মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১৪১১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا محرم یمنی (دھاری دار) ریشمی چادر پہن سکتا ہے ؟
(١٤١٢٠) حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو حالت احرام میں یمنی دھاری دار چادر اوڑھے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۱۲۰) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ مُحْرِمًا وَعَلَیْہِ حُلَّۃُ حِبَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کیا محرم یمنی (دھاری دار) ریشمی چادر پہن سکتا ہے ؟
(١٤١٢١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ محرم جس کپڑے میں چاہے احرام باندھے اگر چاہے تو دو سفید کپڑوں میں باندھ لے اور اگر چاہے تو دھلے ہوئے کپڑوں میں باندھ لے اور اگر چاہے تو یمنی دھاری دار کپڑوں میں باندھ لے۔
(۱۴۱۲۱) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یُحْرِمُ فِیمَا شَائَ ، إِنْ شَائَ ثَوْبَیْنِ أَبْیَضَیْنِ ، وَإِنْ شَائَ فِی ثَوْبَیْنِ غَسِیلَیْنِ ، وَإِنْ شَائَ فِی ثَوْبیْ حِبَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٢) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے بطن مسیل میں سعی کی اور حضرت ابن عمر بھی اسی طرح کرتے تھے۔
(۱۴۱۲۲) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَسْعَی فِی بَطْنِ الْمَسِیلِ ، إِذَا طَافَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ۔ وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُ ذَلِکَ۔

(بخاری ۱۶۱۷۔ دارمی ۱۸۴۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی صفا ومروہ کی سعی بطن مسیل میں کرے اور سعی میں تیز اور سختی سے مت چلے۔
(۱۴۱۲۳) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : یَسْعَی الرَّجُلُ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ فِی بَطْنِ الْمَسِیلِ ، وَلاَ یَشُدَّ السَّعْیَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٤) حضرت بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کے ساتھ بطن مسیل میں سعی کی۔
(۱۴۱۲۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرٍ ، قَالَ : سَعَیْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِی بَطْنِ الْمَسِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٥) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ تمہاری مرضی ہے اگر چاہو تو سعی وادی میں کرو اور اگر چاہو تو سعی (وہاں) نہ کرو۔
(۱۴۱۲۵) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الحمِید ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: إِنْ شَائَ سَعَی فِی الْوَادِی، وَإِنْ شَائَ لَمْ یَسْعَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٦) حضرت ہشام کے والد محترم نے اکیلے بطن مسیل میں سعی کی۔
(۱۴۱۲۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْعَی فِی بَطْنِ الْمَسِیلِ وَحْدَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٧) حضرت عبداللہ بطن مسیل میں سعی فرماتے تھے۔
(۱۴۱۲۷) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَسْعَی فِی الْمَسِیلِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٨) حضرت زبیر صفا ومروہ کے درمیان تیز چلتے ہوئے سعی کرتے۔
(۱۴۱۲۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ الزُّبَیْرَ کَانَ یُوکی مَا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ سَعْیًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات بطن مسیل میں سعی کرتے تھے
(١٤١٢٩) حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطائ کو بنی عباد کے مکانوں اور بنی ابو حسین کی گلی تک سعی کرتے ہوئے دیکھا، میں نے حضرت مجاہد سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ آپ نے فرمایا یہ پہلا بطن مسیل ہے لیکن لوگوں نے اس میں کمی کردی ہے۔
(۱۴۱۲۹) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، وَعَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُہمَا یَسْعَیَانِ مِنْ خَوْخَۃِ بَنِی عَبَّادٍ إلَی زُقَاقِ بَنِی أَبِی حُسَیْنٍ ، فَقُلْتُ لِمُجَاہِدٍ ؟ فَقَالَ : ہَذَا بَطْنُ الْمَسِیلِ الأَوَّلُ ، وَلَکِنَّ النَّاسَ انْتَقَصُوا مِنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف کررہا ہو اور طواف میں حطیم میں داخل ہو جائے
(١٤١٣٠) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص طواف کرتے وقت اگر حطیم میں داخل ہوجائے (اور اس میں کچھ چکر لگائے) ؟ آپ نے فرمایا جو وہ حطیم میں داخل ہوا ہے وہ شمار نہیں کیا جائے گا۔
(۱۴۱۳۰) حدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ طَافَ فَکَانَ مِنْ طَوَافِہِ دُخُولٌ فِی الْحِجْرِ ، قَالَ : لاَ یَعْتَدُّ بِمَا کَانَ مِنْ دُخُولِ الْحِجْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف کررہا ہو اور طواف میں حطیم میں داخل ہو جائے
(١٤١٣١) حضرت سفیان بن عیینہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو طواف کرتے ہوئے دیکھا آپ کے ساتھ حضرت ہشام بھی تھے، حضرت ہشام نے حطیم میں داخل ہونا چاہا لیکن حضرت سالم نے آپ کو منع کردیا۔
(۱۴۱۳۱) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ رَأَی سَالِمًا یَطُوفُ وَمَعَہُ ہِشَامٌ ، فَأَرَادَ ہِشَامٌ أَنْ یَدْخُلَ الْحِجْرَ فَمَنَعَہُ سَالِمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص طواف کررہا ہو اور طواف میں حطیم میں داخل ہو جائے
(١٤١٣٢) حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص طواف واجب کررہا ہو اور وہ حطیم سے تجاوز کر جائے تو آپ نے فرمایا وہ طواف کا اعادہ کرے اور اگر وہ حلال ہوگیا اور بیوی سے شرعی ملاقات کرلی تو وہ دم ادا کرے۔
(۱۴۱۳۲) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ طَافَ الطَّوَافَ الْوَاجِبَ ،فَجَعَلَ یَجْتَازُ فِی الْحِجْرِ ، قَالَ : یُعِیدُ الطَّوَافَ ، فَإِنْ کَانَ حَلَّ وَغَشِیَ النِّسَائَ أَہْرَقَ لِذَلِکَ دَمًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں ؟
(١٤١٣٣) حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا فرمائی۔
(۱۴۱۳۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بن غَیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ؛ أَنَّ عُمَرَ جَمَّعَ بِمِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں ؟
(١٤١٣٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو منیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کرتے ہوئے اور دعا کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۱۳۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ النَّاسَ یُجَمِّعُونَ بِمِنًی وَیَدْعُونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں ؟
(١٤١٣٥) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ منیٰ والوں پر جمعہ ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ لوگ تو سفر میں ہیں۔
(۱۴۱۳۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ عَبْدِالْمَلِکِ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: سَمِعْتُہُ وَسُئِلَ عَلَی أَہْلِ مِنًی جُمُعَۃٌ؟ قَالَ: إنَّمَا ہُمْ سَفَرٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ منیٰ کے متعلق کیا کہا گیا ہے کہ وہاں پر جمعہ ہو گا کہ نہیں ؟
(١٤١٣٦) حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ حاضر ہوا آپ نے منیٰ میں جمعہ نہیں پڑھا۔
(۱۴۱۳۶) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی عُثْمَانَ، قَالَ: شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ لاَ یَجْمِّعُ بِمِنًی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام نحر کے چوتھے دن جمعہ کے بیان میں
(١٤١٣٧) حضرت عبداللہ بن کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو ایام النحر کے چوتھے دن دیکھا جس دن جمعہ تھا، آپ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو بیت اللہ کی جانب سے خطبہ دیا اور پھر کچھ باتیں کیں اور جمعہ کی نماز کی دو رکعات ادا فرمائیں۔
(۱۴۱۳۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ کَثِیرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَوْمَ الصَّدَرِ وَوَافَقَ یَوْمَ جُمُعَۃٍ، فَأَقَامَ فَخَطَبَ بِالأَرْضِ قِبَلَ الْبَیْتِ، ثُمَّ تَکَلَّمَ بِکَلِمَاتٍ، ثُمَّ صَلَّی الْجُمُعَۃَ رَکْعَتَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام نحر کے چوتھے دن جمعہ کے بیان میں
(١٤١٣٨) حضرت عمر بن خطاب نے جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ادا کی جب کہ شہر والوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔
(۱۴۱۳۸) حدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ صَلَّی بِالْحَصْبَۃِ الْجُمُعَۃَ ، وَلَمْ یُجَمِّعْ بِہَا ، وَجَمَّعَ أَہْلُ الْبَلَدِ ، قَالَ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ : جَعَلَہَا ظُہْرًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৪১৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ ایام نحر کے چوتھے دن جمعہ کے بیان میں
(١٤١٣٩) حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مسلمانوں پر سفر میں اور واپس نکلتے ہوئے (حج سے) جمعہ کی نماز نہیں ہے۔
(۱۴۱۳۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : لَیْسَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ جُمُعَۃٌ فِی سَفَرِہِمْ ، وَلاَ وَیَوْمَ نَفْرِہِمْ۔
tahqiq

তাহকীক: