কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৯৭১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28971 ۔۔۔ اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب تم ایسی قوم میں باقی رہ جاؤ گے جو مجہول امور کا علم حاصل کریں گے اور ان کا مقصد انہی لوگوں کا مقصد ہوگا ۔ (رواہ ابونعیم عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4286 ۔
28971- "كيف أنت إذا بقيت في قوم علموا ما جهل هؤلاء وهمهم مثل هم هؤلاء". "حل" عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28972 ۔۔۔ میری امت کے اکثر منافق میری امت کے قراء ہوں گے ۔ (رواہ احمد بن حنبل الطبرانی ، ٍالبیہقی فی شعب الایمان، عن ابن عمرو (رض) ، احمد بن حنبل الطبرانی عن ابن عامر الطبرانی وابن عدی عن عصمۃ بن مالک)
28972- "أكثر منافقي أمتي قراؤها". "حم، طب، هب" عن ابن عمرو "حم، طب" عن عقبة بن عامر؛ "طب، عد" عن عصمة بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28973 ۔۔۔ جب تم کسی عالم کو کثرت سے بادشاہ کے ساتھ میل جول رکھتے دیکھو سمجھ لو کہ وہ عالم نہیں بلکہ چور ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 500
28973- "إذا رأيت العالم يخالط السلطان مخالطة كثيرة فاعلم أنه لص". "فر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28974 ۔۔۔ جب کوئی عالم علم سے بہرہ مند ہو لیکن عمل نہ کرتا ہو وہ چراغ کی مانند ہے جو لوگوں کو روشنی فراہم کرتا ہے لیکن خود جلتا رہتا ہے۔ (رواہ ابن قانع فی معجمہ عن سلیک العطفانی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 598 ۔
28974- "إذا علم العالم فلم يعمل كان كالمصباح يضيء للناس ويحرق نفسه". ابن قانع في معجمه - عن سليك الغطفاني.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28975 ۔۔۔ اس عالم کی مثال جو لوگوں کو تعلیم دیتا ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتا ہو (اس کی مثال چراغ میں جلنے والی بتی جیسی ہے جو لوگوں کو روشنی دیتی ہے لیکن خود جلتی رہتی ہے) ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن برزۃ)
28975- "مثل العالم الذي يعلم الناس الخير وينسى نفسه مثل الفتيلة تضيء للناس وتحرق نفسها". "طب" عن ابن برزة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28976 ۔۔۔ وہ عالم جو لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتا ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتا ہو اس کی مثال چراغ کی سی ہے جو لوگوں کو روشنی دیتا ہے اور خود جلتا رہتا ہے۔ (رواہ الطبرانی والضیاء عن جندب)
28976- " مثل العالم الذي يعلم الناس الخير وينسى نفسه كمثل السراج يضيء للناس ويحرق نفسه". "طب" والضياء - عن جندب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28977 ۔۔۔ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب اس عالم کو ہوگا جو اپنے علم سے نفع نہ اٹھائے ۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی و سعید بن المنصور وبن عدی والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 24 و ضعیف الجامع 868 ۔
28977- " أشد الناس عذابا يوم القيامة عالم لم ينفعه علمه". "ط، ص، عد، هب" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28978 ۔۔۔ مجھے اپنے بعد سب سے زیادہ اس چیز کا خوف ہے کہ ایک شخص قرآن کی تفسیر کرے گا اور اس کا مصداق ایسی چیزوں کو بنائے گا جو فی الوقع اس کا مصداق نہیں ہوسکتیں اور ایک اس شخص کا خوف ہے جو سمجھتا ہو کہ امارت کا وہی حقدار ہے اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1100 ۔
28978- " أكثر ما أتخوف على أمتي من بعدي رجل يتأول القرآن يضعه على غير مواضعه، ورجل يرى أنه أحق بهذا الأمر من غيره". "طس" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28979 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے بالکلیہ بیان (قصہ گوئی وغیرہ) کو ناپسند کیا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1229 ۔
28979- "إن الله تبارك وتعالى كره لكم البيان كل البيان". "طب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28980 ۔۔۔ تمہیں علم عطا کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ لوگوں کے دلوں سے نکال لے البتہ علماء کو اس دنیا سے اٹھالے گا اور صرف جہلاء باقی رہ جائیں گے وہی فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28980- "إن الله تعالى لا ينزع العلم منكم بعدما أعطاكموه انتزاعا، ولكن يقبض العلماء بعلمهم، وتبقى جهال فيسألون فيفتون فيضلون ويضلون". "طس" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28981 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ لوگوں کے دلوں سے نکال لے بلکہ علم کو اس طرح سے اٹھائے گا کہ علماء کو دنیا سے اٹھالے گا حتی کہ جب کوئی بھی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنالیں گے ان سے مسائل پوچھیں گے اور وہ بغیر علم کے فتوی دیں گے وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض))
28981- "إن الله تعالى لا يقبض العلم انتزاعا ينتزعه من العباد، ولكن يقبض العلم بقبض العلماء حتى إذا لم يبق عالما اتخذ الناس رؤساء جهالا فسئلوا فأفتوا بغير علم فضلوا وأضلوا". "حم، ق، ت هـ" عن ابن عمرو
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28982 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہر اس شخص سے نفرت کرتا ہے جو دنیا کا بھر پور رکھتا ہو لیکن آخرت سے جاہل ہو ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
28982- "إن الله تبارك وتعالى يبغض كل عالم بالدنيا جاهل بالآخرة". "ك" في تاريخه - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28983 ۔۔۔ جس طرح اللہ تعالیٰ مال کی زیادتی کے متعلق سوال کرے گا اسی طرح علم کی زیادتی کے متعلق بھی سوال کرے گا۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1736 ۔
28983- "إن الله تبارك وتعالى يسأل العبد عن فضل علمه كما يسأل عن فضل ماله. "طس" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28984 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ان پڑھوں کو بھی اس طرح عافیت دے گا جس طرح علماء کو عافیت دے گا ۔ (رواہ ابو نفیع فی الحلیۃ والضیاء ، عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المنصف 182 و ضعیف الجامع 1741 ۔
28984- "إن الله تبارك وتعالى يعافي الأميين يوم القيامة مايعافي العلماء". "حل" والضياء - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28985 ۔۔۔ مخلوق میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو مبغوض وہ عالم ہے جو حکمرانوں سے ملتا جلتا ہو۔ (رواہ ابن لال ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1357 والکشف الالہی 87 ۔
28985- إن أبغض الخلق إلى الله تعالى العالم يزور العمال" ابن لال - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28986 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ گمراہ کرنے والے ائمہ کا خوف ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل الطبرانی عن ابی الدرداء)
28986- "إن أخوف ما أخاف على أمتي الأئمة المضلون". "حم، طب" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28987 ۔۔۔ میری امت کے کچھ لوگ عنقریب دین میں سمجھ بوجھ پیدا کریں گے اور قرآن مجید پڑھیں گے اور پھر کہیں گے ہم حکمرانوں کے پاس جائیں گے تاکہ ان کی دنیا سے حصہ لیں اور ہم اپنے دین کی وجہ سے ان سے الگ رہیں گے چنانچہ یہ کوئی کمال نہیں چونکہ اس سے صرف کانٹے ہی ہاتھ میں آئیں گے اسی طرح حکمرانوں کی قربت سے صرف خطائیں ہی ہاتھ لگیں گی ۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 51، و ضعیف الجامع 1818 ۔
28987- "إن أناسا من أمتي سيتفقهون في الدين ويقرؤون القرآن ويقولون: نأتي الأمراء فنصيب من دنياهم ونعتزلهم بديننا، ولا يكون ذلك كمالا يجتنى من القتاد إلا الشوك كذلك لا يجتنى من قربهم إلا الخطايا. "هـ" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28988 ۔۔۔ میری امت میں سے میرے بعد ایسے لوگ بھی ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کریں گے پھر ان کے پاس شیطان جائے گا : اگر تم بادشاہ کے پاس جاؤ وہ تمہاری دنیا کو بہتر کر دے گا اور تم اپنے دین سے ان سے علیحدہ رہو چنانچہ یہ خیال کچھ حیثیت نہیں رکھتا جس طرح جھاڑیوں سے صرف کانٹے ہی ملتے ہیں اسی طرح حکمرانوں کے پاس جانے سے صرف خطائیں ہی ملتی ہیں۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3313 ۔
28988- "سيكون قوم بعدي من أمتي يقرؤون القرآن ويتفقهون في الدين يأتيهم الشيطان فيقول: لو أتيتم السلطان فأصلح من دنياكم واعتزلتموهم بدينكم ولا يكون ذلك، كما يجتنى من القتاد إلا الشوك كذلك لا يجتنى من قربهم إلا الخطايا. ابن عساكر - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28989 ۔۔۔ آخری زمانے میں ریاکار قراء ہوں گے جو شخص بھی یہ زمانہ پائے ان قراء سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے ۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3309 ۔
28989- "سيكون في آخر الزمان ديدان القراء، فمن أدرك ذلك الزمان فليتعوذ بالله منهم". "حل" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28990 ۔۔۔ آخری زمانہ میں میری امت کے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جو تمہیں ایسی حدیثیں سنائیں گے جو تم نے کبھی نہ سنی ہوں گی اور نہ تمہارے آباء و اجداد نے سنی ہوں گی پس تم ان سے دور رہو ۔ (رواہ مسلم ، عن ابو ہریرہ (رض))
28990- "سيكون في آخر الزمان ناس من أمتي يحدثونكم بما لم تسمعوا أنتم ولا آباؤكم، فإياكم وإياهم". "م" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক: