মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪০৯৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف مکمل کرنے کے فورا بعد اگر فرض نماز کھڑی ہو جائے
(١٤١٠٠) حضرت ابراہیم سے بھی یہی مروی ہے۔
(۱۴۱۰۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شَرِیکٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : تُجْزِئُ الْمَکْتُوبَۃُ مِنْ رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف مکمل کرنے کے فورا بعد اگر فرض نماز کھڑی ہو جائے
(١٤١٠١) حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے طواف مکمل کیا اور فرض نماز میں شریک ہوگیا، پھر نماز کے بعد میں نے طواف کی دو رکعتیں ادا کرنے کا ارادہ کیا تو وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے میں ان کے پاس آیا اور ان سے سوال کیا ؟ ایک شیخ نے مجھ سے کہا : کیا تو حضرت ابن عمر کے فعل سے راضی نہیں ہے ؟ میں نے ان کو دیکھا تھا انھوں نے اس طرح کیا تھا۔
(۱۴۱۰۱) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، قَالَ : طُفْتُ بِالْبَیْتِ وَحَضَرْتُ الْمَکْتُوبَۃَ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ، وَثَمَّ أُنَاسٌ جُلُوسٌ ، فَأَتَیْتُ حَلْقَۃً فَسَأَلْتُہُمْ ؟ فَقَالَ لِی شَیْخٌ : أَمَا تَرْضَی بِابْنِ عُمَرَ ؟ رَأَیْتُہُ یَفْعَلُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف مکمل کرنے کے فورا بعد اگر فرض نماز کھڑی ہو جائے
(١٤١٠٢) حضرت وبرہ، حضرت سفیان اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ فرض نماز طواف کی دو رکعات کے لیے بھی کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۱۰۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ (ح) وَعَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ (ح) وَعَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ وَبَرَۃَ ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ (ح) وَعَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ قَالُوا : تُجْزِئُ الْمَکْتُوبَۃُ مِنْ رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف مکمل کرنے کے فورا بعد اگر فرض نماز کھڑی ہو جائے
(١٤١٠٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سنت گزر چکی ہے کہ سات چکر طواف مکمل کرلینے کے بعد دو رکعتیں ہیں۔ کوئی فرض ونفل ان کے لیے کافی نہ ہوں گے۔
(۱۴۱۰۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ أَنَّ مَعَ کُلِّ سُبُوعٍ رَکْعَتَیْنِ ، لاَ یُجْزِئُ مِنْہُمَا تَطَوُّعٌ ، وَلاَ فَرِیضَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف مکمل کرنے کے فورا بعد اگر فرض نماز کھڑی ہو جائے
(١٤١٠٤) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ فرض نماز طواف کی دو رکعات کے لیے بھی کافی ہوجائے گی۔
(۱۴۱۰۴) حدثنا ابْنُ یَمَانٍ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، وَطَاوُوسٍ، وَمُجَاہِدٍ، قَالُوا: تُجْزِئُ الْمَکْتُوبَۃُ مِنْ رَکْعَتَیِ الطَّوَافِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کو لگی ہوئی زعفرانی خوشبو کا محرم کا لینا اور خود کو لگانا
(١٤١٠٥) حضرت سعید بن جبیر ناپسند کرتے تھے کہ خانہ کعبہ کی خوشبو شفاء کے لیے لی جائے، اور جب وہ اپنی خادمہ کو ایسا کرتے ہوئے دیکھتے تو اس کی گدی پر طمانچہ رسید کرتے اور اس کی پروا نہ کرتے کہ اس کو تکلیف ہوگی، عطا فرماتے ہیں کہ ہم میں سے اگر کوئی شفاء حاصل کرنا چاہتا تو اپنے پاس سے خوشبو لاتا اور اس کو حجر اسود پر لگاتا پھر وہاں سے خود کو لگاتا۔
(۱۴۱۰۵) حدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُؤْخَذَ مِنْ طِیبِ الْکَعْبَۃِ شَیْئٌ یُسْتَشْفَی بِہِ ، وَکَانَ إذَا رَأَی الْخَادِمَ تَأْخُذُ مِنْہ قَفَدَہَا قَفْدۃً لاَ یَأْلُو أَنْ یُوَجِعَہَا۔
قَالَ عَطَائٌ : کَانَ أَحَدُنَا إذَا أَرَادَ أَنْ یَسْتَشْفِیَ بِہِ ، جَائَ بِطِیبٍ مِنْ عِنْدِہِ یَمْسَحُ بِہِ الْحَجَرَ ، ثُمَّ أَخَذَہُ۔
قَالَ عَطَائٌ : کَانَ أَحَدُنَا إذَا أَرَادَ أَنْ یَسْتَشْفِیَ بِہِ ، جَائَ بِطِیبٍ مِنْ عِنْدِہِ یَمْسَحُ بِہِ الْحَجَرَ ، ثُمَّ أَخَذَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ بیت اللہ کو لگی ہوئی زعفرانی خوشبو کا محرم کا لینا اور خود کو لگانا
(١٤١٠٦) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ زعفرانی خوشبو کو بیت اللہ سے دور اور صاف نہیں کیا جائے گا مگر یہ کہ اس کے لیے ھبہ کردی جائے۔
(۱۴۱۰۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ یُحَتُّ الْخَلُوقُ مِنَ الْبَیْتِ ، إِلاَّ أَنْ یُوہَبَ لَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں داڑھی کو ہاتھ لگائے جس کی وجہ سے اس کی داڑھی کے چند بال گر جائیں
(١٤١٠٧) حضرت عمر بن ذر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ اگر محرم وضو کرے اور داڑھی کو خلال کرنے کی وجہ سے اس کے کچھ بال گرجائیں تو آپ دونوں نے فرمایا : اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔
(۱۴۱۰۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا ، وَعَطَائً عَنِ الْمُحْرِمِ یَتَوَضَّأُ فَتَقَعُ الشَّعَرَاتُ ؟ فَقَالاَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں داڑھی کو ہاتھ لگائے جس کی وجہ سے اس کی داڑھی کے چند بال گر جائیں
(١٤١٠٨) حضرت سالم سے دریافت کیا گیا کہ محرم اپنی داڑھی کو چھوئے اور اس کی وجہ سے اس کی داڑھی کے بال گرجائیں ؟ آپ نے فرمایا اُفْ اُفْ ، (اس طرح کے سوال کرنے کو ناپسند فرمایا) ۔
(۱۴۱۰۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَالِمًا وَسَأَلَہُ رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ مَسَّ لِحْیَتَہُ فَوَقَعَتْ مِنْہَا شَعَرَاتٌ ؟ قَالَ : أُفّ ، أُفّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حالت احرام میں داڑھی کو ہاتھ لگائے جس کی وجہ سے اس کی داڑھی کے چند بال گر جائیں
(١٤١٠٩) حضرت محمد بن علی اور حضرت ابن اسود سے دریافت کیا گیا کہ محرم وضو کرے اور وضو میں داڑھی کا خلال کرے جس کی وجہ سے اس کی داڑھی کے کچھ بال گرجائیں ؟ آپ نے فرمایا اس پر کچھ نہیں ہے۔
(۱۴۱۰۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ، وابْنِ الأَسْوَدِ ؛ فِی الرَّجُلِ یَتَوَضَّأُ فَیَمْسَح لِحْیَتَہُ فَتَقَعُ الشَّعَرَاتُ ؟ فَقَالاَ : لَیْسَ عَلَیْہِ شَیْئٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১০৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کی تکبیرات کا بیان
(١٤١١٠) حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہیں ہے کوئی دن زیادہ محبوب جن میں کوئی عمل کیا جائے ان دنوں سے، یعنی ذی الحجہ کے دس دنوں سے، پس ان میں تکبیر، لا الہ الا اللہ اور تحمید کی خوب کثرت کرو۔
(۱۴۱۱۰) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ أَیَّامٍ أَحَبَّ إلَی اللہِ فِیہِنَّ الْعَمَلُ مِنْ ہَذِہِ الأَیَّامِ ، أَیَّامِ الْعَشْرِ ، فَأَکْثِرُوا فِیہِنَّ التَّکْبِیرَ وَالتَّہْلِیلَ وَالتَّحْمِیدَ۔ (احمد ۷۵۔ بیہقی ۳۴۷۵)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کی تکبیرات کا بیان
(١٤١١١) حضرت مجاہد نے ایام عشر میں کسی شخص کو تکبیر کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا : اس نے آواز کو بلند کیوں نہ کیا ! بیشک میں نے تو ان لوگوں کو پایا ہے کہ ان میں سے ایک شخص تکبیر مسجد میں کہتا تو اس کی آواز کی وجہ سے پوری مسجد لرز اٹھتی پھر وہ آواز اھل وادی پر نکلتی یہاں تک کہ مقام ابطح تک پہنچ جاتی اور آواز کی وجہ سے مقام ابطح لرز اٹھتا، اور بیشک ان سب کی بنیاد وہی ایک شخص ہوتا۔
(۱۴۱۱۱) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْکِینٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا ، وَکَبَّرَ رَجُلٌ أَیَّامَ الْعَشْرِ ، فَقَالَ مُجَاہِدٌ : أَفَلاَ رَفَعَ صَوْتَہُ ، فَلَقَدْ أَدْرَکْتُہُمْ وَإِنَّ الرَّجُلَ لَیُکَبِّرُ فِی الْمَسْجِدِ فَیَرْتَجُّ بِہَا أَہْلُ الْمَسْجِدِ ، ثُمَّ یَخْرُجُ الصَّوْتُ إلَی أَہْلِ الْوَادِی حَتَّی یَبْلُغَ الأَبْطُحَ، فَیَرْتَجُّ بِہَا أَہْلُ الأَبْطُحِ، وَإِنَّمَا أَصْلُہَا مِنْ رَجُلٍ وَاحِدٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام تشریق کی تکبیرات کا بیان
(١٤١١٢) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے ایام عشر میں تکبیرات کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا یہ بدعت ہے (اس کی کوئی اصل نہیں) ۔
(۱۴۱۱۲) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ التَّکْبِیرِ أَیَّامَ الْعَشْرِ ؟ فَقَالاَ : مُحْدَثٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف اور سعی میں تفریق کرنا
(١٤١١٣) حضرت قاسم مکہ مکرمہ تشریف لائے اور آپ نے طواف کیا پھر آپ واپس چلے گئے اور کچھ دیر آرام کیا (قیلولہ) پھر جب شام ہوئی تو آپ چلے اور صفا ومروہ کی سعی کی۔
(۱۴۱۱۳) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقْدَمُ مَکَّۃَ فَیَطُوفُ ، ثُمَّ یَرْجِعُ فَیُقِیلُ ، فَإِذَا کَانَ بِالْعَشِیِّ رَاحَ فَطَافَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف اور سعی میں تفریق کرنا
(١٤١١٤) حضرت قاسم سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۱۱۴) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہ ، عَنِ الْقَاسِمِ ؛ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف اور سعی میں تفریق کرنا
(١٤١١٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں ہے کہ طواف کرنے کے بعد صفا ومروہ کی سعی کو ٹھنڈے وقت تک موخر کیا جائے۔
(۱۴۱۱۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ إذَا طَافَ أَنْ یُؤَخِّرَ السَّعْیَ حَتَّی یُبْرِدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف اور سعی میں تفریق کرنا
(١٤١١٦) حضرت اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر ہمارے پاس مکہ مکرمہ تشریف لائے اور آپ نے طواف کے سات چکر لگائے پھر دو رکعتیں ادا کیں، پھر آپ نے صفا ومروہ کی سعی کو شام تک موخر کردیا۔
(۱۴۱۱۶) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی إِسْحَاقُ مَوْلًی لِقُرَیْشٍ ، قَالَ : قَدِمَ عَلَیْنَا سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ فَطَافَ بِالْبَیْتِ سَبْعًا ، وَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ أَخَّرَ السَّعْیَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ إلَی الْعَشِی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف اور سعی میں تفریق کرنا
(١٤١١٧) حضرت حسن طواف اور سعی کے درمیان تفریق کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۱۴۱۱۷) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُفَرِّقَ بَیْنَ الطَّوَافِ وَالسَّعْیِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف سے پہلے ہی صفا ومروہ کی سعی شروع کر دے
(١٤١١٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس کو شمار نہیں کیا جائے گا، پہلے طواف کرے پھر صفا ومروہ کی سعی کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے یہاں تک کہ سفر کرے (بھول جائے یا واپس چلا جائے) تو فرماتے ہیں کہ جو اس پر فریضہ تھا وہ ادا ہوگیا اور اس پر کچھ نہیں۔
(۱۴۱۱۸) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ یَعْتَدُّ بِہِ ، یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، ثُمَّ یَطُوفُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ حَتَّی یَمْسی ، قَالَ : قَدْ قَضَی مَا عَلَیْہِ ، وَلاَ شَیْئَ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১১৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف سے پہلے ہی صفا ومروہ کی سعی شروع کر دے
(١٤١١٩) حضرت عطائ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ جو طواف سے پہلے صفا ومروہ کی سعی کرے فرمایا وہ اس کا اعادہ کرے۔
(۱۴۱۱۹) حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ بَدَأَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ قَبْلَ الْبَیْتِ ، قَالَ : یُعِیدُ۔
তাহকীক: