কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯০৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29081 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے ہیں کتاب اللہ ایک ہی ہے اور تمہارے درمیان سرخ سفید سیاہ سبھی قسم کے لوگ موجود ہیں قرآن پڑھو قبل ازیں کہ کچھ اقوام قرآن پر ھیں گے اور تیر کی طرح اس کے حروف کو درست کریں گے حالانکہ قرآن ان کے گلوں سے نیچے نہیں اترنے پائے گا وہ دنیا ہی میں اس کا اجر واثواب چاہیں گے اور آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہیں ہوگا۔ (رواہ احمد وعبد بن حمید وابو داؤد وابن جامہ وابن حبان والطبرانی والبیھقی فی شعب الایمان سعید بن المنصور عن سھل بن سعد)
29081- "الحمد لله كتاب الله واحد وفيكم الأحمر وفيكم الأبيض وفيكم الأسود، اقرأوه قبل أن يقرأه أقوام يقومون حروفه كما يقوم السهم لا يجاوز تراقيهم يتعجلون أجره ولا يتأجلونه". "حم" وعبد بن حميد، "د، هـ، حب، طب، هب، ص" عن سهل بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29082 ۔۔۔ علماء کی دو قسمیں ہیں ایک وہ عالم جو رب تعالیٰ کی رضاء کے لیے علم حاصل کرتا ہے کسی قسم کی طمع مقصود نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی رقم اس کی مطمح نظر ہوتی ہے ایک وہ عالم ہے جو دنیا کے لیے علم حاصل کرتا ہے اور اس کا مطمع نظر رقم ہوتی ہے اور طمع کا شکار ہوجاتا ہے اور علم میں لوگوں سے بخل کرتا ہے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگام ڈالیں گے اور ایک فرشتہ آواز لگائے گا : خبردار ! یہ فلاں بن فلاں ہے اللہ تعالیٰ لوگوں کے حساب کتاب سے فارغ ہوجائے پھر اس کے متعلق جو چاہے فیصلہ کرے ۔
29082- "العالم عالمان: عالم طلب بعلمه الله لم يأخذ عليه طمعا ولم يشتر به ثمنا، وعالم طلب بعلمه الدنيا اشترى به ثمنا وأخذ عليه طمعا بخل به على عباد الله يلجمه الله يوم القيامة بلجام من نار فينادي عليه ملك من الملائكة: ألا إن هذا فلان ابن فلان آتاه الله تعالى في دار دنيا علما فاشترى به ثمنا وأخذ عليه طمعا فلا يزال ينادي عليه حتى يفرغ من الناس ثم يصنع الله به ما أحب". الديلمي - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29083 ۔۔۔ علماء پیغمبروں کے امین ہوتے ہیں اور ان کی یہ امانتداری اللہ تعالیٰ کے بندوں پر ہوتی ہے بشرطیکہ جب تک حکمرانوں کے پاس نہ جائیں اور دنیا میں داخل نہ دیں جب حکمرانوں کے پاس جانے لگتے ہیں اور دنیا میں دخل دیتے ہیں پیغمبروں سے خیانت کرتے ہیں ایسے علماء سے ڈرتے رہو اور ان الگ رہو ۔ (رواہ الحسن بن سفیان العقیلی الحاکم فی تاریخہ والقاضی ابو الحسن عبدالجبار بن احمد الاسد آبادی فی امالیہ ابو نعیم والدیلمی والرافعی عن انس)
29083- "العلماء أمناء الرسل على عباد الله ما لم يخالطوا السلطان ويداخلوا الدنيا، فإذا خالطوا السلطان وداخلوا الدنيا فقد خانوا الرسل فاحذروهم واعتزلوهم". الحسن بن سفيان، ولفظ الديلمي: واجتنبوهم، "عق، ك" في تاريخه والقاضي أبو الحسن عبد الجبار بن أحمد الأسد آبادي في أماليه وأبو نعيم والديلمي والرافعي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29084 ۔۔۔ میری امت کے علماء سوء کے لیے ہلاکت ہے جو علم کو تجارت سمجھ کر حاصل کرتے ہیں اور اپنے زمانے کے حکمرانوں کے ہاتھ علم کو فروخت کردیتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تجارت کو نفع بخش نہ بنائے (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن انس (رض))
29084- " ويل لأمتي من علماء السوء يتخذون هذا العلم تجارة يبيعونها من أمراء زمانهم ربحا لأنفسهم لا أربح الله تجارتهم". "ك" في تاريخه - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29085 ۔۔۔ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے وہ مسجدوں میں حلقہ در حلقہ بیٹھیں گے جبکہ ان سب کا مقصد دنیاطلبی ہوگا ان کے ساتھ مت بیٹھو۔
29085- "سيأتي على الناس زمان يقعدون في المساجد حلقا حلقا إنما نهمتهم الدنيا فلا تجالسوهم فإنه ليس لله فيهم حاجة". "حل" - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29086 ۔۔۔ لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اس زمانہ میں لوگ حلقے بنا کر مسجدوں میں بیٹھیں گے ان کا مقصد صرف دنیا طلبی ہوگا اللہ تعالیٰ کو ان لوگوں سے کوئی سروکار نہیں ہوگا ان کے ساتھ مت بیٹھو۔ (رواہ الحاکم عن انس (رض))
29086- "يأتي على الناس زمان يتحلقون في المساجد وليس همتهم إلا الدنيا ليس لله فيهم حاجة فلا تجالسوهم". "ك" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29087 ۔۔۔ آخر زمانے میں ایک قوم ایسی ہوگی جو حلقے بنا کر مسجدوں میں بیٹھے گی جبکہ ان کا مطمح نظر دنیا ہوگی ان کے ساتھ مت بیٹھو چونکہ اللہ تعالیٰ کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن مسعود (رض))
29087- " سيكون في آخر الزمان قوم يجلسون في المساجد حلقا حلقا إمامهم الدنيا فلا تجالسوهم فإنه ليس لله فيهم حاجة". "طب" - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29088 ۔۔۔ میری امت کے آخر میں ایسی اقوام ہوں گی جو مساجد کو آراستہ و پیراستہ کریں گی جبکہ ان کے دل ہدایت سے خالی ہوں گے وہ بدن کے کپڑے پر اتنا خرچ کریں گے جو دین کے لیے خرچ نہیں کریں گے جب کسی کی دنیا محفوظ ہوئی اس کا دین محفوظ نہیں رہے گا ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابن عباس (رض))
29088- "سيكون في آخر أمتي أقوام يزخرفون مساجدهم ويخربون قلوبهم يتقى أحدهم على ثوبه ما لا يتقى على دينه لا يبالي أحدهم إذا سلمت له دنياه ما كان من أمر دينه". "ك" في تأريخه - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29089 ۔۔۔ لوگوں میں بہترین شخص وہ ہے جو کتاب اللہ پڑھے دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرے پھر اپنی تمام تر طاقت فسق وفجور پر صرف کرے جب نشاط میں ہو قرآن کی تلاوت سے مزے لے لے اور دین کی باتیں کرکے لطف اندوز ہو لے ۔ یوں اللہ تعالیٰ قاتل اور سامع کے دلوں پر (بدبختی کی) مہر لگا دے گا ۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
29089- "شر الناس فاسق قرأ كتاب الله وتفقه في دين الله ثم بذل نفسه لفاجر إذا نشط تفكه بقراءته ومحادثته فيطبع الله على قلب القائل والمستمع". الديلمي - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29090 ۔۔۔ میری امت کے دو شخص علماء ہیں ، ایک وہ شخص جس کو اللہ تعالیٰ نے علم عطاء کیا ہو اور وہ لوگوں میں علم پھیلا رہا ہو اشاعت علم میں اس کی مطمح نظر طمع نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ علم کے بدلہ میں رقم لیتا ہے اس عالم کے لیے سمندر کی مچھلیاں خشکی چوپائے فضاء میں اڑتے ہوئے پرندے (سبھی) استغفار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے پاس شریف سردار بن کر حاضر ہوگا حتی کہ پیغمبروں کی موافقت اسے نصیب ہوگی ، دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے بندوں میں پھیلانے میں بخل کرتا ہو طمع کا شکار ہو اور علم کے بدلہ میں رقم لیتا ہو قیامت کے دن اس عالم کو آگ کی بنی ہوئی لگام ڈالی جائے گی اور ایک فرشتہ صدا بلند کرے گا ، یہ وہ شخص ہے جسے اللہ تعالیٰ نے علم دیا اس نے اشاعت علم میں بخل کیا طمع کا شکار رہا اور علم کے بدلہ میں پیسے کو ترجیح دی فرشتہ اسی طرح صدا لگاتا رہے گا حتی کہ رب تعالیٰ حساب وکتاب سے فارغ ہوجائے۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
29090- "علماء هذه الأمة رجلان: رجل آتاه الله علما فبذله للناس ولم يأخذ عليه طمعا ولم يشتر به ثمنا فذلك يستغفر له حيتان البحر ودواب البر، والطير في جو السماء ويقدم على الله تعالى سيدا شريفا حتى يوافق المرسلين، ورجل آتاه الله علما فبخل به عن عباد الله وأخذ عليه طمعا وشرى به ثمنا فذلك يلجم بلجام من النار يوم القيامة وينادي مناد: هذا الذي آتاه الله علما فبخل به عن عباد الله وأخذ عليه طمعا، واشترى به ثمنا وكذلك حتى يفرغ من الحساب. "طس" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29091 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو ایک ہزار پیشوں کا علم عطا کیا اور حکم دیا اپنی اولاد سے کہو : اگر تم سے صبر نہ ہو سکے تو ان پیشوں کے ذریعے دنیا کو حاصل کرو اور دنیا کو دین کے ذریعے حاصل مت کرو چونکہ دین صرف میرے لیے ہے اس شخص کے لیے ہلاکت ہے جو دین کو دنیا طلبی کا ذریعہ بنائے ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن عطیۃ بن بشر المازنی)
29091- "علم الله تعالى آدم ألف حرفة من الحرف وقال له: قل لولدك وذريتك: إن لم تصبروا فاطلبوا الدنيا بهذه الحرف ولا تطلبوها بالدين، فإن الدين لي وحدي خالصا، ويل لمن طلب الدنيا بالدين ويل له. "ك" في تأريخه - عن عطية بن بشر المازني.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29092 ۔۔۔ اے ضہیب ! لوگوں پر ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں حکمرانوں کی کثرت ہوگی اور فقہاء کی قلت ہوگی اور ان کے خطباء جھوٹے ہوں گے اور ان کے قراء دکھلاوہ کریں گے غیر دین میں سمجھ بوجھ پیدا کریں گے دنیا کو اس طرح ہڑپ کریں گے جس طرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے دوزخ ان کا ٹھکانا ہوگا اور دوزخ بہت برا ٹھکانا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن صھیب)
29092- "يا صهيب ليأتين على الناس زمان كثير أمراؤه قليل فقهاؤه كذاب خطباؤه مراؤون قراؤه يتفقهون في غير الدين يأكلون الدنيا كما تأكل النار الحطب، ألا وإن النار مثوى لهم وبئس للظالمين منزلا". الديلمي - عن صهيب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29093 ۔۔۔ لوگوں پر ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ اس میں عام لوگ قرآن پڑھیں گے اور عبادت میں خوب مجاہدہ کریں گے اہل بدعت کے ساتھ مل جل کر رہیں گے ان سے ایسے شرک کا اظہار ہوگا جس کا انھیں علم بھی نہیں ہوگا اپنے قرآن اور علم پر اجرت لیں گے دین کو دنیا کمانے کا ذریعہ بنائیں گے یہ لوگ کانے دجال کے پیرو ہوں گے ۔ (رواہ الاسماعیلی فی معجمہ والدیلمی عن ابن مسعود (رض) قال فی اللسان ھذا خبر منکر)
29093- "يأتي على الناس زمان يكون عامتهم يقرؤون القرآن ويجتهدون في العبادة ويشتغلون بأهل البدع يشركون من حيث لا يعلمون يأخذون على قراءتهم وعلمهم الرزق يأكلون الدنيا بالدين، وهم أتباع الدجال الأعور". الإسماعيلي في معجمه والديلمي - عن ابن مسعود؛ قال في اللسان: هذا خبر منكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29094 ۔۔۔ تم علم کی سماعت کرتے ہو اور تم سے بھی علم کی سماعت کی جائے گی اور تمہارے سامعین کی بھی سماعت کی جائے گی پھر اس کے بعد ایک قوم آئے گی جو فربہی کو پسند کرے گی اور مطالبہ گواہی سے قبل گواہی دے گی ۔ (رواہ البزار والبارودی والطبرانی وابو نعیم وسمویہ عن ثابت بن قیس بن شماس)
29094- "تستمعون ويسمع منكم، ويسمع من الذين سمعوا منكم، ثم يأتي بعد ذلك قوم سمان يحبون السمن ويشهدون قبل أن يستشهدوا". "بز" والباوردي، "طب" وأبو نعيم وسمويه - عن ثابت بن قيس بن شماس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29095 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ایک بارگی لوگوں کے سینوں سے علم کو کشید نہیں کرے گا البتہ علماء کو اٹھالے گا جب علماء ختم ہوجائیں گے لوگ جہلاء کو اپنے پیشوا بنالیں گے انہی سے سوالات کیے جائیں گے بغیر علم کے فتوی دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور سیدھی راہ سے دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط ، عن ابو ہریرہ (رض))
29095- "إن الله لا يقبض العلم انتزاعا ينتزعه من الناس ولكن يقبض العلماء فإذا ذهب العلماء اتخذ الناس رؤساء جهالا فسئلوا فأفتوا بغير علم فضلوا وأضلوا عن سواء السبيل". "طس" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29096 ۔۔۔ آخری زمانے میں ایسے لوگ نمودار ہوں گے جہ جہلاء پیشوا ہوں گے لوگوں کو فتوے دیں گے خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ، (رواہ ابونعیم الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29096- "يخرج في آخر الزمان قوم رؤوسا جهالا يفتون الناس فيضللون ويضلون". أبو نعيم والديلمي - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29097 ۔۔۔ قیامت کے دن علماء سوء کو لایا جائے گا اور انھیں دوزخ میں پھینک دیا جائے گا ان میں سے ایک شخص ایسا بھی ہوگا کہ وہ اپنے پیٹ سے باہر نکلی ہوئی انتڑیاں لے کر گھومے گا جس طرح گدھا چکی کے گرد گھومتا ہے اس سے کہا جائے گا ارے تیرا ناس ہو تیری وجہ سے ہمیں ہدایت ملتی رہی اور اب تمہارا کیا حال ہے ؟ کہے گا : جن باتوں سے میں نے تمہیں منع کیا تھا خود اس کی مخالفت کرتا تھا ۔ (رواہ ابن النجار ، عن ابو ہریرہ (رض))
29097- "يؤتى بعلماء السوء يوم القيامة فيقذفون في نار جهنم فيدور أحدهم في جهنم بقصبه كما يدور الحمار بالرحى فيقال له: يا ويلك بك اهتدينا فما بالك؟ قال: إني كنت أخالف ما كنت أنهاكم". ابن النجار - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29098 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ان پڑھوں کو اس قدر عافیت عطا فرمائے گا کہ علماء کو بھی اس قدر عافیت نہیں ملے گی ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ و سعید ابن المنصور عن انس (رض) وقال احمد حدیث منکر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی 2251 والمتناھیۃ 204 ۔
29098- "إن الله عز وجل يعافي الأميين يوم القيامة ما لا يعافي العلماء". "حل، ص" عن أنس؛ قال "حم": حديث منكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৯৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29099 ۔۔۔ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم کو ہوگا جس کے علم سے اللہ تعالیٰ نے اسے نفع نہ دیا ہو ۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابو ہریرہ (رض))
29099- "إن أشد الناس عذابا يوم القيامة عالم لم ينفعه الله بعلمه". "كر" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29100 ۔۔۔ دوزخ میں ایک چکی ہے جو علماء سوء کو پیس ڈالے گی ، (رواہ ابن عدی وابن عساکر عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1950 والجامع المصنف 183 ۔
29100- "إن في جهنم رحى تطحن علماء السوء طحنا". "عد" وابن عساكر - عن أنس.
তাহকীক: