কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৪৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوعات بیت الخلاء قضائے حاجت کے دوران قبلہ رخ بیٹھنے کی ممانعت :
26458 ۔۔۔ جب تم میں س ے کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ قبلہ کی طرف منہ نہ کرے اور نہ ہی پیٹھ کرے بلکہ مشرق ومغرب کی طرف رخ کرو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابی ایوب) ۔ فائدہ : ۔۔۔ اہل مدینہ کے لیے مشرق ومغرب کی طرف رخ کرکے پیشاب پاخانہ کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اہل مشرق کے لیے شمالا جنوبا حکم ہوگا ۔
26458- "إذا أتى أحدكم الغائط فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها ولا يولها ظهره شرقوا أو غربوا". "حم ق عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوعات بیت الخلاء قضائے حاجت کے دوران قبلہ رخ بیٹھنے کی ممانعت :
26459 ۔۔۔ دونوں قبلوں کی طرف منہ کرکے پیشاب وپاخانہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد عن معقل الاسدی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6011 ۔
26459- "نهى أن يستقبل القبلتين ببول أو غائط". "حم، د، هـ عن معقل الأسدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ ممنوعات بیت الخلاء قضائے حاجت کے دوران قبلہ رخ بیٹھنے کی ممانعت :
26460 ۔۔۔ مسجد کے سامنے (قبلہ والی طرف) پیشاب کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ ابوداؤد فی مراسیلہ عن ابی مجلز مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6005 ۔
26460- "نهى أن يبال في قبلة المسجد". "د في مراسيله عن أبي مجلز مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26461 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب یا پاخانہ کرے قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ ۔ (رواہ مالک والشافعی والطبرانی والترمذی فی المعرفۃ عن ابی ایوب)
26461- "إذا بال أحدكم أو تغوط فلا يستقبل القبلة، ولا يستدبرها بفرجه". "مالك والشافعي طب ت في المعرفة عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26462 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ ۔ (رواہ الطبرانی عن سھل بن سعد)
26462- "إذا ذهب أحدكم إلى الخلاء فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها". "طب عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26463 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص پاخانہ یا پیشاب کے لیے جائے اپنی شرمگاہ کے ساتھ قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ ۔ (رواہ مالک والشافعی والطبرانی والبیہقی فی المعرفۃ عن ابی ایوب)
26463- "إذا ذهب أحدكم إلى الغائط أو البول فلا يستقبل القبلة ولا يستدبرها بفرجه". "مالك والشافعي طب ق في المعرفة عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26464 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص پیشاب یا پاخانہ کے لیے جائے اللہ تعالیٰ کے قبلہ کا اکرام کرے اور ہرگز قبلہ کی طرف نہ منہ کرے لعنت والی جگہوں میں بیٹھ کر پیشاب کرنے سے اجتناب کرو یعنی سایہ دار جگہ پانی اور راستے کا درمیان ۔ (رواہ حرب بن اسماعیل الکرمانی فی مسائلہ والطبری فی تھذبیہ عن سراقۃ بن مالک وضعف وقال ابو حاتم : انما یرونہ موقوفا واسندہ عبدالرزاق باخرہ)
26464- "إذا أتى أحدكم الغائط فليكرم قبلة الله فلا يستقبلن القبلة واتقوا مجالس اللعن: الظل والماء وقارعة الطريق". "حرب بن إسماعيل الكرماني في مسائله والطبري في تهذيبه عن سراقة بن مالك وضعف وقال أبو حاتم: إنما يروونه موقوفا وأسنده عب بآخره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26465 ۔۔۔ جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ قبلہ کی طرف منہ مت کرو اور پیٹھ بھی نہ کرو خواہ تمہیں پیشاب کی حاجت ہو پاخانے کی، لیکن مشرق ومغرب کی طرف منہ کرو۔ (رواہ سعید بن المنصور والبخاری ومسلم وابو دادؤ والترمذی والنسائی عن ابی ایوب وقال الترمذی ھو احسن شیء فی الباب واصح)
26465- "إذا أتيتم الغائط لا تستقبلوا القبلة ولا تستدبروها ببول ولا غائط ولكن شرقوا أو غربوا".
"ص خ م د ت ن عن أبي أيوب قال ت: هو أحسن شيء في الباب وأصح"
"ص خ م د ت ن عن أبي أيوب قال ت: هو أحسن شيء في الباب وأصح"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26466 ۔۔۔ میں تمہارے لیے باپ کی مانند ہوں میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں ، جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ قبلہ کی طرف نہ منہ کرو اور نہ ہی پیٹھ خواہ تمہیں پاخانہ کی حاجت ہو یا پیشاب کی ، تین پتھروں سے استنجاء کیا جائے ۔ (رواہ الشافعی والبیہقی فی المعرفۃ ، عن ابو ہریرہ (رض))
26466- "إنما أنا لكم مثل الوالد للولد أعلمكم، إذا أتيتم الغائط فلا تستقبلوا القبلة ولا تستدبروها لغائط ولا بول، وليستنج بثلاثة أحجار". "الشافعي ق في المعرفة عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26467 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی قبلہ کی طرف منہ کرکے پیشاب نہ کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطحاوی وابن حبان والطبرانی عن عبداللہ بن الحارث الزبیدی)
26467- "لا يبل أحدكم مستقبل القبلة". "حم والطحاوي حب طب عن عبد الله بن الحارث الزبيدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26468 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص بھی قضائے حاجت اور پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ ۔ بلکہ مشرق ومغرب کی طرف منہ کرو۔ (رواہ الخطیب عن عبداللہ بن الحارث الزبیدی)
26468- "لا يتغوط أحدكم لبوله ولا لغيره مستقبل القبلة ولا مستدبرها شرقوا أو غربوا". "الخطيب عن عبد الله بن الحارث الزبيدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26469 ۔۔۔ جب تم استنجاء کرو قبلہ کی طرف نہ منہ کرو اور نہ ہی پیٹھ کرو ، عرض کیا : میں کیسے کروں ؟ ارشاد فرمایا : دوپتھر استعمال کرو اور ان کے ساتھ تیسرا بھی ملا لو ۔ (رواہ ابو یعلی عن الحضرمی وضعف)
26469- "لا تستقبل القبلة ولا تستدبرها إذا استنجيت قال: كيف أصنع؟ قال: اعترض بحجرين وضم الثالث". "ع عن الحضرمي وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26470 ۔۔۔ پاخانہ یا پیشاب کرے قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ ، لیکن مشرق ومغرب کی طرف منہ کرو ۔ (رواہ النسائی والطبرانی عن ابی ایوب)
26470- "لا تستقبلوا القبلة ولا تستدبروها لغائط أو بول ولكن شرقوا أو غربوا". "ن طب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26471 ۔۔۔ اپنی شرمگاہوں سے قبلہ کی طرف نہ منہ کرو اور نہ ہی پیٹھ۔ (رواہ سمویہ والطبرانی عن ابی ایوب)
26471- "لا تستقبلوا القبلة بفروجكم ولا تستدبروها". "سمويه طب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26472 ۔۔۔ قضائے حاجت اور پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ مت کرو ۔ (رواہ ابو یعلی عن اسامۃ بن زید)
26472- "لا تستقبلوا القبلة بغائط ولا بول". "ع عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26473 ۔۔۔ جو شخص قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف نہ منہ کرے اور نہ ہی پیٹھ کرتا ہے اس کے نامہ اعمال میں ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک برائی مٹا دی جاتی ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط، عن ابو ہریرہ (رض) وحسن)
26473- "من لم يستقبل القبلة ولم يستدبرها في الغائط كتب له حسنة ومحي عنه سيئة". "طس عن أبي هريرة وحسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26474 ۔۔۔ جو شخص پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرکے بیٹھ جاتا ہے پھر اسی اثناء میں اسے یاد آجاتا ہے اور قبلہ کی عظمت کی خاطر دوسری طرف منہ موڑ لیتا ہے وہ اپنی جگہ سے اٹھنے نہیں پاتا حتی کہ اس کی بخشش ہوجاتی ہے۔ (رواہ الطبری فی تھذیبہ عن الحسن مرسلا وفیہ کذاب)
26474- "من جلس يبول قبالة القبلة فذكر فتحرف عنها إجلالا لها لم يقم من مجلسه حتى يغفر له". "الطبري في تهذيبه عن الحسن مرسلا وفيه كذاب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26475 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی غسل کرنے کی جگہ پیشاب نہ کرے چونکہ وہ اس جگہ غسل کرے گا یا وضو کرے گا عام طور پر وسوسے اسی سے پیدا ہوتے ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق واحمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی والنسائی وابن ماجہ وابن حبان والحاکم والعقیلی عن عبداللہ بن مغفل) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث کے مراجع میں غسل کا ذکر نہیں۔ دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 62 و ضعیف النسائی 2 ۔
26475- "لا يبولن أحدكم في مستحمه ثم يغتسل أو يتوضأ فيه فإن عامة الوسواس منه". "عبد الرزاق حم د ت ن هـ حب ك عق عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26476 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی رکے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے جو پانی جاری نہ ہو پھر اس سے وضو بھی کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق ، عن ابو ہریرہ (رض))
26476- "لا يبولن أحدكم في الماء الدائم الذي لا يجري ثم يتوضأ منه". "عبد الرزاق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৪৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26477 ۔۔۔ رکے ہوئے پانی میں کوئی شخص پیشاب نہ کرے جسے وہ پیتا بھی ہے۔ (رواہ الطحاوی وابن حبان ، عن ابو ہریرہ (رض))
26477- "لا يبولن أحدكم في الماء الدائم أو يشرب". "الطحاوي حب عن أبي هريرة".
তাহকীক: