মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৩৯৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ } کی تفسیر
(١٣٩٦٠) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جس حاجی کو بیماری یا سر میں تکلیف ہوجائے اس پر دس روزے یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا بکری ذبح کرنا ہے۔
(۱۳۹۶۰) حدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ فِیمَنْ حَجَّ فَأَصَابَہُ مَرَضٌ ، أَوْ أَذًی مِنْ رَأْسِہِ : فَعَلَیْہِ صِیَامُ عَشَرَۃِ أَیَّامٍ ، أَوْ إطْعَامُ عَشَرَۃِ مَسَاکِینَ ، أَوْ نُسُکُ شَاۃٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے ؟
(١٣٩٦١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ ملتزم رکن اور کعبہ کے درمیانی جگہ کا نام ہے۔
(۱۳۹۶۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْمُلْتَزَمُ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے ؟
(١٣٩٦٢) حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا وہ رکن اور دروازے کی درمیانی جگہ سے لپٹے ہوئے تھے (یعنی یہی جگہ ملتزم ہے) ۔
(۱۳۹۶۲) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ وَہُوَ مُلْتَزِمٌ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے ؟
(١٣٩٦٣) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رکن اور دروازے کے درمیان ملتزم پر دعا مانگتے تھے۔
(۱۳۹۶۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانُوا یَلْتَزِمُونَ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ ، وَیَدْعُونَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے ؟
(١٣٩٦٤) حضرت محمد بن عبد الرحمن العدنی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ بن خالد، حضرت ابو جعفر، اور حضرت عکرمہ جو حضرت ابن عباس کے غلام ہیں ان کو دیکھا کہ وہ رکن اور کعبہ کے دروازے کے درمیانی جگہ پر چمٹے ہوئے ہیں اور میں نے ان کو دیکھا وہ میزاب رحمت کے نیچے والے گوشے کو چمٹے ہوئے ہیں۔
(۱۳۹۶۴) حدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَدَنِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عِکْرِمَۃَ بْنَ خَالِدٍ ، وَأَبَا جَعْفَرٍ، وَعِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یَلْتَزِمُونَ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَبَابِ الْکَعْبَۃِ ، وَرَأَیْتُہُمْ یَلْتَزِمُونَ مَا تَحْتَ الْمِیزَابِ فِی الْحِجْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ملتزم بیت اللہ میں کہاں ہے ؟
(١٣٩٦٥) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم، حضرت عطائ، حضرت طاؤس کو رکن اور دروازے کے درمیان چمٹا ہوا دیکھا۔
(۱۳۹۶۵) حدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی الرَّازِیّ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا ، وَعَطَائً ، وَطَاوُسًا یَلْتَزِمُونَ مَا بَیْنَ الرُّکْنِ وَالْبَابِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٦٦) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو کعبہ کی پشت کی جانب چمٹا ہوا دیکھا۔
(۱۳۹۶۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یَلْتَزِمُ دُبُرَ الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٦٧) حضرت عمر بن عبدالعزیز کعبہ کی پچھلی جانب توبہ و استغفار کرتے ہوئے آئے۔
(۱۳۹۶۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ؛ أَنَّہُ أَتَی دُبَرَ الْکَعْبَۃِ یَسْتَعِیذُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٦٨) حضرت محمد بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو خانہ کعبہ کی ایک طرف چمٹے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۶۸) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَلْتَزِمُ جَانِب الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٦٩) حضرت حنظلہ فرماتے ہیں کہ میں نے قاسم کو دیکھا آپ کعبہ کی پشت کی جانب میں شیطان کی پناہ مانگ رہے ہیں اور یوں دعا کر رہے ہیں ” یا اللہ میں تجھ سے تیرے عذاب، سزا اور تیری حجت سے پناہ مانگتا ہوں۔ “
(۱۳۹۶۹) حدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی الرَّازِیّ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْقَاسِمَ یَتَعَوَّذُ فِی دُبُرِ الْکَعْبَۃِ ،وَیَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ بَأْسِکَ ، وَنِقْمَتِکَ ، وَسُلْطَانِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٧٠) حضرت ثابت بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیرکو دیکھا وہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے درمیان اور اس کے پیچھے چمٹے ہوئے ہیں۔
(۱۳۹۷۰) حدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ یَلْتَزِمُ مَا بَیْنَ الْبَابِ وَالْحَجَرِ ، وَخَلْفَ الْکَعْبَۃِ ، کُلاَّ قَدْ رَأَیْتُہُ یَفْعَل۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٧١) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیداللہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ وہ کعبہ کی پچھلی جانب مغرب کی طرف کو ہو کر خانہ کعبہ سے چمٹے ہوئے تھے۔
(۱۳۹۷۱) حدَّثَنَا مَعن بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ یَلْتَزِمُ خَلْفَ الْکَعْبَۃِ مِمَّا یَلِی الْمَغْرِبَ ، یُلْصِقُ بِہَا صَدْرَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٧٢) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا کہ آپ رکن یمانی کی جانب سے کعبہ کو چمٹے ہوئے تھے اور پیٹ اس کے ساتھ لگا رہے تھے۔
(۱۳۹۷۲) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ قَدِ الْتَزَمَ الْکَعْبَۃَ ، وَأَلْصَقَ بَطْنَہُ مِنْ مُؤَخِّرِہَا ، مِنَ الْجَانِبِ الَّذِی یَلِی الرُّکْنَ الْیَمَانِیَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٧٣) حضرت اسود کعبہ کے پشت کی جانب سے چمٹے ہوئے تھے۔
(۱۳۹۷۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَلْتَزِمُ دُبُرَ الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کعبہ کی پچھلی جانب چمٹتے تھے
(١٣٩٧٤) حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر ابن عبدالرحمن کو کعبہ کی پچھلی جانب سے چمٹے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۷۴) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَلْتَزِمُ مُؤَخِّرَ الْکَعْبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٧٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص حج تمتع کے روزے رکھ رہا ہو، پھر وہ روزے مکمل کرنے سے قبل ہی ھدی پالے تو وہ روزے رکھنا ترک کر دے۔
(۱۳۹۷۵) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الرَّجُلِ یَصُومُ فِی الْمُتْعَۃَ ، ثُمَّ یَجِدُ الْہَدْیَ قَبْلَ أَنْ یُتِمَّ صَوْمَہُ ، قَالَ : یَتْرُکُ الصَّوْمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٧٦) حضرت عطائ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو ایام حج میں تین روزے رکھے پھر مکہ میں ہی اس کو ھدی میسر آجائے تو اس پر قربانی لازم ہے۔
(۱۳۹۷۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ صَامَ الثَّلاَثَۃَ الأَیَّام فِی الْحَجِّ ، ثُمَّ أَیْسَرَ وَہُوَ بِمَکَّۃَ ، أَنَّ عَلَیْہِ الْہَدْیَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٧٧) حضرت سعید بن جبیر اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر حلق کروانے سے قبل ہی قربانی کا جانور میسر آجائے تو وہ اس کو ذبح کرے۔
(۱۳۹۷۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَعِکْرِمَۃَ ؛ قَالاَ : إذَا أَیْسَرَ قَبْلَ أَنْ یَحْلِقَ فَلْیَذْبَحْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٧٨) حضرت مجاہد روزے کے فدیہ میں فرماتے ہیں کہ اپنے حج اور عمرہ کے دوران قربانی میسر ہو تو وہ کرلے یا صدقہ کر دے۔
(۱۳۹۷۸) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی فِدْیَۃِ الصِّیَامِ : {أَوْ صَدَقَۃٍ ، أَوْ نُسُکٍ} ، فِی یُسْرِہِ ذَلِکَ ، فِی حَجِّہ وَعُمْرَتِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٧٩) حضرت سلیمان بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج میں ہے تو جب تک حلال نہ ہوجائے، اور اگر وہ عمرہ میں ہے تو جب تک بیت اللہ کا طواف نہ کرلے۔
(۱۳۹۷۹) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، قَالَ : إِنْ کَانَ فِی الْحَجِّ فَحَتَّی یُحِلَّ ، وَإِنْ کَانَ فِی الْعُمْرَۃِ فَحَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ۔
তাহকীক: