কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৭৭৩ টি

হাদীস নং: ২৬৭১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26718 ۔۔۔ مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں ہیں مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے موزوں پر مسح کرے جب دونوں پاؤں پاک حالت میں موزوں میں داخل کرے۔ (رواہ الطبرانی عن خزیمۃ بن ثابت)
26718- "للمسافر ثلاثة ولياليهن وللمقيم يوم وليلة يمسح على خفيه إذا أدخلهما قدماه طاهرتان". "طب عن خزيمة بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26719 ۔۔۔ حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 241 ۔ وضعاف الدار قطنی 150 ۔
26719- "أقل الحيض، ثلاث وأكثره عشرة". "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26720 ۔۔۔ جنبی اور حائضہ قرآن میں سے کچھ نہ پڑھیں۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی وابن ماجہ عن ابن عمر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 131 والکشف الالہی 1145 ۔
26720- "لا يقرأ الجنب ولا الحائض شيئا من القرآن". "حم ت هـ عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26721 ۔۔۔ روئی (وغیرہ) میں خوشبو لے کر اس سے پاکی حاصل کرو ۔ (رواہ البخاری ومسلم والنسائی ، عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ حائضہ عورت کے لیے ارشاد ہے کہ روئی وغیرہ میں خوشبو لگا کر اندام نہانی میں رکھ لے تاکہ حیض کی بدبو جاتی رہے ۔ حیض سے غسل کرنے کے بعد خوشبو رکھے تاکہ اس کا مفاد حاصل ہو۔
26721- "خذي فرصة من مسك فتطهري بها". "ق ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26722 ۔۔۔ مجھے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری ماں حواء کو پیغام بھیجا جب انھیں حیض کا خون آیا ، انھوں نے اپنے رب کو پکارا : مجھے خون آیا ہے میں اسے نہیں پہچانتی ، رب تعالیٰ نے جواب دیا : میں ضرور تمہارا اور تمہاری اولاد کا خون جاری کروں گا اور اسے تمہارے لیے کفارہ اور باعث طہارت بناؤں گا ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد عن عمر (رض))
26722- "أخبرني جبريل أن الله عز وجل بعثه إلى أمنا حواء حين دميت فنادت ربها: جاء مني دم لا أعرفه فناداها لأدمينك وذريتك لأجعلنه لك كفارة وطهورا". "قط في الأفراد عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26723 ۔۔۔ جب تم عورتوں میں سے کسی عورت کے کپڑوں کو حیض کا خون لگ جائے وہ اسے کھرچ لے پھر اسے پانی سے رگڑ کر دھو لے اور ان میں نماز پڑھ لے ۔ (رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد عن اسماء بنت ابی بکر (رض))
26723- "إذا أصاب ثوب أحداكن الدم من الحيض فلتقرصه ثم لتنضحه بماء ثم لتصلي فيه". "ق د عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم :۔۔۔ حیض ، استحاضہ اور نفاس کے بیان :

حیض :
26724 ۔۔۔ تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ (رواہ مسلم واصحاب السنن الثلاثۃ عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ومسلم والنسائی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26724- "إن حيضتك ليست في يدك". "م عن عائشة م ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
25 267 ۔۔۔ لڑکی کا حیض نہیں اور اس ثیب خاتون کا حیض بھی نہیں جو حیض ہونے سے مایوس ہوچکی ہو تین دن سے کم اور دس دنوں سے زیادہ ۔ (رواہ الدارقطنی عن ابی امامۃ)
26725- "لا يكون الحيض للجارية والثيب التي قد أيست من الحيض أقل من ثلاثة أيام ولا أكثر من عشرة أيام". "قط عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26726 ۔۔۔ عورتوں کو (ایام حیض میں) گھروں میں جمع رکھو ان کے ساتھ بجز ہمبستری کے سب کچھ کرسکتے ہو ۔ (رواہ ابو داؤد ، عن انس (رض))
26726- "جامعوهن في البيوت واصنعوا كل شيء غير النكاح". "د عن أنس" 2.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
26727 ۔۔۔ حائضہ عورت کے مختلف مواقع ہیں ، حیض کے خون کی ایسی بدبو ہوتی ہے جو کسی اور چیز کی نہیں ہوتی جب حیض کی مدت ختم ہوجائے اس وقت تم غسل کرلو اور حیض کا خون دھو لو۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
26727- "إن للحائض وقعات ولدم الحيض ريح ليس لغيره فإذا قرء القرء -بالفتح -: الحيض. وجمعه: أقراء، كأفراخ؛ وقروء، كفلوس؛ وأقرؤ كأفلس. والقرء أيضا، الطهر، وهو من الأضداد. المختار [414] ب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26728 ۔۔۔ مستحاضہ ایک حیض سے دوسرے حیض تک غسل کرتی رہے گی ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو (رض))
26728- "المستحاضة تغتسل من قرء إلى قرء". "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26729 ۔۔۔ جب حیض کا خون آئے تو وہ سیاہ رنگ کا خون ہوتا ہے جب ایسا خون آنے لگے تو تم نماز چھوڑ دو جب وہ اختتام پذیر ہو وضو کرلو اور نماز پڑھو چونکہ یہ ایک رگ کا خون ہے۔ (رواہ ابوداؤد والنسائی والحاکم عن فاطمۃ بنت ابی حبیش والنسائی ـعن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی اختتام حیض پر غسل کرے اور پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے گی ۔
26729- "إذا كان دم الحيض فإنه دم أسود يعرف، فإذا كان ذلك فأمسكي عن الصلاة فإذا كان الآخر فتوضئي وصلي فإنما هو عرق". "د ن ك عن فاطمة بنت أبي حبيش؛ ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26730 ۔۔۔ یہ حیض نہیں ہے۔ لیکن یہ ایک رگ کا خون ہے جب مدت حیض ختم ہوجائے غسل کرلو اور نماز پڑھو ، اور جب ایام حیض آجائیں نماز چھوڑ دو ۔ (رواہ النسائی والحاکم عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
26730- "إن هذه ليست بالحيضة لكن هذا عرق، فإذا أدبرت الحيضة فاغتسلي وصلي، وإذا أقبلت فاتركي الصلاة". "ن ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26731 ۔۔۔ ذرا دیکھ لو یہ تو ایک رگ کا خون ہے جب تمہارے ایام حیض آجائیں نماز نہ پڑھو جب ایام حیض گزر جائیں پاکی حاصل کرلو اور پھر ایک حیض سے دوسرے حیض کے درمیان نماز پڑھتی رہو ، (رواہ ابو داؤد والنسائی عن فاطمۃ بنت ابی حبیش)
26731- "إنما ذلك عرق فانظري، فإذا أتى قرؤك فلا تصلي، وإذا مر قرؤك فتطهري، ثم صلي ما بين القرء إلى القرء". "د، ن عن فاطمة بنت أبي حبيش"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26732 ۔۔۔ اسے ہر مہینہ میں حیض کے ایام میں نماز چھوڑ دینی چاہیے پھر اسے ہر نماز کے لیے وضو کرلینا چاہیے یہ تو ایک رگ کا خون ہے۔ (رواہ الحاکم عن فاطمہ بنت ابی جیش (رض))
26732- "لتدع الصلاة في كل شهر أيام قرئها ثم تتوضأ لكل صلاة فإنما هو عرق". "ك عن فاطمة بنت أبي حبيش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26733 ۔۔۔ مستحاضہ اپنے حیض کے ایام میں نماز چھوڑ دیگی پھر غسل کرے اور نماز پڑھ لے اور ہر نماز کے وقت وضو کرلے ۔ (رواہ اصحاب السنن الاربعۃ عن دینار)
26733- "المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها، ثم تغتسل وتصلي، والوضوء عند كل صلاة". عن دينار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26734 ۔۔۔ میں تم سے کرسف (وہ کپڑا یاروئی جسے عورت ایام حیض میں اندام نہانی میں رکھتی ہے) بلاشبہ وہ خون کو ختم کردیتا ہے۔ (راوہ ابوداؤد واصحاب السنن الاربعۃ عن حمنۃ بنت جحش)
26734- "أنعت لك الكرسف فإنه يذهب الدم". "د عن حمنة بنت جحش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26735 ۔۔۔ تم عورتوں میں سے کوئی عورت (جو مستحاضہ ہو) اپنا پانی رکھے اور بیری کے پتے لے پھر اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے ، پھر اپنے سر پر پانی بہائے اسے شدت کے ساتھ رگڑے حتی کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے پھر اپنے بدن پر پانی پہائے پھر روئی وغیرہ کے ٹکڑے میں خوشبو لگائے اور (اندام نہائی میں رکھ کر) پانی حاصل کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد وابن ماجہ عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
26735- "تأخذ إحداكن ماءها وسدرها فتطهر فتحسن الطهور ثم تصب على رأسها فتدلكه دلكا شديدا حتى يبلغ شؤن رأسها، ثم تصب عليها الماء، ثم تأخذ فرصة ممسكة فتطهر بها". "حم م د، هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26736 ۔۔۔ اسے چاہیے کہ مہینوں کی جن راتوں اور دنوں میں اسے حیض آتا تھا ان کی تعداد دیکھ لے اس مشقت میں پڑنے سے قبل جو اسے پڑی ہے۔ لہٰذا اس کے (حیض کے دنوں کے) بقدر نماز ترک کر دے ہر مہینہ میں اور جب وہ دن گزر جائیں تو نہالے اور کپڑے کی لنگوٹی باندھ کر نماز پڑھ لے ۔ (رواہ ابوداؤد والنسائی عن ام سلمۃ (رض))
26736- "لتنظر عدة الليالي والأيام التي كانت تحيضهن من الشهر قبل أن يصيبها الذي أصابها، فلتترك الصلاة قدر ذلك من الشهر، فإذا خلفت ذلك فلتغتسل، ثم لتستثفر بثوب ثم لتصل فيه". "د ن عن أم سلمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬৭৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحاضہ کا بیان :
26737 ۔۔۔ پھر تو میں نہیں دو باتوں کا حکم کرتا ہوں ان میں سے تم جس ایک کو بھی اختیار کر لوگی دوسری سے بےنیاز ہوجاؤ گی اگر تمہارے اندر دونوں کی طاقت ہو تو تم بہتر جانتی ہو چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حمسنہ (رض) سے فرمایا : یہ استحاضہ شیطان کی لاتوں میں سے ایک لات مارنا ہے لہٰذا تم چھ یا سات دن حیض کے قرار دو پھر غسل کرلو اور جب تم دیکھو کہ پاک ہوچکی ہو (یعنی مخصوص ایام حیض گزر چکے) پھر تم تئیس (23) یا چوبیس (24) دن رات نماز پڑھتی رہو اور روزہ رکھتی رہو۔ یہ تمہیں کافی ہے۔ پھر ہر مہینہ میں اسی طرح کرو جس طرح عورتیں اپنی اپنی مدت پر ایام سے ہوتی ہیں اور پھر وقت پر پاک ہوتی ہیں۔ اگر تمہارے اندر اتنی طاقت ہو کہ ظہر کی نماز مؤخر کرلو اور عصر کی نماز جلدی کرلو اور غسل کر کے ظہر وعصر کی نمازوں کو جمع کرکے پڑھ لو مغرب کی نماز مؤخر کرلو اور عشاء کی نماز جلدی کرلو پھر غسل کر کے ان دونوں کو جمع کرکے پڑھ لو اور فجر کی نماز غسل کر کے پڑھ لو اور روزہ بھی رکھو اگر اس پر تمہیں قدرت ہو ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان دونوں باتوں میں سے آخری بات مجھے زیادہ پسند ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الاربعۃ والحاکم عن حمنۃ بنت جحش)
26737- "سآمرك بأمرين بأيهما فعلت أجزأ عنك من الآخر، وإن قويت عليهما فأنت أعلم فقال لها: إنما هذه ركضة من ركضات الشيطان فتحيضي ستة أيام أو سبعة أيام في علم الله، ثم اغتسلي حتى إذا رأيت أنك قد طهرت واستنقأت، فصلي ثلاثا وعشرين ليلة أو أربعا وعشرين ليلة وأيامها وصومي، فإن ذلك يجزئك، وكذلك فافعلي كل شهر كما يحضن النساء وكما يطهرن ميقات حيضهن وطهرهن وإن قويت على أن تؤخري الظهر وتعجلي العصر، فتغتسلين وتجمعين بين الصلاتين الظهر والعصر، وتؤخرين المغرب وتعجلين العشاء، ثم تغتسلين وتجمعين بين الصلاتين فافعلي، وتغتسلين مع الفجر فافعلي، وصومي إن قدرت على ذلك، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: وهذا أعجب الأمرين إلي". "حم ك عن حمنة بنت جحش".
tahqiq

তাহকীক: