মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১২৯৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤٠) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حج تمتع کیا اور ہم سات لوگوں نے ایک گائے ذبح کی۔
(۱۲۹۴۰) حدَّثَنَا یَعْلَی ، وَابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَتَمَتَّعُ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَنَذْبَحُ الْبَقَرَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ۔ (مسلم ۳۵۵۔ ابوداؤد ۲۸۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ تمتع کرنے والے اگر ایک ہی دم (قربانی) میں شرکت کرلیں تو ان کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۲۹۴۱) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یُجْزِئُ الْمُتَمَتِّعَ أَنْ یُشَارَکَ فِی دَمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤٢) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ایک اونٹ یا گائے سات تمتع کرنے والوں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔
(۱۲۹۴۲) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : تُجْزِئُ النَّاقَۃُ وَالْبَقَرَۃُ عَنْ سَبْعَۃٍ مُتَمَتِّعِینَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ محصورین (جو حج پر جانے سے روک دیئے گئے ہوں) اور تمتع کرنے والے سات اشخاص کی طرف سے ایک اونٹ کافی ہوجائے گا۔
(۱۲۹۴۳) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَائٍ، قَالَ: یَشْتَرِکُ الْمَحْصُورُونَ وَالْمُتَمَتِّعُونَ فِی الْبَدَنَۃِ، عَنْ سَبْعَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤٤) حضرت حسن اور حضرت عطائ کے نزدیک تمتع کرنے والوں کے ایک اونٹنی یا گائے میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۱۲۹۴۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا لِلْمُتَمَتِّعِ أَنْ یَدْخُلَ فِی شِرْکٍ فِی جَزُورٍ ، أَوْ بَقَرَۃٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات کے نزدیک حج تمتع کرنے والے اگر دم میں شرکت کر لیں تو کافی ہو جائے اور جن حضرات نے اس کو ناپسند کیا ہے اس کا بیان
(١٢٩٤٥) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے کئی لوگوں کے ایک ہدی میں شریک ہونے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ دونوں حضرات نے اس کو ناپسند فرمایا۔
(۱۲۹۴۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَکَمَ، وَحَمَّادًا عَنِ الْقَوْمِ یَشْتَرِکُونَ فِی الْہَدْیِ؟ فَکَرِہَا ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے ؟
(١٢٩٤٦) حضرت مجاہد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کرنے کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج کر حلال ہوجائے گا اور پھر آئندہ سال وہیں سے احرام باندھے گا جہاں سے اس نے احرام کھولا تھا۔
(۱۲۹۴۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَلَیْثٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یَجْمَعُ بَیْنَ الْعُمْرَۃِ وَالْحَجِّ فَیُحْصَرُ ، قَالَ: یَبْعَثُ بِہَدْیٍ یَحِلُّ بِہِ ، ثُمَّ یَجِیئُ مِنْ قَابِلٍ بِمَا کَانَ أَہَلَّ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے ؟
(١٢٩٤٧) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے۔
(۱۲۹۴۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالاَ : عَلَیْہِ عُمْرَتَانِ وَحَجَّۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے ؟
(١٢٩٤٨) حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج دے گا جب ھدی اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں اس پر آئندہ سال تین عمرے اور ایک حج ہے۔
(۱۲۹۴۸) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ فِی رَجُلٍ أَہَلَّ بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ فَأُحْصِرَ ، قَالَ : یَبْعَثُ بِالْہَدْیِ ، فَإِذَا بَلَغَ الْہَدْیُ مَحِلَّہُ حَلَّ ۔ قَالَ : وَعَلَیْہِ حَجَّۃٌ وَعُمْرَتَانِ ، وَقَالَ الْحَکَمُ : عَلَیْہِ حَجَّۃٌ وَثَلاَثُ عُمَرَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے ؟
(١٢٩٤٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں وہ دو ھدیاں بھیجے گا۔
(۱۲۹۴۹) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : ہَدْیَانِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے ؟
(١٢٩٥٠) حضرت ابراہیم سے اسی کے مثل منقول ہے۔
(۱۲۹۵۰) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے ؟
(١٢٩٥١) حضرت مجاہد فرماتے ہیں وہ ایک ھدی بھیج کر احرام کھول دے گا۔
(۱۲۹۵۱) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، وَمَنْصُورٌ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : یَبْعَثُ بِہَدْیٍ وَیَحِلُّ بِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے ؟
(١٢٩٥٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں اس پر ایک ھدی ہے۔
(۱۲۹۵۲) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ ہَدْیٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے ؟
(١٢٩٥٣) حضرت طاؤس اور حضرت عطائ فرماتے ہیں جب کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے پھر اس کو بیماری لاحق ہوجائے تو اس کے حج اور عمرہ کی طرف سے ایک ھدی کافی ہوجائے گی۔
(۱۲۹۵۳) حدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ قَالاَ : إذَا جَمَعَ بَیْنَ عُمْرَۃٍ وَحَجٍّ فَحَبَسَہُ مَرَضٌ ، أَجْزَأَہُ لَہُمَا ہَدْیٌ وَاحِدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جس شخص کو ایام تشریق کے دوسرے دن منیٰ میں شام ہوجائے تو وہ تیسرے دن کی صبح تک نہیں نکلے گا۔
(۱۲۹۵۴) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : مَنْ أَدْرَکَہُ الْمَسَائُ بِمِنًی ، وَہُوَ فِی الْیَوْمِ الثَّانِی مِنْ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ ، فَلاَ یَنْفِرُ حَتَّی الْغَدِ مِنَ الْیَوْمِ الثَّالِثِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٥) حضرت حسن بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔
(۱۲۹۵۵) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، وَیُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٦) حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں صبح تک وہاں سے نہیں جائے گا۔
(۱۲۹۵۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : لاَ یَنْفِرُ حَتَّی یَکُونَ مِنَ الْغَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٧) حضرت عطائ فرماتے ہیں جب تک سورج غروب نہ ہوا ہو وہ نکل سکتا ہے۔
(۱۲۹۵۷) حدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، وَحَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : یَنْفِرُ مَا لَمْ تَغِبِ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٨) حضرت ہشام کے والد فرماتے ہیں جس شخص کو پہلے دن منیٰ میں شام ہوجائے اور وہ اسی دن وہاں سے جانا چاہے تو اگلی صبح تک وہاں سے نہ نکلے۔
(۱۲۹۵۸) حدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : مَنْ أَمْسَی بِمِنًی یَوْمَ النَّفْرِ الأَوَّلِ ، وَہُوَ یُرِیدُ النَّفْرَ فِی ذَلِکَ الْیَوْمِ ، فَلاَ یَنْفِرُ حَتَّی الْغَدِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص ایام تشریق کے دوسرے دن شام تک منٰی میں رہے تو کیا وہ منیٰ سے نکلے گا کہ نہیں ؟
(١٢٩٥٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ جس شخص کو دوسرے دن منیٰ میں شام ہوجائے تو وہ صبح سے پہلے نہ نکلے، صبح جب سورج زائل ہونا شروع ہو تو پھر نکلے۔
(۱۲۹۵۹) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إذَا أَدْرَکَہُ الْمَسَائُ فِی الْیَوْمِ الثَّانِی ، فَلاَ یَنْفِرُ حَتَّی الْغَدِ وَتَزُولَ الشَّمْسُ۔
tahqiq

তাহকীক: