কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৪৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3452: ہر نماز کے بعد میں پڑھے جانے والے کلمات جن کا پڑھنے والا کبھی نامراد نہیں ہوتا وہ یہی ہیں : تینتیس بار سبحان اللہ، تینتیس بار الحمد للہ اور چونتیس بار اللہ اکبر (ر فرض نماز کے بعد) (مسند احمد، مسلم ترمذی، نسائی عن کعب بن عجرۃ (رض) عن)
3452 - معقبات لا يخيب قائلهن : ثلاث وثلاثون تسبيحة وثلاث وثلاثون تحميدة وأربع وثلاثون تكبيرة ، في دبر كل صلاة مكتوبة.
(حم م ت ن عن كعب بن عجرة).
(حم م ت ن عن كعب بن عجرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3453: کیا میں ایسی شے نہ بتاؤں جس کو کرنے سے تم اپنے سے آگے والوں کو پالو اور اپنے بعد والوں سے آگے نکل جاؤ۔ ہر فرض نماز کے بعد الحمد للہ، سبحان اللہ اور اللہ اکبر تینتیس تینتیس بار اور (اللہ اکبر) چونتیس بار پڑھو۔ ابن ماجہ عن ابی ذر (رض) ۔
3453 - الا أخبركم بأمر إذا فعلتموه أدركتم من قبلكم ، وفتم (2) من بعدكم ، تحمدون الله في دبر كل صلاة ، وتسبحونه وتكبرونه ثلاثا وثلاثين ، وأربعا وثلاثين.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3454: کیا میں تم کو ایسی چیز نہ سکھاؤں جس کے ذریعے تم آگے والوں کو پہنچ جاؤ اور کوئی تم سے افضل نہ رہے سوائے اس شخص کے جو تیرے جیسا عمل کرے۔ سبحان اللہ، اللہ اکبر اور الحمد للہ ہر فرض نماز کے بعد تینتیس تینتیس بار پڑھو۔ (مسند احمد، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
3454 - الا أعلمكم بشئ تدركون به سبقكم ، وتسبقون به من بعدكم ، ولا يكون أحد أفضل منكم ، الا من صنع مثل ما صنعتم تسبحون وتكبرون وتحمدون في دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين مرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3455: تم سے بدر کے یتیم لوگ آگے نکل گئے ہیں لیکن میں تمہیں ایسا عمل بتاؤں گا جو اس سب سے بہتر ہوگا پس تم ہر فرض نماز کے بعد تینتیس بار اللہ اکبر کہو، تینتیس بار سبحان اللہ اور تینتیس بار الحمد للہ کہو۔ اور (ایک بار) لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر، کہو۔ ابو داؤد عن ام الحکم بنت الزبیر (رض)۔
3455 - سبقكن يتامى بدر ، ولكن سأدلكن على ما هو خير لكن من ذلك ، تكبرن الله على إثر كل صلاة ثلاثا وثلاثين تكبيرة ، وثلاثا وثلاثين تسبيحة ، وثلاثا وثلاثين تحميدة ، ولا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد ، وهو على كل شئ قدير.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3456: اے ابو ذر ! میں تجھے چند کلمات سکھاتا ہوں جن کو تو کہے تو (عمل میں) تو اپنے سے آگے والے کو پالے اور تجھے کوئی نہ پا سکے الا یہ کہ کوئی اور بھی یہی عمل کرے۔ ہر نماز کے بعد تینتیس بار اللہ اکبر کہ۔ تینتیس بار سبحان اللہ اور تینتیس بار الحمد للہ اور ایک بار یہ پڑھ خاتمہ کر لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر۔ جو یہ عمل کرے اس کے سارے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔ ابو داؤد عن ابی ذر (رض) ۔
3456 - يا أبا ذر ألا أعلمك كلمات ؟ تقولهن تلحق من سبقك
ولا يدركك الا من أخذ بعملك : تكبر دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين ، وتسبح ثلاثا وثلاثين ، وتحمد ثلاثا وثلاثين ، وتختم بلا إله الا الله ، وحده لا شريك له ، له الملك ، وله الحمد ، وهو على كل شئ قدير ، من فعلهن غفرت له ذنوبه ولو كانت مثل زبد البحر.
ولا يدركك الا من أخذ بعملك : تكبر دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين ، وتسبح ثلاثا وثلاثين ، وتحمد ثلاثا وثلاثين ، وتختم بلا إله الا الله ، وحده لا شريك له ، له الملك ، وله الحمد ، وهو على كل شئ قدير ، من فعلهن غفرت له ذنوبه ولو كانت مثل زبد البحر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3457: اے معاذ ! اللہ کی قسم ! میں تجھ سے محبت رکھتا ہوں۔ اے معاذ ! میں تجھے یہ وصیت کرتا ہوں کہ کسی فرض نماز کے بعد یہ کہنا نہ چھوڑ۔
اللہم اعنی علی ذکرک و شکرک و حسن عبادت۔ (مسند احمد، ابو داود، ترمذی، ابن حبان، مستدرک عن معاذ (رض) بن جبل) ۔
اللہم اعنی علی ذکرک و شکرک و حسن عبادت۔ (مسند احمد، ابو داود، ترمذی، ابن حبان، مستدرک عن معاذ (رض) بن جبل) ۔
3457 - يا معاذ ، والله انى لاحبك ، أوصيك يا معاذ لا تدعن في دبر كل صلاة ان تقول : اللهم أعني على ذكرك ، وشكرك ، وحسن عبادتك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3458: میں تجھے ایسے عمل کی خبر دیتا ہوں اگر تو اس پر عمل کرے تو اپنے سے آگے والوں کو پالے اور اپنے پیچھے والوں کو پیچھے چھوڑ دے سوائے اس شخص کے جو تیرے جیسا عمل کرے، پس ہر نماز کے تینتیس بار سبحان اللہ پڑھ، تینتیس بار اللہ اکبر اور چونتیس بار الحمد للہ پڑھ۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، ابن خزیمہ، الضیاء عن ابی ذر (رض))
3458 - أخبرك بعمل ؟ إن أخذت به أدركت من كان قبلك وفت من يكون بعدك ، الا أحدا أخذ بمثل ذلك : تسبح خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين ، وتكبر ثلاثا وثلاثين ، وتحمد أربعا وثلاثين.
(حم ه وابن خزيمة والضياء عن ابى ذر).
(حم ه وابن خزيمة والضياء عن ابى ذر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3459: جب تم نماز پڑھ لو تو یہ کہا کرو : " سبحان اللہ " تینتیس مرتبہ، " الحمد للہ " تینتیس مرتبہ، " اللہ اکبر " چونتیس مرتبہ اور " لا الہ الا اللہ " دس مرتبہ۔ تو تم اپنے سے آگے والوں (کے درجہ) کو پا لوگے اور تمہارے بعد تم سے آگے کوئی بڑھ سکے گا۔
3459 - إذا صليتم فقولوا : سبحان الله ثلاثا وثلاثين مرة ، والحمد لله ثلاثا وثلاثين مرة ، والله أكبر أربعا وثلاثين مرة ، ولا إله الا الله عشر مرات ، فانكم تدركون به من سبقكم ، ولا يسبقكم من بعدكم.
(ت ن عن ابن عباس).
(ت ن عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3460: جب تم نماز پڑھ کر فارغ ہوجاؤ تو سبحان اللہ تینتیس مرتبہ کہو، الحمد للہ تینتیس مرتبہ، اللہ اکبر چونتیس مرتبہ اور لا الہ الا اللہ دس مرتبہ۔ اس کے ساتھ تم ان لوگوں کو پا لوگے جو تم سے (نیکیوں میں) آگے نکل گئے ہیں۔ اور جو تمہارے بعد آنے والے ہیں ان سے بھی تم آگے نکل جاؤ گے۔ ترمذی، نسائی عن ابن عباس (رض)۔
فائدہ : بعض غریب صحابہ نے مالداروں کے متعلق عرض کیا کہ وہ صدقہ و خیرات کے ذریعے ہم سے آگے نکل گئے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔
کلام : ضعیف الجامع 578 ۔ ضعیف النسائی 74 ۔ المشتہر 169 ۔
فائدہ : بعض غریب صحابہ نے مالداروں کے متعلق عرض کیا کہ وہ صدقہ و خیرات کے ذریعے ہم سے آگے نکل گئے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔
کلام : ضعیف الجامع 578 ۔ ضعیف النسائی 74 ۔ المشتہر 169 ۔
3460 - من سبح الله دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين ، وحمد الله ثلاثين وثلاثين ، وكبر الله ثلاثا وثلاثين ، فتلك تسع وتسعون ، وقال تمام المائة : لا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شئ قدير ، غفرت خطاياه ، وان كانت مثل زبد البحر.
(حم م عن ابى هريرة).
(حم م عن ابى هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3461: جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہا، تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور تینتیس مرتبہ اللہ اکبر کہا جو ننانوے تسبیحات ہوئیں پھر ایک مرتبہ یہ کلمات کہہ کر سو کی تعداد پوری کرلی :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر۔
تو اس کے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح زیادہ ہوں۔ (مسند احمد، مسلم، عن ابوہریرہ (رض))
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر۔
تو اس کے تمام گناہ معاف کردیے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح زیادہ ہوں۔ (مسند احمد، مسلم، عن ابوہریرہ (رض))
3461 - عجلت أيها المصلي : إذا صليت فقعدت فاحمد الله بما هو
أهله ، ثم صل علي ثم ادعه.
(ت ن عن فضالة بن عبيد).
أهله ، ثم صل علي ثم ادعه.
(ت ن عن فضالة بن عبيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3462: اے نمازی تو نے بہت جلدی کرلی، نماز پڑھ کر اللہ کی شان کے مطابق اس کی حمد کیا کرو پھر مجھ پر درود پڑھا کرو اور پھر دعا کیا کرو۔ (ترمذی، نسائی عن فضالہ بن عبید)
3462 - من قال لا إله الا الله وحده لا شريك له ، وله الحمد يحي ويميت وهو على كل شئ قدير ، عشر مرات ، على إثر المغرب بعث الله مسلحة (1) يحفظونه من الشياطين ، حتى يصبح وكتب له بها عشر حسنات موجبات ، ومحا عنه عشر سيئات موبقات ، وكانت له بعدل عشر رقبات مؤمنات.
(ت عن عمارة بن شبيب) مرسلا.
(ت عن عمارة بن شبيب) مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3463: لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمد یحییٰ ویمیت وھو علی کل شئی قدیر۔ جس شخص نے یہ کلمات مغرب کی نماز کے بعد دس مرتبہ کہہ لیے تو اللہ پاک اس کے لیے مسلح فرشتے بھیجیں گے جو اس کی (جن و ) شیاطین سے صبح تک حفاظت کریں گے۔ (جنت) واجب کرنے والی دس نیکیاں لکھیں گے، دس ہلاک کردینے والی برائیاں اس سے مٹائیں گے اور دس مسلمان غلاموں کو آزاد کرنے کا ثواب اسے مرحمت ہوگا۔ ترمذی عن عمارۃ بن شبیب مرسلا۔
کلام : ضعیف الجامع 5739 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5739 ۔
3463 - من قال في دبر صلاة الفجر وهو ثان رجليه قبل ان يتكلم : لا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد ، يحي ويميت وهو على كل شئ قدير ، عشر مرات كتبت له عشر حسنات ومحيت عنه عشر سيئات ورفع له عشر درجات وكان في يومه ذلك كله في حرز من كل مكروه وحرس من الشيطان ، ولا ينبغى لذنب ان يدركه في ذلك اليوم ، الا الشرك بالله عزوجل.
(ت ه عن ابى ذر).
(ت ه عن ابى ذر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3464: جس شخص نے فجر کی نماز کے بعد، گھٹنے مڑنے کی حالت میں اور کسی سے بات کرنے سے قبل یہ کلمات دس مرتبہ کہے۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد، یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔ تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس برائیاں مٹائی جائیں گی، دس درجے بلند کردیے جائیں گے اور وہ اس پورے دن پر مکروہ و ناپسندیدہ بات سے حفاظت میں رہے گا اور شیطان سے اس کی حفاظت کی جائے گی اور کوئی گناہ اس کو نہیں پا سکے گا سوائے شرک باللہ کے۔ (ترمذی ابن ماجہ عن ابی ذر (رض) )
کلام : ضعیف الترمذی 688 ۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد، یحییٰ ویمیت وھو علی کل شیء قدیر۔ تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس برائیاں مٹائی جائیں گی، دس درجے بلند کردیے جائیں گے اور وہ اس پورے دن پر مکروہ و ناپسندیدہ بات سے حفاظت میں رہے گا اور شیطان سے اس کی حفاظت کی جائے گی اور کوئی گناہ اس کو نہیں پا سکے گا سوائے شرک باللہ کے۔ (ترمذی ابن ماجہ عن ابی ذر (رض) )
کلام : ضعیف الترمذی 688 ۔
3464 - من قعد في مصلاه حين ينصرف من صلاة الفرض حتى يسبح ركعتي الضحى لا يقول الا خيرا ، غفرت له خطاياه وان كانت اكثر من زبد البحر (د عن معاذ بن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3465: فرض نماز پڑھ کر اٹھنے سے پہلے جو شخص نماز کی جگہ بیٹھا رہے اور کسی سے بات چیت کیے بغیر ذکر و تسبیح میں مشغول رہے حتی کہ چاشت کی دو رکعت پڑھے تو اس کی تمام خطائیں معاف کردی جائیں گی خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی مانند ہوں۔ ابو داؤد عن معاذ بن انس (رض)۔
کلام : ضعیف ابی داؤد 280 ۔ ضعیف الجامع 5795 ۔
کلام : ضعیف ابی داؤد 280 ۔ ضعیف الجامع 5795 ۔
3465 - إذا صليتم صلاة الفرض فقولوا في عقب كل صلاة عشر مرات : لا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شئ قدير ، يكتب له من الاجر كأنما أعتق رقبة.
(الرافعى في تاريخه عن البراء).
(الرافعى في تاريخه عن البراء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3466: جب تم فرض نماز پڑھ لو تو ہر فرض نماز کے بعد دس مرتبہ یہ کلمات کہو :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔
پس کہنے والے کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجر لکھا جائے گا۔ الرافی فی التاریخ عن البراء۔
کلام : ضعیف الجامع 575 ۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔
پس کہنے والے کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر اجر لکھا جائے گا۔ الرافی فی التاریخ عن البراء۔
کلام : ضعیف الجامع 575 ۔
3466 - إذا فرغ الرجل من صلاته فقال : رضيت بالله ربا وبالاسلام دينا ، وبالقرآن إماما ، كان حقا على الله أن يرضيه.
(السجزى في الابانة عن الزبير).
(السجزى في الابانة عن الزبير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3467: جب آدمی اپنی نماز سے فارغ ہوجائے تو کہے " رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبالقرآن اماما " یعنی میں راضی ہوں اس پر کہ اللہ ہمارا رب ہے، اسلام ہمارا دین اور قرآن ہمارا امام۔ پس اللہ پر بھی لازم ہوگا کہ وہ اس کے قائل کو راضی کرے۔ (الابانہ للسجزی عن الزبیر)
کلام : ضعیف الجامع 606 ۔ الضعیفۃ 970)
کلام : ضعیف الجامع 606 ۔ الضعیفۃ 970)
3467 - إذا صليت الصبح فقل قبل أن تكلم أحدا من الناس : اللهم أجرني من النار سبع مرات ، فانك أن مت من يومك ذلك كتب الله لك جوارا من النار ، وإذا صليت المغرب فقل قبل ان تكلم أحدا من الناس : اللهم أجرني من النار سبع مرات ، فانك ان مت من ليلتك كتب الله لك جوارا من النار.
(حم د ت عن الحارث التيمي).
(حم د ت عن الحارث التيمي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3468: ۔۔ جب تو صبح کی نماز پڑھ لے تو کسی سے بات کرنے سے قبل سات مرتبہ یہ پڑھ۔ اللھم اجرنی من النار۔ اے اللہ ! مجھے جہنم کی آگ سے پناہ دے۔ پس اگر تو اسی دن مرگیا تو اللہ تعالیٰ تیرے لیے جہنم سے پناہ لکھ دیں گے۔ یونہی جب مغرب کی نماز پڑھ لے تو کسی سے بات چیت کرنے سے قبل اللھم اجرنی من النار پھر سات مرتبہ پڑھ۔ پس اگر تو اسی رات مرگیا تو اللہ تعالیٰ تیرے لیے جہنم سے پناہ لکھ دیں گے (مسند احمد، ابو داود، ترمذی عن الحارث التیمی)
کلام :۔۔ ضعیف الجامع 571، الضعیفۃ 1624
کلام :۔۔ ضعیف الجامع 571، الضعیفۃ 1624
3468 - ان موسى بن عمران لقى جبريل فقال له : ما لمن قرأ آية الكرسي كذا وكذا مرة ؟ فذكر نوعا من الاجر لم يقو عليه موسى ، فسأل ربه أن لا يضعفه عن ذلك ثم أتاه جبريل مرة أخرى فقال له : إن ربك يقول لك : من قال : في دبر كل صلاة مكتوبة مرة واحدة : اللهم إنى أقدم اليك بين يدي كل نفس ولمحة ولحظة وطرفة يطرف بها اهل السموات وأهل الارض في كل شئ هو في علمك كائن أو قد كان ، أقدم اليك بين يدى ذلك كله (الله لا
إله الا هو الحى القيوم) إلى قوله (العلى العظيم) فان الليل والنهار أربعة وعشرون ساعة ليس منها ساعة يصعد الي منه فيها سبعون الف ألف حسنة حتى ينفخ في الصور وتشتغل الملائكة.
(الحكيم عن ابن عباس رضي الله عنه).
إله الا هو الحى القيوم) إلى قوله (العلى العظيم) فان الليل والنهار أربعة وعشرون ساعة ليس منها ساعة يصعد الي منه فيها سبعون الف ألف حسنة حتى ينفخ في الصور وتشتغل الملائكة.
(الحكيم عن ابن عباس رضي الله عنه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3469: ۔۔ موسیٰ بن عمران (علیہ السلام) کی جبرائیل (علیہ السلام) سے ملاقات ہوئی اور دریافت فرمایا : جو شخص آیت الکرسی اتنی اتنی مرتبہ پڑھے اس کے لیے کیا اجر ہے ؟ تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) اجر کی نوعیت بیان فرمائی۔ لیکن حضرت موسیٰ (علیہ السلام) (اتنی مرتبہ پڑھنے کی) طاقت نہیں رکھ سکے۔ چنانچہ موسیٰ (علیہ السلام) نے پروردگار سے دعا کی کہ مجھے اس (کے پڑھنے) سے عاجز و کمزور نہ فرما۔ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) دوبارہ نازل ہوئے اور فرمایا : آپ کا پروردگار آپ کو فرماتا ہے : جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد یہ کلمات کہہ لیے تو رات دن میں چوبیس گھنٹے ہیں، ان میں ہر گھنٹے میں اس بندے کی طرف سے سات کروڑ نیکیاں آسمان پر جائیں گی اور فرشتے ان نیکیوں کو لکھنے میں صور پھونکے جانے کے دن تک لکھتے رہیں گے۔ وہ کلمات یہ ہیں :
اللہم انی اقدم الیک بین یدی کل نفس و لمحۃ ولحظۃ وطرفۃ یطرف بھا اھل السموات واھل الارض فی کل شئی ھو فی علمک کائن او قد کان، اقدم الیک بین یدی ذلک کلہ۔
اس کے بعد پوری آیت الکرسی پڑھے۔
اے اللہ ! ہر لمحہ ہر گھڑی اور ہر پل میں اہل آسمان و زمین جو پل پل گذار رہے ہیں اور ماضی میں اور مستقبل میں جس قدر لمحات وہ گذاریں اس قدر آپ کے روبرو میں آیۃ الکرسی پڑھتا ہوں۔ الحکیم عن ابن عباس (رض)۔
اللہم انی اقدم الیک بین یدی کل نفس و لمحۃ ولحظۃ وطرفۃ یطرف بھا اھل السموات واھل الارض فی کل شئی ھو فی علمک کائن او قد کان، اقدم الیک بین یدی ذلک کلہ۔
اس کے بعد پوری آیت الکرسی پڑھے۔
اے اللہ ! ہر لمحہ ہر گھڑی اور ہر پل میں اہل آسمان و زمین جو پل پل گذار رہے ہیں اور ماضی میں اور مستقبل میں جس قدر لمحات وہ گذاریں اس قدر آپ کے روبرو میں آیۃ الکرسی پڑھتا ہوں۔ الحکیم عن ابن عباس (رض)۔
3469 - إذا صليت فسبح دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين ، واحمد ثلاثا وثلاثين ، وكبر أربعا وثلاثين وقل لا إله الا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شئ قدير.
(طب عن أبى الدرداء).
(طب عن أبى الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3470: جب تو نماز پڑھ لے تو ہر فرض نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہہ، چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہہ اور ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
3470 - الا أحدثكم إن أخذتم به أدركتم من قبلكم ولم يدرككم أحد بعدكم وكنتم خير من أنتم بين ظهرانيه إلا من عمل مثله تسبحون وتحمدون وتكبرون خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين (خ م عن ابى هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3471: کیا میں تم کو ایسی چیز نہ بتاؤں۔ جس کے ذریعے تم اپنے سے آگے والوں کو پا لوگے اور تم سے بعد والے تم کو نہ پاسکیں گے۔ اور تم ان سب سے افضل ہوگے جن کے درمیان تم ہو اس شخص کے سوا جو اسی کے مثل پڑھ لے۔ وہ یہ ہے کہ تم فرض نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر تینتیس تینتیس مرتبہ پڑھو۔ بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض)۔
3471 - الا أدلك على شئ ان أخذت به أدركت من سبقك و لم يدركك من بعدك الا من أخذ به تكبر في دبر كل صلاة أربعا وثلاثين تكبيرة وتسبح ثلاثا وثلاثين تسبيحة وتحمد ثلاثا وثلاثين تحميدة.
(حم والحاكم في الكنى (طب عن ابى الدرداء)
(حم والحاكم في الكنى (طب عن ابى الدرداء)
তাহকীক: