মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭২ টি

হাদীস নং: ১২৯৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦٠) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا طواف بھی نماز کی طرح ہی ہے مگر اس میں اللہ پاک نے بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے، لہٰذا جو بات کرے وہ اچھی اور بھلی بات کرے۔
(۱۲۹۶۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ صَلاَۃٌ، وَلَکِنَّ اللَّہَ تَعَالَی أَحَلَّ فِیہِ الْمَنْطِقَ ، فَمَنْ نَطَقَ فَلاَ یَنْطِقُ إِلاَّ بِخَیْرٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦١) حضرت ابو سعید نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ جب وہ طواف کریں تو دوران طواف لغو حرکت نہ کریں، اور نہ بیہودہ کلام کریں، اور نہ قضائے حاجت کریں اور نہ کسی سے بات کریں جب تک کہ وہ اپنا طواف مکمل نہ کریں، اگر وہ ان چیزوں کی طاقت رکھتے ہوں تو ضرور ایسا کریں۔
(۱۲۹۶۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ مَوْلًی لأَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ بَنِیہِ إذَا طَافُوا أَنْ لاَ یَلْغَوْا فِی طَوَافِہِمْ ، وَلاَ یَہْجُروا ، وَلاَ یَقْضُوا حَاجَۃً ، وَلاَ یُکَلِّمُوا أَحَدًا حَتَّی یَقْضُوا طَوَافَہُمْ إنِ اسْتَطَاعُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦٢) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس اور حضرت ابن عمر کے پیچھے پیچھے طواف کیا اور دوران طواف ان میں سے کسی کی بات کرنے کی آواز نہ سنی۔
(۱۲۹۶۲) حدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ مُحَمَّدِ بْنِ مَیْسَرَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : طُفْتُ وَرَائَ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ ، فَلَمْ أَسْمَعْ وَاحِدًا مِنْہُمَا یَتَکَلَّمُ فِی الطَّوَافِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦٣) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا طواف نماز کی مانند ہے، پس اس میں کم کلام کرو۔
(۱۲۹۶۳) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الطَّوَافُ بِالْبَیْتِ صَلاَۃٌ ، فَأَقِلُّوا الْکَلاَمَ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦٤) حضرت ابراہیم بن نافع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس کے ساتھ طواف کیا اور ان کو کسی شخص کے ساتھ بات کرنے میں پہل کرتے ہوئے نہ دیکھا، ہاں اگر کوئی ان سے بات کرتا تو اس کو جواب دیتے۔
(۱۲۹۶۴) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : طُفْتُ مَعَ طَاوُوسٍ ، فَلَمْ أَسْمَعْہُ یَبْدَأُ إنْسَانًا بِالْکَلاَمِ ، إِلاَّ أَنْ یُکَلِّمَہُ فَیُجِیبَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
(١٢٩٦٥) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو غنیمت سمجھتا ہوں کہ میں طواف کے سات چکر پورے کرلوں لیکن میرے ساتھ کوئی شخص بات نہ کرے۔
(۱۲۹۶۵) حدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی الْفُرَاتِ ، قَالَ : قَالَ طَاوُوسٌ : إنِّی لأَعُدَّہَا غَنِیمَۃً ، أَنْ أَطُوفَ بِالْبَیْتِ سُبُوعًا لاَ یُکَلِّمُنِی أَحَدٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٦٦) حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا آپ دوران طواف مجھ سے باتیں کرتے رہے۔
(۱۲۹۶۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ أَطُوفُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، وَہُوَ یُحَدِّثُنِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٦٧) حضرت شریح بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ان سے ایک شخص نے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اس کو مسئلہ بتایا۔
(۱۲۹۶۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : کَانَ شُرَیْحٌ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ فَسَأَلَہُ رَجُلٌ ، فَأَفْتَاہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٦٨) حضرت عبد الملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا وہ طواف کر رہے تھے اور ان کے ساتھی ان سے باتیں پوچھ رہے تھے وہ ان کو جواب دے رہے تھے۔
(۱۲۹۶۸) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ، یُحَدِّثُ أَصْحَابَہُ وَیُفْتِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٦٩) حضرت یزید بن ابو زیاد کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر، حضرت علی بن عبداللہ بن عباس، حضرت حسین بن حسین اور حضرت ابو جعفر بیت اللہ کے طواف کے دوران اور صفا ومروہ کی سعی کے دوران باتیں کرتے تھے۔
(۱۲۹۶۹) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، قَالَ : کَانَ مُجَاہِدٌ ، وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ ، وَعَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْعَبَّاسِ ، وَالْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، وَأَبُو جَعْفَرٍ یَتَکَلَّمُونَ وَہُمْ یَطُوفُونَ بِالْبَیْتِ ، وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٧٠) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ اور حضرت عمرو بن العاص حکومت سے الگ ہوئے تو حضرت ابو موسیٰ عمرہ کے لیے تشریف لائے اور میں وہ ایک ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ایک شخص ان کے معارض ہوا اور ان سے عرض کیا، اے ابو موسیٰ ! یہ وہ فتنہ ہے جس کا آپ ذکر کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا نہیں ہے یہ مگر دھوکا اور فریب دے کر ہم پر غالب آتا رہا اور غالب آگیا۔
(۱۲۹۷۰) حدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِیبٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ: لَمَّا تَفَرَّقَ أَبُو مُوسَی وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ عَنِ الْحُکُومَۃِ ، قَدِمَ أَبُو مُوسَی مُعْتَمِرًا ، فَکُنْتُ أَطُوفُ أَنَا وَہُوَ بِالْبَیْتِ إذَا عَرَضَ لَہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : یَا أَبَا مُوسَی ، ہَذِہِ الْفِتْنَۃُ الَّتِی کَانَتْ تُذْکَرُ ؟ قَالَ : مَا ہَذِہِ إِلاَّ حَیْصَۃٌ مِنْ حَیْصَاتِ الْفِتَنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٧١) حضرت النضر بن معبد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ کو دوران طواف بات چیت کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۲۹۷۱) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ مَعْبَدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا قِلاَبَۃَ یَتَکَلَّمُ فِی الطَّوَافِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جن حضرات نے دوران طواف بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے
(١٢٩٧٢) حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود کو ملا وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے میں نے ان سے ایک بات دریافت کی ؟ آپ نے مجھ سے فرمایا اور پھر انھوں نے حدیث ذکر کی۔
(۱۲۹۷۲) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : لَقِیتُ أَبَا مَسْعُودٍ فَسَأَلْتُہُ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ ؟ فَقَالَ لِی ، ثُمَّ ذَکَرَ حَدِیثًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٣) حضرت علی فرماتے ہیں جب محرم اپنی بیوی کا بوسہ لے لے تو اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۳) حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : إذَا قَبَّلَ الْمُحْرِمُ امْرَأَتَہُ فَعَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٤) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۴) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٥) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۵) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس پر دم لازم ہے۔
(۱۲۹۷۶) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٧) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۷) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٨) حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ محرم اگر اپنی بیوی کو شہوت سے بوسہ دے دے یا آنکھ مار دے ؟ فرمایا اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۸) حدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ فِی الْمُحْرِمِ یُقَبِّلُ امْرَأَتَہُ ، أَوْ یَغْمِزُ امْرَأَتَہُ لِشَہْوَۃٍ ، قَالَ : عَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৯৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اپنی بیوی کو بوسہ دینا
(١٢٩٧٩) حضرت عطائ فرماتے ہیں جب بیوی کا بوسہ لے لے یا آنکھ مار دے اس پر دم ہے۔
(۱۲۹۷۹) حدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إذَا قَبَّلَ ، أَوْ غَمَزَ فَعَلَیْہِ دَمٌ۔
tahqiq

তাহকীক: