কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৭০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2706 ۔۔ قرآن میں ایک سورة جو تیس آیات پر مشتمل ہے، اپنے پڑھنے والے کے لیے دعائے مغفرت کرتی رہتی ہے حتی کہ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ اور وہ " تبارک الذی بیدہ الملک " ہے۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض))
2706 – "سورة في القرآن ثلاثون آية تستغفر لصاحبها حتى يغفر له وهي تبارك الذي بيده الملك". (حب) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2707 ۔۔ قرآن میں ایک سورة جو تیس آیات پر مشتمل ہے، اپنے پڑھنے والے کے لیے مسلسل شفاعت کرتی ہے حتی کہ اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ اور وہ " تبارک الذی بیدہ الملک " ہے۔ (مسند احمد، ابو داؤد ، المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2707 - " سورة من القرآن ثلاثون آية تشفع لصاحبها حتى يغفر له وهي تبارك الذي بيده الملك". (حم د ك هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2708 ۔۔ میں کتاب اللہ میں ایک ایسی سورت پاتا ہوں، جو تیس آیات کی ہے۔ جو اس کو سونے سے قبل پڑھے اس کے لیے تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ تیس برائیاں مٹائی جاتی ہیں۔ اور تیس درجات بلند کیے جاتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتے ہیں جو اس پر اپنے پر پھیلائے رکھتا ہے اور اس کے بیدار ہونے تک ہر مصیبت سے اس کی حفاظت کرتا ہے۔ اور وہ قبر میں اپنے پڑھنے والے کی طرف سے جھگڑتی ہے اور وہ تبارک الذی بیدہ الملک ہے (الدیلمی بروایت ابن عباس (رض))
2708 - " إني لأجد في كتاب الله سورة هي ثلاثون آية من قرأها عند نوم كتب له بها ثلاثون حسنة ومحى عنه ثلاثون سيئة ورفع له ثلاثون درجة وبعث الله إليه ملكا من الملائكة ليبسط عليه جناحه ويحفظه من كل سوء حتى يستيقظ وهي المجادلة تجادل عن صاحبها في القبر وهي تبارك الذي بيده الملك". (الديلمي) عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الملک تیس آیات
2709 ۔۔ اللہ تعالیٰ نے اس سے زیادہ امید و ڈھارس بندھانے والی کوئی آیت نازل نہیں فرمائی ولسوف یعطیک ربک فترضی کہ آپ کا رب آپ کو عنقریب اس قدر عطا کرے گا کہ آپ راضی ہوجائیں گے۔ تو میں نے یہ وعدہ قیامت کے روز اپنی امت کے فائدہ کے لیے ذخیرہ کر رکھا ہے۔ الدیلمی بروایت علی (رض) اس میں ایک راوی حرب بن شریح ہے جس میں قدرے ضعف ہے اور بقیہ روات ثقہ ہیں۔
2709 - " ما انزل الله تعالى آية (1) أرجى من قوله {وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى} فذخرتها لأمتي يوم القيامة". (الديلمي) عن علي وفيه حرب بن شريح فيه ضعف والباقون ثقات.
القدر
القدر
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة القدر
2710 ۔۔ جس نے " انا انزلناہ فی لیلۃ القدر " پڑھی، یہ چوتھائی قرآن کے برابر ہوگی۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
2710 – "من قرأ {إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْر} عدل بربع القرآن.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لم یکن یعنی سورة البینۃ
2711 ۔۔ اللہ تعالیٰ " لم یکن الذین کفروا " کی قراءت سنتے ہیں، تو فرماتے ہیں، میں اپنے بندے کو خوشخبری دیتا ہوں کہ میری عزت کی قسم ! میں تجھے جنت میں ایسا ٹھکانا مرحمت کروں گا کہ تو خوش ہوجائے گا۔ (ابو نعیم فی المعرفۃ)
اس طریق سے۔۔۔ عبداللہ بن اسلم، ابن شہاب سے، وہ اسماعیل بن ابی حکیم المدنی سے، پھر بنی فضل کے کسی شخص سے۔ مصنف فرماتے ہیں یہ روایت منقطع ہے درمیان میں کوئی راوی چھوٹا ہوا ہے۔ کیونکہ اسماعیل تابعی ہیں۔ اور حافظ ابن حجر (رح) فرماتے ہیں صحیح یہ ہے کہ بنی فضیل کے کسی شخص پر موقوف ہو۔ لیکن اس سے صرف نظر کریں تب بھی عبداللہ آخری راوی کو امام دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے۔
اس طریق سے۔۔۔ عبداللہ بن اسلم، ابن شہاب سے، وہ اسماعیل بن ابی حکیم المدنی سے، پھر بنی فضل کے کسی شخص سے۔ مصنف فرماتے ہیں یہ روایت منقطع ہے درمیان میں کوئی راوی چھوٹا ہوا ہے۔ کیونکہ اسماعیل تابعی ہیں۔ اور حافظ ابن حجر (رح) فرماتے ہیں صحیح یہ ہے کہ بنی فضیل کے کسی شخص پر موقوف ہو۔ لیکن اس سے صرف نظر کریں تب بھی عبداللہ آخری راوی کو امام دارقطنی نے ضعیف قرار دیا ہے۔
2711 – "إن الله تعالى ليسمع إلى قراءة لم يكن الذين كفروا فيقول أبشر عبدي فوعزتي لأمكنن لك في الجنة حتى ترضى". (أبو نعيم) في المعرفة من طريق عبد الله بن أسلم عن ابن شهاب عن اسمعيل بن أبي حكيم المديني ثم أحد بني فضل وقال: هذا منقطع واسمعيل تابعي وقال الحافظ ابن حجر في زهر الفردوس كأن الصواب على أحد بني فضيل وعبد الله ضعفه الدارقطني.
(الزلزلت (1))
(الزلزلت (1))
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الزلۃ
2712 ۔۔ جس نے رات کو اذا زلزلت الارض زلزالھا پڑھی یہ اس کے لیے نصف قرآن کے برابر ہوگی۔ اور جس نے قل یا ایہا الکافرون پڑھی یہ اس کے لیے نصف قرآن کے برابر ہوگی۔ اور جس نے قل ھو اللہ احد پڑھی یہ اس کے لیے تہائی قرآن کے برابر ہوگی۔ (ابن السنی بروایت ابوہریرہ (رض))
2712 - "من قرأ في ليلة إذا زلزلت الأرض زلزالها كانت له كعديل نصف (2) القرآن ومن قرأ قل يا أيها الكافرون كانت له كعدل نصف القرآن ومن قرأ قل هو الله أحد كانت له كعدل ثلث القرآن ".(ابن السني) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الھاکم
2713 ۔۔ کیا تم میں سے کوئی اس کی طاقت نہیں رکھتا کہ ہر روز ایک ہزار آیات قرآنیہ پڑھ لیا کرے ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کس میں اس کی ہمت ہوسکتی ہے ؟ فرمایا کیا تم میں سے کوئی شخص اس کی ہمت بھی نہیں رکھتا کہ الھاکم التکاثر پڑھ لیا کرے۔ (المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابن عمر (رض))
2713 - "أما يستطيع أحدكم أن يقرأ ألف آية في كل يوم قالوا ومن يستطيع ذلك قال: أما يستطيع أحدكم أن يقرأ الهاكم التكاثر. (ك هب) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الھاکم
2714 ۔۔ جس نے رات کو ہزار آیات پڑھیں، وہ اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا، کہ پروردگار اس سے مسکراتے ہوئے پیش آئیں گے۔ عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! کون ہزار آیات کے پڑھنے کی قدرت رکھتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی اور اس کے بعد الھاکم التکاثر آخر تک پڑھی۔ پھر فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس نے مجھے حق دے کر بھیجا کہ یہ ہزار آیات کے برابر ہے۔ (الدیلمی (رض) ، الخطیب فی المتفق و المفترق بروایت عمر)
لیکن فرماتے ہیں یہ حدیث غیر ثابت الاصل ہے۔
لیکن فرماتے ہیں یہ حدیث غیر ثابت الاصل ہے۔
2714 – "من قرأ في ليلة ألف آية لقى الله وهوضاحك في وجهه قيل يا رسول الله ومن يقوى على قراءة ألف آية فقرأ بسم الله الرحمن الرحيم {أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ} إ لى آخرها ثم قال: والذي بعثني بالحق (1) إنها لتعدل ألف آية ". (الخطيب في المتفق والمفترق) وقال غير ثابت (الديلمي) عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الھاکم
2715 ۔۔ میں تم پر ایک سورة پڑھتاوں، جو اس پر رویا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ پس جس کو رونا نہ آئے وہ رونے کی کوشش کرے۔ (شعب الایمان بروایت عبدالملک بن عمیر مرسلا)
2715 – "إني قارئ عليكم سورة فمن بكى فله الجنة فإن لم تبكوا فتباكوا". (هب) عن عبد الملك بن عمير مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الھاکم
2716 ۔۔ میں تم پر سورة الھاکم پڑھتا ہوں، جو اس پر رویا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ میں اس کو دوبارہ پڑھتا ہوں جو اس پر رویا اس کے لیے جنت واجب ہوگئی، پس جس کو رونا نہ آئے وہ رونے کی کوشش کرے۔ (الحاکم والمنتخب، شعب الایمان)
یہ روایت جریر سے ضعیف ہے۔
یہ روایت جریر سے ضعیف ہے۔
2716 – "إني قارئ عليكم الهاكم فمن بكى فله الجنة إني قارئها عليكم الثانية فمن بكى فله الجنة ومن لم يقدر أن يبكي فليتباك". (الحاكم (2) هب) وضعفه عن جرير.
الكافرون
الكافرون
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الکافرون
2717 ۔۔ قل یا ایہا الکفرون۔ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ اذا زلزلت چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ اذا جاء نصر اللہ والفتح۔ چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ شعب الایمان بروایت انس (رض)۔
2717 – " قل يا أيها الكافرون تعدل ربع القرآن، وإذا زلزلت تعدل ربع القرآن، وإذا جاء نصر الله والفتح تعدل ربع القرآن" (هب) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الکافرون
2718 ۔۔ جس نے قل یا ایہا الکفرون پڑھی گویا اس نے چوتھائی حصہ قرآن پڑھا۔ جس نے قل ھو اللہ احد پڑھی گویا اس نے تہائی حصہ قرآن پڑھا۔ (شعب الایمان بروایت سعد)
2718 – "من قرأ قل يا أيها الكافرون فكأنما قرأ ربع القرآن، ومن قرأ قل هو الله أحد فكأنما قرأ ثلث القرآن". (هب) عن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الکافرون
2719 ۔۔ جو اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے کہ اس کے ساتھ دو سورتیں قل یا ایہا الکفرون اور قل ھو اللہ احد ہوں تو اس پر حساب کتاب نہ ہوگا۔ (ابو نعیم بروایت زید بن ارقم)
2719 – "من لقي الله ومعه سورتان فلا حساب عليه {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} ". (أبونعيم) عن زيد بن أرقم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2720 ۔۔ تمہیں کیا بات مانع ہے کہ ہر رات قل ھو اللہ احد پڑھ لیا کرو۔ یہ پورے قرآن کے برابر ہے۔ (ابن الانباری فی المصاحف بروایت انس (رض))
2720 – "ما يمنع أحدكم أن يقرأ قل هو الله أحد في كل ليلة فإنها تعدل القرآن كله ". (ابن الأنباري في المصاحف) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2721 ۔۔ جس نے قل ھو اللہ احد اللہ الصمد پڑھ لی گویا تہائی قرآن پڑھ لیا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمر (رض))
2721 – "من قرأ بقل هو الله أحد الله الصمد فقد قرأ ثلث القرآن". (طب) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2722 ۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ یہ تہارئی قرآن کے برابر ہے۔ یعنی قل ھو اللہ احد۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابی سعید)
2722 – "والذي نفسي بيده إنها لتعدل ثلث القرآن يعني قل هو الله أحد". (حب) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2723 ۔۔ کیا تم اس بات سے عاجز ہو کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھ لیا کرو ؟ عرض کیا ہم واقعی اس سے عاجز اور ضعیف ہیں۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے قرآن کو تین حصوں میں تقسیم فرمایا ہے ایک حصہ قل ھو اللہ احد ہے۔ (مسند احمد، الصحیح لمسلم بروایت ابی الدرداء (رض))
2723 – "أيعجز أحدكم أن يقرأ في كل ليلة ثلث القرآن قالوا: نحن أعجز من ذلك وأضعف، قال: إن الله عز وجل جزأ القرآن ثلاثة أجزاء فجعل قل هو الله أحد جزء من أجزاء القرآن". (حم م) عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2724 ۔۔ کیا کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھ لیا کرے ؟ یہ بات صحابہ کرام (رض) کو بہت بڑی محسوس ہوئی تو آپ نے فرمایا وہ قل ھو اللہ احد پڑھے یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔ (مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح)، المسند لابی یعلی بروایت ابی سعید، الصحیح لابن حبان، ابن السنی، الحلیہ، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن مسعود، شعب الایمان بروایت ابی ایوب، الخطیب بروایت ابوہریرہ (رض))
2724 – " أيعجز أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن في ليلة فشق ذلك عليهم فقال: يقرآ قل هو الله أحد؛ فهي تعدل ثلث القرآن". (حم خ ع) عن أبي سعيد (حب وابن السني حل طب) عن ابن مسعود (هب) عن أبي أيوب (الخطيب) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قل ھو اللہ احد
2725 ۔۔۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کی ہمت نہیں رکھتا کہ ہر رات تہائی قرآن پڑھ لیا کرے ؟
2725 – "أما يستطيع أحدكم أن يقرأ ثلث القرآن في كل ليلة". (طس ص) عن أنس.
তাহকীক: