মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৭১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کا اشعار کہاں سے کرے
(١٣٧٢٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تک احرام نہ باندھے اونٹ کا اشعار نہ کرے۔
(۱۳۷۲۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ یُشْعِرُ البُدْنَ حَتَّی یُحْرِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے ؟
(١٣٧٢١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر یوں قسم کھائے کہ جس دن فلاں فلاں کام کیا تو وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے، تو جب وہ حانث ہوگا تو محرم بن جائے گا اور اگر وہ یوں قسم اٹھائے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیا تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں اور شوال کا مہینہ داخل ہوچکا ہے تو وہ محرم شمار ہوگا۔
(۱۳۷۲۱) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ فُضَیْلٍ ، عن إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا قَالَ : یَوْمَ یَفْعَلُ کَذَا وَکَذَا فَہُوَ مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، قَالَ : إِنْ حَنِثَ فَہُوَ مُحْرِمٌ ، وَإِنْ قَالَ : إِنْ فَعَلْتُ کَذَا وَکَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، فَدَخَلَ شَوَّالٌ فَہُوَ مُحْرِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے ؟
(١٣٧٢٢) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں تو وہ لوگوں کے ساتھ حج کرے گا (حانث ہونے کے بعد) ۔
(۱۳۷۲۲) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا قَالَ : إِنْ فَعَلْتُ کَذَا وَکَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، قَالَ: یَحُجُّ مَعَ النَّاسِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے ؟
(١٣٧٢٣) حضرت شعبی سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۷۲۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ نَحْوًا مِنْ حَدِیثِ مُجَالِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص یوں کہے کہ وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم ہے تو اس پر کب حج واجب ہے ؟
(١٣٧٢٤) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جس دن میں نے فلاں کام کیا اس دن میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں، پھر اگر وہ حانث ہوگیا تو اسی دن وہ حج کے احرام کے ساتھ محرم شمار ہوگا اور اگر وہ یوں کہے کہ اگر میں نے فلاں فلاں کام نہ کیے تو میں حج کے احرام کے ساتھ محرم ہوں گا، تو اگر وہ حانث ہونے کے بعد لوگوں کے ساتھ حج کرے تو کافی ہوجائے گا۔
(۱۳۷۲۴) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحُکْمِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَقُولُ : یَوْمَ یَفْعَلُ کَذَا وَکَذَا فَہُوَ یَوْمَئِذٍ مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، فَإِنْ حَنِثَ فَہُوَ یَوْمَئِذٍ مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، وَإِنْ قَالَ : إِنْ لَمْ أَفْعَلْ کَذَا وَکَذَا فَأَنَا مُحْرِمٌ بِحَجَّۃٍ ، قَالَ : إِذَا حَجَّ مَعَ النَّاسِ أَجْزَأَ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر کسی دوسرے کی طرف سے حج کررہا ہو تو کیا وہ تلبیہ کہتے وقت اس کا نام لے گا ؟
(١٣٧٢٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آپ ایک دفعہ یوں کہہ لو کہ میں فلاں کی طرف سے تلبیہ پڑھتا ہوں تو آپ کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۳۷۲۵) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ قَالَ : تَکْفِیہ مَرَّۃً وَاحِدَۃً یَقُولُ : لَبَّیْکَ عَنْ فُلاَنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر کسی دوسرے کی طرف سے حج کررہا ہو تو کیا وہ تلبیہ کہتے وقت اس کا نام لے گا ؟
(١٣٧٢٦) حضرت عطائ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔
(۱۳۷۲۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اگر کسی دوسرے کی طرف سے حج کررہا ہو تو کیا وہ تلبیہ کہتے وقت اس کا نام لے گا ؟
(١٣٧٢٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام یہ سمجھتے تھے کہ مقام عرفہ سے کوچ کرتے وقت مغفرت و رحمت نازل ہوتی ہے۔
(۱۳۷۲۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ أَنَّ الْمَغْفِرَۃَ تَنْزِلُ عِنْدَ الدَّفْعَۃِ مِنْ عَرَفَۃَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر وہ شخص اس کا نام لینا بھول جائے
(١٣٧٢٨) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی کی طرف سے حج کررہا ہو اور وہ اس کا نام لینا بھول جائے تو پھر بھی اس شخص کی طرف سے حج ادا ہوجائے گا، بیشک اللہ پاک جانتا ہے کہ وہ کس کے لیے حج ادا کررہا ہے۔
(۱۳۷۲۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : إِذَا حَجَّ الرَّجُلُ عَنِ الرَّجُلِ فَنَسِیَ أَنْ یُسَمِّیَہُ ، فَقَدْ أَجْزَأَ عَنْہُ الْحَجُّ ، فَإِنَّ اللَّہَ تعالی قَدْ عَلِمَ عَمَّنْ حَجَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ عمرہ میں رمل کیا جائے گا کہ نہیں ؟
(١٣٧٢٩) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے عمرہ میں رمل فرمایا : اور حضرت ابو بکر، عمرو عثمان اور دوسرے خلفاء نے بھی اسی طرح کیا، حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے حج میں بھی رمل فرمایا۔
(۱۳۷۲۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَلَ فِی عُمْرَۃٍ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَعُثْمَانَ ، وَالْخُلَفَائُ کَذَلِکَ ، وَقَالَ عَطَائٌ : رَمَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی حَجَّتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہنے والا شخص سفر حج میں نمازیں قصر ادا کرے گا ؟
(١٣٧٣٠) حضرت قاسم اور حضرت سالم فرماتے ہیں کہ مکہ کا رہنے والا جب منیٰ جائے گا تو وہ نماز قصر ادا کرے گا اور حضرت عطائ اور حضرت زہری فرماتے ہیں وہ نماز پوری ادا کرے گا۔
(۱۳۷۳۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : نُبِّئْت عَنِ الْقَاسِمِ ، وَسَالِمٍ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُولاَنِ : أَہْلُ مَکَّۃَ إِذَا خَرَجُوا إلَی مِنًی قَصَرُوا ، قَالَ : وَکَانَ عَطَائٌ ، وَالزُّہْرِیُّ یَقُولاَنِ : یُتِمُّونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہنے والا شخص سفر حج میں نمازیں قصر ادا کرے گا ؟
(١٣٧٣١) حضرت ابن عمر مکہ مکرمہ میں مقیم تھے، جب آپ سفر حج میں منیٰ تشریف لے گئے تو آپ نے نماز قصر ادا فرمائی۔
(۱۳۷۳۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُقِیمُ بِمَکَّۃَ ، فَإِذَا خَرَجَ إلَی مِنًی قَصَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہنے والا شخص سفر حج میں نمازیں قصر ادا کرے گا ؟
(١٣٧٣٢) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے عرفہ میں امام کے ساتھ با جماعت نماز ادا کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا اس کی نماز کے ساتھ پوری نماز ادا کرو، میں نے عرض کیا کہ میں مکی ہوں ؟ آپ نے فرمایا مجھے معلوم ہے۔ پھر میں نے حضرت سالم اور حضرت طاؤس سے دریافت کیا تو انھوں نے بھی اسی طرح ارشاد فرمایا۔
(۱۳۷۳۲) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْقَاسِمَ عَنِ الصَّلاَۃِ مَعَ الإِمَامِ بِعَرَفَۃَ ؟ فَقَالَ : صَلِّ بِصَلاَتِہِ ، فَقُلْتُ : إِنِّی مَکِّیٌّ ، قَالَ : قَدْ عَرَفْتُ ، قَالَ : وَسَأَلْتُ سَالِمًا ، وَطَاوُسًا ، فَقَالاَ مِثْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ مکہ کا رہنے والا شخص سفر حج میں نمازیں قصر ادا کرے گا ؟
(١٣٧٣٣) حضرت مجاہد اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ مکہ والوں پر سفر حج میں نمازیں قصر نہیں ہیں (پوری ہیں) ۔
(۱۳۷۳۳) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ؛ قَالاَ : لَیْسَ عَلَی أَہْلِ مَکَّۃَ قَصْرُ صَلاَۃٍ فِی الْحَجِّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٤) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں دشمن کے روکنے کے علاوہ کوئی چیز بھی احصار شمار نہ ہوگی، اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ آج کے دن احصار بالکل نہیں ہے۔
(۱۳۷۳۴) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ إِحْصَارَ إِلاَّ مَنْ حَبَسَہُ عَدُوٍّ ، قَالَ : وَقَالَ أَبِی : لَیْسَ الْیَوْمَ إحْصَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں احصار (محصر) شمار نہیں ہوگا سوائے اس شخص کے جس کو بیماری لاحق ہوجائے یا اس کو دشمن روک لے یا اس کو کوئی اور کام روک لے۔
(۱۳۷۳۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: لاَ إحْصَارَ إِلاَّ مِنْ مَرَضٍ، أَوْ عَدُوٍّ، أَوْ أَمْرٍ حَابِسٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٦) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں جس کو دشمن روک لے صرف وہی محصر شمار ہوگا۔
(۱۳۷۳۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: لاَ إحْصَارَ إِلاَّ مِنْ عَدُوٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٧) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ چیز جس کی وجہ سے حاجی سفر سے رک جائے وہ احصار میں شمار ہوگا۔
(۱۳۷۳۷) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُلُّ شَیْئٍ حَبَسَ الْمُحْرِمَ فَہُوَ إحْصَارٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٨) حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ جنگ میں رک جانے والا ہی محصر شمار ہوگا۔
(۱۳۷۳۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : لاَ إِحْصَارَ إِلاَّ مِنَ الحرب۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৭৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ حج میں کیا احصار شمار ہو گا ؟
(١٣٧٣٩) حضرت ابن زبیر فرماتے ہیں کہ عمرہ سے حج تمتع کی صورت یہ ہے کہ کوئی آدمی حج کا احرام باندھ لے پھر اس کو کوئی مرض یا دشمن یا کوئی اور کام حج سے روک دے۔
(۱۳۷۳۹) حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : إنَّمَا التَّمَتُّعُ بِالْعُمْرَۃِ إلَی الْحَجِّ ، أَنْ یُہِلَّ الرَّجُلُ بِالْحَجِّ فَیَحْصُرُہُ إمَّا مَرَضٌ ، أَوْ عَدوٌ ، أَوْ أَمْرٌ یَحْبِسُہُ۔
tahqiq

তাহকীক: