কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ৩৪৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3472: کیا میں تجھے اسی چیز نہ بتاؤں کہ اگر تو اس کو تھام لے تو تجھ سے سبقت کرنے والوں کو تو پالے گا اور تجھ سے پیچھے والے تجھے نہ پاسکیں گے۔ سوائے اس شخص کے جو یہی عمل کرے۔ پس ہر نماز (فرض) کے بعد چونتیس مرتبہ (آخر میں ) اللہ اکبر کہہ، تینتیس مرتبہ (سب سے پہلے) سبحان اللہ کہہ اور (درمیان میں) تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہہ۔ (مسند احمد، الکنی للحاکم، الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض)
3472 - الا أدلكم على أمر إن أخذتم به أدركتم من سبقكم ولم يدرككم احد بعدكم وكنتم خير من انتم بين ظهرانيه ، الا أحد عمل بمثل أعمالكم : تسبحون وتحمدون وتكبرون خلف كل صلاة ثلاثا وثلاثين.
(هب عن ابى هريرة)
(هب عن ابى هريرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3473: کیا میں تم کو ایسی شے نہ بتاؤں اگر تم اس پر عمل پیرا ہوجاؤ تو تم اپنے سے سبقت کرنے والوں کو پالو اور تم سے پیچھے والے تم کو نہ پاسکیں اور تم اپنے اردگرد کے لوگوں میں سب سے بہترین ہوجاؤ سوائے اس شخص کے جو یہی عمل کرے۔ پس تم ہر فرض نماز کے بعد تینتیس تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔ شعب الایمان للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)۔
3473 - الا أعلمك كلمات إذا أنت قلتهن أدركت من سبقك ولم يلحقك من خلفك إلا من عمل بمثل عملك ؟ تسبح الله دبر كل
صلاة ثلاثا وثلاثين ، وتحمده ثلاثا وثلاثين ، وتكبره ثلاثا وثلاثين وتختمها بلا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وله الشكر وهو على كل شئ قدير.
(ابن عساكر عن ابى هريرة).
صلاة ثلاثا وثلاثين ، وتحمده ثلاثا وثلاثين ، وتكبره ثلاثا وثلاثين وتختمها بلا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وله الشكر وهو على كل شئ قدير.
(ابن عساكر عن ابى هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3474: کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھاؤں جب تو ان کو کہہ لے گا تو (عمل میں) اپنے سے سابقین کو پالے گا لیکن تجھ سے پیچھے والے تجھ کو نہیں پہنچ پائیں گے سوائے اس شخص کے جو تیرے جیسا عمل کرے۔ پس تو ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہہ، تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہہ، تینتیس مرتبہ اللہ اکبر کہہ اور آخر میں ایک مرتبہ یہ کلمات ادا کر۔
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد ولہ الشکر وھو علی کل شئی قدیر۔
3474: ب۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
جس شخص نے صبح کو یہ کلمات نماز کے بعد دس مرتبہ کہہ لیے اللہ پاک اس کے لیے ان کلمات کے عوض دس نیکیاں لکھیں گے، دس خطائیں معاف فرمائیں گے، دس درجات اس کے بلند فرمائیں گے اور دس غلام آزاد کرنے کے بقدر ثواب لکھا جائے گا اور یہ کلمات اس کے لیے شام تک شیطان سے حفاظت کا سبب بنیں گے۔ اور جس شخص نے یہ کلمات شام کو کہہ لیے تو صبح تک اس کو یہی فضیلت حاصل ہوگی۔ (شعب الایمان للبیہقی عن ابی ایوب (رض))

3474 عشر من قالهن في دبر صلاته إذا صلى : لا إله الا الله وحده لا شريك له ، له الملك وله الحمد وهو على كل شئ قدير ، كتب الله له بهن عشر حسنات ومحى (2) عنه بهن عشر سيئات ، ورفع له بهن عشر درجات وكن عدل عشر رقاب وكن له حرسا من الشيطان حتى يمسى ومن قالهن حين يمسى كان مثل ذلك حتى يصبح.
(هب عن ابى أيوب).
(هب عن ابى أيوب).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3475: اے ام سلیم ! جب تو فرض نماز پڑھ لے تو سبحان اللہ دس مرتبہ کہہ، اللہ اکبر دس مرتبہ، اور الحمد للہ دس مرتبہ، اس کے بعد جو چاہے اللہ سے سوال کر۔ بیشک پروردگار اس کے جواب میں تین بار فرماتے ہیں : ہاں۔ مسند ابی یعلی عن انس (رض)۔
3475- "يا أم سليم إذا صليت المكتوبة فقولي: سبحان الله عشرا والله أكبر عشرا والحمد لله عشرا، ثم سلي ما شئت فإنه يقول لك: نعم ثلاث مرات". "ع عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3476: جو بندہ ہر نماز کے بعد اپنے ہاتھ پھیلا کر یہ کہے :
اللهم إلهي وإله إبراهيم وإسحاق ويعقوب وإله جبريل وميكائيل وإسرافيل أسألك : أن تستجيب دعوتي فإني مضطر وأن تعصمني في ديني فإني مبتلی وتنالني برحمتک فإني مذنب وتنفي عني الفقر فإني مسكين۔
تو اللہ پر لازم ہے کہ اس کے ہاتھوں کو نامراد نہ لوٹائے۔
ترجمہ کلمات :۔۔۔ اے اللہ ! اے میرے معبود ! اے ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کے معبود ! اے جبرائیل میکائیل اور اسرافیل کے رب ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری دعا قبول کر ! میں مجبور ہوں اور میری میرے دین میں مدد فرما بیشک میں آزمائش میں مبتلا ہوں۔ مجھے اپنی رحمت عطا فرما میں گناہ گار ہوں۔ مجھ سے فقر و فاقہ کی تنگی دور فرما میں مسکین ہوں۔ (ابن السنی، ابو الشیخ الدیلمی، ابن عساکر، ابن النجار عن انس (رض))
کلام : ۔۔۔ روایت ضعیف ہے۔ دیکھئے : تذکرۃ الموضوعات 58 ۔ التنزیہ 2/334 ۔ ذیل اللآلی 182 ۔ الضعیفۃ 21 ۔

3476- "ما من عبد مؤمن يبسط كفيه في دبر كل صلاة، ثم يقول: اللهم إلهي وإله إبراهيم وإسحاق ويعقوب، وإله جبريل وميكائيل وإسرافيل أسألك: أن تستجيب دعوتي فإني مضطر وأن تعصمني في ديني فإني مبتلى، وتنالني برحمتك فإني مذنب، وتنفي عني الفقر فإني مسكين إلا كان حقا على الله أن لا يرد يديه خائبتين" "ابن السني وأبو الشيخ والديلمي كر وابن النجار عن أنس" وهو واه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3477: ہر نماز کے بعد معوذات (سورة فلق اور سورة الناس) پڑھو۔ (الکبیر للطبرانی، ابو داود، ابن حبان عن عقبہ (رض) بن عامر)
3477- "اقرؤوا المعوذات في دبر كل صلاة". "طب د حب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3478: جب تم نماز پڑھ لو تو اللہ سے میرے لیے وسیلہ مانگو، پوچھا گیا، وسیلہ کیا ہے ؟ فرمایا : جنت کا اعلی ترین درجہ، اس کو ایک شخص کے سوا کوئی حاصل نہیں کرسکتا ہے اور مجھے اللہ سے امید ہے کہ وہ شخص میں ہوں گا۔ (مصنف عبدالرزاق، مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
3478- "إذا صليتم فاسألوا الله لي الوسيلة، قيل وما الوسيلة؟ قال: أعلى درجة في الجنة، لا ينالها إلا رجل واحد وأرجو أن أكون أنا هو". "عب حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3479: جس نے ہر فرض نماز کے بعد ان کلمات کے ساتھ دعا کی قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگی :
اللہم اعط محمدا الوسیلہ واجعل فی المصطفین محبتہ وفی العالمین درجتہ وفی المقربین ذکر دارہ۔
اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو (مقام) وسیلہ عطا فرما اور اپنے برگزیدہ لوگوں میں ان کی محبت کو جاگزیں فرما اور مقربین میں ان کا ذکر (عام) فرما دے۔ الکبیر للطبرانی عن ابی امامہ (رض) ۔
فائدہ : غالبا دعا میں دار کا لفظ زائد ہے۔ اس لیے ترجمہ میں دار بمعنی گھر کا معنی ذکر نہیں کیا گیا۔

3479- "من دعا بهؤلاء الدعوات في دبر كل صلاة مكتوبة حلت له الشفاعة مني يوم القيامة: اللهم أعط محمدا الوسيلة واجعل في
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3480: جس شخص نے ہر فرض نماز کے بعد یہ دعا کی اس نے اپنے لیے مجھ پر شفاعت واجب کرلی اور اس کے لیے جنت واجب ہوگئی۔ " اللہم اعط محمدا الدرجۃ والوسیلۃ ، اللہم اجعل فی المصطفین محبتہ وفی العالمین درجتہ وفی المربین ذکرہ۔ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابی امامہ (رض) ۔
3480 - من قال في دبر كل صلاة مكتوبة : اللهم أعط محمدا الدرجة والوسيلة ، اللهم اجعل في المصطفين محبته وفى العالمين درجته وفى المقربين ذكره ، من قال تلك في دبر كل صلاة فقد استوجب علي الشفاعة ووجبت له الجنة.
(ابن السنى في عمل يوم وليلة عن ابى أمامة).
(ابن السنى في عمل يوم وليلة عن ابى أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3481: جس کو یہ بات خوشگوار ہو کہ قیامت کے دن بڑے میزان میں اس کا عمل تولا جائے تو پس وہ ہر نماز سے لوٹتے وقت یہ پڑھا کرے۔
سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون وسلم علی المرسلین والحمد للہ رب العالمین۔ پاک ہے تیرے رب کی ذات جو عزت کا مالک ہے۔ ہر اس عیب سے جو وہ بیان کرتے ہیں اور رسولوں پر سلام اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔ (الدیلمی عن علی (رض))

3481 - من سره ان يكتال بالمكيال الاوفى يوم القيامة ، فليقل عند انصرافه من الصلاة : (سبحان ربك رب العزة عما يصفون) إلى آخر السورة.
(الديلمى عن على).
(الديلمى عن على).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3482: جس شخص نے ہر نماز کے بعد یہ کہا : سبحان ربک رب العزۃ عما یصفون۔ وسلام علی المرسلین، والحمد للہ رب العالمین۔ تو بیشک اس نے بڑے ترازو میں اپنا عمل تلوایا۔ الکبیر للطبرانی عن زید (رض) بن ارقم۔
3482 - من قال دبر كل صلاة : (سبحان ربك رب العزة عما يصفون ، وسلام على المرسلين ، والحمد لله رب العالمين) ثلاث مرات فقد اكتال بالجريب (2) الاوفى من الاجر.
(طب عن زيد بن أرقم).
(طب عن زيد بن أرقم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3483: جس نے نماز سے اٹھتے وقت تین مرتبہ یہ کلمات کہے تو وہ مغفرت کی حالت میں اٹھے گا :
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ ولا حول ولا وۃ الا باللہ۔ (ابن السنی، عمل یوم و لیلۃ للحسن بن علی بن شبیب المعمری، ابو الشیخ، ابن النجار عن انس (رض))
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ ولا حول ولا وۃ الا باللہ۔ (ابن السنی، عمل یوم و لیلۃ للحسن بن علی بن شبیب المعمری، ابو الشیخ، ابن النجار عن انس (رض))
3483 - من قال حين ينصرف من صلاته : سبحان الله العظيم وبحمده ولا حول ولا قوة الا بالله ثلاث مرات ، قام مغفورا له.
(ابن السنى والحسن بن على بن شبيب المعمرى في عمل يوم وليلة وأبو الشيخ وابن النجار عن أنس).
(ابن السنى والحسن بن على بن شبيب المعمرى في عمل يوم وليلة وأبو الشيخ وابن النجار عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر نماز کے بعد کی تسبیحات
3484: جب بندہ نماز پڑھتا ہے اور اللہ سے جنت کا سوال نہیں کرتا تو جنت کہتی ہے : افسوس اس پر، کیا اس کے لیے اچھا نہ ہوتا اگر یہ اللہ سے جنت کا سوال کرلیتا۔ یونہی جب بندہ نماز پڑھ کر جہنم سے اللہ کی پناہ نہیں مانگتا تو جنم کتی ہے : ہائے افسوس ! کیا اس کے لیے اچھا نہ ہوتا اگر یہ جہنم سے اللہ کی پناہ مانگ لیتا۔ الدیلمی عن ابی امامہ (رض) ۔
3484 - إذا صلى العبد فلم يسأل الله الجنة قالت الجنة : يا ويح هذا أما كان ينبغى له أن يسأل الله الجنة ؟ وإذا لم يتعوذ من النار ، قالت النار : يا ويح هذا أما كان ينبغى له أن يتعوذ بالله من النار.
(الديلمى عن ابى أمامة).
(الديلمى عن ابى أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3485: ۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص صبح کرے تو یہ کلمات کہے :
اللہم بک اصبحنا و بک امسینا و بک نحیا و بک نموت والیک المصیر۔
اے اللہ تری قدرت کے ساتھ ہم صبح کرتے ہیں اور شام کرتے ہیں اور تیری قدرت کے ساتھ زندہ ہوتے ہیں اور مرتے ہیں۔ اور تیری طرف ہمارا ٹھکانا ہے۔
اور جب شام ہو تو یہ کلمات کہے :
اللہم بک امسینا و بک اصبحنا و بک نحیا و بک نموت والیک النشور۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
حدیث حسن ہے۔

3485- "إذا أصبح أحدكم فليقل: اللهم بك أصبحنا وبك أمسينا وبك نحيا وبك نموت وإليك المصير، وإذا أمسى فليقل: اللهم بك أمسينا وبك أصبحنا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك النشور". "ت عن أبي هريرة". [كتاب الدعوات رقم/3388/ وهذا حديث حسن] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3486: جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے :
اللہم ما اصبح بی من نعمۃ او باحد من خلقک فمنک وحدک لا شریک لک ولک الحمد ولک الشکر علی ذلک۔
اے اللہ ! جو بھی نعمت مجھے حاصل ہے یا تیری کسی بھی مخلوق کو حاصل ہے وہ سب تیری طرف سے ہے، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں پس تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں اور اس پر تیرا (لاکھ لاکھ) شکر ہے۔ اس نے سارے دن کا شکر ادا کردیا اور جس نے یہ کلمات شام کو کہے اس نے اس رات کا شکر ادا کردیا۔ (ابو داود، ابن حیان، ابن السنی، شعب الایمان للبیہقی عن عبداللہ بن غنام)

3486- "من قال حين يصبح: اللهم ما أصبح بي من نعمة أو بأحد من خلقك فمنك وحدك لا شريك لك فلك الحمد ولك الشكر على ذلك فقد أدى شكر يومه، ومن قال مثل ذلك حين يمسي فقد أدى شكر ليلته". "د حب وابن السني هب عن عبد الله بن غنام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3487: جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے :
فسبحان اللہ حین تمسون و حین تصبحون ولہ الحمد فی السموات والارض و عشیا وحین تظہرون یخرج الحی من المیت ویخرج المیت من الحی و یحییٰ الارض بعد موتہا وکذلک تخرجون۔ (سورة الروم : 18 ۔ 19)
تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کی تسبیح کرو۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (تب بھی) وہی زندے کو مردے سے نکالتا ہے اور (وہی) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور وہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے اور اسی طرح تم نکالے جاؤگے۔ (پس جس نے صبح کے وقت مذکورہ آیات پڑھ لیں) اس نے اس دن کی فوت شدہ چیزوں کو پا لیا اور جس نے یہی آیات شام کو پڑھیں اس نے اس رات کی فوت شدہ چیزوں کو پا لیا۔ ابو داؤد عن ابن عباس (رض)۔
کلام : ضعیف الجامع 5733 ۔ ذخیرۃ الحفاظ 5458 ۔ ضعیف ابی داؤد 1018 ۔

3487- "من قال حين يصبح: {فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيّاً وَحِينَ تُظْهِرُونَ} إلى قوله {وَكَذَلِكَ تُخْرَجُونَ} أدرك ما فاته في يومه ذلك، ومن قالهن حين يمسي أدرك ما فاته في ليلته". "د عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3488: جس نے صبح کے وقت یہ کلمات کہے :
لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔
اس کے لیے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، دس برائیاں مٹا دی جاتی ہیں اور دس درجات اس کے بلند کردیے جاتے ہیں اور وہ شام تک شیطان سے اللہ کی حفاظت میں رتا ہے۔ اور جب شام کے وقت یہ کلمات کہے تو تب بھی یہی ثواب ملتا ہے (اور وہ شیطان سے اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے۔ اور جب شام کے وقت یہ کلمات کہے تو تب بھی یہی ثواب ملتا ہے (اور وہ شیطان سے اللہ کی حفاظت میں رہتا ہے) حتی کہ صبح کرلے۔ (مسند احمد، ابو داود، ابن ماجہ عن ابی عیاش الزرقی)

3488- "من قال إذا أصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، كان له عدل رقبة من ولد إسماعيل عليه السلام، وكتب له بها عشر حسنات وحط عنه بها عشر سيئات، ورفع له بها عشر درجات، وكان في حرز من الشيطان حتى يمسي، وإذا قالها إذا أمسى كان له مثل ذلك حتى يصبح". "حم د هـ عن أبي عياش الزرقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3489: جس نے شام کے وقت یہ کلمات تین مرتبہ کہے :
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء وھو السمیع العلیم۔
اللہ کے نام کے ساتھ (شام کرتا ہوں) جس کے نام کے ساتھ کوئی شے نقصان نہیں دے سکتی زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ سننے والا (اور) جاننے والا ہے۔ تو صبح تک اس کو کوئی مصیبت نہیں پہنچ سکتی۔ اور جس نے صبح کے وقت تین مرتبہ یہی کلمات پڑھے تب بھی کوئی مصیبت اس کو نہیں پہنچ سکتی حتی کہ شام کرے۔ (ابو داود، ابن حبان عن عثمان (رض) ۔

3489- "من قال حين يمسي: بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم، ثلاث مرات لم تصبه فجأة بلاء حتى يصبح، ومن قالها حين يصبح: ثلاث مرات لم تصبه فجأة بلاء حتى يمسي". "د حب عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔ صبح و شام کی دعاؤں کے بارے میں۔
3490: جس نے صبح و شام تین تین بار یہ کلمات پڑھے :
رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا۔
میں اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔ تو اللہ پر حق ہے کہ اس کو قیامت کے دن پر راضی کرے۔ (مسند احمد، ابو داود، نسائی، ابن ماجہ، مستدرک الحاکم عن رجل) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5734 ۔

3490- "من قال حين يصبح وحين يمسي ثلاث مرات: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد نبيا، كان حقا على الله أن يرضيه يوم القيامة". "حم د ن هـ ك عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کے بعد کے اعمال
3491: جس نے صبح کے وقت تین بار یہ کلمات کہے : اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم۔ اور پھر سورة حشر کی آخری تین آیات تلاوت کیں تو اللہ پاک ستر ہزار فرشتے اس پر مقرر فرماتے ہیں جو شام تک اس کے لیے رحمت کی دعائیں کرتے ہیں اور اگر وہ اس دن مرگیا تو شہید مرے گا اور اگر شام کو یہ سب پڑھے تو بھی (صبح تک) یہی مرتبہ ملے گا۔ (مسند احمد، ترمذی عن معقل بن یسار) ۔
کلام : ضعیف الجامع 5732، ضعیف الترمذی 560 ۔
کلام : ضعیف الجامع 5732، ضعیف الترمذی 560 ۔
3491- "من قال حين يصبح ثلاث مرات: أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم وقرأ ثلاث آيات من آخر سورة الحشر وكل الله به سبعين ألف ملك يصلون عليه حتى يمسي، وإن مات في ذلك اليوم مات شهيدا، ومن قالها حين يمسي كان بتلك المنزلة". "حم ت عن معقل بن يسار".
তাহকীক: