কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৪৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26478 ۔۔۔ رکے ہوئے (جمع شدہ) پانی میں پیشاب مت کرو ۔ (رواہ ابو نعیم عن ابن عمر (رض))
26478- "لا تبولوا في الماء الناقع". "أبو نعيم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26479 ۔۔۔ جو شخص نہر کے کنارے پاخانہ کرے جس سے پانی پیا جاتا ہے اور وضو کیا جاتا ہے اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی ، فرشتوں کی اور سب لوگوں کی لعنت ہو۔ (رواہ الخطیب ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 301 ۔
26479- "من تغوط على ضفة نهر يتوضأ منه ويشرب فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين". "الخطيب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوراخ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26480 ۔۔۔ سوراخ میں پیشاب کرنے سے منع فرمایا ۔ (رواہ ابو داؤد والحاکم عن عبداللہ بن سرجس) حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6003 ۔
26480- "نهى أن يبال في الجحر". "د، ك عن عبد الله ابن سرجس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سوراخ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26481 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص سوراخ میں پیشاب نہ کرے ۔ (رواہ ابن ماجہ والحاکم عن عبداللہ بن سرجس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6334 و ضعیف النسائی۔
26481- "لا يبولن أحدكم في جحر". "هـ ك عن عبد الله بن سرجس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26482 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی سوراخ میں پیشاب نہ کرے ، اگر تم سونا چاہو تو چراغ گل کر دو چونکہ چوہیا بتی اٹھالیتی ہے اور گھر والوں کو جلا دیتی ہے ، مشکیزوں کو باندھ دو ، برتنوں کو ڈھانپ لو اور رات کے وقت دروازوں کو بند کرلو ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو یعلی وابن الجارود والحاکم و سعید بن المنصور عن عبدالرحمن بن سرجس)
26482- "لا يبولن أحدكم في الجحر، وإن نمتم فأطفئوا السراج فإن الفأرة تأخذ الفتيلة فتحرق أهل البيت، وأوكوا الأسقية وخمروا الشراب، وغلقوا الأبواب بالليل". "حم، ع، وابن الجارود، ك، ص عن عبد الرحمن بن سرجس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر پر پیشاب کرنے کا حکم :
26483 ۔۔۔ قبروں پر پیشاب کرنے سے گریز کرو چونکہ اس سے برص کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض))
26483- "إياكم والبول على المقابر فإنه يورث البرص". "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبر پر پیشاب کرنے کا حکم :
26484 ۔۔۔ جس شخص نے قبر پر بیٹھ کر پیشاب یا پاخانہ کیا گویا وہ آگ کے انگارے پر بیٹھا ۔ (رواہ الرویانی عن ابی امامۃ و ضعیف وابن منیع عن ابو ہریرہ (رض) ، وضعف) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 966 ۔
26484- "من جلس على قبر يبول عليه أو يتغوط فكأنما جلس على جمرة نار". "الروياني عن أبي أمامة وضعف؛ ابن منيع عن أبي هريرة وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26485 ۔۔۔ ایسی دو چیزیں جو موجب لعنت ہیں ان سے بچو یعنی لوگوں کے راستے میں پیشاب کرنا اور ان کے سائے میں پیشاب کرنا ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد ، عن ابو ہریرہ (رض))
26485- "اتقوا اللاعنين الذي يتخلى في طريق الناس أو في ظلهم." "حم م د عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26486 ۔۔۔ جو شخص راستے میں مسلمانوں کو اذیت پہنچائے اس پر لعنت واجب ہوجاتی ہے۔ (رواہ الطبرانی عن حذیفہ بن اسید)
26486- "من آذى المسلمين في طريقهم وجبت عليه اللعنة". "طب عن حذيفة بن أسيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26487 ۔۔۔ ایسی تین جگہوں (میں پیشاب کرنے) سے بچو جو لعنت کا سبب بنتی ہیں ، آنے جانے کی جگہیں ، راستے کا درمیان اور سایہ۔ (رواہ الطبرانی عن معاذ)
26487- "اتقوا الملاعن الثلاث: البزار في الموارد، وقارعة الطريق والظل"."طب عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26488 ۔۔۔ ایسی تین جگہوں سے بچو جو لعنت کا سبب بنتی ہیں ، سایہ دار جگہ جہاں کوئی سایہ لینے بیٹھتا ہو یا راستے میں یا ٹھہرے ہوئے پانی میں ۔ (رواہ احمد بن حنبل ، عن ابن عباس (رض))
26488- "اتقوا الملاعن الثلاث: أن يقعد أحدكم في ظل يستظل فيه، أو في طريق، أو في نقع ماء". "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26489 ۔۔۔ جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو دور جاؤ ، تیر تیار رکھو ، لعنت والی جگہوں سے بچو تم میں سے کوئی شخص بھی درخت کے نیچے کوئی اترتا ہو اور نہ ہی پانی کے پاس پاخانہ کرے جس سے پیا جاتا ہو چونکہ لوگ تمہارے لیے بددعا کریں گے ۔ (رواہ عبدالرزاق عن الشعبی مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 43 ۔
26489- "أبعدوا الآثار إذا ذهبتم للغائط وأعدوا النبل، واتقوا الملاعن لا يتغوط أحدكم تحت شجرة ينزل تحتها أحد، ولا عند ماء يشرب منه فيدعون الله عليكم". "عب عن الشعبي مرسلا".

"الإكمال"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26490 ۔۔۔ لعنت والی دو چیزوں سے بچو، لوگوں کے راستے میں پیشاب کرنے سے اور لوگوں کے صحفوں میں پیشاب کرنے سے ۔ (رواہ ابن حبان ، عن ابو ہریرہ (رض))
26490- "اتقوا اللعانين الذي يتخلى في طريق الناس وأفنيتهم". "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ راستے اور سایہ دار جگہ میں پیشاب کرنے کا حکم :
26491 ۔۔۔ جس شخص نے مسلمانوں کے راستوں میں سے کسی راستے پر پاخانہ پھیلایا اس پر اللہ کی لعنت ہو اس کے فرشتوں کی لعنت ہو اور سب کے سب لوگوں کی لعنت ہو ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط والحاکم ، عن ابو ہریرہ (رض))
26491- "من سل سخيمته على طريق عامر من طرق المسلمين فعليه لعنة الله وملائكته والناس أجمعين". "طس ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو بچہ کھانا نہ کھاتا ہو اس کے پیشاب کا حکم :
26492 ۔۔۔ بچی کا پیشاب دھو لیا جائے جبکہ بچے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وبن ماجہ والحاکم عن ام الفضل)
26492- "يغسل من بول الأنثى وينضح من بول الذكر". "حم د هـ ك عن أن الفضل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو بچہ کھانا نہ کھاتا ہو اس کے پیشاب کا حکم :
26493 ۔۔۔ بچے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں جبکہ بچی کے پیشاب کو دھویا جائے ، (رواہ احمد بن حنبل عن ام کرز)
26493- "بول الغلام ينضح، وبول الجارية يغسل". "حم هـ عن أم كرز".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو بچہ کھانا نہ کھاتا ہو اس کے پیشاب کا حکم :
26494 ۔۔۔ جب کھانا نہ کھانے والے بچے کا پیشاب ہو اس پر پانی بہا دیا جائے اور جب لڑکی کا پیشاب ہو اسے دھویا جائے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ام سلمۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 642 ۔
26494- "إذا كان الغلام لم يطعم الطعام صب على بوله، وإذا كانت الجارية غسل"."طس عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو بچہ کھانا نہ کھاتا ہو اس کے پیشاب کا حکم :
26495 ۔۔۔ لڑکی کا پیشاب دھو لیا جائے جبکہ لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں ۔ (رواہ ابو داؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابی السمع وابو داؤد وابن ماجہ عن علی)
26495- "يغسل من بول الجارية، ويرش من بول الغلام". "د ن هـ عن أبي السمح د هـ عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو بچہ کھانا نہ کھاتا ہو اس کے پیشاب کا حکم :
26496 ۔۔۔ لڑکے کے پیشاب پر چھینٹے مار لیے جائیں اور لڑکی کا پیشاب دھویا جائے ۔ (رواہ الترمذی والحاکم عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 6579 ۔
26496- "ينضح بول الغلام، ويغسل بول الجارية". "ت ك عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৪৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26497 ۔۔۔ اسے چھوڑ دے چونکہ یہ کھانا نہیں کھاتا اور اسے مارو بھی نہیں ۔ (رواہ ابن النجار عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
26497- "دعيه فإنه لم يطعم الطعام ولا تضربونه". "ابن النجار عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: