মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৫১৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج افراد کرتے تھے اور قران نہیں کرتے تھے
(١٤٥٢٠) حضرت عبداللہ بن مسعود ارشاد فرماتے ہیں کہ دو ارکان اور عمل میرے نزدیک ہر چیز سے زیادہ پسندیدہ ہیں، پراگندہ حال ہونا اور سفر کرنا، راوی کہتے ہیں کہ حضرت الاسود نے حج اور عمرہ کے درمیان اسی بار سفر کیا لیکن کبھی ان کو جمع نہیں کیا اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود نے ساٹھ سفر کیے لیکن کبھی حج وعمرہ کو جمع نہ فرمایا۔
(۱۴۵۲۰) حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ، عَن أَبِی حَمْزَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ: نُسُکَانِ أَحَبُّ إلَیَّ أَنْ یَکُونَ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا شَعَثٌ وَسَفَرٌ ، قَالَ : فَسَافَرَ الأَسْوَدُ ثَمَانِینَ مَا بَیْنَ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ ، لَمْ یَجْمَعْ بَیْنَہُمَا ، وَسَافَرَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الأَسْوَدِ سِتِّینَ مَا بَیْنَ حَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ ، لَمْ یَجْمَعْ بَیْنَہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات حج افراد کرتے تھے اور قران نہیں کرتے تھے
(١٤٥٢١) حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ سفر پر نکلا ہمارے ساتھ ہمارے کچھ اور ساتھی بھی تھے، ہم سب نے مل کر حج افراد کے لیے احرام باندھا۔
(۱۴۵۲۱) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ إِبْرَاہِیمَ وَمَعَنَا أَصْحَابٌ لَنَا، فَأَحْرَمُوا جَمِیعًا وَجَرَّدُوا الْحَجَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٢) حضرت علی اور حضرت ابن مسعود حج قران کرنے والے کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ دو طواف کرے گا۔
(۱۴۵۲۲) حدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ مَالِکٍ ؛ أَنَّ عَلِیًّا ، وَابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالاَ فِی الْقَارِنِ : یَطُوفُ طَوَافَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٣) حضرت حسن بن علی ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم حج اور عمرہ ملا کر کرو تو دو طواف اور دو سعی کرو۔
(۱۴۵۲۳) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : إِذَا قَرَنْتَ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَطُفْ طَوَافَیْنِ ، وَاسْعَ سَعْیَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٤) حضرت اسماعیل اور حضرت شعبی بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۴۵۲۴) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : یَطُوفُ طَوَافَیْنِ ، وَیَسْعَی سَعْیَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٥) حضرت ابو جعفر بھی یہی فرماتے ہیں۔
(۱۴۵۲۵) حدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : الْقَارِنُ یَطُوفُ طَوَافَیْنِ ، وَیَسْعَی سَعْیَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٦) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا۔
(۱۴۵۲۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: الْقَارِنُ یَطُوفُ طَوَافَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٧) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے حج قران کرنے والے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے فرمایا کہ وہ دو طواف اور دو سعی کرے گا۔
(۱۴۵۲۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ ، وَحَمَّادًا عَنِ الْقَارِنِ ؟ فَقَالاَ : یَطُوفُ طَوَافَیْنِ ، وَیَسْعَی سَعْیَیْنِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ حج قران کرنے والا دو طواف کرے گا
(١٤٥٢٨) حضرت ابراہیم حج قران کرنے والے کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ دو طواف اور دو سعی کرے گا۔
(۱۴۵۲۸) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْقَارِنِ ، قَالَ : طَوَافَانِ ، وَسَعْیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٢٩) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج وعمرہ کے لیے ایک ہی طواف کیا۔
(۱۴۵۲۹) حدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ طَافَ لَہُمَا طَوَافًا وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫২৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٠) حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے میرے سامنے قسم اٹھائی کہ صحابہ کرام میں سے کسی نے بھی حج وعمرہ کے لیے ایک طواف سے زیادہ نہ کیا۔
(۱۴۵۳۰) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : حَلَفَ لِی أَنَّہُ لَمْ یَطُفْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، إِلاَّ طَوَافًا وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم حج اور عمرہ کو جمع کرو تو ایک طواف اور ایک سعی کرو، اور جب تم قران کرو تو دو طواف اور دو سعی کرو۔
(۱۴۵۳۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إِذَا جَمَعَ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ فَطَوَافٌ وَاحِدٌ ، وَسَعْیٌ وَاحِدٌ ، وَإِذَا قَرَنَ فَطَوَافَانِ وَسَعْیَانِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٢) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جب حج اور عمرہ کو جمع کیا جائے تو ایک طواف اور ایک سعی کی جائے گی۔
(۱۴۵۳۲) حدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْمُزَنِیّ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : إِذَا جَمَعَ بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَعَلَیْہِ طَوَافٌ وَاحِدٌ ، وَسَعْیٌ وَاحِدٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٣) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایک طواف اس کے لیے کافی ہوجائے گا۔
(۱۴۵۳۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : یُجْزِئہ طَوَافٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٤) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم قارن یا متمتع بن کر آؤ تو تمہارے لیے صفا ومروہ کی ایک سعی کافی ہے، اگر دوبارہ سعی کرنا چاہو تو یوم النحر کے بعد کرو۔
(۱۴۵۳۴) حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیۃ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا قَدِمْتَ قَارِنًا ، أَوْ مُتَمَتِّعًا فَیَکْفِیکَ سَعْیٌ وَاحِدٌ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَإِنْ کُنْتَ سَاعِیًا ثَانِیًا ، فَأَخِّرْ ذَلِکَ إِلَی یَوْمِ النَّحْرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٥) حضرت ابن عمر نے دونوں کے لیے ایک ہی طواف کیا۔
(۱۴۵۳۵) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ طَافَ لَہُمَا طَوَافًا وَاحِدًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٦) حضرت ہشام اور حضرت حسن سے یہی مروی ہے۔
(۱۴۵۳۶) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ (ح) وَعَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالاَ : یَطُوفُ طَوَافًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٧) حضرت ہشام اور حضرت حسن سے یہی مروی ہے۔
(۱۴۵۳۷) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ (ح) وَعَنْ ہِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالاَ : یَطُوفُ طَوَافًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ قارن اگر ایک بھی طواف کر لے تو کافی ہو جائے گا
(١٤٥٣٨) حضرت ابو جعفر، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ قارن ایک طواف کرے گا۔
(۱۴۵۳۸) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، وَعَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ قَالُوا : یَطُوفُ الْقَارِنُ طَوَافًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৫৩৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرمہ خاتون کا نقاب کرنا
(١٤٥٣٩) حضرت علی نے عورتوں کو حالت احرام میں نقاب کرنے سے منع فرمایا : لیکن وہ اپنے چہروں پر کپڑا لٹکا سکتی ہیں۔
(۱۴۵۳۹) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَنْہَی النِّسَائَ عَنِ النِّقَابِ وَہُنَّ حُرُمٌ ، وَلَکِنْ یُسْدِلْنَ الثَّوْبَ عَلَی وُجُوہِہِنَّ سَدْلاً۔
তাহকীক: