মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৩১১ টি
হাদীস নং: ৩৫৮৯১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٢) حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا : مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں اس درخت کا پتہ ہوتی۔
(۳۵۸۹۲) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : وَدِدْت أَنِّی وَرَقَۃٌ مِنْ ہَذَا الشَّجَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٣) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات اس حالت میں ہوئی کہ میری الماری میں کوئی ایسی چیز نہ تھی جس کو جاندار کھا سکے سوائے چند جو کے جو میری الماری میں تھے۔
(۳۵۸۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لَقَدْ تُوُفِّیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَمَا فِی رَفِّی شَیْئٌ یَأْکُلُہُ ذُو کَبِدٍ إِلاَّ شَطْرُ شَعِیرٍ فِی رَفٍّ لِی۔ (مسلم ۲۲۸۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٤) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ کافر پر اس کی قبر میں اس پر گنجا سانپ مسلط کیا جاتا ہے۔ پس وہ اس کے سر سے لے کر اس کے پاؤں تک گوشت کھالے گا۔ پھر گوشت چڑھایا جائے گا پھر وہ اس کے پاؤں سے اس کے سر تک کھالے گا پھر گوشت چڑھایا جائے گا پھر وہ اس کے سر سے لے کر اس کے پاؤں تک کھالے گا۔ پھر یہی معاملہ ہوگا۔
(۳۵۸۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَائِشَۃَ تَقُولُ : یُسَلَّطُ عَلَی الْکَافِرِ فِی قَبْرِہِ شُجَاعٌ أَقْرَعُ ، فَیَأْکُلُ لَحْمَہُ مِنْ رَأْسِہِ إِلَی رِجْلَیْہِ ، ثُمَّ یُکْسَی اللَّحْمَ فَیَأْکُلُ مِنْ رِجْلَیْہِ إِلَی رَأْسِہِ ، ثُمَّ یُکْسَی اللَّحْمَ فَیَأْکُلُ مِنْ رَأْسِہِ إِلَی رِجْلَیْہِ فَہُوَ کَذَلِکَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٥) حضرت سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ جہاد کرتے تھے اور ہمارے پاس سبزیوں کے پتوں اور اس کیکر کے علاوہ کوئی زادِ راہ نہیں ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ ہم میں سے ایک بکری کے پاخانہ کی طرح پاخانہ کرتا تھا۔ جس میں کوئی پھوک نہیں ہوتا تھا۔ پھر بنو اسد مجھے دین کے معاملہ پر تعزیر کرنے لگے ہیں۔ پھر تو میں خائب ہوں گا اور میرا عمل خسارہ والا ہوگا۔
(۳۵۸۹۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتنَا نَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا لَنَا زَادٌ إِلاَّ وَرَقُ الْحُبْلَۃِ وَہَذَا السَّمُرُ حَتَّی إنَّ أَحَدَنَا لَیَضَعُ کَمَا تَضَعُ الشَّاۃُ ، مَا لَہُ خِلْطٌ ، ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ یُعَزِّرُونَنِی عَلَی الدِّینِ ، لَقَدْ خِبْت إذًا وَخَسِرَ عَمَلِی۔ (بخاری ۳۷۲۸۔ ۲۲۷۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٦) حضرت زبیر بن عوام فرماتے ہیں جو شخص تم میں سے نیک عمل کو مخفی رکھ سکے تو اس کو یہ کام کرنا چاہیے۔
(۳۵۸۹۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ وَوَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسِ بن أبی حازم ، قَالَ : قَالَ الزُّبَیْرُ بْنُ الْعَوَّامِ : مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ أَنْ یَکُونَ لَہُ خَبِیئٌ مِنْ عَمَلٍ صَالِحٍ فَلْیَفْعَلْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٧) حضرت صالح بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ جہینہ کے ایک آدمی سے سوال کیا۔ زید بن خالد جہنی کا کیا معاملہ ہے ؟ (شیخ محمد عوامہ کے مطابق اگلی عبارت کا مفہوم واضح نہیں اور نسخوں میں اضطراب ہے)
(۳۵۸۹۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ صَالِحِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ رَجُلاً مِنْ جُہَیْنَۃَ قُلْتُ : مَا بَالُ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ أَنْبَہَ أَصْحَاب رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذِکْرًا ، قَالَ : إِنَّہُ لَمْ یَجْرِ مَجْرَاہُمْ فَسَخطَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عائشہ (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٨) حضرت جریر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنی قوم کو وعظ کرتے ہوئے فرماتے ہیں تم اس شتر مرغ کی طرح ہو جسے اڑا دیا گیا ہو، تم جانور کی سواری کو لازم پکڑو اگر وہ نہ ملے تو اپنا انتظام کرو۔ اور بیشک خرابی کے اعتبار سے سب سے پہلی زمین بائیں جانب والی ہوگی پھر اس کے بعد پیچھے دائیں جانب والی ہوگی۔ اور محشر یہاں ہوگا اور ہم پیچھے ہوں گے۔
(۳۵۸۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، أَنَّہُ قَالَ لِقَوْمِہِ وَہُوَ یَعِظُہُمْ : مَا أَنْتَ إِلاَّ کَالنَّعَامَۃِ استُثیرتْ وَاتَّخذوا ظَہْرًا ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا الظَّہْرَ فَعَلَیْکُمْ ، وَإِنَّ أول الأَرْضِ خَرَابًا یُسْرَاہَا ، ثُمَّ تَتْبَعُہَا یُمْنَاہَا ، وَالْمَحْشَرُ ہَاہُنَا وَأَنَا بِالأَثَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٨٩٩) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں بندہ اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا جب تک کہ وہ اپنی زبان کو خزانہ نہ کرے۔
(۳۵۸۹۹) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عَطَائٍ الْوَاسِطِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : لاَ یَتَّقِی اللَّہَ عَبْدٌ حَتَّی یَخزَنَ مِنْ لِسَانِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮৯৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٠) حضرت انس (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (کی تدفین) سے ابھی ہاتھ نہیں جھاڑے تھے کہ ہمارے دل ہمیں منکر لگنے لگے۔
(۳۵۹۰۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا نَفَضْنَا عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَیْدِی حَتَّی أَنْکَرْنَا قُلُوبَنَا۔ (ترمذی ۳۶۱۸۔ احمد ۲۶۸)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠١) حضرت معاویہ بن قرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک نے مجھے کہا ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے جو بات پہنچی ہے میں تو اس کی مثال ہی نہیں دیکھتا۔ ہم اس کے لیے اپنے سارے اہل ومال سے نہیں نکلے۔ اگر وہ ہمارے لیے کبائر سے کم درجہ کو درگزر کردے تو پھر ہمیں کیا ہے۔ ارشاد خداوندی ہے : {إنْ تَجْتَنِبُوا کَبَائِرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّئَاتِکُمْ وَنُدْخِلْکُمْ مُدْخَلاً کَرِیمًا }۔
(۳۵۹۰۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْجَلْدُ بْنُ أَیُّوبَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ : لَمْ أَرَ مِثْلَ الَّذِی بَلَغَنَا عَنْ رَبِّنَا لَمْ نَخْرُجْ لَہُ ، عَنْ کُلِّ أَہْلٍ وَمَالٍ أَنْ تَجَاوَزَ لَنَا عَمَّا دُونَ الْکَبَائِرِ فَمَا لَنَا وَلَہَا ، قَوْل اللَّہ : {إنْ تَجْتَنِبُوا کَبَائِرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْ عَنْکُمْ سَیِّئَاتِکُمْ وَنُدْخِلْکُمْ مُدْخَلاً کَرِیمًا}۔ (ابن جریر ۴۴)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০১
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٢) حضرت محمد بن خالد سے روایت ہے کہ حضرت انس (رض) کہا کرتے تھے کوئی صبح یا کوئی شام نہیں گزرتی مگر یہ کہ زمین کا ہر ٹکڑا، اپنے ساتھ والے ٹکڑے کو آواز دیتا ہے۔ اے میرے ساتھی ! آج کے دن کب تیرے پاس سے نبی، صدیق یا خدا کو یاد کرنے والے کا گزر ہوا ہے ؟ پس بعض ٹکڑے کہتے ہیں ہاں اور بعض ٹکڑے کہتے ہیں نہیں۔
(۳۵۹۰۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ ، أَنَّ أَنَسًا کَانَ یَقُولُ : مَا مِنْ رَوْحَۃٍ ، وَلاَ غَدْوَۃٍ إِلاَّ تُنَادِی کُلُّ بُقْعَۃٍ جَارَتَہَا یَا جَارَتِی ، متی مَرَّ بِکَ الْیَوْمَ نَبِیٌّ ، أَوْ صِدِّیقٌ ، أَوْ عَبْدٌ ذَاکِرٌ لِلَّہِ عَلَیْک فَمِنْ قَائِلَۃٍ : نَعَمْ ، وَمِنْ قَائِلَۃٍ : لاَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০২
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٣) حضرت انس (رض) سے ارشادِ خداوندی { فَوَرَبِّکَ لَنَسْأَلَنَّہُمْ أَجْمَعِینَ عَمَّا کَانُوا یَعْمَلُونَ } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد لا الہ الا اللہ ہے۔
(۳۵۹۰۳) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ بَشِیرٍ ، عَنْ أَنَسٍ فِی قَوْلِہِ : {فَوَرَبِّکَ لَنَسْأَلَنَّہُمْ أَجْمَعِینَ عَمَّا کَانُوا یَعْمَلُونَ} قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৩
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٤) حضرت انس (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو شخص (کسی کو) اللہ کے لیے بھائی بناتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک برج تعمیر کرتا ہے اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے دنیا حاصل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم کا لباس پہنائیں گے۔ اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے کچھ کھائے گا تو حق تعالیٰ اس کو جہنم میں کھلائیں گے اور جو شخص اپنے بھائی پر طعن کرکے شہرت اور ریا کرے گا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو رسوائی اور دکھلاوے کی جگہ کھڑا کرے گا۔
(۳۵۹۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَنِ اتَّخَذَ أَخًا فِی اللہِ بَنَی اللہ لَہُ بُرْجًا فِی الْجَنَّۃِ، وَمَنْ لَبِسَ بِأَخِیہِ ثَوْبًا أَلْبَسَہُ اللَّہُ ثَوْبًا فِی الْنَّارِ، وَمَنْ أَکَلَ بِأَخِیہِ أَکْلَۃً آکَلَہُ اللَّہُ بِہَا أَکْلَۃً فِی النَّارِ، وَمَنْ قَامَ بِأَخِیہِ مَقَامَ سُمْعَۃٍ وَرِیَائٍ أَقَامَہُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَقَامَ سُمْعَۃٍ وَرِیَائٍ۔ (بخاری ۲۴۰۔ ابوداؤد ۴۸۴۷)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৪
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٥) حضرت انس (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) میں سے کوئی دو آدمی بھی باہم ملتے تو وہ خدا کے ذکر اور باہم دعوت کے بعد جدا ہوتے تھے۔
(۳۵۹۰۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا الْتَقَی رَجُلاَنِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَافْتَرَقَا حَتَّی یَدْعُوَا بِدَعْوَی وَیَذْکُرَا اللَّہَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৫
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٦) حضرت انس (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر تم وہ کچھ جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم رونا زیادہ کردو اور ہنسنا کم کردو۔
(۳۵۹۰۶) حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ ، عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَکَیْتُمْ کَثِیرًا وَلَضَحِکْتُمْ قَلِیلاً۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٧) حضرت حمید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک رات لمبی گفتگو کی۔ پھر ہم حضرت انس بن مالک (رض) کے پاس گئے تو انھوں نے فرمایا : تم نے آج رات بہت لمبی گفتگو کی۔ خبردار ! اول شب کی گفتگو آخر شب کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔
(۳۵۹۰۷) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، قَالَ : أَطَلْنَا الْحَدِیثَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ ، ثُمَّ دَخَلْنَا عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، فَقَالَ : أَطَلْتُمَ الْحَدِیثَ الْبَارِحَۃَ ، أَمَا إنَّ حَدِیثَ أَوَّلِ اللَّیْلِ یُضِرُّ بِآخِرِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৭
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٨) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں تین چیزیں میت کے ساتھ جاتی ہیں۔ اس کے اہل، اس کے مال اور اس کے عمل۔ پھر اس کے اہل اور مال واپس لوٹ آتے ہیں اور ایک چیز یعنی اس کا عمل باقی رہتا ہے۔
(۳۵۹۰۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : یَتْبَعُ الْمَیِّتَ ثَلاَثٌ : أَہْلُہُ وَمَالُہُ وَعَمَلُہُ یَرْجِعُ أَہْلُہُ وَمَالُہُ وَیَبْقَی وَاحِدٌ ، یَعْنِی عَمَلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৮
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩٠٩) حضرت انس (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نماز کے علاوہ کسی چیز کو نہیں جانتا۔
(۳۵۹۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْہِفّانی ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا أَعْرِفُ شَیْئًا إِلاَّ الصَّلاَۃَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯০৯
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩١٠) حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تین چیزیں ایسی ہیں جو شخص ان کا حامل ہوگا وہ ایمان کی حلاوت پالے گا۔ یہ کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ما سوا سے زیادہ محبوب رکھتا ہو۔ اور یہ کہ وہ اللہ کے لیے محبت کرے اور اللہ کے لیے نفرت کرے اور یہ کہ اگر اس کے لیے آگ جلائی جائے جس میں اس کو ڈالا جائے تو یہ اس کو خدا کے ساتھ شرک کرنے سے زیادہ محبوب ہو۔
(۳۵۹۱۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِیبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : ثَلاَثٌ مَنْ کُنَّ فِیہِ وَجَدَ طَعْمَ الإِیمَانِ وَحَلاَوَتَہُ : أَنْ یَکُونَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَحَبَّ إلَیْہِ مِمَّا سِوَاہُمَا ، وَأَنْ یُحِبَّ فِی اللہِ ، وَأَنْ یَبْغَضَ فِی اللہِ ، وَأَنْ لَوْ أُوقِدَتْ لَہُ نَارٌ یَقَعُ فِیہَا أَحَبُّ إلَیْہِ مِنْ أَنْ یُشْرِکَ بِاللہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯১০
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت انس بن مالک (رض) کا کلام
(٣٥٩١١) حضرت انس بن مالک (رض) سے ارشاد خداوندی { وَکُلَّ إنْسَانٍ أَلْزَمْنَاہُ طَائِرَہُ فِی عُنُقِہِ } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد اس کا نامہ اعمال ہے۔
(۳۵۹۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ دِرْہَمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ فِی قَوْلِہِ : {وَکُلَّ إنْسَانٍ أَلْزَمْنَاہُ طَائِرَہُ فِی عُنُقِہِ} قَالَ : کِتَابَہُ۔
তাহকীক: