কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৮৯৯১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28991 ۔۔۔ جنتیوں میں سے کچھ لوگ اہل دوزخ کے کچھ لوگوں پر جھانکیں گے اور پوچھیں گے تم دوزخ میں کیوں داخل ہوگئے ، بخدا ہم تو اسی علم کی وجہ سے جنت میں داخل ہوئے ہیں جو ہم نے تم سے سیکھا تھا دوزخی کہیں گے جو بات ہم کہتے تھے وہ کرتے نہیں تھے ۔ (رواہ الطبرانی عن الولید بن عقبۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1819 ۔ والضعیفۃ 1268 ۔
28991- "إن أناسا من أهل الجنة يطلعون إلى أناس من أهل النار فيقولون: بم دخلتم النار، فوالله ما دخلنا الجنة إلا بما تعلمنا منكم، فيقولون: إنا كنا نقول ولا نفعل. "طب" عن الوليد بن عقبة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28992 ۔۔۔ وہ علم جس سے نفع نہ اٹھایا جائے اس خزانے کی طرح ہے جسے خرچ نہ کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن ابن عمر (رض))
28992- "إن علما لا ينتفع به ككنز لا ينفق في سبيل الله. ابن عساكر - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28993 ۔۔۔ وہ علم جو بار آور نہ ہو اس خزانے کی طرح ہے جسے خرچ نہ کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن ابن عمر (رض))
28993- "علم لا يقال به ككنز لا ينفق منه". ابن عساكر - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28994 ۔۔۔ جس علم سے نفع نہ اٹھایا جائے وہ علم اس خزانے کی طرح ہے جسے خرچ نہ کیا جاتا ہے۔ (رواہ القضاعی عن ابن مسعود (رض))
28994- "علم لا ينفع ككنز لا ينفق منه". القضاعي - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28995 ۔۔۔ اس شخص کی مثال جو علم حاصل کرے اور پھر دوسروں کو نہ سکھائے ایسی ہے جیسے چھپا کے رکھا گیا ہو اور اسے خرچ نہ کیا جاتا ہو ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط ، عن ابو ہریرہ (رض))
28995- "مثل الذي يتعلم العلم ثم لا يحدث به كمثل الذي يكنز الكنز فلا ينفق منه. "طس" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28996 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر گمراہ کرنے والے ائمہ کا خوف ہے۔ (رواہ الترمذی عن ثوبان)
28996- "إنما أخاف على أمتي الأئمة المضلين. "ت" عن ثوبان
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28997 ۔۔۔ جو شخص علم کو چھپائے رکھتا ہے اس پر ہر چیز لعنت کرتی ہے حتی کہ سمندر میں رہنے والی مچھلیاں بھی لعنت کرتی ہیں اور فضاء میں اڑنے والے پرندے بھی ۔ (رواہ ابن الجوزی فی العلل عن ابی سعید)
28997- "كاتم العلم يلعنه كل شيء حتى الحوت في البحر والطير في السماء". ابن الجوزي في العلل - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28998 ۔۔۔ جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور پھر وہ اس علم کو چھپالے قیامت کے دن اس کے گلے میں آگ کی لگام ڈالی جائے گی ۔ (رواہ عن ابن مسعود (رض))
28998- "أيما رجل آتاه الله علما فكتمه ألجمه الله يوم القيامة بلجام من نار". "طب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯৯৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28999 ۔۔۔ علم کے معاملہ میں خیر خواہی سے کام لو ، ایک دوسرے سے علم نہ چھپاؤ چنانچہ علمی خیانت مالی خیانت سے زیادہ سخت ہے۔ (رواہ نعیم الحلیۃ ، عن ابن عباس (رض))
28999- "تناصحوا في العلم، ولا يكتم بعضكم بعضا فإن خيانة في العلم أشد من خيانة في المال". "حل" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29000 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ جس شخص کو بھی علم سے نوازتا ہے اس سے پختہ عہد لیتا ہے کہ علم کو چھپانا نہیں۔۔ (رواہ ابن النظیف فی جزہ وابن الجوزی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29000- "ما آتى الله تعالى عالما علما إلا أخذ عليه الميثاق أن لا يكتمه". ابن النظيف في جزئه وابن الجوزي - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29001 ۔۔۔ جس شخص سے کوئی علمی بات دریافت کی گئی اور پھر اس نے اس کو چھپایا تو قیامت کے آگ کی لگام ڈالی جائے گی ۔
29001- "من سئل عن علم فكتمه ألجمه الله يوم القيامة بلجام من نار". "حم"، السنن الأربعة "ك" عن أبي هريرة
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29002 ۔۔۔ جس شخص نے علم کی اہلیت رکھنے والوں سے علم چھپایا اسے قیامت کے دن آگ کی لگا ڈالی جائے گی ۔ (رواہ ابن عدی عن ابن مسعود (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5813 وکشف الخفاء 2505 ۔
29002- "من كتم علما عن أهله ألجم يوم القيامة لجاما من نار". "عد" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29003 ۔۔۔ اے میرے امت ! مجھے تمہارے علم کا خوف نہیں البتہ یہ دیکھو کہ تم اپنے علم کے مطابق کتنا عمل کرتے ہو ۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2183 ۔
29003- "أيتها الأمة إني لا أخاف عليكم فيما لا تعلمون ولكن انظروا كيف تعملون فيما تعلمون". "حل" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29004 ۔۔۔ بہت سارے لوگ حاملین فقہ ہوتے ہیں جبکہ وہ فقیہ نہیں ہوتے جس شخص کو اس کا علم نفع نہ پہنچائے اسے جہالت نقصان پہنچاتی ہے جب تک تمہیں قرآن برائیوں سے روکتا رہے تو قرآن پڑھتے رہو اگر تمہیں برائیوں سے نہ روکے تو گویا تم قرآن نہیں پڑھ رہے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3989 ۔
29004- "رب حامل فقه غير فقيه، ومن لم ينفعه علمه ضره جهله، اقرأ القرآن ما نهاك، فإن لم ينهك فلست تقرؤه". "طب" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29005 ۔۔۔ جہنم کی طرف ہانک کرلے جانے والے فرشتے فاسقین حاملین قرآن کی طرف تیزی سے بڑھتے ہیں بنسبت بتوں کے پجاریوں کی طرف بڑھنے کے ، حاملین قرآن کہیں گے بت کے بچاریوں سے پہلے ہمیں کیوں پکڑا جا رہا ہے ؟ جواب دیا جائے گا علم رکھنے والا جاہل کی طرح نہیں ہوتا ۔ (رواہ الطبرانی وابو قیم فی الحلیۃ ، عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تخذیر المسلمین 138 وتذکرۃ الموضوعات 81 ۔
29005- "الزبانية أسرع إلى فسقة حملة القرآن منهم إلى عبدة الأوثان، فيقولون: يبدأ بنا قبل عبدة الأوثان؟ فيقال لهم: ليس من يعلم كمن لا يعلم". "طب، حل" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29006 ۔۔۔ برے علماء سب سے زیادہ برے لوگ ہیں۔ (رواہ البزار عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3381 ۔
29006- "شرار الناس شرار العلماء في الناس". البزار - عن معاذ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29007 ۔۔۔ دو قسم کے لوگ اگر درست ہوجائیں بقیہ لوگ بھی درست ہوجاتے ہیں جب یہ دو قسمیں بگڑ جاتی ہیں لوگ بھی بگڑے جاتے ہیں۔ وہ یہ علماء طبقہ اور حکمرانوں کا طبقہ ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3495 ۔
29007- "صنفان من الناس إذا صلحا صلح الناس، وإذا فسدا فسد الناس: العلماء والأمراء". "حل" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29008 ۔۔۔ دجال سے بڑھ کر مجھے گمراہ کرنے والے دجالوں حکمرانوں کا خوف ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابی ذر)
29008- "غير الدجال أخوف على أمتي من الدجال الأئمة المضلون". "حم" عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০০৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29009 ۔۔۔ اے عویمر ! اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب قیامت کے دن تجھ سے کہا جائے گا کہ کیا تم نے علم حاصل کیا یا جاہل رہے ہو ؟ اگر تم کہو گے کہ میں نے علم حاصل کیا ہے تم سے کہا جائے گا : علم پر کتنا علم کیا : (رواہ ابن عساکر عن ابی الدرداء)
29009- " كيف أنت يا عويمر إذا قيل لك يوم القيامة: أعلمت أم جهلت؟ فإن قلت علمت قيل لك: فماذا عملت فيما علمت". ابن عساكر - عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০১০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
29010 ۔۔۔ کثرت سے کلام کرنا بیان نہیں البتہ دو ٹوک کلام وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول پسند کرتا ہو، عاجز وہ نہیں جو زبان سے عاجز ہو البتہ حق کی معرفت کی قلت اصل عاجزی ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4882 ۔
29010- "ليس البيان كثرة الكلام ولكن فصل فيما يحب الله ورسوله وليس العي عي اللسان ولكن قلة المعرفة بالحق". "فر" عن أبي هريرة.
তাহকীক: