মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৮৬৯ টি
হাদীস নং: ১৭০৯১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٢) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ حائضہ کا خون آدمی کونہ لگے تو وہ اس سے تعلق کرسکتا ہے۔
(۱۷۰۹۲) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : یَأْتِیہَا مَا أخطأ الدَّمُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٣) حضرت حبیب جرمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا کہ آدمی حیض کی حالت میں عورت سے کیا تلذذ کرسکتا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ علماء فرماتے ہیں کہ ازار سے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتا ہے۔
(۱۷۰۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ حَبِیبٍ الْجَرْمِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا قِلاَبَۃَ : مَا لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ وَہِیَ حَائِضٌ؟ قَالَ : یَذْکُرُونَ مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
(۱۷۰۹۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : لَکَ مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
(۱۷۰۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٦) حضرت عبد الرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ جب میری بیوی حالت حیض میں ہو تو کیا میں اس سے مباشرت کرسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ اپنے اور اس کے درمیان ایک کپڑا ڈال کر اس سے مباشرت کرسکتے ہو۔
(۱۷۰۹۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ رَجُلاً یَسْأَلُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ ، فَقَالَ : أُبَاشِرُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ ؟ قَالَ : اجْعَلْ بَیْنَکَ وَبَیْنَ ذَلِکَ مِنْہَا ثَوْبًا ثُمَّ بَاشِرْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٧) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ آلہ تناسل کو شرم گاہ پر رکھے اور دخول نہ کرے تو جائز ہے۔
(۱۷۰۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ غَیْلاَنَ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَضَعَہُ عَلَی الْفَرْجِ وَلاَ یدْخِلْہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٨) حضرت شیبہ بن ہشام راسبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا جو حالت حیض میں اپنی بیوی کے ساتھ لیٹے۔ انھوں نے فرمایا کہ ہم آل عمر (رض) تو اس حال میں ان سے الگ رہتے ہیں۔
(۱۷۰۹۸) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی ہِلاَلٍ ، عَنْ شَیْبَۃَ بْنِ ہِشَامٍ الرَّاسِبِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ سَالِمًا ، عَنِ الرَّجُلِ یُضَاجِعُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَقَالَ : أَمَّا نَحْنُ آلَ عُمَرَ فَنَعْزِلُہُنَّ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧٠٩٩) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
(۱۷۰۹۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭০৯৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧١٠٠) حضرت عبیدہ فرماتے ہیں کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو تم اس کے ازار کے اوپر کا حصہ استعمال کرسکتے ہو۔
(۱۷۱۰۰) حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ ، فِی الْحَائِضِ : لَکَ مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧١٠١) ام المومنین حضرت میمونہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت حیض میں اپنی ازواج سے تعلق فرماتے تھے جس کی صورت یہ ہوتی تھی کہ زوجہ پر آدھی رانوں یا گھٹنوں تک ازار ہوتا۔
(۱۷۱۰۱) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ حَبِیبٍ مَوْلَی عُرْوَۃَ ، عَنْ نَدْبَۃَ مَوْلاَۃِ مَیْمُونَۃَ ، عَنْ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یُبَاشِرُ الْمَرْأَۃَ مِنْ نِسَائِہِ وَہِیَ حَائِضٌ إذَا کَانَ عَلَیْہَا إزَارٌ یَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَیْنِ ، أَوِ الرُّکْبَتَیْنِ مُحْتَجِرَۃً بِہِ۔
(ابوداؤد ۲۷۱۔ احمد ۶/۳۳۶)
(ابوداؤد ۲۷۱۔ احمد ۶/۳۳۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০১
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧١٠٢) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حالت حیض میں عورت کے پیٹ یارانوں کے درمیان دل لگی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
(۱۷۱۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : لاَ بَأْسَ أنْ یَلعَب عَلَی بَطْنِہَا وَبَیْنَ فَخِذَیْہَا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০২
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے ؟
(١٧١٠٣) حضرت عاصم بن عمرو بجلی فرماتے ہیں کہ کچھ اہل عراق حضرت عمر (رض) سے ملاقات کے لیے حاضر ہوئے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا تم کون ہو ؟ انھوں نے عرض کیا کہ ہم عراقی ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ کیا تم اجازت سے آئے ہو ؟ انھوں نے فرمایا جی ہاں۔ پھر ان لوگوں نے سوال کیا کہ حیض کی حالت میں عورت سے کچھ کیا جاسکتا ہے ؟ حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تم نے مجھ سے وہ سوال کیا ہے جو مجھ سے اس وقت کے بعد سے کسی نے نہیں کیا جب سے میں نے یہ بات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے معلوم کی ہے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ حیض کی حالت میں آدمی عورت کے ازار کے اوپر سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
(۱۷۱۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِیِّ قَالَ : خَرَجَ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَی عُمَرَ قَالَ لَہُمْ : مِمَّنْ أَنْتُمْ ؟ قَالُوا : مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ ، قَالَ : فَبِإِذْنٍ جِئْتُمْ ؟ قَالُوا ، نَعَمْ ، فَسَأَلُوہ عَمَّا یَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَقَالَ : سَأَلْتُمُونِی ، عَنْ خِصَالٍ مَا سَأَلَنِی عنہن أَحَدٌ بَعْدَ أَنْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَمَّا مَا لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِہِ وَہِیَ حَائِضٌ فَلَہُ مَا فَوْقَ الإِزَارِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٤) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نکاح کا پیغام دینے کے لیے آدمی عورت کو کہہ سکتا ہے کہ میں تجھ میں رغبت رکھتا ہوں اور میں ایک ایسی عورت چاہتا ہوں جس میں ایسی ایسی خوبیاں ہوں، وہ قول کے ذریعے اس سے اظہار کرسکتا ہے۔
(۱۷۱۰۴) حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : یَقُولُ : إنِّی فِیک لرَاغِبٌ وَإِنِّی أُرِیدُ امْرَأَۃً أَمْرُہَا کَذَا وَکَذَا وَیُعَرِّضُ لَہَا بِالْقَوْلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٥) حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ کہ سکتا ہے کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے، تو خیر کے راستے پر ہے۔ اور یہ کہنا مکروہ ہے کہ مجھے اپنے سے محروم نہ کرنا میں تیرے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔
(۱۷۱۰۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ یَقُولُ : إنَّک جَمِیلَۃٌ وَإِنَّک لَنَافِقَۃٌ إنَّک إلَی خَیْرٍ ، وَیُکْرَہُ أَنْ یَقُولَ : لاَ تَفُوتِینِی بِنَفْسِکِ وَإِنِّی عَلَیْکِ لَحَرِیصٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٦) حضرت ابراہیم پیام نکاح کے لیے کسی بھی قسم کے الفاظ کے استعمال کو مکروہ نہیں سمجھتے تھے۔
(۱۷۱۰۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا بِذَلِکَ کُلِّہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٧) حضرت حسن اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ عورت کی عدت گزرنے کے بعد آدمی کہے کہ میں نے تجھ سے شادی کی۔ اس کے علاوہ جو مرضی کہے۔
(۱۷۱۰۷) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَقُولَ : إذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا تَزَوَّجْتُکِ وَیَقُولُ مَا شَائَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے تو پسند ہے، مجھے تجھ میں رغبت ہے اور مجھے خود سے محروم نہ کر۔
(۱۷۱۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ : یَقُولُ : إنِّی بِکِ لَمُعْجَبٌ وَإِنِّی فِیک لَرَاغِبٌ فَلاَ تَفُوتِینَا بِنَفْسِک۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١٠٩) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وہ کہ سکتا ہے کہ تو خوبصورت ہے، تو خرچ کرنے والی ہے، تو خیر کے راستے پر ہے۔
(۱۷۱۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : یَقُولُ : إنَّک لَجَمِیلَۃٌ وَإِنَّک لَنَافِقَۃٌ وَإِنَّک لإِلَی خَیْرٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১০৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١٠) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اگر ایک عورت کے خاوند کا انتقال ہوجائے اور کوئی آدمی اسے نکاح کا پیام بھیجنا چاہے تو یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے تو پسند ہے، مجھے تجھ میں رغبت ہے، میں تجھے چاہتا ہوں۔ اور ان جیسے اور الفاظ بھی کہہ سکتا ہے۔
(۱۷۱۱۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ فِی الْمَرْأَۃِ یُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا فَیُرِیدُ الرَّجُلُ خِطْبَتَہَا وَکَلاَمَہَا قَالَ : یَقُولُ : إنِّی بِکِ لَمُعْجَبٌ وَإِنِّی فِیکِ لَرَاغِبٌ وَإِنِّی عَلَیْکِ لَحَرِیصٌ وَأَشْبَاہَ ذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭১১০
نکاح سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ } (ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کی تفسیر
(١٧١١١) حضرت عبیدہ قرآن مجید کی آیت { وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ }(ترجمہ)” اور تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم عورتوں کو نکاح کا پیغام دو “ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ عورت کے ولی سے اس کا تذکرہ کرے گا عورت سے بات نہیں کرے گا۔
(۱۷۱۱۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیْدَۃَ فِی قَوْلِہِ : {وَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیمَا عَرَّضْتُمْ بِہِ مِنْ خِطْبَۃِ النِّسَائِ} قَالَ : یَذْکُرُہَا إلَی وَلِیِّہَا وَلاَ یُشْعِرنَہَا۔
তাহকীক: