কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৭৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2766 ۔۔۔ قرآن کو اچھی آواز کے ساتھ زینت بخشو۔ (مسند احمد، ابو داؤد ، النسائی الصحیح لابن حبان المستدرک للحاکم بروایت البراء، ابو نصر السجزی فی الابانۃ بروایت ابوہریرہ (رض) الدار قطنی فی الافراد الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عباس (رض) الحلیہ بروایت عائشۃ (رض)۔
2766 – "زينوا القرآن بأصواتكم". (حم د ن حب ك عن البراء) (أبو نصر السجزي في الابانة عن أبي هريرة) (قط في الأفراد) (طب عن ابن عباس) (حل عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2767 ۔۔۔ قرآن کو اچھی آواز کے ساتھ زینت بخشو، کیونکہ حسن صوت قرآن کے حسن کو دوبالا کردیتا ہے۔ المستدرک للحاکم بروایت البراء۔
2767 – "زينوا القرآن بأصواتكم فإن الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا" (ك عن البراء) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2768 ۔۔ ہر چیز کا زیور ہوتا ہے اور قرآن کا زیور عمدہ آواز ہے۔ (المصنف لعبد الرزاق، الضیاء بروایت انس (رض))
2768 – "لكل شيء حلية وحلية القرآن الصوت الحسن". (عب والضياء عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2769 ۔۔ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو سنوار کر نہ پڑھے۔ (الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد، ابو داؤد الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم بروایت سعد، ابو داؤد بروایت ابی لبابۃ بن المنذر، المستدرک للحاکم بروایات ابن عباس (رض)، ابو داؤد بروایت عائشہ (رض)۔
2769 – "ليس منا من لم يتغن بالقرآن". (خ عن أبي هريرة) (حم د حب ك عن سعد) (د عن أبي لبابة بن المنذر) (ك عن ابن عباس) (د عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2770 ۔۔ قرآن ہر حال میں پڑھو، الا یہ کہ تم غسل کی حاجت میں ہو۔ (ابو الحسن بن صخر فی فوائدہ بروایت علی (رض))
2770 – "اقرأ القرآن على كل حال إلا وأنت جنب". (أبو الحسن ابن صخر في فوايده عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2771 ۔۔ ہر ماہ میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر دس دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر ہفتہ میں ایک قرآن پڑھ لو۔ بس اس سے کم دن میں پورا نہ کرو۔ (بخاری و مسلم ابو داؤد بروایت ابن عمر (رض))
2771 – "اقرأ القرآن في كل شهر اقرأه في عشر اقرأه في سبع ولا تزد على ذلك". (ق د عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2772 ۔۔ ہر ماہ میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر پچیس دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر پندہ دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر دس دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ ہر ہفتہ میں ایک قرآن پڑھ لو۔ اور جس نے تین دن سے کم میں قرآن پڑھ لیا اس نے قرآن کو سمجھا نہیں۔ (مسند احمد بروایت ابوہریرہ (رض))
2772 – "اقرأ القرآن في كل شهر اقرأه في خمس وعشرين اقرأه في خمس عشرة اقرأه في عشر اقرأه في سبع لا يفقهه من يقرأه في أقل من ثلاث". (حم عن أبي هريرة – (1)) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2773 ۔۔ چالیس دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ (الصحیح للترمذی (رح) بروایت ابن عمر (رض))
2773 – "اقرأ القرآن في أربعين". (ت عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2774 ۔۔۔ پانچ دن میں ایک قرآن پڑھ لو۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عمر (رض))
2774 – "اقرأ القرآن في خمس". (طب عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2775 ۔۔ اگر ہوسکے تو تین دن میں قرآن پڑھ لو۔ (مسند احمد الکبیر للطبرانی (رح) بروایت سعد بن المنذر)
2775 – "اقرأ القرآن في ثلاث إن استطعت". (حم طب عن سعد بن المنذر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2776 ۔۔ قرآن پڑھتا رہ جب تک کہ وہ تجھے منع کرے اور باز رکھے۔ پس اگر وہ تجھے منع نہیں کرتا تو تو قرآن نہیں پڑھ رہا۔ الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابن عمر (رض) مقصود یہ کہ اپنے من میں قرآن کی تاثیر پیدا کرو کہ وہ تمہیں گناہوں سے روکنے لگ جائے اگر یہ کیفیت پیدا نہیں ہو رہی تو اس کو پیدا کرو۔ یہ مطلب نہیں کہ اس کو چھوڑ بیٹھ جاؤ۔
2776 – "اقرأ القرآن ما نهاك فإن (2) لم ينهك فلست تقراه" (فر عن ابن عمرو) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2777 ۔۔ قرآن حزن و ملال کے ساتھ پڑھو، کیونکہ یہ اسی طرح نازل ہوا ہے۔ (المسند لابی یعلی، الحلیہ، الاوسط للطبرانی (رح) بروایت بریدۃ)
2777 – "أقرؤوا القرآن بالحزن فإنه نزل بالحزن". (ع حل طس عن بريدة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2778 ۔۔ قرآن پڑھتے رہو جب تک تمہارے دل اس سے مانوس رہیں۔ جب اضطراب پیدا ہوجائے تو اٹھ جاؤ (مسند احمد، بخاری و مسلم، النسائی بروایت جندب)
یہ حکم ایسے لوگوں کے لیے ہے جو قرآن پڑھنے کے دلدادہ ہیں، ان کو اگر وقتی نامانوسیت پیدا ہوجائے تو کچھ وقفہ کرلیں۔ ورنہ جو لوگ پڑھتے ہی نہیں ان کو چاہیے کہ ذرا جبر کرکے پہلے قرآن سے محبت و انس پیدا کریں۔
یہ حکم ایسے لوگوں کے لیے ہے جو قرآن پڑھنے کے دلدادہ ہیں، ان کو اگر وقتی نامانوسیت پیدا ہوجائے تو کچھ وقفہ کرلیں۔ ورنہ جو لوگ پڑھتے ہی نہیں ان کو چاہیے کہ ذرا جبر کرکے پہلے قرآن سے محبت و انس پیدا کریں۔
2778 – " اقرؤوا القرآن ما ائتلفت عليه قلوبكم فإذا اختلفت (3) فقوموا". (حم ق ن عن جندب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2779 ۔۔ عرب کے لہجے اور آواز میں قرآن پڑھو۔ اہل کتاب اور فساق لوگوں کے لہجے اختیار کرنے سے اجتناب کرو۔ عنقریب میرے بعد ایسے لوگ آئیں گے، جو قرآن کو گانے اور اہل کتاب اور نوحہ کرنے والوں کی طرح پڑھیں گے۔ یہ قرآن ان کے حلقوں سے آگے نہیں بڑھے گا۔ ان کے دل فتنہ زدہ ہوں گے اور جن کو ان کی آواز اچھی لگے گی ان کو بھی فتنہ مبتلا کریں گے۔ (الاوسط للطبرانی (رح)، شعب الایمان بروایت حذیفہ (رض))
2779 – "اقرؤوا القرآن بلحون العرب وأصولتها وإياكم ولحون أهل الكتابين وأهل الفسق فإنه سيجيء بعدي قوم يرجعون بالقرآن ترجيع الغناء والرهبانية والنوح لا يجاوز حناجرهم مفتونة قلوبهم وقلوب من يعجبهم شأنهم". (طس هب عن حذيفة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2780 ۔۔۔ قرآن پڑھو اور اس کے ذریعہ اللہ کی رضاء و خوشنودی کے متلاشی رہو، قبل اس سے کہ ایک ایسی قوم آئے، جو قرآن کے الفاظ کو تیر کی طرح سیدھا کریں گے، لیکن وہ اس کا معاوضہ دنیا ہی میں جلد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور آخرت کی تاخیر چھوڑ دیں گے۔ (مسند احمد، ابو داؤد بروایت جابر (رض))
2780 – " اقرؤوا القرآن وابتغوا به الله تعالى من قبل أن يأتي قوم يقيمونه إقامة القدح يتعجلونه ولا يتأجلونه". (حم د عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2781 ۔۔ قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھو اور اس کے معانی وغرائب میں غور کرو۔ (ابن ابی شیبہ، المستدرک للحاکم ، شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2781 – "اعربوا القرآن والتمسوا غرائبه". (ش ك هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2782 ۔۔۔ قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھو اور اس کے معانی وغرائب میں غور کرو۔ اس کے غرائب ہی اس کے فرائض و حدود ہیں۔ کیونکہ قرآن پانچ عنوان میں نازل ہوا ہے، حلال، حرام، محکم ، متشابہ اور امثال۔ پس حلال پر عمل کرو۔ حرام سے اجتناب برتو۔ محکم صریح المعنی کے پیچھے لگو ان پر عمل اور غور و فکر کرو۔ اور متشابہ غیر واضح المعنی پر بغیر کھوج میں پڑے ایمان لے آؤ۔ اور امثال سے عبرت پکڑو۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2782 – "اعربوا القرآن والتمسوا غرائبه وغرائبه فرائضه وحدوده فإن القرآن نزل على خمسة أوجه حلال وحرام ومحكم ومتشابه وأمثال فاعملوا بالحلال واجتنبوا الحرام واتبعوا المحكم وآمنوا بالمتشابه واعتبروا بالأمثال". (هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2783 ۔۔۔ روز مرہ کی اپنی گفتگو صاف لہجے میں کیا کرو تاکہ قرآن بھی اچھا کرکے پڑھ سکو۔ (ابن الانباری فی الوقف و المرھبی فی فضل العلم بروایت ابی جعفر معضلا)
2783 – "اعربوا الكلام كي تعربوا القرآن". (ابن الأنباري في الوقف والمرهبي في فضل العلم عن أبي جعفر) معضلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2784 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی قرآن ختم کرے تو یہ دعا پڑھے " اللھم انس وحشتی فی قبری " اے اللہ مجھے قبر میں سامان انس عطا فرما۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابی امامۃ)
2784 – "إذا ختم أحدكم فليقل: اللهم آنس وحشتي في قبري". (فر عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2785 ۔۔ جب صاحب قرآن کھڑا ہو کر دن رات اس کو پڑھتا رہتا ہے تو اس کو یاد رہتا ہے۔ اور اگر اس کی نگہبانی نہ کرے تو بھول جاتا ہے۔ (محمد بن نصر فی الصلاۃ برایت ابن عمر (رض))
2785 – "إذا قام صاحب القرآن فقرأ بالليل والنهار ذكره وإن لم يقم به نسبه". (محمد بن نصر في الصلاة عن ابن عمر) .
তাহকীক: