কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৫৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26598 ۔۔۔ رہی بات میری سو میں وضو کرتا ہوں جیسا کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہوں ۔ پھر میں تین مرتبہ چلو بھرتا ہوں اور سر پر ڈال لیتا ہوں اور پھر غسل کرتا ہوں۔ ایک راویت میں ہے کہ پھر اس کے بعد میں اپنے بقیہ جسم پر پانی بہاتا ہوں ۔ (رواہ الطبرانی عن جبیر بن مطعم) جبیر (رض) کہتے ہیں ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس غسل جنابت کا تذکرہ کیا اس پر آپ نے یہ حدیث ذکر فرمائی۔
26598- "إن الله لا يستحيي من الحق أما أنا فإذا فعلت كذا وكذا فأغتسل أتوضأ وضوئي للصلاة أغسل فرجي، ثم ذكر الغسل، وأما الماء يكون بعد الماء فذلك المذي، وكل فحل يمذي فأغسل من ذلك فرجي وأتوضأ، وأما الصلاة في المسجد والصلاة في بيتي فقد ترى ما أقرب بيتي من المسجد فلأن أصلي في بيتي أحب إلي من أن أصلي في المسجد إلا أن تكون صلاة مكتوبة، وأما مؤاكلة الحائض فأواكلها". "حم وابن خزيمة ق، ص عن حرام بن حكيم عن عمه عبد الله بن سعد الأنصاري؛ وروى بعضه: د، ت، هـ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৫৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26599 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حق گوئی سے نہیں شرماتا رہی بات میری سو میں ایسا ایسا کر کے غسل کرتا ہوں اور وضو کرتا ہوں جس طرح کہ نماز کے لیے وضو کرتا ہوں۔ شرمگاہ دھوتا ہوں۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کا ذکر کیا رہی بات پانی کی سو وہ پانی کے بعد ہوتا ہے اور یہ تو مذی ہے۔ ہر نر کو مذی آتی ہے مذی آنے پر میں شرمگاہ دھو لیتا ہوں اور وضو کرتا ہوں۔ رہی بات مسجد میں نماز پڑھنے کی اور گھر میں نماز پڑھنے کی سو تم دیکھ رہے ہو کہ میرا گھر مسجد سے کتنا قریب ہے تاہم مجھے گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے زیادہ محبوب ہے ہاں البتہ اگر فرض نماز ہو وہ ہر حال میں مسجد میں پڑھی جائے گی حائضہ عورت کے ساتھ کھانا کھانے کی بات رہی سو میں تو اس کے ساتھ کھانا کھا لیتا ہوں۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن خزیمۃ والبیھقی و سعید بن المنصور عن حزام بن حکیم عن عبداللہ بن سعد الانصاری وروی بعضہ ابو داؤد ترمذی وابن ماجہ) جس شخص نے غسل جبابت کے وقت بال برابر جگہ بھی خشک چھوڑ دی اس کے ساتھ دوزخ میں ایسا ایسا کیا جائے گا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ وابن جریر عن علی) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 5134 و ضعیف الجامع 5524 ۔
26599- "من ترك موضع شعرة من جسده من جنابة لم يغسلها فعل بها كذا وكذا من النار". "ش حم د هـ وابن جرير عن علي" مر برقم [26585] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26600 ۔۔۔ ہر بال کے نیچے جنابت چھپی ہوتی ہے۔ (رواہ ابن جریر عن طلحۃ بن نافع عن ابی ایوب الانصاری مرفوعا وابن جریر عن ابی الدارداء وعن حذیفہ موقوفا علیھما)
26600- "تحت كل شعرة جنابة". "ابن جرير عن طلحة بن نافع عن أبي أيوب الأنصاري مرفوعا؛ ابن جرير عن أبي الدرداء وعن حذيفة موقوفا عليهما".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26601 ۔۔۔ ہر بال کے نیچے جنابت چھپی ہوتی ہے لہٰذا بالوں کو پانی میں اچھی طرح تر کرلو اور جلد صاف کرو۔ (رواہ عبدالرزاق عن الحسن مرسلا وابن جریر عن الحسن عن ابوہریرہ موقوفا) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2408 ۔
26601- "تحت كل شعرة جنابة، فبلوا الشعر وأنقوا البشر". "عب عن الحسن؛ مرسلا ابن جرير عن الحسن عن أبي هريرة موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26602 ۔۔۔ اے عائشۃ (رض) ہر بال پر جنابت ہوتی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عائشۃ (رض))
26602- "يا عائشة إن على كل شعرة جنابة". "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26603 ۔۔۔ بالوں کی جڑوں کو اچھی طرح تر کرو جلد کو اچھی طرح صاف کرو جو لوگ اچھی طرح غسل نہیں کرتے ان کی مثال اس درخت کی سی ہے جسے پانی پہنچے اور وہ پتے نہ اگائے اور اس کی جڑیں بھی سیراب نہ ہوں اللہ سے ڈرو اور اچھی طرح سے غسل کرو چونکہ اماندت کی وجہ سے ہیجس کا بار تم نے اٹھا رکھا ہے اور ان پوشیدہ رازوں کی وجہ سے ہے جو تمہیں سپرد کیے گئے ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن میمونۃ بنت سعد)
26603- "تبل أصول الشعر وتنقي البشر، فإن مثل الذين لا يحسنون الغسل كمثل شجرة أصابها ماء فلا ورقها ينبت، ولا أصلها يروى، فاتقوا الله وأحسنوا الغسل فإنها من الأمانة التي حملتم، والسرائر التي استودعتم". "طب عن ميمونة بنت سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26604 ۔۔۔ بھلا کون سا وضو غسل سے افضل ہے (رواہ الحاکم عن ابن عمر) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے غسل کے بعد وضو کرنے کا سوال کیا گیا اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6110 ۔
26604- "وأي وضوء أفضل من الغسل". "ك عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم "سئل عن الوضوء بعد الغسل قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26605 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ حیادار ہے علیم ہے ستر رکھنے والا ہے لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے تو اسے چاہیے کہ ستر کرے اگرچہ دیوار کی اوٹ ہی کیوں نہ ہو۔ (رواہ ابن عساکر عن بھز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
26605- "إن الله حيي عليم ستير فإذا اغتسل أحدكم فليستتر ولو بجذم حائط". "ابن عساكر عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26606 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ حیادار ہے اور حیاء کو پسند فرماتا ہے ستر رکھنے والا ہے اور ستر کو پسند کرتا ہے لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے اسے غسل کرنا چاہیے (رواہ عبدالرزاق عن عطاء مرسلا)
26606- "إن الله حيي يحب الحياء، ستير يحب الستر، فإذا اغتسل أحدكم فليتوار". "عبد الرزاق عن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26607 ۔۔۔ اے لوگو ! تمہارا رب حیادار اور کریم ہے لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے اسے ستر کرنا چاہیئے۔ (رواہ الطبرانی عن یعلی بن منبہ)
26607- "يا أيها الناس إن ربكم حيي كريم فإذا اغتسل أحدكم فليستتر". "طب عن يعلى بن منبه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26608 ۔۔۔ بغیر ازار کے پانی میں مت داخل ہو چونکہ پانی کی دو آنکھیں ہیں (رواہ الدیلمی عن جابر)
26608- "لا تدخلوا الماء إلا بمئزر فإن للماء عينين"."الديلمي عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26609 ۔۔۔ حضرت موسیٰ بن عمران (علیہ السلام) جب پانی میں داخل ہونا چاہتے اس وقت تک کپڑے نہیں اتارتے تھے جب تک اپنے آپ کو پانی نہ لیتے تھے (رواہ احمد بن حنبل عن انس)
26609- "إن موسى بن عمران كان إذا أراد أن يدخل الماء لم يلق ثوبه حتى يواري عورته في الماء."

"حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26610 ۔۔۔ میں تمہیں اپنے اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیاء کرتے نہیں دیکھ رہا اپنی مزدوری لو (اور چلتے بنو) ہمیں تمہاری کوئی ضرورت نہیں۔ (رواہ عبدالرزاق عن ابن جریج) ابن جریج کہتے ہیں مجھے حدیث پہنچی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے کیا دیکھتے ہیں کہ آپ کا ایک مزدور فضا میں کھلی جگہ نہا رہا ہے۔ اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
26610- "لا أراك تستحيي من ربك خذ إجارتك لا حاجة لنا بك". "عبد الرزاق عن ابن جريج قال: "بلغني أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج فإذا هو بأجير له يغتسل في البر قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26611 ۔۔۔ مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہ کرے اور نہ ہی عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے کوئی آدمی بھی غسل کرنے کی جگہ پیشاب نہ کرے اور ہر دن کھگنی بھی نہ کرے۔ (رواہ احمد بن حنبل عن رجل من الصحابۃ)
26611- "لا يغتسل الرجل من فضل امرأته ولا تغتسل بفضله ولا يبول في مغتسله ولا يتمشط كل يوم". "حم عن رجل من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26612 ۔۔۔ غسل جنابت کے لیے چھ مد پانی کافی ہے (رواہ البزار عن ابوہریرہ وضعف)
26612- "يكفي من الجنابة ستة أمداد". "البزار عن أبي هريرة وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26613 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص غسل کرے اسے چاہیے کہ ہر عضو کو تین مرتبہ دھوئے۔ (رواہ الدیلمی عن ام ھانی)
26613- "إذا اغتسل أحدكم فليغسل كل عضو منه ثلاث مرات". "الديلمي عن أم هانئ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26614 ۔۔۔ فرشتے کافر کے جنازے میں بھلائی کے ساتھ حاضر نہیں ہوتے اور نہ ہی جنبی کے پاس حتی کہ غسل کرے یا وضو کرے جیسا کہ نماز کے لیے غسل کیا جاتا ہے اور فرشتے اس شخص کے پاس بھی حاضر نہیں ہوتے جو مہندی وغیرہ سے اپنے آپ کو لت پت کرے۔ (رواہ عبدالرزاق والطبرانی عن عمار بن یاسر)
26614- "إن الملائكة لا تحضر جنازة الكافر بخير، ولا جنبا حتى يغتسل أو يتوضأ وضوءه للصلاة ولا متضمخا بصفرة". "عبد الرزاق طب عن عمار بن ياسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم :۔۔۔ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
26615 ۔۔۔ اس گھر سے ڈرو جسے حمام کہا جاتاے جو بھی حمام میں داخل ہو اسے ستر کرلینا چاہیے۔ (رواہ الطبرانی والحاکم والبیھقی فی شعب الایمان عن ابن عباس)
26615- "اتقوا بيتا يقال له الحمام فمن دخله فليستتر". "طب ك هب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم :۔۔۔ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
26616 ۔۔۔ حمام پر تف ہے وہ پر داہ ہے ستر نہیں پانی ہے جو پاک نہیں کسی مرد کے لیے حلال نہیں کہ وہ بغیر رومال کے حمام میں داخل ہو مسلمانوں کو حکم دو کہ اپنی عورتوں کو فتنے میں نہ ڈالیں مردوں کو عورتوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے عورتوں کو تعلیم دو اور انھیں تسبیح کرنے کا حکم دو ۔ (رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن عائشۃ ‘) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1053 والمغیر 32 ۔
26616- "أف للحمام، حجاب لا يستر، وماء لا يطهر، لا يحل لرجل أن يدخله إلا بمنديل، مر المسلمين لا يفتنون نساءهم، الرجال قوامون على النساء علموهم ومروهن بالتسبيح". "هب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৬১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم :۔۔۔ حمام میں داخل ہونے کا بیان :
26617 ۔۔۔ حمام بہت برا گھر ہے اس میں آوازیں بلند کی جاتی ہیں اور بےپردگیوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ (راوہ اصحاب السنن الا ربعۃ عن ابن عباس) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2349 ۔ وکشف الخفاء 933 2828 ۔
26617- "بئس البيت الحمام ترفع فيه الأصوات وتكشف فيه العورات"." عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: