মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৪৬৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٦٠) حضرت نافع بن علی ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اونٹ کو پانی پلانے کے لیے لے کر گیا تو وہ گم ہوگیا، میں نے اس کی جگہ دوسرا اونٹ لے کر قربانی کردی، پھر مجھے وہ پہلا اونٹ دوبارہ مل گیا، میں نے حضرت عروہ بن زبیر سے اس کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اونٹنی اونٹ کی طرف سے ہے۔
(۱۴۶۶۰) حدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : سُقْتُ بَدَنَۃً فَأَضْلَلْتُہَا ، فَاشْتَرَیْتُ أُخْرَی فَنَحَرْتُہَا ، ثُمَّ وَجَدْتُ الأُولَی ، فَسَأَلْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ ؟ فَقَالَ : انْحَرْہُمَا ، وَسَأَلْتُ عِکْرِمَۃَ ؟ فَقَالَ : نَاقَۃً مِنْ إِبِلِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٦١) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ صرف پہلے جانور کی قربانی کرلے۔
(۱۴۶۶۱) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : انْحَرِ الأُولَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٦٢) حضرت ابوبکر بن ابو الجھم سے حضرت قبیصہ بن ذویب نے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا دونوں جانوروں کو اکٹھے ذبح کر۔
(۱۴۶۶۲) حدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَنْہُ قَبِیصَۃَ بْنَ ذُؤَیْبٍ ؟ فَقَالَ : انْحَرْہُمَا جَمِیعًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٦٣) حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ اگر پہلا جانور (گم ہونے والا) نفلی تھا تو پھر دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر پہلا جانور واجب تھا تو پھر اسی کو ذبح کرے گا دوسرے جانور میں اس کی مرضی ہے چاہے تو ذبح کرے اگر چاہے تو نہ کرے۔
(۱۴۶۶۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ شِنْظِیرٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِذَا کَانَتِ الأُولَی تَطَوُّعًا نَحَرَہُمَا جَمِیعًا ، وَإِذَا کَانَتْ وَاجِبَۃً صَنَعَ بِالأُخْرَی مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
(١٤٦٦٤) حضرت حسن اور حضرت عطائ ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر نفلی قربانی والا جانور گم ہوگیا اور اس نے اس کی جگہ دوسرا خرید لیا اور اس کو بھی قلادہ ڈال دیا تو اب دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر ابھی تک قلادہ نہیں ڈالا تو اگر چاہے تو اس کو فروخت کرسکتا ہے۔
(۱۴۶۶۴) حدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، عَنِ ہشام ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ فِی رَجُلٍ أَضَلَّ بَدَنَتَہُ تَطَوُّعًا، فَاشْتَرَی أُخْرَی ، قَالاَ : إِنْ کَانَ قَلَّدَ الَّذِی اشْتَرَی نَحَرَہُمَا ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یُقَلِّدْہَا بَاعَہَا إِنْ شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٦٥) حضرت عبد الرحمن بن سابط سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ اس نے حج فرض (حج اسلام) ادا نہ کیا، اور اس کو کسی بیماری، مجبوری یا ظالم بادشاہ نے بھی نہ روکا، تو وہ جس مرضی حال پر مرے، خواہ یہودی ہو کر خواہ نصرانی ہو کر۔
(۱۴۶۶۵) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ سَلاَّ مُ بْنُ سُلَیْمٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ حَجَّۃَ الإِسْلاَمِ ، لَمْ یَمْنَعْہُ مَرَضٌ حَابِسٌ ، أَوْ حَاجَۃٌ ظَاہِرَۃٌ ، أَوْ سُلْطَانٌ جَائِرٌ ، فَلْیَمُتْ عَلَی أَیِّ حَالٍ شَائَ ، یَہُودِیًّا ، أَوْ نَصْرَانِیًّا۔ (دارمی ۱۷۸۵۔ بیہقی ۳۳۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٦٦) حضرت الاسود نے ایک مالدار شخص سے فرمایا کہ اگر تو بغیر حج کیے مرگیا تو میں تیرا جنازہ نہ پڑھوں گا۔
(۱۴۶۶۶) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قَالَ الأَسْوَدُ لِرَجُلٍ مِنْہُمْ مُوسِرٍ : لَوْ مِتَّ وَلَمْ تَحُجَّ ، لَمْ أُصَلِّ عَلَیْکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٦٧) حضرت مجاہد بن رومی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ اور حضرت عبداللہ بن معقل سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر مرجائے ؟ حضرت سعید نے فرمایا اس کے لیے آگ ہے، حضرت ابن معقل نے فرمایا وہ اس حال میں مرا کہ وہ اللہ کا نافرمان ہے اور حضرت ابن ابی لیلیٰ نے فرمایا کہ میں اگر اس کا ولی اس کی طرف سے حج ادا کر دے تو مجھے امید ہے (یعنی عذاب الٰہی سے بچ جائے گا) ۔
(۱۴۶۶۷) حدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنِ مُجَاہِدِ بْنِ رُومِیٍّ، وَکَانَ ثِقَۃً، قَالَ: سَأَلَتُ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ، وَعَبْدَ الرَّحْمَن بْنِ أَبِی لَیْلَی ، وَعَبْدَ اللہِ بْنَ مَعْقِلٍ عَنْ رَجُلٍ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ ، وَہُوَ مُوسِرٌ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ: النَّارَ ، النَّارَ ، وَقَالَ ابْنُ مَعْقِلٍ : مَاتَ وَہُوَ لِلَّہِ عَاصٍ ، وَقَالَ ابْنُ أَبِی لَیْلَی : إِنِّی لأَرْجُو إِنْ حَجَّ عَنْہُ وَلِیُّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٦٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میرا مالدار پڑوسی حج ادا کیے بغیر مرجائے تو میں اس کی نماز جنازہ نہیں ادا کروں گا۔
(۱۴۶۶۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی الْمُعَلَّی ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لَوْ کَانَ لِی جَارٌ مُوسِرٌ ، ثُمَّ مَاتَ وَلَمْ یَحُجَّ ، لَمْ أُصَلِّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٦٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر مرجائے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا۔
(۱۴۶۶۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : مَنْ مَاتَ وَہُوَ مُوسِرٌ لَمْ یَحُجَّ ، جَائَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَبَیْنَ عَیْنَیْہِ مَکْتُوبٌ : کَافِرٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٧٠) حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس حال میں دنیا سے رخصت ہوا کہ اس نے حج فرض (حج اسلام) ادا نہ کیا، اور اس کو کسی بیماری، مجبوری یا ظالم بادشاہ نے بھی نہ روکا، تو وہ جس مرضی حال پر مرے، خواہ یہودی ہو کر خواہ نصرانی ہو کر۔
(۱۴۶۷۰) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَنْ مَاتَ وَہُوَ مُوسِرٌ لَمْ یَحُجَّ ، فَلْیَمُتْ عَلَی أَیِّ حَالٍ شَائَ ، یَہُودِیًّا ، أَوْ نَصْرَانِیًّا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
(١٤٦٧١) حضرت عمر سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۴۶۷۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَرْزَمٍ ، عَنْ عُمَرَ ؛ بِمِثْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٢) حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو تیز تیز طواف کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۶۷۲) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرو بْنِ دِینَارٍ قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ الزُّبَیْرِ یُسْرِعُ فِی الطَّوَافِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٣) حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو لپک لپک کر (کچھ تیز) طواف کرتے ہوئے دیکھا۔
(۱۴۶۷۳) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِالْمَلِکِ، قَالَ: رَأَیْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِالْعَزِیزِ یُہَرْوِلُ فِی الطَّوَافِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٤) حضرت اسماعیل بن ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا کہ وہ تیز (جلدی) طواف کر رہے ہیں قریب تھا کہ وہ اور تیز ہوتے یا دوڑ پڑتے۔
(۱۴۶۷۴) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ مَیْمُونٍ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ یُسْرِعُ حَتَّی یَکَادَ یَسْعَی ، أَوْ یَشْتَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٥) حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا تو وہ بالکل آہستہ آہستہ طواف کر رہے تھے اور نہ ہی انھوں نے حجر اسود پر کسی سے دھکم پیل کی۔
(۱۴۶۷۵) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : طُفْتُ مَعَہُ بِالْبَیْتِ ، فَکَانَ یَمْشِی عَلَی ہِیْنَتِہِ قَلِیلاً قَلِیلاً ، وَلاَ یُزَاحِمُ عَلَی الْحَجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٦) حضرت فطر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا، آپ نے فرمایا اے نوجوانو ! طواف میں رمل کرو اور تیز طواف کرو۔
(۱۴۶۷۶) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، قَالَ : قَالَ لَنَا سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَنَحْنُ نَطُوفُ بِالْبَیْتِ : یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ اُرْمُلُوا، إسْرَعُوا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ طواف میں تیز چلنا
(١٤٦٧٧) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر کو دیکھنے کے لیے بیٹھے تاکہ دیکھیں وہ کس طرح طواف کرتے ہیں، پس ہم نے انھیں دیکھا کہ وہ انگلیوں کے بل تیز تیز چل رہے ہیں۔
(۱۴۶۷۷) حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : جَلَسْنَا لابْنِ عُمَرَ نَنْظُرُ کَیْفَ یَطُوفُ ، فَرَأَیْنَاہُ قَائِلاً ہَکَذَا ، قَدْ قَبَضَ عَلَی أَصَابِعِہِ وَہُوَ یَشْتَدُّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٧٨) حضرت عبداللہ بن ابو قتادہ سے مروی ہے کہ حضرت ابو قتادہ احرام والے لوگوں کے ساتھ تھے اور وہ خود محرم نہ تھے، ان کے ساتھیوں نے جنگلی گدھا دیکھا، ان کے ساتھیوں نے گدھے کی طرف نشاندہی نہ کی لیکن انھوں نے خود اسے دیکھ لیا۔ پس انھوں نے ان میں سے بعض کا کوڑا اٹھایا اور اس کو پچھاڑ دیا، پھر انھوں نے اس کو کھایا اور اپنے ساتھ اس کا گوشت اٹھا بھی لیا، پھر ان کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے اس کے متعلق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا کہ کیا تم میں سے کسی نے اس شکار کی طرف اشارہ کیا تھا ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ نہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ پھر اس میں سے کھاؤ۔
(۱۴۶۷۸) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، وَأَبُو الأَحْوَص ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ ، قَالَ : کَانَ أَبُو قَتَادَۃَ فِی نَفَرٍ مُحْرِمِینَ ، وَأَبُو قَتَادَۃَ مُحِلٌّ ، فَرَأَی أَصْحَابُہُ حِمَارًا وَحْشِیًّا ، فَلَمْ یُؤْذِنوہُ حَتَّی أَبْصَرَہُ ، فَاخْتَلَسَ مِنْ بَعْضِہِمْ سَوْطًا فَصَرَعَہُ ، فَأَکَلُوا وَحَمَلُوا مِنْہُ ، فَلَقُوا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوہُ عَنْہ ؟ فَقَالَ : ہَلْ أَشَارَ إلَیْہِ أَحَدٌ مِنْکُمْ ؟ قَالُوا : لاَ ، قَالَ : فَکُلُوا۔ (بخاری ۱۸۲۱۔ مسلم ۶۳)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪৬৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ محرم اگر حلال شخص کا شکار کیا ہوا جانور کھا لے
(١٤٦٧٩) حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم سفر حج میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ساتھ تھے اور ہم لوگ حالت احرام میں تھے، ہمارے پاس ایک پرندہ (شکار کیا ہوا) ھدیہ لایا گیا، حضرت طلحہ آرام فرما رہے تھے، ہم میں سے بعض نے تو اس کو کھایا اور بعض رکے رہے اور اس کو نہ کھایا، حضرت طلحہ بیدار ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے کھانے والوں کو درست کہا، اور فرمایا : ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھایا تھا۔
(۱۴۶۷۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ فِی الْحَجِّ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، قَالَ : فَأُہْدِیَ لَنَا طَائِرٌ ، وَطَلْحَۃُ نَائِمٌ ، قَالَ : فَمِنَّا مَنْ أَکَلَ ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ فَلَمْ یَأْکُلْہُ ، فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ طَلْحَۃُ ذَکَرُوا ذَلِکَ لَہُ ، قَالَ : فَوَفَقَ مَنْ أَکَلَہُ ، وَقَالَ : أَکَلْنَاہ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۶۵۔ احمد ۱/۱۶۲)
তাহকীক: