কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬৫৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26578 :۔۔۔ جب عورت کو انزال ہو جس طرح مرد کو انزال ہوتا ہے عورت پر غسل واجب ہوجاتا ہے اگر عورت کو انزال نہ ہو اس پر غسل واجب نہیں ہوتا۔ (راوہ البیھقی عن انس)
26578- "إذا أنزلت كما ينزل الرجل فعليها الغسل، وإن لم تنزل فلا شيء عليها". "ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26579 ۔۔۔ عورت پر کچھ نہیں جس طرح کہ مرد کو جب انزال نہ ہو اس پر غسل نہیں حتی کہ اسے انزال نہ ہوجائے۔ (رواہ الطبرانی عن خولۃ بنت حکیم)
26579- "ليس عليها شيء كما أن الرجل إذا لم ينزل ليس عليه غسل حتى ينزل". "طب عن خولة بنت حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26580 ۔۔۔ جب عورت حیض کی وجہ سے غسل کرے وہ اپنے بال کھول لے اور انھیں خطمی اور شان سے دھوئے اور جب غسل جنابت کرے اپنے سر پر پانی بہا لے اور بال نچوڑلے۔ (رواہ الدار قطنی فی الافراد والطبرانی والبیھقی و سعید بن المنصور والخطیب فہ التلخیص عن انس)
26580- "إذا اغتسلت المرأة من حيضها نقضت شعرها نقضا وغسلته بخطمي وأشنان، وإذا اغتسلت من الجنابة صبت الماء على رأسها وعصرته". "قط في الأفراد، طب ق ص خط في التلخيص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26581 ۔۔۔ حائضہ اور جتبیہ عورت پر کوئی حرج نہیں کہ وہ اپنے بال نہ کھولے جب پانی اس کے سر کی ہڈی تک پہنچ جائے۔ (راوہ سعید بن المنصور عن جابر)
26581- "لا يضر المرأة الحائض والجنب أن لا تنقض شعرها إذا أصاب الماء شؤون الرأس". "ص عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26582 ۔۔۔ حائضہ اور جنبیہ عورت پر کوئی ضرر نہیں کہ وہ اپنے بال نہ کھولے جب پانی اس کے سر کی ہڈی تک پہنچ جائے۔ (رواہ الخطابی و سعید بن المنصور عن جابر)
26582- "لا يضر المرأة الحائض والجنب أن لا تنقض شعرها إذا أصاب الماء شرف الرأس". "الخطابي ص عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26583 ۔۔۔ نہیں بس تمہیں اتنا ہی کافی ہے کہ تین چلو پانی اپنے سر پر ڈال لو اور پھر اپنے اوپر پانی بہا لو اور پاک ہوجاؤ۔ (رواہ مسلم عن ام سلمۃ (رض)) ام سلمہ (رض) نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے سر کی بہت زیادہ مینڈھیاں ہیں کیا میں غسل جنابت کے لیے مینڈھیاں کھولوں ؟ آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔۔ فائدہ :۔۔۔ اس حدیث کو ام سلمہ (رض) کے حال پر محمول کیا جائے گا ورنہ دوسری احادیث میں یہ حکم ہے کہ جب عورت کے بالوں کی جڑون تک پانی پہنچ جائے تو مینڈھیاں کھولنا ضروری نہیں۔
26583- "لا إنما يكفيك أن تحثي على رأسك ثلاث حثيات، ثم تفيضين عليك الماء فتطهرين". "م عن أم سلمة قالت: قلت يا رسول الله: "إني امرأة أشد ضفر رأسي فأنقضه لغسل الجنابة؟ قال: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے غسل کرنے کا بیان :۔۔۔ ازاکمال :
26584 ۔۔۔ بس تمہیں اتنا کافی ہے کہ تم اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال لو پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاؤ یوں تم پاک ہوجاؤ گی۔ (رواہ عبدالرزاق واحمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی وقال حسن صحیح والنسائی)
26584- "إنما يكفيك أن تحثي على رأسك ثلاث حثيات من ماء ثم تفيضي على سائر جسدك من الماء، فإذا أنت قد طهرت". "عبد الرزاق حم د، ت: حسن صحيح ن عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26585 ۔۔۔ جس شخص نے جنابت کا غسل کرے وقت بال برابر جگہ بھی خشک چھوڑ دی اس کے ساتھ دوزخ میں ایسا اور ایسا کیا جائے گا۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 47 ۔
26585- "من ترك موضع شعرة من جنابة لم يغسلها فعل بها كذا وكذا من النار". "حم د هـ عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26586 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی حالت جنابت میں ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے۔ (رواہ النسائی عن ابوہریرہ (رض))
26586- "لا يغتسل أحدكم في الماء الدائم وهو جنب". "م، ن هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26587 ۔۔۔ رہی بات مرد کی سو وہ اپنے سر پر پانی ڈالے اور سے دھو لے حتی کہ بالوں کی جڑ تک پانی پہنچ جائے۔ رہی بات عورت کی اس پر کوئی حرج نہیں کہ وہ مینڈھیاں نہ کھولے اسے چاہیے کہ اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال دے۔ (رواہ ابو داؤد عن ثوبان)
26587- "أما الرجل فلينثر رأسه فليغسله حتى يبلغ أصول الشعر، وأما المرأة فلا عليها أن لا تنقضه، لتغرف على رأسها ثلاث غرفات بكفيها". "د عن ثوبان"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26588 ۔۔۔ تمہیں اتنی بات کافی ہے کہ تم اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال دو پھر تم اپنے بقیہ جسم پر پانی بہا لو اس طرح تم پاک وہ جاؤ گی۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الا ربعۃ عن ام سلمۃ (رض))
26588- "إنما يكفيك أن تحثي على رأسك ثلاق حثيات من ماء ثم تفيضي على سائر جسدك من الماء، فإذا أنت قد طهرت". "حم، عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৮৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26589 ۔۔۔ رہی بات میری سو میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈال لیتا ہوں۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر (رض))
26589- "أما أنا فأفيض على رأسي ثلاثا". "حم م عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26590 ۔۔۔ رہی بات میری سو میں اپنے چلو سے تین مرتبہ پانی لیتا ہوں اور اپنے سر پر بہا لیتا ہوں پھر اپنے بقیہ جسم پر پانی ڈال لیتا ہوں۔ (رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی والبخاری ومسلم وابن ماجہ عن جبیر بن مطعم)
26590- "أما أنا فآخذ بكفي ثلاثا فأصب على رأسي ثم أفيض على سائر جسدي"."حم ق د ن هـ عن جبير بن مطعم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26591 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ تمہیں ننگا ہونے سے منع فرماتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کے فرشتوں سے حیاء کرو جو تم سے سوائے تین حالتوں کے جدا نہیں ہوتے۔ وہ یہ ہیں قضائے حاجت کے وقت جنابت کے وقت اور غسل کرتے وقت جب تم میں سے کوئی شخص کھلی فضا میں غسل کرنا چاہیے اسے کسی کپڑے سے ستر کرلینا چاہیے یا دیوار یا اونٹ کی اوٹ میں غسل کرنا چاہیے (رواہ البزار عن ابن عباس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1762 والضعیفۃ 2243 ۔
26591- "إن الله ينهاكم عن التعري فاستحيوا من ملائكة الله تعالى الذين لا يفارقونكم إلا عند ثلاث حالات: الغائط، والجنابة، والغسل، فإذا اغتسل أحدكم بالعراء فليستتر بثوبه أو بجذمة حائط أو ببعيره". "البزار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26592 ۔۔۔ جنات کی آنکھوں اور بنی آدم کی بےپردگیوں کے درمیان ستر جب تم اپنے کپڑے اتار دو وہ (ستر) بسم اللہ پڑھنا ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن انس)
26592- "ستر بين أعين الجن وبين عورات بني آدم إذا وضع أحدكم ثوبه أن يقول: بسم الله". "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26593 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی بیانان جگہ میں غسل کرے اور نہ ہی ایسی جگہ غسل کرے جو بلند سطح ہو جہاں وہ چھپ نہ سکتا ہو چونکہ اگر وہ نہیں دیکھ سکتا اسے تو دیکھا جا رہا ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابن مسعود) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 135 و ضعیف الجامع 2356 ۔
26593- "لا يغتسل أحدكم بأرض فلاة، ولا فوق سطح لا يواريه، فإن لم يكن يرى فإنه يرى". "هـ عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26594 ۔۔۔ بھلا کون سا وضو ہے جو غسل سے افضل ہے (رواہ الحاکم عن ابن عمر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ہ 211 ۔
26594- "وأي وضوء أفضل من الغسل". "ك عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26595 ۔۔۔ ہر بال کے نیچے جنابت چھپی ہوتی ہے لہذہ بالوں کو اچھی طرح دھوؤ اور جلد کو اچھی طرح صاف کرو۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی وابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھے ضعیف ابی داؤد 46 و ضعیف ابن ماجہ 132 ۔
26595- "إن تحت كل شعرة جنابة فاغسلوا الشعر وأنقوا البشرة". "د ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب غسل :
26596 ۔۔۔ غسل ایک صاع پانی سے کیا جائے اور وضو ایک مد سے ۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن ابن عمر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3601 ۔
26596- "الغسل صاع، والوضوء مد". "طس عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৫৯৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26597 ۔۔۔ رہی بات میری سو میں وضو کرتا ہوں جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہوں ۔ پھر میں تین مرتبہ چلو بھرتا ہوں اور سر پر ڈال لیتا ہوں اور پھر غسل کرتا ہوں۔ ایک مد سے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن ابن عمر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3601 ۔
26597- "أما أنا فأتوضأ وضوئي للصلاة، ثم آخذ ملء كفي ثلاث مرات فأصب على رأسي ثم أغتسل، وفي لفظ: ثم أفيض بعد على سائر جسدي". "طب عن جبير بن مطعم قال: "ذكرنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم الغسل من الجنابة قال: فذكره".
তাহকীক: