কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩১৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3172: کسی بندہ نے کبھی یا رب ! تین مرتبہ نہیں کہا مگر اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں ضرور فرمایا : لبیک عبدی۔ اے بندے میں حاضر ہوں۔ پس جو اللہ چاہے وہ جلدی دیتا ہے اور جو چاہے بعد کے لیے رکھ دیتا ہے۔ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3172- "ما قال عبد قط يا رب ثلاثا إلا قال الله: لبيك عبدي "وسعديك –1" فيعجل الله ما شاء، ويؤخر ما شاء". "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3173: جب کوئی دعا کرتا ہے اور وہ قبول نہیں ہوتی اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے۔ الخطیب بروایت ھلال (رض) بن یساف مرسلا۔

کلام : ضعیف الجامع 491 ۔
3173- "إذا دعا بدعوة فلم يستجب له كتبت له حسنة". "خط عن هلال بن يساف مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3174: لوگوں میں سب سے زیادہ عاجز شخص وہ ہے جو دعا کرنے سے عاجز ہو اور سب سے زیادہ بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے۔ (الصغیر للطبرانی، شعب للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
3174- "أعجز الناس من عجز عن الدعاء وأبخل الناس من بخل بالسلام". "طس هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا مانگنے والا ناکام نہیں ہوتا۔
3175: ہر دن اور رات میں اللہ کے ہاں اس کے غلام اور باندیوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے اور ہر مسلمان کی (دن رات میں ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے جو وہ مانگتا ہے۔ حلیہ بروایت حضرت ابوہریرہ (رض)۔
3175- "إن لله تعالى عتقاء في كل يوم وليلة عبيد وإماء، يعتقهم من النار، وإن لكل مسلم دعوة مستجابة يدعو بها فيستجيب له". "حل عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفصل الثانی ۔۔۔ دعا کے آداب میں۔
3176: ۔۔۔ اللہ سے دعا کرو اور قبولیت کا یقین رکھو۔ اور جان رکھو کہ اللہ لہو و لعب میں مشغول کی دعا قبول نہیں فرماتا۔ ترمذی، مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض) ۔

فائدہ : منہ سے انسان خدا کو یاد کررہا ہے اور دعا مانگ رہا ہے لیکن دل کہیں اور مشغول ہے فرمایا ایسے شخص کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ دعا کے لازمی آداب میں سے ہے کہ پوری توجہ کے ساتھ خدا کی طرف مشغول ہو کر دعا مانگے۔

کلام : حدیث ضعیف ہے۔ دیکھئے اسنی المطالب 89 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 156 ۔
الفصل الثاني في آداب الدعاء

3176- "أدعوا الله وأنتم موقنون بالإجابة، واعلموا أن الله لا يستجيب دعاء من قلب غافل لاه". "ت ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے آداب میں۔
3177: جب کوئی (اپنے پروردگار سے) تمنا کرے تو خوب کثرت کے ساتھ مانگے کیونکہ وہ اپنے رب سے سوال کررہا ہے۔ (الاوسط للطبرانی بروایت عائشہ (رض)) ۔
3177- "إذا تمنى أحدكم فليكثر، فإنما يسأل ربه". "طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے آداب میں۔
3178: جب تم میں سے کوئی شخص تمنا کرے تو دیکھ لے کہ وہ کس چیز کی (خدا سے) تمنا کررہا ہے۔ اسے نہیں معلوم کہ اس کی امید میں اسے کیا لکھ دیا جاتا ہے۔ مسند احمد، الادب المفرد۔ شعب الایمان للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : ضعیف دیکھئے : ذخیرۃ الحفاظ 248 ۔ ضعیف الجامع 438 الضعیفۃ 2255 ۔
3178- "إذا تمنى أحدكم فلينظر ما يتمنى، فإنه لا يدري ما يكتب له من أمنيته". "حم خد هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے آداب میں۔
3179: جب کوئی شخص دعا کرے تو عزم اور پختگی کے ساتھ مانگے اور یوں نہ کہے : اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا فرما دے۔ بیشک کوئی اس کو مجبور نہیں کرسکتا۔ مسند احمد، بخاری، مسلم، نسائی بروایت انس (رض)۔
3179- "إذا دعا أحدكم فليعزم المسألة، ولا يقل: اللهم إن شئت فأعطني فإنه لا مستكره له". "حم ق ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3180: جب تم میں سے کوئی شخص دعا کرے تو آمین بھی کہے۔ الکامل لابن عدی بروایت ابوہریرہ (رض)۔

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 292 ۔ ضعیف الجامع 490 ۔ الضعیفۃ 1804 ۔
3180- "إذا دعا أحدكم فليؤمن من دعاء نفسه" "عد عن أبي هريرة" وبيض له الديلمي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3181: جب کوئی شخص اپنے کسی غائب بھائی کے لیے دعا کرتا ہے تو فرشتہ دعا کرنے والے کو کہتا ہے : تجھے بھی اس کے مثل عطا ہو۔ الکامل لابن عدی بروایت ابوہریرہ (رض)۔

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 293 ۔ کشف الخفاء 1302 ۔
3181- "إذا دعا الغائب لغائب، قال له الملك: ولك مثل ذلك". "عد عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3182: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے رب سے سوال کرے اور پھر قبولیت کو محسوس کرے تو یہ دعا پڑھے۔

الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔

تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس کی نعمت کے طفیل اچھی چیزیں تام ہوتی ہیں۔

اور جو شخص محسوس کرے کہ دعا کی قبولیت میں دیر ہوگئی ہے تو کہے :

الحمد للہ علی کل حال۔

ہر حال میں اللہ کا شکر ہے۔ الدعوات للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 537 ۔ الضعیفۃ 1340 ۔
3182- "إذا سأل أحدكم ربه مسألة فتعرف الإجابة فليقل: الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات ومن أبطأ عنه ذلك فليقل: الحمد لله على كل حال". "البيهقي في الدعوات عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3183: جب تم اللہ سے سوال کرو تو جنت الفردوس کا سوال کرو۔ کیونکہ وہ جنت کا درمیان ہے۔ الکبیر بروایت العرباض۔
3183- "إذا سألتم الله فاسألوه الفردوس، فإنه1 سرة الجنة". "طب عن العرباض"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3184: اللہ سے فردوس کا سوال کرو۔ وہ جنت کا بیچ ہے اور اہل فردوس عرش کا چرچرانا سنیں گے۔ مستدرک، الکبیر بروایت ابی امامہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 3273 ۔
3184- "سلوا الله الفردوس فإنها سرة الجنة وإن أهل الفردوس يسمعون أطيط العرش". "ك طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3185: اے سعد ! ایک کے ساتھ (ایک کے ساتھ) مسند احمد بروایت انس (رض)۔

فائدہ : حضرت سعد (رض) دعا میں دو انگلیوں سے اشارہ کر رہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک کے ساتھ اشارہ کرو کیونکہ پروردگار ایک ہے۔
3185- "أحد يا سعد" "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3186: " ایک ایک "۔ ابو داود، نسائی، مستدرک، مسند ابی یعلی، سنن سعید بن منصور، بروایت سعد (رض) ، ترمذی، نسائی، مستدرک، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3186- "أحد2 أحد. "د ن ك "ع ض-3" عن سعد" "ت ن ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3187: جب تم میں سے کوئی شخص دعا مانگنا چاہے تو پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کرے پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود وسلام بھیجے پھر جو چاہے دعا کرے ۔ (ابو داؤد ، ترمذی، ابن حبان، مستدرک، السنن للبیہقی بروایت فضالہ بن عبید۔
3187- "إذا صلى أحدكم فليبدأ بتحميد الله تعالى، والثناء عليه ثم ليصل على النبي صلى الله عليه وسلم، ثم ليدعو بعد بما شاء". "د ت" "حب ك هق عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3188: لوگوں سے کثرت کے ساتھ اپنے لیے بھلائی کی دعا کراؤ ۔ کیونکہ بندہ نہیں جانتا کہ کس شخص کی زبان پر اس کے لیے دعا قبول ہوجائے گی اور اس پر رحم کردیا جائے گا۔ الخطیب فی رواۃ مالک بروایت ابوہریرہ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 826 ۔
3188- "استكثر من الناس من دعاء الخير لك، فإن العبد لا يدري على لسان من يستجاب له، أو يرحم". "خط في رواة مالك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3189: اپنی ساری زندگی (خدا سے) خیر طلب کرتے رہو۔ اور اللہ کی رحمت کے مواقع تلاش کرتے رہو۔ بیشک اللہ کی رحمت کے بھی مواقع ہیں جو اس کے بندگان کو نصیب ہوتے ہیں۔ اور اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمارے عیوب کو ڈھانپے رکھے اور تمہارے ڈر اور خوف کو امن بخشے۔ الفرج لابن ابی الدنیا۔ الحکیم۔ شعب للبیہقی بروایت انس (رض)۔ شعب للبیہقی بروایت ابوہریرہ (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 902 ۔
3189- "اطلبوا الخير دهركم كله، وتعرضوا لنفحات رحمة الله، فإن لله نفحات من رحمته، يصيب بها من يشاء من عباده، وسلوا الله أن يستر عوراتكم وأن يؤمن روعاتكم". "ابن أبي الدنيا في الفرج والحكيم هب عن أنس" "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3190: بہترین افضل دعا بندہ کی اپنے لیے دعا ہے۔ (مستدرک الحاکم بروایت عائشہ (رض))

کلام : روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے ضعیف الجامع 1008 ۔ الضعیفۃ 1563 ۔
3190- "أفضل الدعاء دعاء المرء لنفسه". "ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرشتوں جیسا لباس پہننا۔
3191: یہ قلوب برتن ہیں۔ ان سب میں سے اچھا برتن وہ ہے جو سب سے بڑا ہے۔ جب تم اس سے سوال کرو تو قبولیت کا یقین رکھو۔ اور اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں فرماتا جو غفلت اور لا ابالی پن کے ساتھ دعا کرے۔ الکبیر بروایت ابن عمر (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 2027 ۔
3191- "إن هذه القلوب أوعية، فخيرها أوعاها، فإذا سألتم الله فاسألوه وأنتم واثقون بالإجابة، فإن الله تعالى لا يستجيب دعاء من دعا على ظهر قلب غافل". "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: