কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৭৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2786 ۔۔۔ اللہ کے ہاں محبوب ترین عمل منزل پاکر پھر کوچ کردینے والا عمل ہے۔ یعنی قرآن کے اول سے سفر شروع کرتا ہے اور آخرتک پہنچتا ہے تو پھر آخر سے اول کی طرف چل پڑتا ہے۔ گویا جیسے ہی منزل پائی پھر کوچ کرلیا۔ (الصحیح للترمذی (رح) بروایت ابن عباس (رض) ابو داؤد بروایت زرارۃ بن ابی اوفی مرسلا)

یہ اصح ہے۔
2786 – "أحب الأعمال إلى الله" (1) الحال المرتحل الذي يضرب من أول القرآن إلى آخره ومن آخره إلى أوله كلما حل ارتحل". (ت عن ابن عباس) (د عن زرارة بن أبي (1) أوفي) مرسلا وقال هذا أصح.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2787 ۔۔۔ قرآن پڑھو اور اس کے ذریعہ اللہ سے سوال کرو قبل اس سے کہ ایسی قوم آئے جو اس کو پڑھ کر لوگوں کے آگے دست سوال دراز کرے۔ (مسند احمد، شعب الایمان، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت عمران بن حصین)
2787 – "اقرؤوا القرآن واسئلوا الله به قبل أن يأتي قوم يقرؤون القرآن فيسألون به الناس". (حم هب طب عن عمران بن حصين) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2788 ۔۔ لوگوں میں سب سے اچھی قراءت والا شخص وہ ہے جب تو اس کو پڑھتا دیکھے تو سمجھے کہ وہ اللہ سے ڈر رہا ہے۔ (ابن ماجہ بروایت جابر (رض))
2788 – "إن من أحسن الناس صوتا بالقرآن الذي إذا سمعته يقرأ رأيت أنه يخشى الله". (هـ عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2789 ۔۔۔ یہ حزن و کرب کے عالم میں نازل ہوا، پس جب تم اسے پڑھو تو رویا کرو۔ اگر رونا نہ آئے تو بتکلف رویا کرو۔ اور اس کو حسن صوت کے ساتھ پڑھو۔ جو اس کو سنوار کر نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں۔ (ابن ماجہ، محمد بن نصر فی کتاب الصلاۃ، شعب الایمان بروایت سعد)
2789 – "إن هذا نزل بحزن وكآبة فإذا قرأتموه فابكوا فإن لم تبكوا فتباكوا وتغنوا به فمن لم يتغن به فليس منا". (هـ ومحمد بن نصر في كتاب الصلاة هب عن سعد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2790 ۔۔۔ مجھ پر قرآن کا ایک حصہ اترا، تو میں نے اسے پورا کرنے سے قبل نکلنے کو ناپسند خیال کیا۔ (مسند احمد، ابو داؤد، ابن ماجہ بروایت اویس بن حذیفہ)
2790 – " إنه طرأ على حزبي من القرآن فكرهت أن أخرج حتى أتمه". (حم د هـ عن أويس بن حذيفة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2791 ۔۔۔ دیکھو ! تم میں ہر کوئی اپنے رب سے مناجات کرتا ہوگا سو آپس میں ایک دوسرے کو ایذاء رسانی سے اجتناب کرو۔ اور ایک دوسرے سے بلند آواز میں قراءت نہ کرو۔ (مسند احمد، ابو داؤد، المستدرک للحاکم بروایت ابی سعید)
2791 – "ألا إن كلكم مناج ربه فلا يوذين بعضكم بعضا ولا يرفع بعضكم على بعض في القراءة". (حم د ك عن أبي سعيد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2792 ۔۔۔ جو شخص سورة التین والزیتون پڑھے اور اس کے ختم " الیس اللہ باحکم الحاکمین " پر پہنچے تو اس کو کہنا چاہیے " بلی و انا علی ذالک من الشاھدین " آیت کے آخر حصہ کا معنی ہے کیا اللہ حاکموں کا حاکم نہیں ہے ؟ جس کا جواب دے کیوں نہیں میں بھی اس پر شہادت دیتا ہوں کہ آپ ہی احکم الحاکمین ہیں۔ اور جو سورة قیامہ پڑھے اور آخر میں اس آیت پر پہنچے " الیس ذلک بقادر علی ان یحییٰ الموتی۔ تو کہے، بلی، آیت کے آخر حصہ کا معنی ہے کیا وہ اللہ مردوں کو زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے ؟ تو جواب دے کیوں نہیں۔ اور جو سورة مرسلات پڑھے اور آخر میں اس آیت پر پہنچے " فبای حدیث بعدہ یومنون " تو کہے امنا باللہ۔ آیت کے آخر حصہ کا معنی ہے۔ اس بات کے سوا اور کس بات پر ایمان لاؤ گے ؟ جواب ہم اللہ پر ایمان لے آئے۔ (ابو داؤد، الصحیح للترمذی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2792 – "من قرأ منكم بالتين والزيتون فانتهى إلى آخرها أليس الله بأحكم الحاكمين. فليقل: بلى، وأنا على ذلك من الشاهدين،ومن (1) قرأ لا أقسم بيوم القيامة، فانتهى إلى أليس ذلك بقادر على أن يحيى الموتى فليقل بلى، ومن قرأ والمرسلات فبلغ فبأي حديث بعده يؤمنون، فليقل آمنا بالله" (د ت عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ تلاوت کے آداب میں۔
2793 ۔۔۔ اللہ فلاں بندہ پر رحم کرے، اس نے مجھے فلاں آیت یاد دلائی جو میں فلاں سورة سے بھول گیا تھا۔ (مسند احمد، بخاری و مسلم، ابو داؤد بروایت عائشۃ (رض))
2793 – "رحم الله فلانا لقد ذكرني كذا وكذا آية كنت أسقطتها من سورة كذا وكذا". (حم ق د عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2794 ۔۔۔ قرآن پڑھو اور حالت گریہ طاری کرو۔ اگر رونا نہ آئے تو رونے کی کوشش کرو۔ اور وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو اچھی طرح نہ پڑھے۔ (ابن نصر بروایت سعد بن ابی وقاص)
2794 – " اقرؤوا القرآن وابكوا فإن لم تبكوا فتباكوا ليس منا من لم يتغن بالقرآن". (ابن نصر عن سعد بن أبي وقاص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2795 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس عمدہ آواز شخص کے قرآن پڑھنے پر کان لگاتا ہے جو قرآن کو خوش الحانی سے پڑھ رہا ہو۔ (المصنف لعبد الرزاق بروایت البراء)
2795 – "إن الله ليأذن للرجل يكون حسن الصوت يتغنى بالقرآن". (عب عن البراء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2796 ۔۔۔ قرآن عالم حزن ہی میں نازل ہوا ہے۔ سو اس کو حزن و ملال کے ساتھ پڑھو۔ ابن مردویہ بروایت ابن عباس (رض)۔
2796 – " إن هذا القرآن نزل بحزن فاقرؤوه بحزن". (ابن مردويه عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2797 ۔۔ وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو خوش آواز سے نہ پڑھے۔ المصنف لعبد الرزاق، ابن ابی شیبہ، ابو داؤد الطیالسی، مسند احمد، عبد بن حمید، العدنی والدارمی، ابو داؤد وابو عوانۃ، الصیح لابن حبان، المستدرک للحاکم، السنن للبیہقی (رح)، السنن لسعید بروایت سعید بن ابی وقاص، ابو داؤد، البغوی و ابن قانع الکبیر للطبرانی (رح)، السنن للبیہقی (رح) بروایت ابی لبابۃ بن عبدالمنذر، الخطیب وابن نصر فی الابانۃ المستدرک للحاکم، السنن للبیہقی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض) ، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم ابو نصر فی الابانۃ بروایت ابن عباس (رض)۔ ابو نصر بروایت ابن الزبیر، ابن النضر و ابو نصر، المستدرک للحاکم بروایت عائشۃ الخطیب فی المتفق والمفترق بروایت انس (رض)۔
2797 – " ليس منا من لم يتغن بالقرآن". (عب ش ط حم وعبد بن حميد والعدني والدارمي (د) وأبو عوانة (حب ك ق ص) عن سعد ابن أبي وقاص (د) والبغوي وابن قانع طب ق عن أبي لبابة بن عبد المنذر (الخطيب وابن نصر في الابانة ك ق عن أبي هريرة) (طب ك وأبو نصر في الابانة عن ابن عباس) (أبو نصر عن ابن الزبير) (ابن النضر وأبو نصر ك عن عائشة) (الخطيب في المتفق والمفترق عن أنس)) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2798 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اتنا کسی چیز میں کان نہیں لگاتے جتنا اس بندہ کی آواز پر کان لگاتے ہیں جو قرآن کو عمدہ آواز سے پڑھ رہا ہو۔ (المصنف لعبد الرزاق بروایت ابی سلمۃ مرسلا وابو نصر السجزی فی الابانۃ بروایت ابی سلم)
2798 – "ما أذن الله لشيء ما أذن لرجل حسن الترنم بالقرآن". (عب عن أبي سلمة مرسلا أبو نصر السجزي في الإبانة عن أبي سلمة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2799 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اتنا کسی چیز میں کان نہیں لگاتے جتنا اس بندہ کی آواز پر کان لگاتے ہیں جو قرآن کو عمدہ آواز سے پڑھ رہا ہو۔ (ابن ابی شیبہ بروایت ابی سلمۃ)
2799 – "ما أذن الله لشيء كأذنه لعبد يترنم بالقرآن ". (ش عن أبي سلمة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2800 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اتنا کسی چیز میں کان نہیں لگاتے جتنا اس بندہ کی آواز پر کان لگاتے ہیں جو قرآن کو بلند آواز اور خوش الحانی سے پڑھ رہا ہو۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض))
2800 – "ما أذن الله لشيء كأذنه للذي يتغنى بالقرآن يجهر به". (حب عن أبي هريرة – (1)) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2801 ۔۔ افسوس تجھ پر اے شہاب ! تو قرآن کو اچھی آواز میں کیوں نہیں پڑھتا ؟ (ابو نعیم بروایت زید بن ارقم عن سالم بن ابی سلام)
2801 – "ويحك يا شهاب (2) هلا بالقرآن تغني". (أبو نعيم عن زيد بن أرقم عن سالم بن أبي سلام) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2802 ۔۔۔ قرآن تو اسی شخص سے سنا جاتا ہے جو رغبت اور خوف الہی سے پڑھ رہا ہو۔ (ابن المبارک بروایت طاؤس مرسلا۔ ابو نصر السجزی فی الابانۃ عن طاؤس عن ابوہریرہ (رض))
2802 – "لا يسمع القرآن من رجل أشهى منه ممن يخشى الله عز وجل". (ابن المبارك عن طاوس مرسلا) (أبو نصر السجزي في الابانة عن طاوس عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2803 ۔۔۔ اہل قرآن قرآن کے ساتھ تکیہ نہ لگاؤ اور جیسا کہ اس کا حق ہے، اس کی شب و روز تلاوت کرو۔ اس کی نشر و اشاعت کرو۔ خوش الحانی سے پڑھو۔ اس میں غور و فکر کرو یقیناً تم فلاح پاجاؤ گے اور دنیا ہی میں اس کی اجرت طلب نہ کرو کیونکہ آخرت میں اس کا ثواب ملنے والا ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) ، شعب الایمان ، ابو نعیم، ابن عساکر بروایت عبیدۃ الملیکی)
2803 – "يا أهل القرآن لا توسدوا القرآن واتلوه حق تلاوته آناء الليل والنهار وافشوه وتغنوا به وتدبروا ما فيه لعلكم تفلحون ولا تعجلوا ثوابه فإن له ثوابا". (طب هب) وأبو نعيم وابن عساكر عن عبيدة المليكي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2804 ۔۔۔ اپنے منہ صاف ستھرے رکھو کیونکہ یہ قرآن کے راستے ہیں۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
2804 – "نظفوا أفواهكم فإنها طرق القرآن". (الديلمي عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کی اشاعت کرنے کا حکم
2805 ۔۔ قرآن پڑھتے رہو جب تک انس محسوس کرتے رہو جب طبیعت بےچین ہو تو اٹھ جاؤ۔ (الکبیر للطبرانی (رح) الحلیہ بروایت جندب)
2805 – "اجتمعوا على القرآن ما ائتلفتم" (1) عليه فإذا اختلفتم فقومو ا. (طب حل عن جندب) .
tahqiq

তাহকীক: