কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৭৩৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26738 ۔۔۔ یہ تو ایک رگ کا خون ہے غور کرلیا کرو جب تمہارے حیض کی مدت آجائے نماز پڑھنا چھوڑ دو جب حیض کی مدت گزر جائے پاکی حاصل کرلو اور پھر ایک حیض سے دوسرے حیض تک نماز پڑھتی رہو۔ (رواہ ابوداؤد والنسائی عن فاطمۃ بنت ابی حبیش) کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خون کی شکایت کی اس موقع پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
26738- "إنما ذلك عرق فانظري فإذا أتى قرؤك فلا تصلي فإذا مر قرؤك فتطهري ثم صلى ما بين القرء إلى القرء". "د ن عن فاطمة بنت أبي حبيش أنها "شكت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الدم قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26739 ۔۔۔ یہ تو ایک رگ کا خون ہے جب ایام حیض آجائیں نماز پڑھنا چھوڑ دو جب ایام حیض گزر جائیں اپنے بدن سے خون دھو کر نماز پڑھو۔ (رواہ الترمذی عن فاطمۃ (رض))
26739- "إنما ذلك عرق فإذا أقبلت الحيضة فدعي الصلاة فإذا أدبرت فاغسلي عنك الدم ثم صلي". "ت عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26740 ۔۔۔ یہ تو ایک رگ کا خون ہے یہ عورت اپنے حیض کے بقدر نماز پڑھنا چھوڑ دے پھر ایک غسل سے ظہر اور عصر کی نماز جمع کرکے پڑھ لے مغرب اور عشاء ایک غسل سے پڑھے پھر صبح کی نماز کے لیے غسل کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق عن ابی عیینۃ عن عیینۃ عن عبدالرحمن بن القاسم عن ابیہ) کہ مسلمانوں کی ایک عورت مستحاضہ ہوگی اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا ۔ آپ نے اس موقع پر یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
26740- "إنما هو عرق تترك الصلاة قدر حيضتها ثم تجمع الظهر والعصر بغسل واحد، والمغرب والعشاء بغسل واحد، وتغتسل للصبح غسلا". "عبد الرزاق عن ابن عيينة عن عيينة عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه أن "امرأة من المسلمين استحيضت فسألت النبي صلى الله عليه وسلم قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26741 ۔۔۔ یہ حیض نہیں ہے ، لیکن یہ ایک رگ کا خون ہے جب ایام حیض گزر جائیں نہا کر نماز پڑھ لو جب حیض کے دن آجائیں ان میں نماز پڑھنا چھوڑ دو ۔ (رواہ النسائی والحاکم عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) کہ ام حبیبہ (رض) مستحاضہ ہوگئیں ۔ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا آپ نے انھیں یہ ارشاد فرمایا تھا ۔
26741- "إن هذه ليست الحيضة ولكن هذا عرق، فإذا أدبرت الحيضة فاغتسلي وصلي، وإذا أقبلت فاتركي بها الصلاة". "ن ك عن عائشة "أن أم حبيبة استحيضت فاستفتت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26742 ۔۔۔ حیض والی عورت ابتدائے حیض سے دس دن تک دیکھے گی ، اگر وہ طہر دیکھے تو وہ پاک ہوگئی ہے (یعنی دس دنوں کے بعد) اگر خون دس دنوں سے تجاوز کر گیا ہے تو وہ مستحاضہ ہے غسل کرکے نماز پڑھے گی اگر خون کا غلبہ ہوجائے تو وہ (پاجامے تلے) لنگوٹی باندھ لے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے نفاس والی عورت ابتداء نفاس سے چالیس دن تک انتظار کرے گی ، اگر چالیس دن سے پہلے طہر دیکھے تو وہ پاک ہوجائے گی ۔ اگر چالیس دنوں سے (خون) متجاوز ہوجائے تو وہ مستحاضہ ہے اور وہ نماز پڑھے گی گدی لے اور لنگوٹی باندھے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو (رض))
26742- "الحائض تنظر ما بينها وبين عشر، فإن رأت الطهر فهي طاهرة، وإن جاوزت العشر فهي مستحاضة تغتسل وتصلي، فإن غلبها الدم احتشت واستثفرت وتوضأت لكل صلاة وتنظر النفساء ما بينها وبين الأربعين فإن رأت الطهر قبل ذلك فهي طاهرة، وإن جاوزت الأربعين فهي بمنزلة المستحاضة وتصلي، فإن غلبها الدم احتشت واستثفرت وتوضأت لكل صلاة"."طس عن ابن عمرو"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26743 ۔۔۔ مستحاضہ ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑ دے گی ہر مہینہ میں ، جب حیض گزر جائے اور نماز پڑھے اور روزے رکھے اور ہر نماز کے وقت وضو کرے ۔ (رواہ الدارمی عن عدی بن ثابت (رض))
26743- "المستحاضة تدع الصلاة في أيام حيضها في كل شهر فإذا كان عند انقضائها اغتسلت وصلت وصامت وتوضأت عند كل صلاة". "الدارمي عن عدي بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26744 ۔۔۔ مستحاضہ ایام حیض میں بیٹھی رہے (یعنی نماز نہ پڑھے) پھر ہر طہر کے وقت غسل کرلے پھر اندام نہانی میں گدی کا چیز رکھ کر نما زپڑھے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن جابر)
26744- "المستحاضة تقعد أيام أقرائها ثم تغتسل عند كل طهر، ثم تحتشي وتصلي". "طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26745 ۔۔۔ مستحاضہ ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑ دے جن دنوں میں وہ بیٹھی رہتی تھی پھر صرف ایک غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن سودۃ بنت زمعۃ)
26745- "المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها التي كانت تجلس فيها، ثم تغتسل غسلا واحدا، ثم تتوضأ لكل صلاة". "طس عن سودة بنت زمعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26746 ۔۔۔ مستحاضہ ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑ دے پھر غسل کرے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے ، روزے رکھے اور نماز بھی پڑھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ عن عدی بن ثابت عن ابیہ عن جدہ)
26746- "المستحاضة تضع الصلاة أيام أقرائها، ثم تغتسل وتوضأ لكل صلاة وتصوم وتصلي". "ش عن عدي بن ثابت عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26747 ۔۔۔ ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑ دے پھر ایک ہی غسل کرے پھر ہر نماز کے وقت وضو کرے۔ (رواہ ابن حبان عن عائشۃ) کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مستحاضہ کے بارے میں سوال کیا گیا آپ نے اس پر یہ ارشاد فرمایا۔
26747- "تدع الصلاة أيامها ثم تغتسل غسلا واحدا ثم تتوضأ عن" كل صلاة"."حب عن عائشة قالت: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المستحاضة قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26748:۔۔۔ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ (رواہ عبدالرزاق ومسلم وابو داؤد والترمذی عن عائشۃ) کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشۃ سے فرمایا : مجھے مسجد سے چٹائی پکڑاؤ حضرت عائشۃ (رض) نے حیض کا عذر کیا اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ (رواہ مسلم والنسائی عن ابوہریرہ الطبرانی عن ام ایمن)
26748- "إن حيضتك ليست في يدك". "عبد الرزاق م، د، ت عن عائشة "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لها: ناولينا الخمرة من المسجد، فقالت: إني حائض، قال: فذكره؛ م ن عن أبي هريرة؛ طب عن أم أيمن مثله" مر برقم [26724] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৪৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26749 ۔۔۔ (مستحاضہ) ایام حیض شمار کرلے پھر ہر دن ہر طہارت کے وقت غسل کرے اور نماز پڑھ لے۔ (رواہ الشافی والدار قطنی عنا جابر) کہ فاطمہ بنت ابی حبیش (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھاق کہ مستحاضہ کو کیا کرنا چاہیے آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
26749- "تعتد أيام أقرائها ثم تغتسل في كل يوم عند كل طهور وتصلي". "الشاشي قط عن جابر أن فاطمة بنت أبي حبيش "سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المستحاضة كيف تصنع قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26750 ۔۔۔ (مستحاضہ) اپنے ایام حیض میں بیٹھی رہے پھر طہر کے وقت غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (رواہ الحاکم عن فاطمہ بنت قیس فین المستحاضۃ)
26750- "تقعد أيام أقرائها ثم تغتسل وتصلي عند طهرها". "ك عن فاطمة بنت قيس في المستحاضة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26751 ۔۔۔ سبحان اللہ ! (یعنی تعجب ہے) یہ تو شیطان کی طرف سے ہے پس وہ عورت ٹب میں بیٹھ جائے اور جب پانی پر زردی دیکھے تو ظہر اور عصر کے لیے ایک ہی غسل کرے مغرب اور عشاء کے لیے بھی ایک ہی غسل کرے پھر فجر کے لیے غسل کرلے اور اس کے درمیان میں وضو کرلے۔ رواہ الحاکم عن فاطمۃ بنت قیس فی المستحاضۃ)
26751- "سبحان الله هذا من الشيطان فتجلس في مركن فإذا رأت الصفرة فوق الماء فلتغتسل للظهر والعصر غسلا واحدا، وتغتسل للمغرب والعشاء غسلا واحدا وتغتسل للفجر غسلا وتتوضأ فيما بين ذلك". "ك عن أسماء بنت عميس قالت، قلت: "لرسول الله صلى الله عليه وسلم إن فاطمة بنت أبي حبيش استحيضت منذ كذا وكذا فلم تصل قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26752 ۔۔۔ نہیں یہ تو رگ کا خون ہے حیض نہیں ہے جب تمہارا حیض آجائے نماز پڑھنا چھوڑ دو جب حیض ختم ہوجائے خون دھو ڈالو اور نماز پڑھو پھر ہر نماز کے لیے وضو کرو حتی کہ یہ وقت آجائے۔ (رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد الترمذی والنسائی وابن ماجہ عن عائشۃ (رض)) فاطمہ بنت ابی حبیش (ابو حبیش وہ ابن عبدالمطلب بن اسد ہیں) نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں مستحاضہ عورت ہوں پاک ہوتی ہی نہیں ہوں آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
26752- "لا إنما ذلك عرق وليس بحيض؛ فإذا أقبلت حيضتك فدعي الصلاة، وإذا أدبرت فاغسلي عنك الدم وصلي ثم توضئي لكل صلاة حتى يجيء ذلك الوقت". "خ م د ت ن هـ عن عائشة أن فاطمة بنت أبي حبيش، وأبو حبيش هو ابن عبد المطلب بن أسد قالت:"يا رسول الله إني امرأة أستحاض فلا أطهر قال، فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26753 ۔۔۔ نہیں یہ تو رگ کا خون ہے حیض نہیں ہے ایام حیض میں نماز پڑھنا چھوڑ دو پھر غسل کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کرتی رہو اگرچہ چٹائی پر (دوران نماز) خون کے قطرے گرتے رہیں۔ (رواہ ابن ماجہ)
26753- "لا إنما ذلك عرق وليس بالحيضة اجتنبي الصلاة أيام محيضك، ثم اغتسلي وتوضئي لكل صلاة وإن قطر الدم على الحصير". "هـ عنها".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26754 ۔۔۔ اس سے کہو کہ ہر مہینہ میں ایام حیض کے بقدر نماز پڑھنا چھوڑ دے پھر ہر دن ایک غسل کرے اور پھر ہر نماز کے لیے طہارت حاصل کرے نظافت حاصل کرے اور اندام نہائی میں کر سف نما کوئی چیز (کپڑا روئی وغیرہ) رکھے چونکہ یہ بیماری ہے جو اسے پیش آگئی ہے یا شیطان کہ ایک لات ہے یا کوئی رگ منقطع ہوگئی ہے (رواہ الحاکم عن عائشۃ (رض))
26754- "قولي لها: فلتدع الصلاة في كل شهر أيام أقرائها ثم لتغتسل في كل يوم غسلا واحدا، ثم الطهور عند كل صلاة ولتنظف ولتختش فإنما هو داء عرض أو ركضة من الشيطان أو عرق انقطع". "ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس اور حیض کے بعض احکام :
26755 ۔۔۔ نفاس والی عورت کے جب سات دن گزر جائیں اور پھر دیکھے وہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔ (رواہ الحاکم عن معاذ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھے ضعیف الجامع 704 والضعیۃ 1633 ۔
26755- "إذا مضى للنفساء سبع ثم رأت الطهر فلتغتسل ولتصل". "ك عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس اور حیض کے بعض احکام :
26756 ۔۔۔ حائضہ عورت سے (مباشرت) تہبند کے اوپر سے حلال ہے اور تہبند کے نیچے سے حرام ہے۔ (رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5114 ۔
26756- "ما فوق الإزار حلال وما تحت الإزار منها حرام يعني من الحائض". "طب عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৫৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفاس اور حیض کے بعض احکام :
26757 ۔۔۔ تہبند کے اوپر سے (مبارت حلال) ہے اور اس سے بھی اجتناب کرنا افضل ہے (رواہ ابو داؤد عن معاذ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5115 ۔۔ فائدہ :۔۔۔ یہاں مباشرت سے مراد حائضہ عورت سے مس اور بوس وکنار ہے۔ دخول فی الفرج مراد نہیں۔
26757- "ما فوق الإزار، والتعفف عن ذلك أفضل". "د عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক: