মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৬৩৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر محرم جنگلی گدھے کا شکار کرے
(١٤٦٤٠) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں گدھے کے شکار پر اونٹ لازم ہے۔
(۱۴۶۴۰) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : فِی الْحِمَارِ بَدَنَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اگر محرم جنگلی گدھے کا شکار کرے
(١٤٦٤١) حضرت عطائ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جنگلی گدھے کے شکار پر گائے لازم ہوگی۔
(۱۴۶۴۱) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : فِی الْحِمَارِ بَقَرَۃٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٢) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک محرم شخص تھا، اونٹ نے اس کو گرا کر ھلاک کردیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو ، اور اس کو اسی احرام میں کفن دو ، اور اس کے سر کو مت ڈھانپنا، اور اس کو خوشبو بھی نہ لگانا بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔
(۱۴۶۴۲) حدَّثَنَا ہُشَیْمُ بْنُ بَشِیرٍ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً کَانَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ مُحْرِمٌ ، فَوَقَصَتْہُ نَاقَتُہُ فَمَاتَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِغْسِلُوہُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ ، وَکَفِّنُوہُ فِی ثَوْبَیْہِ ، وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ ، وَلاَ تُمِسُّوْہُ بِطِیبٍ ، فَإِنَّ اللَّہَ یَبْعَثُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُلَبِّدًا۔ (بخاری ۱۸۵۱۔ مسلم ۹۹)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٣) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کے سر کو مت ڈھانپو، بیشک اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے اٹھائے گا۔
(۱۴۶۴۳) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ ، فَإِنَّ اللَّہَ یَبْعَثُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُلَبِّیًا۔ (مسلم ۹۸۔ ابوداؤد ۳۲۳۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٤) حضرت عطائ سے دریافت کیا گیا کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کو کفن دیتے وقت اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر کا تو ڈھانپا گیا تھا مگر آپ کے علاوہ کسی کا نہیں ڈھانپا گیا۔
(۱۴۶۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الْمُحْرِمِ یُغَطَّی رَأْسُہُ إِذَا مَاتَ ، وَإِذَا کُفِّنَ ؟ قَالَ : قدْ غَطَّی ابْنُ عُمَرَ ، وَکَشَفَ غَیْرُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٥) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ محرم کا اگر انتقال ہوجائے تو اس کے سر کو چھپا دیا جائے گا۔
(۱۴۶۴۵) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: یُغَیَّبُ رَأْسُ الْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اب وہ محرم نہیں حلال ہے۔
(۱۴۶۴۶) حدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ فَہُوَ حَلال۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٧) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو اس کا احرام ختم ہوجاتا ہے۔
(۱۴۶۴۷) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ عامر قَالَ : إذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ فَقَدْ ذَہَبَ إِحْرَامُہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٨) حضرت عائشہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جب محرم کا انتقال ہوجائے تو آپ کے صاحب کا احرام ختم ہوگیا۔
(۱۴۶۴۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : إِذَا مَاتَ الْمُحْرِمُ ذَہَبَ إِحْرَامُ صَاحِبِکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٤٩) حضرت عائشہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا اس کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو تم اپنے مردوں کے ساتھ کرتے ہو۔
(۱۴۶۴۹) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنِ الْمُحْرِمِ یَمُوتُ ؟ فَقَالَتْ : اصْنَعُوا بِہِ کَمَا تَصْنَعُونَ بِمَوْتَاکُمْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৪৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٥٠) حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ اگر محرم کا انتقال ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا اس کا احرام ختم ہوگیا اس کو اسی طرح کفن دیں گے جس طرح بغیر احرام والے شخص کو دیا جاتا ہے۔
(۱۴۶۵۰) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ ، وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ یَمُوتُ وَہُوَ مُحْرِمٌ ؟ قَالَ : قَدْ ذَہَبَ إِحْرَامُہُ ، یُکَفَّنُ کَمَا یُکَفَّنُ الْحَلاَلُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٥١) حضرت عطائ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ان کے چہروں کو ڈھانپ دو ، یہودیوں کی مشابہت اختیار مت کرو۔
(۱۴۶۵۱) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : خَمِّرُوا وُجُوہَکُمْ ، وَلاَ تَشَبَّہُوا بِالْیَہُودِ۔ (طبرانی ۱۱۔ بیہقی ۳۹۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٥٢) حضرت ابو جعفر محرم کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا کھولا نہیں جائے گا۔
(۱۴۶۵۲) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ، عَنْ إسْرَائِیلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ فِی الْمُحْرِمِ: یُغَطَّی رَأْسُہُ، وَلاَ یُکْشَفُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم کا اگر انتقال ہو جائے تو کیا اس کے سر کو ڈھانپا جائے گا ؟
(١٤٦٥٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اس کو خوشبو نہیں لگائی جائے گی۔
(۱۴۶۵۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ تُقَرِّبُوہُ طِیبًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٤) حضرت عائشہ نے ایک اونٹ خریدا تو وہ گم ہوگیا، انھوں نے اس کے بدلے دوسرا اونٹ خرید لیا، تو وہ پہلا والا بھی دوبارہ مل گیا، آپ نے دونوں اونٹوں کی قربانی کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ میں دونوں قربان کروں گی، اور یہ نفل ہوگا۔
(۱۴۶۵۴) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ اشْتَرَتْ بَدَنَۃً فَأَضَلَّتْہَا ، فَاشْتَرَتْ مَکَانََہَا ، ثُمَّ وَجَدَتْہَا ، فَنَحَرَتْہُمَا جَمِیعًا ، ثُمَّ قَالَتْ : کَانَ فِی عِلْمِ اللہِ أَنْ أَنْحَرُہُمَا جَمِیعًا ۔ وَذَلِکَ فِی التَّطَوُّعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٥) حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ نے دونوں اونٹوں کو ذبح فرمایا۔
(۱۴۶۵۵) حدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ نَحَرَتْہُمَا جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٦) حضرت ماعز بن مالک الثقفی سے مروی ہے کہ میرے والد محترم نے اپنی طرف سے، اپنی اہلیہ کی طرف سے اور اپنی بیٹی کی طرف سے دو ھدی بھیجیں، وہ مقام ذوالمجاز میں آ کر گم ہوگئیں، جب قربانی کا دن آیا تو سب نے حضرت عمر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ آج کے دن، کل اور پرسوں تک انتظار کرلو، بیشک قربانی کے یہ تین دن ہیں، اگر تمہارے جانور تمہیں مل جائیں تو ان دونوں کو ذبح کرو، اور اگر وہ نہ ملیں تو تیسرے دن ان کی جگہ دو جانور اور خریدو اور ان کو ذبح کرو اور جب تک ذبح نہ کرلو احرام نہ کھولنا، پھر خریدی ہوئی قربانی کے ذبح کرنے کے بعد وہ پہلے والے جانور بھی واپس مل جائیں تو ان کو بھی ذبح کردو۔
(۱۴۶۵۶) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ مَاعِزِ بْنِ مَالِکٍ ، أَوْ مَالِکِ بْنِ مَاعِزٍ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : سَاقَ أَبِی ہَدْیَیْنِ عَنْ نَفْسِہِ وَامْرَأَتِہِ وَابْنَتِہِ ، فَأَضَلَّہُمَا بِذِی الْمَجَازِ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ ذَکَرَ ذَلِکَ لِعُمَرَ ، فَقَالَ: تَرَبَّصَ الْیَوْمَ وَغَدًا وَبَعْدَ غَدٍ ، فَإِنَّمَا النَّحْرُ فِی ہَذِہِ الثَّلاَثَۃِ الأَیَّامِ ، فَإِنْ وَجَدْتَ ہَدْیَیْکَ فَانْحَرْہُمَا جَمِیعًا، فَإِنْ لَمْ تَجِدْہُمَا فَاشْتَرِ ہَدْیَیْنِ فِی الْیَوْمِ الثَّالِثِ ، فَانْحَرْہُمَا وَلاَ تُحِلَّ مِنْک حَرَامًا حَتَّی تَنْحَرَہُمَا ، أَوْ ہَدْیَیْنِ آخَرَیْنِ ، فَإِنْ نَحَرْتَ الْہَدْیَیْنِ اللَّذَیْنِ اشْتَرَیْتَ وَوَجَدْتَ الْہَدْیَیْنِ الضَّالَّیْنِ بَعْدُ فَانْحَرْہُمَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٧) حضرت ابو الخصیب القیسی نے اپنی والدہ کی طرف سے ھدی کا جانور بھیجا تو وہ راستہ میں گم ہوگیا، انھوں نے اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اور اس کو قلادہ ڈالا، اتنے میں وہ پہلا جانور بھی مل گیا، انھوں نے حضرت حضرت ابن عمر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ دونوں کو ذبح کر دے۔
(۱۴۶۵۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَقِیلِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِی الْخُصَیْبِ الْقَیْسِیِّ ؛ أَنَّہُ أَہْدَی عَنْ أُمِّہِ بَدَنَۃً فَأَضَلَّہَا ، فَاشْتَرَی مَکَانَہَا أُخْرَی ، فَقَلَّدَہَا ، ثُمَّ وَجَدَ الأُولَی ، فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ ؟ فَقَالَ : انْحَرْہُمَا جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٨) حضرت ابن عباس ارشاد فرماتے ہیں کہ دونوں جانوروں کو ذبح کریں گے۔
(۱۴۶۵۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی طَالِبٍ الْحَجَّامِ ، وَکَانَ ثِقَۃً ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَنْحَرُہُمَا جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৫৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٥٩) حضرت عائشہ نے دو اونٹ ھدی بھیجے تو وہ راستہ میں گم ہوگئے، حضرت ابن زبیر نے ان کے لیے دو اونٹ قربانی کے لیے بھیجے، انھوں نے ان کو ذبح کیا تو سابقہ دو اونٹ بھی عائشہ کو مل گئے تو آپ نے دونوں کو ذبح فرمایا۔
(۱۴۶۵۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا أَہْدَتْ بَدَنَتَیْنِ فَأَضَلَّتْہُمَا ، فَأَہْدَی لَہَا ابْنُ الزُّبَیْرِ بَدَنَتَیْنِ فَنَحَرَتْہُمَا ، ثُمَّ وَجَدَتِ الْبَدَنَتَیْنِ فَنَحَرَتْہُمَا۔
তাহকীক: