কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩১৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3192: موافق (اور اچھی) دعا یہ ہے کہ بندہ یوں کہے :

اللهم أنت ربي وأنا عبدک ظلمت نفسي واعترفت بذنبي يا رب فاغفر لي ذنبي إنك أنت ربي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت۔

اے اللہ ! تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں مجھ سے اپنی جان پر بہت ظلم ہوا میں اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہوں۔ اے پروردگار ! میرے گناہ بخش دے۔ بیشک تو ہی میرا رب ہے اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف کرنے والا نہیں ہے۔ محمد بن نصر فی الصلاۃ بروایت ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 2124 ۔
3192- "أوفق الدعاء أن يقول الرجل: اللهم أنت ربي، وأنا عبدك ظلمت نفسي، واعترفت بذنبي، يا رب، فاغفر لي ذنبي، إنك أنت ربي، فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت". "محمد بن نصر في الصلاة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3193: اللہ پاک بندہ پر تعجب (اور فخر) فرماتے ہیں جب وہ کہتا ہے : پروردگار ! تیرے سوا میرا کوئی معبود نہیں۔ مجھ سے اپنی جان پر بہت ظلم ہوا۔ پس میرے گناہوں کو بخش دے۔ تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔ لہٰذا پروردگار فرماتے ہیں : میرا بندہ جانتا ہے کہ کوئی اس کا رب ہے جو مغفرت بھی کرتا ہے اور عذاب بھی دیتا ہے۔ مستدرک، ابن السنی عن علی (رض)۔
3193- "إن الله ليعجب من العبد، إذا قال لا إله إلا أنت، إني ظلمت نفسي فاغفر لي ذنوبي، إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، قال عبدي عرف أن له ربا يغفر ويعاقب". "ك وابن السني عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3194: آدمی کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ کہے :

اللہم اغفر لی وارحمنی وادخلنی الجنۃ

اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے جنت میں داخلہ نصیب فرما۔ الکبیر بروایت السائب بن یزید۔
3194- "بحسب المرء أن يقول: اللهم اغفر لي، وارحمني وأدخلني الجنة". "طب عن السائب بن يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3195: " ہم بھی یہی دعا کرتے تھے "۔ ابو داود، بروایت بعض صحابہ (رض) ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)۔

فائدہ : یعنی جنت کی مانگ اور جہنم سے پناہ۔
3195- "حولها1 ندندن". "د عن بعض الصحابة" "هـ عن أبي هريرة".

1 حولها ندندن: الدندنة أن يتكلم الرجل بالكلام تسمع نغمته ولا يفهم اه من النهاية
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3196: آہستہ دعا کرنا اعلانیہ ستر دعائیں کرنے کے برابر ہے۔ ابو الشیخ فی الثوب بروایت انس (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 2978 ۔
3196- "دعوة السر تعدل سبعين دعوة في العلانية". "أبو الشيخ في الثواب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3197: دعا کرنے والا اور آمین کرنے والا اجر میں (برابر کے) شریک ہیں۔ قاری اور سننے والا اجر میں (برابر کے) شریک ہیں۔ یونہی عالم اور متعلم (اجر میں برابر کے) شریک ہیں۔ الفردوس للدیلمی بروایت ابن عباس (رض)۔

کلام : روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے اسنی المطالب 667 ۔ التمییز 78 ۔ الشذرہ : 419 ۔ ضعیف الجامع 2996 ۔ کشف الخفاء 1281 ۔ مختصر المقاصد 447 ۔ المقاصد الحسنہ 477 ۔ النواضح 732 ۔
3197- "الداعي والمؤمن في الأجر شريكان، والقاري والمستمع في الأجر شريكان، والعالم والمتعلم في الأجر شريكان". "فر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3198: عافیت کا اپنے غیر کے لیے سوال کر تجھے عافیت عطا کی جائے گی۔ الترغیب للاصبہانی بروایت عمر (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 899 ۔
3198- "اطلب العافية لغيرك، ترزقها في نفسك". "الأصبهاني في الترغيب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3199: سبحان اللہ ! تم اس کی طاقت نہیں رکھتے اور نہ ایسا کرسکتے ہو۔ تم نے یوں کیوں نہیں کہا :

اللہم ربنا اتنا فی الدنیا حسنۃ وفی الاخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار۔

اے اللہ ! ہمارے پروردگار ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کر اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔ مسند احمد، الادب المفرد، مسلم، ترمذی، نسائی بروایت انس (رض)۔

فائدہ : ایک صحابی بیماری ہوگئے اور بالکل چوزے کی مانند کمزور ہوگئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی عیادت کو گئے اور پوچھا تم کیا دعا مانگتے ہو ؟ اس نے عرض کیا میں دعا مانگتا ہوں کہ اے اللہ جو سزا تو نے مجھے دینی ہے وہ آخرت کی بجائے دنیا ہی میں دے دے۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔
3199- "سبحان الله إنك لا تطيقه، ولا تستطيعه، هلا قلت: اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". "حم خد م ت "ن –2" عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3200: افضل دعا یہ ہے کہ تو اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عفو (و در گزر) اور عافیت کا سوال کرے کیونکہ جب یہ دونوں چیزیں دنیا میں تجھے مل گئیں تو یقیناً تو کامیاب ہوگیا۔ (مسند احمد، ھناد، ابو داود، ترمذی، بروایت انس (رض))

کلام : ضعیف الجامع 1006 ۔
3200- "أفضل الدعاء أن تسأل ربك العفو والعافية في "الدين –3" والدنيا والآخرة، فإنك إذا أعطيتهما في الآخرة فقد أفلحت". "حم وهنا د "د ت عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3201: کوئی دعا بندہ اس دعا سے افضل نہیں کرتا۔

اللہم انی اسئلک العفو والعافیۃ فی الدنیا والآخرۃ۔

اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عفو اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3201- "ما من دعوة يدعو بها العبد أفضل من: اللهم إني أسألك العافية، في الدنيا والآخرة". "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3202: " اے عباس ! اے رسول اللہ کے چچا ! اللہ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سوال کر۔ " مسند احمد، ترمذی بروایت عباس (رض)۔
3202- "يا عباس يا عم رسول الله سل الله العافية، في الدنيا والآخرة". "حم ت عن العباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3203: " اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عافیت اور معافی کا سوال کر۔ اگر تم کو دنیا میں عافیت مل گئی۔ پھر آخرت میں بھی عافیت مل گئی تو یقیناً تو کامیاب ہوگیا۔ ترمذی بروایت انس (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 3269 ۔
3203- "سل ربك العافية والمعافاة، في الدنيا والآخرة، فإن أعطيت العافية في الدنيا، وأعطيتها في الآخرة فقد أفلحت". "ت1 عن أنس"

1 كتاب الدعوات رقم/3507/
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3204: دنیا و آخرت میں اللہ سے عافیت کا سوال کر۔ التاریخ للبخاری، مستدرک بروایت عبداللہ بن جعفر۔
3204- "سل الله العفو والعافية، في الدنيا والآخرة". "تخ ك عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3205: اے عافیت والے ! تمام امیدیں اور حسرتیں تجھ پر منتہی ہوتی ہیں۔ (الاوسط للطبرانی شعب البیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3205- "إليك انتهت الأماني، يا صاحب العافية". "طس هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3206: " اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی تیرے ساتھ عافیت کو محبوب رکھتے ہیں " الکبیر بروایت ابی الدرداء (رض) ۔

کلام : الکشف الالہی 1106 ۔ ضعیف الجامع 6120 ۔
3206- "ورسول الله معك يحب العافية". "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3207: کلمہ اخلاص کے بعد تم کو عافیت جیسی کوئی چیز نہیں دی گئی۔ پس اللہ سے عافیت کا سوال کرو۔ (شعب البیہقی بروایت ابی بکر (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 4756 ۔
3207- "لم تؤتوا بعد كلمة الإخلاص مثل العافية، سلوا الله العافية". "هب عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3208: عافیت کی دعا کثرت کے ساتھ کیا کرو۔ مستدرک بروایت ابن عباس (رض)۔
3208- "أكثر الدعاء بالعافية". "ك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عافیت کی دعا اہم ہے۔
3209: اللہ سے عفو اور عافیت کا سوال کرو۔ کیونکہ ایمان و یقین کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز کسی کو عطا نہیں کی گئی۔ مسند احمد ترمذی بروایت ابی بکر (رض) ۔
3209- "سلوا الله العفو والعافية، فإن أحد لم يعط بعد اليقين خيرا من العافية". "حم ت عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
3210: (اے عائشہ ! ) دعا کے لیے جامع جملے اپناؤ اور یوں کہو !

اللهم إني أسألک من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بک من الشر کله ما علمت منه وما لم أعلم وأسألک الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بک من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألک مما سألک به محمد وأعوذ بک مما تعوذ به محمد وما قضيت لي من قضاء فاجعل عاقبته لک رشدا۔

اے اللہ ! میں آپ سے تمام خیروں کا سوال کرتا ہوں جلد والی اور دیر والی، میرے علم میں ہو یا نہیں، اور میں آپ سے تمام شرور کی پناہ چاہتا ہوں جو میرے علم میں ہو یا نہیں، اور میں آپ سے جنت کا اور ہر اس چیز کا سوال کرتا ہوں جو اس کے قریب کردے قول ہو یا عمل۔ اور میں آپ کی جہنم سے پناہ چاہتا ہوں اور ہر اس قول و عمل سے جو اس کے قریب کردے اور آپ سے ہر اس شئی کا سوال کرتا ہوں جس کا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ سے سوال کیا اور ہر اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں جس سے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پناہ مانگی ہے۔ اے پروردگار ! تو جو بھی میرے لیے فیصلہ فرمائے اس کا انجام کار اپنی طرف رہنمائی بنا۔ الادب المفرد بروایت عائشہ (رض)۔
3210- "عليك بجمل1 الدعاء وجوامعه قولي: اللهم إني أسألك من الخير كله، عاجله وآجله، ما علمت منه، وما لم أعلم، وأعوذ بك من الشر كله، ما علمت منه وما لم أعلم، وأسألك الجنة، وما قرب إليها، من قول أو عمل، وأعوذ بك من النار، وما قرب إليها من قول أو عمل، وأسألك مما سألك به محمد، وأعوذ بك مما تعوذ به محمد وما قضيت لي من قضاء فاجعل عاقبته لك رشدا". "خد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
3211: " اگر میں تمہارے لیے اس میں بھلائی جانوں گا تو ضرور تم کو سکھاؤں گا۔ اس لیے کہ افضل دعا وہ ہے جو دل سے آہ وزاری کے ساتھ نکلے۔ پس ایسی دعا سنی جاتی ہے اور قبول کیا جاتی ہے خواہ وہ دعا تھوڑی کیوں نہ ہو۔ الحکیم بروایت معاذ (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 4792 ۔
3211- "لو أعلم لك خيرا فيه لعلمتك لأن أفضل الدعاء ما خرج من القلب بجد واجتهاد فذلك الذي يسمع ويستجاب وإن قل". "الحكيم عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক: