সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৬৮ টি

হাদীস নং: ৩৬৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3657 ۔ قاضی شریح بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے مجھ سے فرمایا (ارشاد باری تعالیٰ ہے ) وہ شخص جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ میں نے پوچھا تھا اس سے مراد عورت کا ولی ہے ، تو حضرت علی (رض) نے فرمایا نہیں اس سے مراد شوہر ہے۔
3657 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ قَالَ سَمِعْتُ شُرَيْحًا يَقُولُ قَالَ لِى عَلِىُّ بْنُ أَبِى طَالِبٍ (الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ) قُلْتُ وَلِىُّ الْمَرْأَةِ . قَالَ لاَ بَلْ هُوَ الزَّوْجُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3658 ۔ یحییٰ بن عبدالرحمن اور ابوسلمہ بیان کرتے ہیں : حضرت جبیر بن مطعم (رض) نے بنونظیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ شادی کرلی، اور پھر رخصتی سے پہلے اسے طلاق دے دی، حضرت جبیر نے اس عورت کو پورامہر بھجوایا، اور فرمایا معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتاہوں۔ (کیونکہ اللہ کا ارشاد ہے۔۔

ماسوائے اس صورت کہ وہ عورتیں معاف کردیں یا وہ شخص معاف کردے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ (حضرت جبیر بن مطعم نے فرمایا) میں معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتاہوں۔
3658 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ وَأَبُو سَلَمَةَ أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ تَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِى نَصْرٍ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا بِالصَّدَاقِ كَامِلاً وَقَالَ أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْهَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى (إِلاَّ أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ) وَأَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْهَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3659 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3659 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ بِهَذَا نَحْوَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3660 ۔ ابوسلمہ بیان کرتے ہیں : حضرت جبیر بن مطعم (رض) نے ایک خاتون سے شادی کرلی پھر رخصتی سے قبل سے طلاق دے دی انھوں نے یہ آیت تلاوت کی : ماسوائے اس صورت کہ وہ عورت معاف کردیں یا وہ شخص معاف کردے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ حضرت جبیر بن مطعم) نے فرمایا میں معاف کرنے کا اس عورت سے زیادہ حق رکھتاہوں حضرت جبیر بن مطعم نے اس عورت کو پورا مہر بھیجوایا تھا اور اسے ادا کردیا۔
3660 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ قَالَ تَزَوَّجَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ امْرَأَةً فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَقَرَأَ (إِلاَّ أَنْ يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ) قَالَ أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْهَا فَسَلَّمَ لَهَا الْمَهْرَ كَامِلاً فَأَعْطَاهَا إِيَّاهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3661 ۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جس شخص کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے اس سے مرا د شوہر ہے۔ سفیان بیان کرتے ہیں : ابن شبرمہ فرماتے ہیں : اس سے مرا د شوہر ہے۔
3661 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عِيسَى بْنِ عَاصِمٍ عَنْ زَاذَانَ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ الزَّوْجُ. قَالَ سُفْيَانُ وَكَانَ ابْنُ شُبْرُمَةَ يَقُولُ هُوَ الزَّوْجُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3662 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم نے ارشاد فرمایا ہے نکاح کی گرہ کے ولی سے مراد شوہر ہے۔
3662 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِىُّ مِنْ أَصْلِهِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَلِىُّ عُقْدَةِ النِّكَاحِ الزَّوْجُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3663 ۔ حضرت ابن عباس (رض) ، اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان کے بارے میں کہتے ہیں :

'' ماسوائے اس صورت کہ کہ وہ عورتیں معاف کردیں۔ '' حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : یعنی وہ عورت معاف کردے ۔ یا وہ شخص معاف کردے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں اس سے مراد ولی ہے۔
3663 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى قَوْلِهِ (إِلاَّ أَنْ يَعْفُونَ ) قَالَ أَنْ تَعْفُوَ الْمَرْأَةُ (أَوْ يَعْفُوَ الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ) الْوَلِىُّ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3664 ۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اس سے مراد شوہر ہے۔
3664 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِى عَمَّارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ هُوَ الزَّوْجُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3665 ۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : اس سے مرا د شوہر ہے۔
3665 - حَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ هُوَ الزَّوْجُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3666 ۔ محمد بن جبیر بیان کرتے ہیں : ان کے والد (حضرت جبیر بن مطعم (رض)) نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کی اور پھر رخصتی سے پہلے اسے طلاق دے دی، انھوں نے (اس عورت کو) مہر بھجوایا اور بولے میں معاف کرنے کا زیادہ حق رکھتاہوں۔
3666 - حَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ وَاصِلِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ أَبَاهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً ثُمَّ طَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا فَأَرْسَلَ بِالصَّدَاقِ وَقَالَ أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3667 ۔ سعید بن مسیب فرماتے ہیں : جس شخص کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے اس سے مراد شوہر ہے۔
3667 - حَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ الَّذِى بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ الزَّوْجُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3668 ۔ قاضی شریح فرماتے ہیں : اس سے مراد شوہر ہے یعنی اگر وہ چاہے تو عورت کو مکمل مہرادا کرے۔ شیخ فرماتے ہیں : نافع بن جبیر محمد بن کعب طاؤس ، مجاہد، شعبی اور سعید بن جبیر نے اسی کی مانند بیان کیا ہے ۔

ابراہیم ، علقمہ اور حسن بصری فرماتے ہیں : اس سے مراد ولی ہے۔
3668 - حَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ شُرَيْحٍ قَالَ هُوَ الزَّوْجُ إِنْ شَاءَ أَتَمَّ لَهَا الصَّدَاقَ. قَالَ الشَّيْخُ وَكَذَلِكَ قَالَ نَافِعُ بْنُ جُبَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ وَطَاوُسٌ وَمُجَاهِدٌ وَالشَّعْبِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ. وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ وَعَلْقَمَةُ وَالْحَسَنُ هُوَ الْوَلِىُّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3669 ۔ قبیصہ بن ذوئب بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض) سے ایسی دو بہنوں کے بارے میں دریافت کیا گیا جو کسی کی ملکیت میں ہوں تو حضرت عثمان نے فرمایا تمہیں ہدایت بھی نہیں کروں گا کہ اور تمہیں منع بھی نہیں کروں گا کیونکہ ایک آیت انھیں حلال قرار دیتی ہے اور ایک آیت انھیں حرام قرار دیتی ہے۔ وہ سائل وہاں سے باہرنکلا تو اس کی ملاقات ایک صحابی سے ہوئی۔

معمر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : میرا خیال ہے وہ حضرت علی (رض) تھے ، انھوں نے دریافت کیا تم نے حضرت عثمان سے کس چیز کے بارے میں سوال کیا تھا، ؟ اس شخص نے اپنے سوال کے بارے میں بتایا اور ان کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو حضرت علی (رض) نے اس سے فرمایا : میں تمہیں منع کروں گا اگر میرا تم پر کوئی (سرکاری تسلط) ہو اور پھر تم اس کا ارتکبا کروتو میں تمہیں سزادوں گا۔
3669 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ سُئِلَ عَنِ الأُخْتَيْنِ مِمَّا مَلَكَتِ الْيَمِينُ فَقَالَ لاَ آمُرُكَ وَلاَ أَنْهَاكَ أَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَحَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ فَخَرَجَ السَّائِلُ فَلَقِىَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ مَعْمَرٌ أَحْسَبُهُ قَالَ عَلِىٌّ فَقَالَ مَا سَأَلْتَ عَنْهُ عُثْمَانَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا سَأَلَهُ وَبِمَا أَفْتَاهُ فَقَالَ لَهُ لَكِنِّى أَنْهَاكَ وَلَوْ كَانَ لِى عَلَيْكَ سَبِيلٌ ثُمَّ فَعَلْتَ لَجَعَلْتُكَ نَكَالاً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3670 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) سے یہ مسئلہ دریافت کیا گیا، اگر کوئی ماں اور بیٹی کسی شخص کی ملکیت میں آجاتی ہے تو کیا ان میں سے ایک کے بعد دوسری سے صحبت کی جاسکتی ہے ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا میں یہ پسند نہیں کروں گا کہ تم ان دونوں کے ساتھ صحبت کرو۔ حضرت عمر (رض) نے (سائل کو ایسا کرنے سے) منع کردیا۔
3670 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى مَالِكٌ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْمَرْأَةِ وَابْنَتِهَا مِنْ مِلْكِ الْيَمِينِ هَلْ تُوطَأُ إِحْدَاهُمَا بَعْدَ الأُخْرَى فَقَالَ عُمَرُ لاَ أُحِبُّ أَنْ تُحِيزَهُمَا جَمِيعًا. وَنَهَاهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3671 ۔ عریب بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت علی (رض) سے دریافت کیا ایک کنیز اور اس کی ماں میری ملکیت میں ہیں ان دونوں نے میری اولاد کو جنم دیا ہے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے ؟ حضرت علی (رض) نے فرمایا ایک آیت اسے حلال قرار دیتی ہے اور ایک آیت اسے حرام قرار دیتی ہے ، میں ایسا نہیں کروں گا اور نہ ہی میرے خاندان کا کوئی فرد ایساکرے گا۔
3671 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَرِيبٍ قَالَ قُلْتُ لِعَلِىٍّ رضى الله عنه إِنَّ عِنْدِى جَارِيَةً وَأُمَّهَا وَقَدْ وَلَدَتَا لِى كِلْتَاهُمَا فَمَا تَرَى قَالَ آيَةٌ تُحِلُّ وَآيَةٌ تُحَرِّمُ وَلَمْ أَكُنْ أَفْعَلُهُ أَنَا وَلاَ أَهْلُ بَيْتِى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3672 ۔ طارق بن قیس بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے دریافت کیا کیا کوئی شخص اپنی کنیز اور اس کی بیٹی دونوں کے ساتھ صحبت کرسکتا ہے ، جبکہ وہ دونوں اس کی ملکیت ہوں ؟ تو حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایک آیت نے ان دونوں کو حرام قرار دیا ہے اور ایک آیت نے ان کو حلال قرار دیا ہے لیکن میں ایسا نہیں کروں گا۔
3672 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى أَخْبَرَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ طَارِقٍ عَنْ قَيْسٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ أَيَقَعُ الرَّجُلُ عَلَى الْجَارِيَةِ وَابْنَتِهَا تَكُونَانِ مَمْلُوكَيْنِ لَهُ قَالَ حَرَّمَتْهُمَا آيَةٌ وَأَحَلَّتْهُمَا آيَةٌ وَلَمْ أَكُنْ لأَفْعَلَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3673 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، جب کوئی شخص ثیبہ عورت کے ساتھ شادی کرے تو اس عورت کے ساتھ تین دن رہے اس کے بعد (بیویوں کے درمیان) تقسیم شروع کرے۔
3673 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا تَزَوَّجَ الثَّيِّبَ فَلَهَا ثَلاَثٌ ثُمَّ يَقْسِمُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3674 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کنواری کو سات دن ملیں گے اور ثیبہ کو تین دن ملیں گے پھر آدمی اپنی بیویوں (کے درمیان برابری کی سطح پر وقت) تقسیم کرے گا۔
3674 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لِلْبِكْرِ سَبْعَةُ أَيَّامٍ وَلِلثَّيِّبِ ثَلاَثٌ ثُمَّ يَعُودُ إِلَى نِسَائِهِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3675 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دامن تھام کر (یہ کہا) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آج کا دن میرے ہاں رہیں گے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم چاہو تو میں آج کا دن تمہارے پاس ٹھہرجاتاہوں اور پھر تم سے اس کے بدلے میں (پھر کسی دن تقسیم میں سے تمہارا دن منہا کرلوں گا) ۔

پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ثیبہ کو تین دن ملیں گے اور کنواری کو سات دن ملیں گے۔
3675 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَخَذَتْ بِثَوْبِهِ كُنْ عِنْدِى الْيَوْمَ قَالَ « إِنْ شِئْتِ كُنْتُ عِنْدَكِ الْيَوْمَ وَقَاصَصْتُكِ بِهِ ». ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لِلثَّيِّبِ ثَلاَثٌ وَلِلْبِكْرِ سَبْعُ لَيَالٍ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৬৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب : مہر کے احکام
3676 ۔ عبدالملک بن ابوبکر بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شوال کے مہینے میں سیدہ ام سلمہ (رض) کے ساتھ شادی کی ، شوال کے مہینے میں ان کی رخصتی ہوئی ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم چاہو تو میں سات دن تمہارے ساتھ رہتاہوں اور پھر سات، سات دن تمہاری ساتھی خواتین (سوکنوں) کے ساتھ رہوں گا ورنہ (دوسری صورت یہ ہے ) میں تین دن تمہارے ساتھ رہتاہوں اور پھر تمہاری باری کے دن تمہارے پاس آجاؤں گا، سیدہ ام سلمہ نے عرض کی یارسول اللہ (ابھی) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دن میرے ساتھ رہیں۔
3676 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ قَالَ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُمَّ سَلَمَةَ فِى شَوَّالٍ وَجَمَعَهَا فِى شَوَّالٍ وَقَالَ « إِنْ شِئْتِ أَنْ أُسَبِّعَ عِنْدَكِ وَأُسَبِّعَ عِنْدَ صَوَاحِبَاتِكِ وَإِلاَّ فَثَلاَثَتُكِ ثُمَّ أَدُورُ عَلَيْكِ فِى لَيْلَتِكِ ». قَالَتْ بَلْ ثَلاَثٌ لِى يَا رَسُولَ اللَّهِ.
tahqiq

তাহকীক: