কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৭২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2726 ۔۔۔ کیا ہی بہترین ہیں دو سورتیں قل ھو اللہ احد۔ یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔ قل یا ایہا الکفرون۔ یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمر (رض)۔
2726 – "نعم السورتان قل هو الله أحد تعدل ثلث القرآن وقل يا أيها الكافرون تعدل ربع القرآن". (طب) عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2727 ۔۔ کوئی اس وقت تک نہ سوئے جب تک کہ تہائی قرآن نہ پڑھ لے ! صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے ؟ فرمایا کیا اس کی طاقت بھی نہیں رکھتا کہ قل ھو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس پڑھ لیا کرے ؟ ۔ المستدرک للحاکم شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض)۔
2727 – "لا يتأمن (1) أحدكم حتى يقرأ ثلث القرآن قالوا: وكيف نستطيع قال: ألا يستطيع أن يقرأ قل هوالله أحد وقل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس". (ك هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2728 ۔۔ جس نے ایک بار قل ھو اللہ احد پڑھ لی گویا تہائی قرآن پڑھ لیا۔ جس نے دو بار پڑھ لی گویا دو تہائی قرآن پڑھ لیا۔ اور جس نے تین بار پڑھ لی گویا پورا قرآن پڑھ لیا۔ (الرافعی بروایت علی (رض))
2728 – "من قرأ قل هو الله أحد مرة واحدة فكأنما قرأ ثلث القرآن ومن قرأها مرتين فكأنما قرأ ثلثي القرآن ومن قرأها ثلاثا فكأنما قرأ القرآن كله". (الرافعي عن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2729 ۔۔ جس نے رات یا دن میں تین بار قل ھو اللہ احد پڑھ لی تو یہ قرآن کی مقدار ہوگئی۔ (ابن النجار بروایت کعب بن عجرہ)
2729 – "من قرأ في ليلة أو يوم قل هو الله أحد ثلاث مرات كان بمقدار القرآن". (ابن النجار عن كعب بن عجرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2730 ۔۔ جس نے تین بار قل ھو اللہ احد پڑھ لی گویا پورا قرآن پڑھ لیا۔ (الضعفاء للعقیلی (رح) بروایت رجاء الغنوی)
2730 – "من قرأ قل هو الله أحد ثلاث مرات فكأنما قرأ القرآن أجمع". (عق عن رجاء الغنوي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2731 ۔۔ جس نے دس بار قل ھو اللہ احد پڑھ لی اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائیں گے حضرت عمر (رض) نے عرض کیا تب تو ہم بہت گھر بنالیں گے فرمایا اللہ اس سے بھی زیادہ اور اچھا عطا کرنے والا ہے۔ (مسند احمد، الکبیر للطبرانی (رح)، ابن السنی بروایت معاذ بن انس (رض))
2731 – "من قرأ قل هو الله أحد عشر مرات بنى الله له بيتا في الجنة قال عمر: إذا نستكثر قال الله: أكثر وأطيب". (حم طب وابن السني عن معاذ بن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2732 ۔۔ جس نے ہر فرض نماز کے بعد دس بار قل ھو اللہ احد پڑھی اللہ تعالیٰ اس کے لیے اپنی رضاء و مغفرت واجب فرما دیں گے۔ (ابن النجار بروایت انس (رض))
2732 – "من قرأ قل هو الله أحد دبر كل صلاة مكتوبة عشر مرات أوجب الله له رضوانه ومغفرته". (ابن النجار) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2733 ۔۔ جس نے فجر کے بعد کے بعد بارہ بارہ مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھی گویا اس نے چار بار قرآن پڑھ لیا۔ اور یہ اس دن روئے زمین پر متقی ترین شخص ہوگا بشرطیکہ تقوی اختیار کیے رکھے۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2733 – "من قرأ قل هو الله أحد اثنتي عشرة مرة بعد صلاة الفجر فكأنما قرأ القرآن أربع مرات وكان أفضل أهل الأرض يومئذ إذا اتقى". (هب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2734 ۔۔ جس نے صبح کی نماز کے بعد کسی سے گفتگو کرنے سے قبل سو بار قل ھو اللہ احد پڑھی، اس روز اس کے لی پچاس صدیقین کا عمل لکھا جائے گا۔ البراء بن عازب اس میں ایک راوی سلیمان بن ربیع ہیں وہ کا دح بن رحمۃ اللہ سے روایت میں ضعیف ہے اور خود کا دح کذاب شخص ہے۔ لہٰذا اس روایت پر اعتماد نہیں۔
2734 – "من قرأ قل هو الله أحد مائة مرة بعد صلاة الغداة قبل أن يتكلم رفع له ذلك اليوم عمل خمسين صديقا". (البراء بن عازب) وفيه سليمان بن الربيع (1) وهوضعيف عن كادح بن رحمة وهوكذاب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2735 ۔۔ جس نے نماز کی طرح کامل وضوء و طہارت کے ساتھ سورة فاتحہ سے ابتداء کرکے سو بار قل ھو اللہ احد پڑھی۔ اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر حرف پر دس نیکی لکھیں گے۔ اور ہر حرف پر دس برائیاں مٹائیں گے اور ہر حرف پر دس درجات بلند فرمائیں گے۔ اور اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائیں گے۔ اور اس دن اس کے لیے سارے بنی آدم کے اعمال کے بقدر ثواب لکھیں گے۔ اور اس کا یہ عمل ایسا ہوگا گویا کہ قرآن تینتیس بار پڑھا۔ نیز شرک سے برأت اور ملائکہ کا قرب ، شیطان سے بعد لکھ دیں گے۔ اور اس کے لیے عرش کے نزدیک کچھ آوازیں ہوں گی جو اپنے پڑھنے والے کا ذکر کریں گے حتی کہ اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھیں گے اور جب اس کی طرف نظر رحمت سے دیکھ لیں گے تو کبھی اس کو عذاب سے دو چار نہ کریں گے۔ (الکامل لابن عدی (رح)، شعب الایمان بروایت انس (رض))
2735 – "من قرأ قل هو الله أحد على طهارة مائة مرة كطهرة الصلاة يبدأ بفاتحة الكتاب كتب الله له بكل حرف عشر حسنات ومحى عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وبنى له مائة قصر في الجنة ورفع له من العمل في يومه ذلك مثل عمل بني آدم وكأنما قرأ القرآن ثلاثا (2) وثلاثين مرة وبراءة من الشرك ومحضرة الملائكة ومنفرة الشيطان (1) ولها دوي حول العرش تذكر صاحبها (2) حتى ينظر الله إليه وإذا نظر الله إليه لم يعذبه أبدا". (عد هب عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2736 ۔۔ کوئی مسلم بندہ مرد یا عورت ایسا نہیں جو دن و رات میں دو سو مرتب قل ھو اللہ احد پڑھے مگر اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہوں کی مغفرت فرما دیں گے۔ (ابن السنی بروایت انس (رض))
2736 – "ما من عبد مسلم وأمة قرأ في يوم وليلة مائتي مرة قل هو الله أحد إلا غفر الله له خطاياه خمسين سنة". (ابن السني) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2737 ۔۔۔ جو شخص عرفہ کی شام ہزار مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے اللہ تعالیٰ اس کو جو بھی مانگے عطا فرما دیں گے۔ (ابو الشیخ بروایت ابن عمر (رض))
2737 – " من قرأ قل هو الله أحد عشية عرفة ألف مرة أعطاه الله عز وجل ما سأل". (أبو الشيخ عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2738 ۔۔ جس نے ایک بار قل ھو اللہ احد پڑھی، اس پر برکت نازل کی جائے گی۔ اگر دو مرتبہ پڑھی اس پر اور اس کے اہل خانہ برکت نازل کی جائے گی۔ اگر تین مرتبہ پڑھی، تو اس پر اور اس کے اہل خانہ اور اس کے ہمسایوں پر بھی برکت نازل کی جائے گی۔ اگر بارہ مرتبہ پڑھی اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں بارہ گھر بنائیں گے۔ اور محافظ فرشتے آپس میں کہیں گے چلو اپنے بھائی کے گھر دیکھ کر آئیں۔ اگر سو مرتبہ پڑھی تو پچیس سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا سوائے خون اور اموال کے ۔ اگر دو سو مرتبہ پڑھی تو پچاس سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا سوائے خون اور اموال کے۔ اگر تین سو مرتبہ پڑھی تو چار ایسے شہیدوں کا ثواب لکھ دیں گے، جن کے گھوڑے زخمی ہوگئے ہوں اور ان کا خون بہہ گیا ہو۔ اگر ہزار مرتبہ پڑھ لی تو وہ اس وقت تک نہ مرے گا جب تک کہ جنت میں اپنا گھر نہ دیکھ لے۔ (ابن عساکر بروایت ابان عن انس (رض))
2738 – "من قرأ قل هو الله أحد مرة بورك عليه فإن قرأها مرتين بورك عليه وعلى أهله فإن قرأها ثلاثا بورك عليه وعلى أهله وجيرانه وإن قرأها اثنتي عشرة مرة بنى الله له بها اثني عشر قصرا في الجنة وتقول الحفظة انطلقوا بنا ننظر إلى قصور أخينا، فإن قرأها مائة مرة كفر عنه ذنوب خمس وعشرين سنة ما خلا الدماء والأموال فإن قرأها مائتي مرة كفر عنه ذنوب خمسين سنة ما خلا الدماء والأموال وإن قرأها ثلاثمائة مرة كتب الله له أجر أربع مائة شهيد كل قد عقر جواده وأهريق دمه وإن قرأها ألف مرة لم يمت حتى يرى مكانه من الجنة أو يرى له". (ابن عساكر عن ابان عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2739 ۔۔ جس نے گھر میں داخل ہوتے وقت قل ھو اللہ احد پڑھ لی، اس کے گھر اور اس کے ہمسایوں کے ہاں سے فقر و افلاس اٹھ جائے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت جریر)
2739 – "من قرأ قل هو الله أحد حين يدخل منزله نفت الفقر عن أهل ذلك المنزل والجيران". (طب عن جرير) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2740 ۔۔ تیری اس سے محبت تجھے جنت میں داخل کردے گی۔ یعنی قل ھو اللہ احد سے۔

مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح) تعلیقا، الدارمی، عبد بن حمید، الصحیح للترمذی (رح) حسن غریب، المسند لابی یعلی، ابن خزیمہ، الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم، ابن السنی بروایت انس (رض))
2740 – "حبك إياها أدخلك الجنة يعني قل هو الله أحد". (حم خ تعليقا والدارمي وعبد بن حميد ت حسن غريب ع وابن خزيمة حب ك وابن السني عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2741 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے اور کہا اے محمد ! معاویہ بن معاویہ مزنی وفات پا گئے ہیں کیا آپ ان کی نماز پڑھنا پسند کرتے ہیں ؟ پھر جبرائیل (علیہ السلام) نے اپنا پر مارا جس سے درمیان کے تمام شجر و حجر صاف ہوگئے اور ان کے جنازہ کی چارپائی سامنے آگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ملائکہ کی دو صفوں کے ساتھ ان پر نماز پڑھی ہر صرف ستر ہزار ملائکہ پر مشتمل تھی۔ میں نے کہا اے جبرائیل ! ان کو یہ مقام کس وجہ سے حاصل ہوا ؟ کہا ان کی قل ھو اللہ احد کے ساتھ محبت کی وجہ سے، یہ آتے جاتے، بیٹھے اور کھڑے ہر حال میں اس کو پڑھتے رہتے تھے۔ (سمویہ، السنن للبیہقی (رح) بروایت انس (رض))
2741 – "نزل جبريل فقال: يا محمد مات معاوية بن معاوية المزني أتحب أن تصلى عليه فضرب بجناحه (1) فلم تبق شجرة ولا أكمة إلا تضعضعت ورفع سريره (2) وصلى عليه صفان من الملائكة كل صف سبعون ألف ملك فقلت يا جبريل بما نال هذه المنزلة من الله قال لحبه قل هو الله أحد وقراءته إياها جائيا وذاهبا وقائما وقاعدا وعلى كل حال". (سمويه ق عن أنس) .المعوذتين
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المعوذتین
2742 ۔۔۔ مجھ پر آج رات ایسی آیات نازل ہوئی ہیں جن کی مثل کوئی نہیں دیکھی گئی۔ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس۔ (النسائی بروایت عقبۃ بن عامر)
2742 – "آيات أنزلت علي الليلة لم ير مثلهن قط أعوذ برب الفلق وأعوذ برب الناس". (ن عن عقبة بن عامر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المعوذتین
2743 ۔۔ دو سورتوں کی کثرت کیا کرو، اللہ تعالیٰ ان کی بدولت تمہیں آخرت میں بلند درجات تک پہنچا دے گا وہ معوذتین ہیں۔ جو قبر کو روشن کرتی ہیں اور شیطان کو بھگاتی ہیں۔ نیکیوں اور درجات میں اضافہ کراتی ہیں۔ میزان عمل کو وزن دار کرتی ہیں اور اپنے پڑھنے والے کو جنت کا رستہ دکھلاتی ہیں۔ الدیلمی بروایت ابن مسعود (رض)۔
2743 – "استكثروا من السورتين يبلغكم الله بهما في الآخرة المعوذتين ينوران القبر ويطردان الشيطان ويزيدان في الحسنات والدرجات ويثقلان الميزان ويدلان صاحبهما إلى الجنة". (الديلمي عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المعوذتین
2744 ۔۔ اے جابر ! قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس۔ پڑھ۔ تو نے ان کی مثل کوئی سورت نہ پڑھی ہوگی۔ (النسائی، الصحیح لابن حبان بروایت جابر (رض))
2744 – "اقرأ يا جابر قل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس ولن تقرأ بمثلهما". (ن حب) عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ المعوذتین
2745 ۔۔ اے عقبہ بن عامر ! تو نے کوئی سورت اللہ کے ہاں، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس، سے زیادہ محبوب اور زیادہ پہنچ والی نہیں پڑھی ہوگی ! پس اگر تجھ سے ہوسکے کہ یہ تجھ سے نماز میں نہ چھوٹیں تو کرلے۔ (الصحیح لابن حبان، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت عقبہ بن عامر)
2745 – "يا عقبة بن عامر إنك لن تقرأ بسورة أحب إلى الله ولا أبلغ عنده من أن تقرأ قل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس فإن استطعت أن لا تفوتك في صلاة فافعل". (حب طب ك هب عن عقبة بن عامر) .
tahqiq

তাহকীক: