মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৩৯৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اس شخص کے بارے میں جو حج تمتع میں (قربانی نہ کرنے کے سبب) روزے رکھ رہا ہو اور اپنے سینے کو اس کے ساتھ لگا رہے ہیں
(١٣٩٨٠) حضرت عطائ، حضرت ابن سیرین اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر آپ نے حج میں روزے رکھے ہیں پھر اپنے روزوں سے فارغ ہونے سے قبل ہی آپ نے قربانی کو پا لیا تو کفارہ ادا کرو اور اگر روزے مکمل ہونے کے بعد پایا تو پھر آپ پر کفارہ نہیں ہے۔
(۱۳۹۸۰) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَابْنِ سِیرِینَ ، وَالْحَسَنِ قَالُوا: إذَا صُمْتَ فِی مُتْعَۃِ الْحَجِّ ، ثُمَّ وَجَدْتَ قَبْلَ أَنْ تَفْرُغَ مِنْ صِیَامِکَ فَکَفِّرْ ، وَإِنْ وَجَدْتَ وَقَدْ فَرَغْتَ مِنْ صِیَامِکَ ، فَلَیْسَ عَلَیْک کَفَّارَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨١) حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں سے سات سو لوگوں نے بیت اللہ کا طواف کیا، وہ اپنے جوتے مقام تنعیم پر اتارا کرتے اور بیت اللہ کی تعظیم کی وجہ سے برہنہ پاؤں طواف کرتے۔
(۱۳۹۸۱) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِی صَغِیرَۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : لَقَدْ کَانَ ہَذَا الْبَیْتُ یَحُجُّہُ سَبْعُ مِئَۃٍ مِنْ بَنِی إسْرَائِیلَ ، یَضَعُونَ نِعَالَہُمْ بِالتَّنْعِیمِ ، وَیَدْخُلُونَ حُفَاۃً ، تَعْظِیمًا لِلْبَیْتِ۔ (فاکھیی ۲۶۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام بیت اللہ کی تعظیم کی وجہ سے موزے، جوتے یا باریک کپڑے پہن کر اس میں آنے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۱۳۹۸۲) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَدْخُلُوا الْبَیْتَ بِالْخُفِّ ، وَالنَّعْلِ ، وَالْقَصَبِ ، تَعْظِیمًا لِلْبَیْتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨٣) حضرت عبداللہ بن شریک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو جوتے پہن کر طواف کرتے ہوئے دیکھا، اور حضرت ابن زبیر کو دیکھا وہ اس طرح نہ کرتے تھے۔
(۱۳۹۸۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَرِیکٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یَطُوفُ وَعَلَیْہِ نَعْلاَہُ ، وَرَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ لاَ یَفْعَلُہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨٤) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس، حضرت مجاہد اور حضرت عطائ کو جوتوں میں طواف کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۳۹۸۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: رَأَیْتُ طَاوُوسًا ، وَمُجَاہِدًا ، وَعَطَائً ؛یَطُوفُونَ فِی نِعَالِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨٥) حضرت ابن الزبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے لوگ مقام ذو طوی پر جب آتے تو تعظیم کی وجہ سے اپنے جوتے اتار دیا کرتے۔
(۱۳۹۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : کَانَتِ الأُمَّۃُ مِنْ بَنِی إسْرَائِیلَ إذَا أَتَوْا ذَا طُوًی خَلَعُوا نِعَالَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص جوتے وغیرہ پہن کر طواف کرے
(١٣٩٨٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ انبیاء کرام جب حدود حرم میں داخل ہوتے تو اپنے جوتے اتار دیا کرتے۔
(۱۳۹۸۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : کَانَتِ الأَنْبِیَائُ إذَا أَتَتْ عَلَم الْحَرَمِ نَزَعُوا نِعَالَہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٨٧) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے رمی کرلی تو اب تمہارے لیے عورتوں کے سوا سب چیزیں حلال ہوگئیں اور فرماتے ہیں کہ بیشک میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ کے سر پر مشک ملی ہوئی تھی، کیا اس میں خوشبو تھی یا نہ تھی (یعنی ظاہری بات ہے کہ اس میں خوشبو تھی لہٰذا عورتوں کے علاوہ اب سب حلال ہوچکا ہے) ۔
(۱۳۹۸۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعُرَنِیِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا رَمَیْتُمَ الْجَمْرَۃَ فَقَدْ حَلَّ لَکُمْ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّسَائُ ، وَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُضَمِّخاً رَأْسَہُ بِالْمِسْکِ ، أَفَطِیبٌ ذَلِکَ ، أَمْ لاَ ؟۔ (احمد ۱/۳۶۹۔ ابویعلی ۲۶۸۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٨٨) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم رمی کرلو، اپنا حلق کروا لو اور قربانی کو ذبح کرلو تو عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔
(۱۳۹۸۸) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ وَذَبَحَ وَحَلَقَ ، حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّسَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٨٩) حضرت عائشہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
(۱۳۹۸۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، عَنْ عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مِثْلَہُ۔ (ابوداؤد ۱۹۷۲۔ احمد ۶/۱۴۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٠) حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم نے یوم النحر میں رمی کرلی تو اب عورتوں کے سوا سب چیزیں تم پر حلال ہیں، (وہ سب اشیاء جو احرام کی وجہ سے ممنوع تھیں) ۔
(۱۳۹۹۰) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ ، سَمِعَ ابْنَ الزُّبَیْرِ یَقُولُ : إذَا رَمَیْتَ الْجَمْرَۃَ مِنْ یَوْمِ النَّحْرِ ، فَقَدْ حَلَّ لَکَ مَا وَرَائَ النِّسَائِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩١) حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب ممنوعہ چیزیں محرم کے لیے حلال ہیں۔
(۱۳۹۹۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: إذَا رَمَی حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّسَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا سب چیزیں اس کے لیے حلال ہوگئیں، اور جب وہ طواف بھی کرلے تو اس پر عورت بھی حلال ہوگئی۔
(۱۳۹۹۲) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا حَلَقَ المُحْرِمُ حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّسَائَ ، حَتَّی یَطُوفَ بِالْبَیْتِ ، فَإِذَا طَافَ بِالْبَیْتِ حَلَّ لَہُ النِّسَائُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٣) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی ممنوعہ چیزیں حلال ہوگئیں۔
(۱۳۹۹۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَلْقَمَۃَ ، قَالَ : إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ حلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ ، إِلاَّ النِّسَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٤) حضرت ابن عمر اور حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب قربانی کرلی اور حلق کروا لیا تو عورتوں اور خوشبو کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہوگئیں۔
(۱۳۹۹۴) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَعُمَر ؛ أَنَّہُما قَالاَ : إذَا نَحَرَ الرَّجُلُ وَحَلَقَ ، حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ النِّسَائَ وَالطِّیبَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورتوں کے سوا باقی تمام چیزیں حلال ہیں۔
(۱۳۹۹۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ ، إِلاَّ النِّسَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٦) حضرت حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو اب محرم کے لیے عورتوں، خوشبو اور شکار کے علاوہ باقی چیزیں حلال ہیں۔
(۱۳۹۹۶) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا رَمَی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ ، إِلاَّ الطِّیبَ ، وَالنِّسَائَ ، وَالصَّیْدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ جب تم نے مناسک حج پورے کرلیے تو اب عورت اور شکار کے علاوہ باقی سب چیزیں تم پر حلال ہیں۔
(۱۳۹۹۷) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا قَضَیْتُمَ الْمَنَاسِکَ کُلَّہَا فَقَدْ حَلَّ لَکُمْ کُلُّ شَیْئٍ ، إِلاَّ النِّسَائَ ، وَالصَّیْدَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٨) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے رمی کرنے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لے لیا پھر میں نے اس کے متعلق حضرت عطائ سے دریافت کیا ؟ آپ نے مجھے بکری ذبح کرنے کا حکم فرمایا۔
(۱۳۹۹۸) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : قبَّلْتُ امْرَأَتِی بَعْدَ مَا رَمَیْتُ الْجَمْرَۃَ فَسَأَلْتُ عَطَائً ؟ فَأَمَرَنِی أَنْ أَذْبَحَ شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৩৯৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج کرنے والا رمی کرے تو اس پر کیا چیز حلال ہو جاتی ہے ؟
(١٣٩٩٩) حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جب رمی کرلی تو عورت کے علاوہ باقی سب چیزیں حلال ہیں۔
(۱۳۹۹۹) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : إذَا رَمَی الْجَمْرَۃَ حَلَّ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ ، إِلاَّ النِّسَائَ۔
tahqiq

তাহকীক: