں کی خوشبو اور زعفران سے۔
(۱۳۶۶۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یدَّہنُ الرَّجُلُ بِکُلِّ شَیْئٍ عِنْدَ الإِحْرَامِ ، إِلاَّ الْمُؤَنَّثَ ، الْمُؤَنَّث السَّاہِرَیۃُ وَالْمَلاَبُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ گویا کہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر کے درمیان خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں حالانکہ آپ تلبیہ پڑھ رہے تھے۔
(۱۳۶۶۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إلَی وَبِیصِ الطِّیبِ فِی مَفَارِقِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَہُوَ یُلَبِّی۔ (مسلم ۴۱۔ احمد ۲۰۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٦٩) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے پاس موجود خوشبوؤں میں سے بہترین خوشبو احرام کے وقت لگاتی۔
(۱۳۶۶۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کُنْتُ أُطَیِّبُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ إحْرَامِہِ ، بِأَطْیَبِ مَا أَجِدُ۔ (احمد ۶/۲۰۷۔ ابن حبان ۳۷۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٧٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے احرام پر احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگاتی اور احرام کھولنے سے قبل بھی خوشبو لگاتی تھی، بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے۔
(۱۳۶۷۰) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : طَیَّبْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِحرمہِ حِینَ أَحْرَمَ ، وَلِحِلِّہِ حِینَ حَلَّ ، قَبْلَ أَنْ یَطُوفَ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ تلبیہ کے الفاظ کیا ہوں ؟
(١٣٦٧١) حضرت ابن زبیر جب احرام باندھنے لگتے تو غالیہ خوشبو لگاتے۔
(۱۳۶۷۱) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَتَطَیَّبُ بِالْغَالِیَۃِ الْجَیِّدَۃِ عِنْدَ إحْرَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ حج ادا کرے تو کافی ہو جائے گا اس کے لیے اس شخص کا نفقہ
(١٣٦٧٢) حضرت علقمہ اور حضرت اسود حضرت عبداللہ بن حارث کے ساتھ حج کرتے تھے، پس ان کے لیے ان کا نفقہ کافی ہوجاتا تھا۔
(۱۳۶۷۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، أَنَّ عَلْقَمَۃَ ، وَالأَسْوَدَ کَانَا یَحُجَّانِ مَعَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ أَخِی الأَشْتَرِ ، فَکَانَ یَکْفِیہِمْ نَفَقَتَہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے ساتھ حج ادا کرے تو کافی ہو جائے گا اس کے لیے اس شخص کا نفقہ
(١٣٦٧٣) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام بعض بعض کے ساتھ مل کر حج ادا کرتے پس ان کے لیے ان کا نفقہ کافی ہوجاتا۔
(۱۳۶۷۳) حدَّثَنَا الْبَکْرَاوِیُّ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَحُجُّ بَعْضُہُمْ بِبَعْضٍ ، فَیُجْزِئُ ذَلِکَ عَنْہُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٤) حضرت اسلم جو حضرت عمر کے غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ذوالحلیفہ میں خوشبو سونگھی تو دریافت فرمایا یہ کس سے آرہی ہے ؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا مجھ سے، حضرت عمر نے فرمایا : میری عمر کی قسم کیا تجھ سے ؟ حضرت معاویہ نے عرض کیا، اے امیر المومنین ! میرے متعلق جلد بازی سے کام نہ لیں، بیشک حضرت ام حبیبہ نے مجھے خوشبو لگائی اور مجھے قسم دی ہے، حضرت عمر نے فرمایا، میں بھی تمہیں قسم دیتا ہوں کہ آپ ان کے پاس واپس جاؤ اور ان کو چاہیے کہ جس طرح انھوں نے آپ کو خوشبو لگائی ہے اسی طرح اس کو دھو دیں، حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ام حبیبہ کی طرف لوٹا یہاں تک کہ راستہ میں ہی ان کے ساتھ مل گیا۔
(۱۳۶۷۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَی عُمَرَ ؛ أَنَّ عُمَرَ وَجَدَ رِیحَ طِیبٍ وَہُوَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ ، فَقَالَ : مِمَّنْ ہَذَا ؟ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : مِنِّی ، فَقَالَ : أَمِنْکَ لَعَمْرِی ؟ قَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لاَ تَعْجَلْ عَلَیَّ ، فَإِنَّ أُمَّ حَبِیبَۃَ طَیَّبَتْنِی وَأَقْسَمَتْ عَلَیَّ ، قَالَ : وَأَنَا أُقْسِمُ عَلَیْک لَتَرْجِعَنَّ إلَیْہَا ، فَلْتَغْسِلَنَّہُ عَنْکَ کَمَا طَیَّبَتْکَ ، قَالَ : فَرَجَعَ إلَیْہَا حَتَّی لَحِقَہُمْ بِبَعْضِ الطَّرِیقِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٥) حضرت عمر نے کپڑا منگوایا تو آپ کے پاس وہ کپڑا لایا گیا جس پر خوشبو لگی ہوئی تھی آپ نے اس کو واپس کردیا۔
(۱۳۶۷۵) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ دَعَا بِثَوْبٍ ، فَأُتِیَ بِثَوْبٍ فِیہِ رِیحُ طِیْبٍ فَرَدَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٦) حضرت ابراہیم نے ایک شخص کو احرام پہنتے ہوئے خوشبو لگاتے ہوئے دیکھا تو آپ نے اس کو مٹی کے ساتھ سر دھونے کا حکم فرمایا۔
(۱۳۶۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِیہِ ؛ أَنَّ إبْرَاہِیمَ رَأَی رَجُلاً قَدْ تَطَیَّبَ عِنْدَ الإِحْرَامِ ، فَأَمَرَہُ أَنْ یَغْسِلَ رَأْسَہُ بِطِینٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٧) حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے ایک بار حج کا ارادہ کیا تو میں نے حضرت عبد الرحمن بن عمرو بن العاص کو پایا، جب احرام کا وقت آیا تو ہمیں کچھ خوشبو لگی ہوئی تھی، حضرت عبد الرحمن نے مجھ سے فرمایا : میرا خیال تھا کہ آپ اس طرح نہیں کرو گے، بیشک میں نے ایک بار حضرت عثمان بن ابو العاص کے ساتھ حج کیا اور مقام منجشانیہ جو بصرہ کے قریب ہے وہاں سے احرام باندھا، آپ نے ہمیں فرمایا : تم پر سفید مٹی کے اثرات ہیں اس لیے احرام باندھنے سے پہلے سروں کو دھو لو۔
(۱۳۶۷۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حجَجْتُ مَرَّۃً فَوَافَقْتُ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ عَمْرِو بْنَ الْعَاصِ ، فَلَمَّا کَانَ عِنْدَ الإِحْرَامِ أَصَبْنَا شَیْئًا مِنَ الطِّیبِ ، فَقَالَ لِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ : وَدِدْتُ أَنَّکَ لَمْ تَفْعَلْ ، إنِّی حَجَجْتُ مَرَّۃً مَعَ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ فَأَحْرَمَ مِنَ المَنْجَشانیۃ ، وَہِیَ قَرِیبَۃٌ مِنَ الْبَصْرَۃِ ، وَقَالَ لَنَا : عَلَیْکُمْ بِہَذَا الطِّینِ الأَبْیَضِ ، فَاغْسِلُوا بِہِ رُؤُوسَکُمْ عِنْدَ الإِحْرَامِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٨) حضرت محمد اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص احرام باندھتے وقت خوشبو لگائے۔
(۱۳۶۷۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَتَطَیَّبَ الرَّجُلُ عِنْدَ إحْرَامِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے احرام باندھتے وقت خوشبو لگانے کو ناپسند کیا ہے
(١٣٦٧٩) حضرت حسن سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۶۷۹) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَیُحِبُّ أَنْ یَجِیئَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ۔
তাহকীক: