কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ৩২৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
Missing
3232- "إذا سألتم الله فاسألوه ببطون أكفكم، ولا تسألوه بظهورها". "د عن مالك بن يسار السكوني –1"طب ك عن ابن عباس" وزاد فامسحوا بها وجوهكم.

1 العوفي روى هذا الحديث عن النبي صلى الله عليه وسلم: راجع تهذيب التهذيب [10/25] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
3233: واجب کرلی اگر اس نے آمین کے ساتھ دعا ختم کی۔ ابو داؤد بروایت ابی زبیر النمیر۔

فائدہ : اس روایت کے دو مطلب ممکن ہیں پہلا یہ کہ اس نے دعا کی قبولیت واجب کرلی اور دوسرا مطلب یہ کہ جنت واجب کرلی۔ لہٰذا مطلب زیادہ قرین قیاس ہے۔ اور دوسرا مطلب علامہ منافی کی فیض القدیر سے ماخوذ ہے۔

کلام : ضعیف الجامع 2111
3233- "أوجب2 إن ختم بآمين". "د عن أبي زهير النميري".

2 أوجب: أي عمل الداعي عملا وجبت له به الجنة. اه من فيض القدير
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
3234: جب کوئی سوال کرے تو کثرت کے ساتھ کرے۔ بیشک وہ اپنے رب سے مانگ رہا ہے۔ (ابن حبان بروایت عائشہ (رض)۔

فائدہ : یعنی ایک ہی شئی کو بار بار الحاح وزاری کے ساتھ مانگے اور خدا سے کمی کا خوف نہ رکھے جس قدر چاہے مانگے۔
3234- "إذا سأل أحدكم فليكثر، فإنما يسأل ربه". "حب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا کے جامع الفاظ۔
3235: جب کوئی دعا مانگنا چاہے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھالے اور ہتھیلیوں کا اندر سامنے کرلے اور قبلہ رو ہوجائے بیشک خدا اس کے بالکل سامنے ہے۔ الاوسط بروایت عمر (رض)۔

کلام : ضعیف الجامع 357 ۔ الضعیفۃ 2238 ۔
3235- "إذا استفتح أحدكم فليرفع يديه، وليستقبل ببطنهما القبلة، فإن الله أمامه". "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3236: اے انسانو ! اللہ پاک ہیں اور پاکیزہ شے کو ہی قبول فرماتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے مومنین کو بھی اس چیز کا حکم دیا ہے جس کا حکم اپنے رسولوں کو فرمایا ہے :

یا ایہا الرسل کلوا من الطیبات واعملوا صالحا انی بما تعملون علی۔

اے رسولو ! پاکیزہ اشیاء کھاؤ اور اچھے عمل بجا لاؤ بیشک جو تم کرتے ہو میں جانتا ہوں۔

اور فرمایا

یا ایہا الذین امنوا کلو من الطیبات ما رزقناکم۔

اے ایمان والو ! پاکیزہ اشیاء کھاؤ جو ہم نے تم کو دی ہیں۔

اس کے بعد رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کا ذکر فرمایا : کہ ایک شخص ہے جو لمبے سفر کرتا ہے، پراگندہ حال ہے، پراگندہ بال ہے، اپنے ہاتھ آسمانوں کی طرف اٹھا کے یا رب ! یا رب ! پکارتا ہے۔ لیکن اس کا کھانا حرام ہے۔ پینا حرام ہے۔ لباس حرام ہے، حرام سے وہ پلا ہے پھر کہاں اس کی دعا قبول ہوگی۔ مسند احمد، مسلم، ترمذی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔

فائدہ : سفر میں دعا قبول ہوتی ہے پراگندہ حال اور پر ابندہ بال انسان پر زیادہ رحم آتا ہے یعنی اس شخص کی ظاہری کیفیت ایسی ہے کہ اس کی دعا فورا قبول ہوجائے لیکن حرام کھانے پینے پہننے کی وجہ سے اس کی دعا قبول نہیں ہو رہی ۔ معاذ اللہ۔
3236- "يا أيها الناس: إن الله طيب، لا يقبل إلا طيبا، وإن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين، فقال: {يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحاً إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ} وقال: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ} ثم ذكر الرجل يطيل السفر أشعث أغبر، يمد يديه إلى السماء، يا رب، يا رب، ومطعمه حرام، ومشربه حرام، وملبسه حرام، وغذي بالحرام، فأنى يستجاب لذلك؟ " "حم م ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3237: اللہ سے سوال کرو کہ وہ تمہارے عیوب کو چھپا رکھے۔ اور تمہارے ڈر اور خوف کو امن بخشتا رہے۔ (مکارم الاخلاق وللخرائطی بروایت ابوہریرہ (رض))
3237- "سلوا الله تعالى أن يستر عوراتكم، ويؤمن روعاتكم". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3238: تو نے اللہ سے مقرر مدتوں، معین دنوں اور تقسیم شدہ رزق کا سوال کیا ہے۔ وقت سے پہلے اللہ تعالیٰ کوئی شے نہیں اتارتے اور وقت آنے کے بعد کوئی شے موخر نہیں فرماتے۔ پس اگر تو اللہ سے جہنم اور قبر کے عذاب سے پناہ چاہتا تو تیرے لیے زیادہ بہتر اور افضل تھا۔ مسند احمد، سنن سعید بروایت ابن مسعود (رض)۔

فائدہ : یہ روایت صحیح مسلم کتاب القدر رقم الحدیث 2663 پر بھی ہے۔ اور یہ خطاب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ام حبیبہ کو فرما رہے تھے۔
3238- "قد سألت الله لآجال مضروبة، وأيام معدودة، وأرزاق مقسومة، لا يعجل شيئا منها قبل حله1، ولا يؤخر شيئا منها بعد حله، ولو كنت سألت الله أن يعيذك من عذاب في النار، وعذاب في القبر، كان خيرا لك، وأفضل". "حم ص عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3239: روئے زمین پر کوئی مسلمان ایسا نہیں جو اللہ سے کوئی دعا مانگے مگر یہ کہ اللہ پاک اس کو وہ عطا فرماتے ہیں یا اس کے مثل اس سے برائی دفع فرماتے ہیں جب تک کہ گناہ کی دعا نہ کرے یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جلدی نہ مچائے کہ کہے میں نے دعا کی مگر قبول نہیں ہوئی۔ (ترمذی بروایت عبادہ (رض) بن الصامت)
3239- "ما على الأرض مسلم يدعو الله بدعوة إلا آتاه الله إياها أو صرف عنه من السوء مثلها، ما لم يدع بإثم، أو قطيعة رحم، ما لم يتعجل، يقول: قد دعوت، ودعوت، فلم يستجب لي". "ت عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3240: بندہ کی دعا مسلسل قبول ہوتی رہتی ہے جب تک گناہ کی دعا نہ کرے یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جب تک جلدی نہ کرے۔ عرض کیا گیا : یا رسول اللہ جلدی کیا ہے ؟ فرمایا : وہ کہے کہ میں نے دعا کی تھی مگر مجھے نظر نہیں آتا کہ میری دعا قبول ہوئی ہو۔ پس وہ اس وقت اکتا کر دعا کرنا چھوڑ دے۔ مسلم بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3240- "لا يزال يستجاب للعبد، ما لم يدع بإثم، أو قطيعة رحم ما لم يستعجل، قيل يا رسول الله ما الاستعجال؟ قال يقول: قد دعوت وقد دعوت، فلم أر يستجيب لي فيستحسر عند ذلك، ويدع الدعاء". "م –1عن أبي هريرة".

1 رواه مسلم في صحيحه كتاب الذكر رقم/2735/.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرام خوری قبولیت دعا سے مانع ہے
3241: کوئی بندہ ایسا نہیں جو ہاتھ اٹھائے حتی کہ اس کی بغلیں نظر آجائیں اور پھر وہ اللہ سے سوال کرے مگر یہ کہ اللہ پاک اس کو عطا کردیتے ہیں جب تک کہ وہ جلدی نہ کرے کہ کہے : میں نے سوال کیا تھا اور (کئی بار) سوال کای تھا لیکن مجھے کچھ نہیں ملا۔ (ترمذی بروایت ابوہریرہ (رض))

کلام : ضعیف الترمذی 732 ۔ ضعیف الجامع 5204 ۔
3241- "ما من عبد يرفع يديه حتى يبدو إبطه، يسأل الله مسألته، إلا آتاه إياها، ما لم يعجل، فيقول: قد سألت وسألت، فلم أعط شيئا". "ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3242: (خدا سے) سوال (کرنے کا طریقہ) یہ ہے کہ تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں کے سامنے تک اٹھائے اور استغفار یہ ہے کہ تو ایک انگلی سے اشارہ کرے اور خدا کے آگے گڑگڑانا اور آہ وزاری کرنا یہ ہے کہ تو ہاتھوں کو پورا پھیلائے۔ ابو داؤد بروایت ابن عباس (رض)۔
3242- "المسألة أن ترفع يديك، حذو منكبيك، والاستغفار أن تشير بإصبع واحد، والابتهال أن تمد يديك جميعا". "د عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3243: اے انسانو ! اپنی جانوں پر نرمی کرو تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکارتے ہو ۔ تم ایسی ہستی کو پکارتے ہو جو خوب سننے والی اور تمہارے بالکل قریب ہے اور وہ تمہارے ساتھ ہے۔ بخاری ، مسلم، ابو داود، بروایت ابو موسیٰ (رض) ۔
3243- "يا أيها الناس: اربعوا2على أنفسكم، فإنكم لا تدعون أصم ولا غائبا، إنكم تدعون سميعا قريبا، وهو معكم". "ق د عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3244: اے لوگو ! تم کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو۔ جس کو تم پکار رہے ہو وہ تمہارے اور تمہاری سواریوں کی گردنوں کے درمیان ہے۔ ترمذی بروایت ابی موسیٰ (رض) ۔

کلام : ضعیف الجامع 6382 ۔
3244- "يا أيها الناس: إنكم لا تدعون أصم، ولا غائبا، إن الذي تدعونه بينكم وبين أعناق ركائبكم". "ت عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3245: اے علی ! اللہ سے ہدایت اور درستی کا سوال کرو۔ اور ہدایت کے ساتھ سیدھے راستے کی ہدایت یاد رکھو اور درستی سے اپنے تیروں کے نشانے کی درستی یاد رکھو (مسند احمد، نسائی، مستدرک بروایت علی (رض)) (نیز دیکھئے صحیح مسلم کتاب الذکر 2725 ۔
3245- "يا علي سل الله الهدى والسداد، واذكر بالهدى هدايتك الطريق، وبالسداد تسديدك السهم". "حم ن ك1 عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3246: کہو : اللہم اھدنی وسددنی۔ اور ہدایت کے راستے کی ہدایت اور درستی سے تیر کے نشانے کہ درستی یاد رکھو۔ (مسلم، ابو داؤد بروایت علی (رض))
3246- "قل: اللهم اهدني وسددني، واذكر بالهدى هدايتك الطريق بالسداد سداد السهم" "م د ن عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3247: اللہ سے سوال کرو۔ ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کے ساتھ۔ اور ہتھیلیوں کی پشت کے ساتھ سوال مت کرو۔ (الکبیر بروایت ابی بکرۃ (رض))
3247- "سلوا الله ببطون أكفكم، ولا تسألوه بظهورها". "طب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3248: " ایک ایک " ابو داود، نسائی، مستدرک، السنن لعید بن منصور بروایت سعد (رض) بن ابی وقاص۔

فائدہ : حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں میں دعا کرتے ہوئے دو انگلیوں سے اشارہ کررہا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس سے گزرے تو فرمانے لگے : ایک ایک۔ ترمذی، حسن غریب، نسائی، مستدرک، شعب البیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
3248- "أحد أحد". "د ن ك ص2 عن سعد بن أبي وقاص" قال: مر علي النبي صلى الله عليه وسلم وأنا أدعوا بإصبعي قال فذكره. "ت حسن غريب ن ك هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3249: تو نے اللہ کی وسیع رحمت کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دو رحمتیں پیدا فرمائی تھیں دنیا پر صرف ایک رحمت نازل فرمائی ہے جس کی بدولت تمام مخلوق ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آتی ہے جن ہو۔ انسان ہو یا بہائم۔ جبکہ رحمت کے ننانوے حصے اللہ نے اپنے پاس روکے رکھے ہیں۔ اب تم ہی بتاؤ یہ شخص زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ ؟ جو یہ کہتا ہے :

اللہم ارحمنی و محمدا ولا تشرک فی رحمتنا احدا۔

اے اللہ ! مجھ پر اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحم فرما۔ اور ہمارے ساتھ کسی اور کو اس رحمت میں شریک نہ فرما۔

مسند احمد، ابو داود، السنن للبیہقی، الباوردی، الکبیر، مستدرک، السنن لسعید بن منصور بروایت جندب (رض) ۔
3249- "لقد حظرت رحمة الله واسعة، إن الله تعالى خلق مائة رحمة، فأنزل رحمة، يتعاطف بها الخلائق، جنها وأنسها وبهائمها، وعنده تسعة وتسعون، أتقولون هو أضل أم بعيره؟ يعني الذي قال: اللهم ارحمني ومحمدا، ولا تشرك في رحمتنا أحدا". "حم د ق الباوردي" "طب ك ص عن جندب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3250: جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو خوب رغبت اور شوق کے ساتھ دعا کرے۔ بیشک کوئی شے اس ذات کو بھاری نہیں۔ ابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3250- "إذا دعا أحدكم فليعظم الرغبة، فإنه لا يتعاظم على الله شيء". "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعا میں گڑگڑانا چاہیے
3251: جب بندہ دعا کرتا ہے اور اپنی انگلی کے ساتھ (اوپر کی طرف) اشارہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے خلوص کے ساتھ مجھے یاد کیا ہے۔ الدیلمی بروایت انس (رض)۔
3251- "إذا دعا العبد، فأشار بإصبعه، قال الله: أخلص عبدي". "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: