কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩২৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3252: جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرو تو خوب عزم اور پختگی کے ساتھ سوال کرو۔ بیشک کوئی شے اس کے لیے مشکل نہیں ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ بروایت بی ہریرہ (رض) ۔
3252- "إذا سألتم الله عز وجل، فاعزموا، فإن الله لا مستكره له". "ش عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3253: تم میں سے کوئی یوں دعا نہ کرے میری مغفرت فرما اگر تو چاہے : بلکہ عزم اور پختگی کے ساتھ سوال کرے، بیشک کوئی اس کو مجبور نہیں کرسکتا۔ (اگر و چاہے گا تب ہی عطا کرے گا۔ لیکن وہ رحیم ہے ضرور عطا کرے گا) ۔ مصنف ابن ابی شیبہ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
3253- "لا يقل أحدكم اغفر لي إن شئت، وليعزم في المسألة فإنه لا مكره له". "ش عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3254: جب تم اللہ سے سوال کرو تو ہاتھوں کے بطن کے ساتھ سوال کرو۔ پھر ان کو یونہی نہ چھوڑ دو جب تک کہ ان کو اپنے منہ پر نہ پھیر لو۔ کیونکہ اللہ پاک ان میں برکت ڈال دیتا ہے۔ ابن نصر بروایت ولید بن عبداللہ بن ابی مغیث۔
3254- "إذا سألتم الله، فاسألوه الله ببطون أكفكم، ثم لا تردوها حتى تمسحوا بها وجوهكم، فإن الله جاعل فيها بركة". "ابن نصر عن الوليد بن عبد الله بن أبي مغيث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3255: جب تم اللہ سے سوال کرو تو ہتھیلیوں کے سامنے کے حصے کے ساتھ سوال کرو اور پشت کے ساتھ ساتھ سوال نہ کرو۔ پھر ان کو اپنے چہروں پر پھیر لو۔ (ابن ماجہ، الکبیر، مستدرک الحاکم، بروایت ابن عباس (رض))
3255- "إذا سألتم الله فاسألوه ببطون أكفكم، ولا تسألوه بظهورها وامسحوا بها وجوهكم". "هـ طب ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3256: اللہ کے آگے ہاتھوں کو اٹھانا عاجزی اور مسکنت سے تعلق رکھتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
فما استکانوا لربہم وما یتضرعون۔
وہ اپنے رب کے آگے جھکے نہیں اور نہ انھوں نے عاجزی کی۔ مستدرک ، السنن للبیہقی بروایت علی (رض)۔
فما استکانوا لربہم وما یتضرعون۔
وہ اپنے رب کے آگے جھکے نہیں اور نہ انھوں نے عاجزی کی۔ مستدرک ، السنن للبیہقی بروایت علی (رض)۔
3256- "رفع اليدين من الاستكانة، التي قال الله تعالى: {فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ} . "ك ق عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3257: بندہ مسلسل خیر (کے دائرے) میں رہتا ہے جب تک وہ جلدی نہ کرے کہ یوں کہنے لگے : میں نے پروردگار سے دعا کی اور کئی بار کی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔ (مسند احمد، سمویہ بروایت انس (رض)۔
3257- "لا يزال العبد بخير ما لم يستعجل يقول: قد دعوت ربي ودعوت فلم يستجب لي". "حم وسمويه عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3258: دعا میں پلے عمومیت اور پھر تفصیل کرو۔ عموم اور خصوص کے درمیان آسمان و زمین کے درمیان جتنی دوری ہے۔ ابو داؤد فی مراسیلہ، الخطیب فی التاریخ بروایت عمرو بن شعیب۔
فائدہ : یعنی پہلے سب مسلمانوں کے لیے دعا کرو پھر خاص اپنے لیے کرو۔ اس طرح تمام مسلمان دعا میں شامل ہوجائیں گے۔ جس طرح آسمان و زمین کے درمیان اکثر مخلوق آجاتی ہے اسی طرح پہلے عام مسلمانوں کے لیے پھر اپنے لیے کرنے سے تمام مسلمان شریک فی الدعا ہوجائیں گے۔
فائدہ : یعنی پہلے سب مسلمانوں کے لیے دعا کرو پھر خاص اپنے لیے کرو۔ اس طرح تمام مسلمان دعا میں شامل ہوجائیں گے۔ جس طرح آسمان و زمین کے درمیان اکثر مخلوق آجاتی ہے اسی طرح پہلے عام مسلمانوں کے لیے پھر اپنے لیے کرنے سے تمام مسلمان شریک فی الدعا ہوجائیں گے۔
3258- "أعمم ففصل، ما بين العموم والخصوص كما بين السماء والأرض، يعني في الدعاء". "د في مراسيله خط عن عمرو بن شعيب" مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3259: (رحمت خداوندی کو) عام کرو اور خاص نہ کرو۔ بیشک عموم اور خصوص کے درمیان یونہی فاصلہ ہے جیسے آسمان و زمین کے درمیان۔ (الدیلمی بروایت علی (رض)) ۔
3259- "أعمم ولا تخص فإن بين الخصوص والعموم كما بين السماء والأرض". "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3260: اللہ پاک تعجب فرماتا ہے جنت کے علاوہ سوال کرنے والے پر، غیر اللہ کے نام پر دینے والے پر، جہنم کے علاوہ کسی اور شے سے پناہ مانگنے والے پر۔ التاریخ للخطیب بروایت عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ۔
3260- "إن الله عز وجل يعجب من سائل يسأل غير الجنة، ومن معطى يعطى لغير الله، ومن متعوذ يتعوذ من غير النار". "خط عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3261: مومن بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے تو اللہ پاک جبرائیل علیہ السالم کو فرماتے ہیں تم اس کو جواب نہ دو ۔ (اور فی الحال اس کی دعا قبول نہ کرو) میں چاہتوں ہوں کہ اس کی آواز مزید سنوں۔ اور جب فاجر شخص اللہ سے دعا کرتا ہے تو اللہ پاک جبرائیل (علیہ السلام) سے فرماتے ہیں : اے جبرائیل ! اس کی حاجت جلد پوری کردو میں اس کی آواز سسننا نہیں چاہتا۔ ابن النجار بروایت انس (رض)۔
کلام : اس روایت میں ایک راوی اسحاق بن ابی فروۃ ہے جو متروک ہے، قابل اعتبار نہیں۔
کلام : اس روایت میں ایک راوی اسحاق بن ابی فروۃ ہے جو متروک ہے، قابل اعتبار نہیں۔
3261- "إن العبد المؤمن ليدعوا الله تعالى، فيقول الله لجبريل، لا تجبه فإني أحب أن أسمع صوته، وإذا دعاه الفاجر قال يا جبريل: اقض حاجته، فإني لا أحب أن أسمع صوته". "ابن النجار عن أنس" وفيه إسحاق بن "أبي –1" فروة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3262: کافر اللہ عزوجل سے اپنی حاجت مانگتا ہے تو اس کی حاجت پوری کردی جاتی ہے اور مومن اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے تو اس کی حاجت روانی میں دیر کی جاتی ہے۔ چنانچہ اس پر ملائکہ شکوہ کرتے ہیں۔ تو اللہ پاک فرماتے ہیں : میں نے کافر کی ضرورت اس لیے پوری کردی تاکہ وہ مجھے نہ پکارے اور نہ مجھے یاد کرے کیونکہ مجھے اس سے نفرت ہے۔ اور میں اس کی آواز سے بھی نفرت کرتا ہوں۔ اور مومن کے لیے دیر یوں کی تاکہ وہ مجھے پکارنا نہ چھوڑ دے بلکہ مجھے یاد کرتا رہے میں اس سے محبت کرتا ہوں اور اس کی آہ وزاری کو بھی محبوب رکھتا ہوں۔ (الخلیلی بروایت جابر (رض)) ۔
کافر کی بھی دعا قبول ہوتی ہے۔
کافر کی بھی دعا قبول ہوتی ہے۔
3262- "إن الكافر ليدعو الله عز وجل في حاجته، فتقضى له وإن المؤمن ليدعوا الله تعالى، فتبطئ عليه الإجابة، "فتضج –2"" الملائكة لذلك. فيقول الله تعالى: إنما أجبت الكافر، لئلا يدعوني، ولا يذكرني فإني أبغضه، وأبغض صوته، وأبطئ للمؤمن، لئلا ينقطع عني، ويذكرني فإني أحبه، وأحب تضرعه". "الخليلي عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3263: جبرائیل (علیہ السلام) بنی آدم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقرر ہیں۔ جب کوئی کافر بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے جبرائیل ! اس کی حاجت پوری کردے۔ میں اس کی آواز سننا نہیں چاہتا۔ اور جب کوئی بندہ مومن دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اے جبرائیل ! اس کی حاجت روک رکھ۔ میں مزید اس کی پکار سننا چاہتا ہوں۔ (ابن النجار بروایت جابر (رض)) ۔
3263- "إن جبريل موكل بحوائج بني آدم، فإذا دعا العبد الكافر قال الله تعالى يا جبريل: اقض حاجته، فإني لا أحب أن أسمع دعاءه، وإذا دعا العبد المؤمن، قال يا جبريل: احبس حاجته، فإني أحب أن أسمع دعاءه". "ابن النجار عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3264: بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے اور اللہ اس سے محبت رکھتا ہے تو جبرائیل (علیہ السلام) سے فرماتا ہے : اے جبرائیل ! اس بندہ کی حاجت پوری کر مگر کچھ تاخیر کے ساتھ۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کی آواز کو سنوں۔ دوسرا بندہ اللہ سے دعا کرتا ہے اور اللہ اس کو مبغوض رکھتا ہے تو جبرائیل سے فرماتا ہے اے جبرائیل ! اس کی حاجت جلد پوری کر۔ میں اس کی آواز نہیں سننا چاہتا۔ (ابن عساکر بروایت انس (رض) و جابر (رض)) ۔
کلام : اس روایت میں بھی اسحاق بن عبد ابی فروہ متروک راوی ہے۔
کلام : اس روایت میں بھی اسحاق بن عبد ابی فروہ متروک راوی ہے۔
3264- "إن العبد ليدعو الله، وهو يحبه، فيقول: يا جبريل: اقض لعبدي هذا حاجته، وأخرها، فإني أحب أن أسمع صوته، وإن العبد ليدعوا الله وهو يبغضه، فيقول الله تعالى: يا جبريل اقض لعبدي حاجته بإخلاصه، وعجلها له فإني أكره أن أسمع صوته". "كر عن أنس وجابر معا وفيه إسحاق بن عبد أبي فروة متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3265: بندہ تجارت اور امارت کی طرف مشغول ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ سات آسمانوں کے اوپر سے اس کو دیکھتے ہیں اور فرماتے ہیں میرے بندے سے یہ (تجارت و امارت) دور کردو۔ کیونکہ اگر میں اس کے لیے اس کا فیصلہ کردوں گا تو اس کو جہنم میں داخل کرنا پڑے گا۔ پس وہ صبح کرتا ہے اس حال میں کہ وہ پڑوسیوں پر بدگمانی کرتا ہے کہ کس نے میرے خلاف بد دعا کی ہے۔ (حلیۃ الاولیاء بروایت ابن عباس (رض)، حلیۃ الاولیاء بروایت ابن مسعود موقوفا) ۔
3265- "إن الرجل ليشرف إلى التجارة1 والإمارة، فيطلع الله عز وجل إليه، من فوق سبع سموات، فيقول: اصرفوا هذا عن عبدي، فإني إن قضيته له أدخلته النار، فيصبح وهو يتظان بجيرانه من سبعني". "حل عن ابن عباس" "حل عن ابن مسعود موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3266: تمہارا رب حی اور کریم ہے وہ حیاء کرتا ہے جب کوئی بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھاتا ہے کہ اس کو خالی لوٹا دے اور ان میں کوئی خیر نہ ڈالے۔ پس جب کوئی ہاتھ اٹھائے تو یوں کہے : یا حی یا قیوم : لا الہ الا انت۔ تین مرتبہ (پھر دعا کرے) پھر جب آخر میں ہاتھ اٹھائے تو اپنے چہرے پر وہ خیر پھیر لے۔ الکبیر للطبرانی بروایت ابن عمر (رض)۔
3266- "إن ربكم حيي كريم، يستحيي إذا رفع العبد يديه فيردهما صفرا لا خير فيهما، فإذا رفع أحدكم يديه، فليقل: يا حي يا قيوم، لا إله إلا أنت، ثلاث مرات، ثم إذا رد يديه، فليفرغ ذلك الخير على وجهه". "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3267: تمہارا رب حی کریم ہے وہ شرم کرتا ہے کہ بندہ اس کی طرف ہاتھ اٹھائے اور وہ ان کو خالی ہاتھ لوٹا دے اور ان میں کوئی خیر نہ رکھے۔ پس بندہ کو چاہیے کہ خوب اصرار کے ساتھ دعا کرے اور جب کوئی پریشانی لاحق ہو تو کہے :
حسبی اللہ و نعم الوکیل۔
اللہ مجھے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے : الدارقطنی فی الافراد بروایت علی (رض)۔
حسبی اللہ و نعم الوکیل۔
اللہ مجھے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے : الدارقطنی فی الافراد بروایت علی (رض)۔
3267- "إن ربكم حيي كريم، يستحيي إذا رفع العبد يديه أن يردهما صفرا، لا خير فيهما، فليعط الله من نفسه الجهد، وإذا حزبه فليقل: حسبي الله ونعم الوكيل". "قط في الأفراد عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3268: تمہارا پروردگار زندہ سخی ہے وہ حیاء کرتا ہے کہ بندہ اس کی طرف اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور وہ اس کو خالی لوٹا دے اور ان میں کوئی خیر نہ ڈالے۔ سو جب پھر جب اپنے ہاتھ واپس کرے تو یہ خیر اپنے چہرے پر پھیر لے۔ الکبیر للطبرانی بروایت ابن عمر (رض)۔
3268- "إن ربكم حيي كريم يستحيي أن يرفع العبد يديه فيردهما صفرا، لا خير فيهما، فإذا رفع أحدكم يديه فليقل: يا حي، لا إله إلا أنت ثلاث مرات، ثم إذا رد يديه فليفرغ ذلك الخير على وجهه". "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3269: دعا آسمان پر جانے سے رکی رہتی ہے حتی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود نہ بھیجا جائے۔ چنانچہ جب نبی (کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) پر درود پڑھ لیا جاتا ہے تو وہ دعا آسمان پر چلی جاتی ہے۔ الدیلمی بروایت ابن عمر (رض)۔
3269- "الدعاء يحجب عن السماء، ولا يصعد إلى السماء من الدعاء شيء حتى يصلي على النبي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا صلى على رسول الله صلى الله عليه وسلم صعد إلى السماء". "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3270: ہر دعا اور اللہ کے درمیان ایک پردہ حائل رہتا ہے حتی کہ نبی اور اس کی آل پر درود پڑھ لیا جائے۔ پس جب درود پڑھ لیا جاتا ہے تو وہ حجاب شق ہوجاتا ہے اور دعا (بارگاہ رب العزت میں ) داخل ہوجاتی ہے ورنہ واپس لوٹا دی جاتی ہے۔ الدیلمی بروایت علی (رض)۔
3270- "ما من دعاء إلا بينه وبين الله حجاب، حتى يصلي على النبي وآله، فإذا فعل ذلك انخرق الحجاب، ودخل الدعاء، وإذا لم يفعل ذلك رجع الدعاء". "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پختہ اعتقاد کے ساتھ دعا :
3271: کوئی دعا اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے کہ بندہ یوں کہے :
اللہم انی اسالک المعافاۃ فی الدنیا والآخرۃ۔ اے اللہ ! میں آپ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ الکبیر بروایت معاذ (رض)۔
فائدہ : عافیت بہت جامع لفظ ہے جس کا مطلب ہے تمام شرور، فتنوں اور مصیبتوں سے حفاظت اور تمام بھلائیوں کا حصول میسر ہو۔ عافانا اللہ فی الدارین۔
اللہم انی اسالک المعافاۃ فی الدنیا والآخرۃ۔ اے اللہ ! میں آپ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ الکبیر بروایت معاذ (رض)۔
فائدہ : عافیت بہت جامع لفظ ہے جس کا مطلب ہے تمام شرور، فتنوں اور مصیبتوں سے حفاظت اور تمام بھلائیوں کا حصول میسر ہو۔ عافانا اللہ فی الدارین۔
3271- "ما من دعوة أحب إلى الله أن يدعو بها عبد، من أن يقول: اللهم إني أسألك المعافاة في الدنيا والآخرة". "طب عن معاذ".
তাহকীক: