মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৯১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا وہ رمی کرتے تھے پیدل چلتے ہوئے آتے اور جاتے ہوئے۔
(۱۳۹۲۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ یَمْشُونَ مُقْبِلِینَ وَمُدْبِرِینَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢١) حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو پیدل چلتے ہوئے رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۲۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَرْمِی الْجِمَارَ مَاشِیًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٢) حضرت عبیدہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ بنت سعد کو دیکھا وہ پیدل چلتی ہوئی رمی کر رہی تھیں۔
(۱۳۹۲۲) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ عُبِیدَۃَ ابْنَۃِ نَابِلٍ، قَالَتْ: رَأَیْت عَائِشَۃَ ابنۃ سَعْدٍ تَرْمِی الْجِمَارَ وَہِیَ مَاشِیَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٣) حضرت ابن عمر پیدل چلتے ہوئے آتے ہوئے اور جاتے ہوئے رمی کرتے۔
(۱۳۹۲۳) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَرْمِی الْجِمَارَ مَاشِیًا ، ذَاہِبًا وَرَاجِعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جمرات کی طرف پیدل چلتے ہوئے رمی کرنے کو ضروری نہیں کیا گیا اور فرماتے تھے کہ صحیح ہونے کی حالت میں سوار نہ ہونا چاہیے۔
(۱۳۹۲۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَمْ یَکُنْ یُوجِبُ الْمَشْیَ إلَیْہَا ، وَکَانَ یَقُولُ: وَلَمْ یَرْکَبْ وَہُوَ صَحِیحٌ؟!
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٥) حضرت جابر جمرات کی رمی کرتے ہوئے سوار نہ ہوئے سوائے کسی ضرورت کے۔
(۱۳۹۲۵) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرْکَبُ إلَی الْجِمَارِ ، إِلاَّ مِنْ ضَرُورَۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
(١٣٩٢٦) حضرت عمرو نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اونٹ پر سوار جمرہ کی رمی کررہا ہے، آپ نے اس کے سوار ہونے کو ناپسند کرتے ہوئے ان پر کوڑے کو بلند فرمایا۔
(۱۳۹۲۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَی رَجُلاً یَقُودُ بِامْرَأَتِہِ عَلَی بَعِیرٍ یَرْمِی الْجَمْرَۃَ ، قَالَ : فَعَلاَہُ بِالدِّرَّۃِ ، إنْکَارًا لِرُکُوبِہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٢٧) حضرات قدامہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے یوم النحر میں سرخی مائل سیاہ اونٹ پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کی رمی فرمائی، نہ مار پیٹ تھی اور نہ دھتکارنا تھا، اور نہ لوگوں کو راستہ سے ہٹایا جا رہا تھا۔
(۱۳۹۲۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَیْمَنَ بْنِ نَابِلٍ ، عَنْ قُدَامَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ یَوْمَ النَّحْرِ عَلَی نَاقَۃٍ لَہُ صَہْبَائَ ، لاَ ضَرْبَ ، وَلاَ طَرْدَ ، وَلاَ إلَیْکَ إلَیْکَ۔
(ترمذی ۹۰۳۔ احمد ۳/۴۱۲)
(ترمذی ۹۰۳۔ احمد ۳/۴۱۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٢٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جمرہ کی رمی سواری پر سوار ہو کر فرمائی۔
(۱۳۹۲۸) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَمَی الْجَمْرَۃَ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔ (ترمذی ۸۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٢٩) حضرت ابو مالک الاشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ کو غیر عربی گھوڑے پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۲۹) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْفَزَارِیُّ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ یَرْمِی الْجِمَارَ عَلَی بِرْذَوْنٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣٠) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو گدھے پر سوار جمرہ کے پاس کھڑے دیکھا۔
(۱۳۹۳۰) حدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ وَاقِفًا عِنْدَ الْجَمْرَۃِ عَلَی حِمَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣١) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ دو دن سوار ہو اور دو دن پیدل چلے۔
(۱۳۹۳۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: رُکُوبُ یَوْمَیْنِ، وَمَشْیُ یَوْمَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣٢) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ کو سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے ان سے ان کی وجہ پوچھی ؟ تو فرمایا کہ میں بوڑھا آدمی ہوں۔
(۱۳۹۳۲) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: رَأَیتُ عَطَائً یَرْمِی الْجَمْرَۃَ عَلَی دَابَّۃٍ، فَقُلْتُ لَہُ؟ فَقَالَ: إِنِّی شَیْخٌ کَبِیرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣٣) حضرت طاؤس نے سوار ہو کر جمرہ کی رمی کی۔
(۱۳۹۳۳) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ نافع ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنََّہُ کَانَ یَرْمِی الْجَمْرَۃَ وَہُوَ رَاکِبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣٤) حضرت عبایہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دراز گوش پر سوار ہو کر رمی کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۳۴) حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ عَبَایَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یَرْمِی الْجِمَارَ وَہُوَ عَلَی حِمَارٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات سوار ہو کر رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
(١٣٩٣٥) حضرت قاسم تشریف لائے اور یوم النحر میں سواری پر سوار ہو کر رمی فرمائی۔
(۱۳۹۳۵) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : کَانَ یَجِیئُ فَیَرْمِی الْجَمْرَۃَ یَوْمَ النَّحْرِ ، وَہُوَ رَاکِبٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ سے روانگی کب ہو ؟
(١٣٩٣٦) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں ان میں سے ایک ہوں جن کو رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے اھل و عیال کی کمزوری کی وجہ سے مقدم کردیا، (پہلے بھیج دیا) ۔
(۱۳۹۳۶) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کُنْتُ مِمَّنْ قَدَّمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ضَعَفَۃِ أَہْلِہِ۔ (مسلم ۳۰۳۔ ابن ماجہ ۳۰۲۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ سے روانگی کب ہو ؟
(١٣٩٣٧) حضرت ابن عباس سے یہی مروی ہے۔
(۱۳۹۳۷) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ أَبِی یَزِیدَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : أَنَا مِمَّنْ قَدَّمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی ضَعَفَۃِ أَہْلِہِ۔ (بخاری ۱۶۷۸۔ ابوداؤد ۱۹۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ سے روانگی کب ہو ؟
(١٣٩٣٨) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم بنو عبدالمطلب کے بچوں کو دراز گوشوں پر سوار کر کے مجمع سے آگے بھیج دیا اور ہتھیلی ہماری رانوں پر مار رہے تھے اور فرمایا : اے میرے بیٹو ! طلوع شمس سے پہلے رمی نہ کرنا۔
(۱۳۹۳۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قدَّمَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أُغَیْلِمَۃَ بَنِی عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَلَی حُمُرَاتٍ مِنْ جَمْعٍ ، وَجَعَلَ یَلْطَحُ أَفْخَاذَنَا وَیَقُولُ : أُبَیْنِیَّ ، لاَ تَرْمُوا الْجَمْرَۃَ حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔
زَادَ سُفْیَانُ فِیہِ : وَلاَ إِخَالُ أَحَدًا یَرْمِیہَا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ (ابوداؤد ۱۹۳۵۔ طحاوی ۲۱۷)
زَادَ سُفْیَانُ فِیہِ : وَلاَ إِخَالُ أَحَدًا یَرْمِیہَا حَتَّی تَطْلُعَ الشَّمْسُ۔ (ابوداؤد ۱۹۳۵۔ طحاوی ۲۱۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ وقوف عرفہ سے روانگی کب ہو ؟
(١٣٩٣٩) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام المومنین حضرت ام سلمہ کو فجر کی نماز منیٰ میں ادا کرنے کا حکم ارشاد فرمایا۔
(۱۳۹۳۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُمَّ سَلَمَۃَ أَنْ تُوَافِیَہُ صَلاَۃَ الصُّبْحِ بِمِنًی۔
তাহকীক: