কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯০৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29051 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا خوف ہے یہ کہ میری امت کے لیے مال وافر ہوجائے گا ایک دوسرے پر حسد کرنے لگیں گے جس کا نتیجہ مار دھاڑ ہے یہ کہ کتاب اللہ کھولی جائے گی مومن اس کی تاویل کے درپنے ہوگا حالانکہ وہ اس کی تاویل نہیں جانتا ہوگا اور یہ کہ میری امت کسی ذی علم کو پائیں گے اسے ضائع کردیں گے اور اس کی مطلق پر واہ نہیں کریں گے (رواہ ابن جریر الطبرانی عن ابی مالک الاشعری)
29051- "لا أخاف على أمتي إلا ثلاث خلال: أن يكثر لهم من المال فيتحاسدوا فيقتلوا، وأن يفتح الكتاب فيأخذ المؤمن يبتغي تأويله وليس يعلم تأويله إلا الله وأن يروا ذا علمهم فيضيعوه ولا يبالون عليه". ابن جرير، "طب" عن أبي مالك الأشعري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29052 ۔۔۔ مجھے اپنے بعد اپنی امت پر سب سے زیادہ اس شخص کا خوف ہے جو قرآن کی تاویل کرے گا اور قرآن کے الفاظ کو ایسے مفاھیم ومطالب پہنائے گا جو فی الواقع اس کے الفاظ کا مصداق نہیں ہوں گے اور ایک وہ شخص جو سمجھتا ہوگا کہ امارت کا وہی حق دار ہے اس کے علاوہ اور کوئی نہیں۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن عمران) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1100 ۔
29052- "أكثر ما أتخوف على أمتي بعدي رجل يتأول القرآن فيضعه على غير مواضعه، ورجل يرى أنه أحق بهذا الأمر من غيره. "طس" عن عمران.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29053 ۔۔۔ من جملہ جن چیزوں کا مجھے اپنی امت پر خوف ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ میری امت میں مال کی کثرت ہوجائے گی حتی کہ مال کے معاملہ میں ایک دوسرے پر دوڑ لگائیں گے حتی کہ مارنے مٹنے پر نوبت آجائے گی اور ایک یہ بھی ہے کہ میری امت کے لیے قرآن کو لایا جائے گا حتی کہ مومن کافر اور منافق قرآن پڑھے گا اور مومن اس کے حلال کو حلال قرار دے گا اور اس کی تاویل کے درپے رہے گا۔ (رواہ الحاکم عن ابوہریرہ )
29053- "مما أتخوف على أمتي أن يكثر فيهم المال حتى يتنافسوا فيقتتلوا عليه، وإن مما أتخوف على أمتي أن يفتح لهم القرآن حتى يقرأه المؤمن والكافر والمنافق فيحل حلاله المؤمن ابتغاء تأويله. "ك" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29054 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنی بعض کتابوں میں نازل کیا ہے اور اپنے بعض انبیاء کی طرف وحی بھیجی ہے کہ ان لوگوں سے کہہ دیجئے جو اپنے اندر غیر دین کی سمجھ پیدا کریں گے غیر علم کو حاصل کریں گے آخرت کے عمل سے دنیا طلب کریں گے دنبوں کی کھالوں کا لباس پہنیں گے ان کے دل بھیڑیوں کے دل ہوں گے ان کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی ہوں گی لیکن ان کے دل ایلوے سے زیادہ کڑوے ہوں گے مجھے دھوکا دینے کی کوشش کریں گے یا میری وجہ سے دھوکا دیں گے میرے متعلق اسہزاء کریں گے میں نے قسم اٹھا رکھی ہے کہ انھیں زبردست فتنوں میں مبتلا کروں گا جو عقلمند اور بردبار کو بھی حیران و پریشان کر دے گا (رواہ ابو سعید النقاش فی معجمہ وابن النجار عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے القدسیۃ الضعیفۃ 81 ۔
29054- "أنزل الله في بعض كتابه وأوحى إلى بعض أنبيائه: قل للذين يتفقهون بغير الدين ويتعلمون لغير العلم ويطلبون الدنيا بعمل الآخرة ويلبسون لباس مسوك الكباش وقلوبهم قلوب الذئاب ألسنتهم أحلى من العسل وقلوبهم أمر من الصبر، إياي يخدعون أو بي يستهزؤون فبي حلفت لأتيحن لهم فتنة تذر الحليم فيهم حيران. أبو سعيد النقاش في معجمه، وابن النجار - عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29055 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا : میرے کچھ بندے ہوں گے جو لوگوں کو دکھانے کے لیے بھیڑ کی کھال کے بنے ہوئے کپڑے پہنیں گے ان کے دل ایلوے سے زیادہ کڑوے ہوں گے ان کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی ہوں گے لوگوں کو اپنی دینداری سے دھوکا دیں گے کیا میرے ذریعے دھوکا دیں گے ؟ یا مجھ پر جرات کریں گے ؟ میں نے قسم کھا رکھی ہے کہ میں انھیں فتنہ میں مبتلا کروں گا جو بردبار شخص کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔ (رواہ ابن عساکر عن عائشہ (رض))
29055- "قال الله تبارك وتعالى: عباد لي يلبسون للناس مسوك الضأن وقلوبهم أمر من الصبر، ألسنتهم أحلى من العسل، يختلون الناس بدينهم، أبي يغترون أم علي يجترؤون؟ فبي أقسمت لألبسنهم فتنة تذر الحليم فيها حيران". ابن عساكر - عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29056 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ علماء کے ساتھ مقابلہ کرے یا بیوقوفوں سے جھگڑا کرے وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھنے پائے گا۔ (رواہ الطبرانی عن معاذ)
29056- "من طلب العلم ليباهي به العلماء أو يماري به السفهاء في المجالس لم يرح رائحة الجنة". "طب" عن معاذ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29057 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ بیوقوفوں سے جھگڑے یا علماء سے مقابلہ کرے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنا لے (رواہ ابو نعیم فی المعرفۃ ابن عساکر عن انس)
29057- "من طلب العلم ليماري به السفهاء أو يكاثر به العلماء أو يصرف به وجوه الناس إليه فليتبوأ مقعده من النار". أبو نعيم في المعرفة، "كر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29058 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ لوگوں سے مقابلہ کرے اور لوگوں پر فخر کرے وہ دوزخ میں جائے گا۔ (رواہ ابن عساکر عن ام سلمۃ (رض))
29058- "من طلب علما يباهي به الناس فهو في النار". ابن عساكر - عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29059 ۔۔۔ جس شخص نے یہ احادیث اس لیے حاصل کیں تاکہ بیوقوفوں سے جھگڑے اور فخر ومباہات کا اظہار کرے وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکے گا حالانکہ جنت کی خوشبو پچاس سال کی مسافت سے پائی جاسکتی ہے (رواہ الحکیم عن بھزین حکیم عن ابیہ عن جدہ)
29059- "من طلب هذه الأحاديث ليماري بها السفهاء ويباهي بها ليحدث بها لم يرح رائحة الجنة، وريحها يوجد من مسيرة خمس مائة عام". الحكيم - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29060 ۔۔۔ جس شخص نے حدیث یا علم دنیا طلبی کے لیے حاصل کیا وہ آخرت کے لطف و کرم سے محروم رہے گا ۔ رواہ ابن النجار عن انس)
29060- "من طلب الحديث أو العلم يريد به الدنيا لم يجد حدث الآخرة". ابن النجار - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29061 ۔۔۔ وہ علم جس کے ذریعے رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے اس علم کو جس شخص نے طلبی کے لیے حاصل کیا وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو نہیں پائے گا۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ والحاکم والبیھقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
29061- "من تعلم علما مما يبتغى به وجه الله عز وجل لا يتعلمه إلا ليصيب به عرضا من الدنيا لم يجد عرف الجنة يوم القيامة". "حم، د، هـ، ك، هب" عن أبي هريرة مر برقم 29020.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29062 ۔۔۔ جس شخص نے غیر اللہ کے لیے علم حاصل کیا یا اس علم سے غیر اللہ کا ارادہ کیا وہ دوزخ کو اپنا ٹھکانا بنالے۔ (رواہ الترمذی حسن غریب عن ابن عمر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5223 و ضعیف الترمذی 498 ۔
29062- "من تعلم علما لغير الله أو أراد به غير الله تعالى فليتبوأ مقعده من النار". "ت": حسن غريب عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29063 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ علماء سے مقابلہ کرے یا بیوقوفوں سے جھگڑا کرے یا لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے وہ دوزخ میں جائے گا ۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط وابن ابی العاص الدار قطنی فی الافراد و سعید بن المنصور عن انس)
29063- "من تعلم العلم ليباهي به العلماء أو ليماري به السفهاء أو يصرف به وجوه الناس إليه فهو في النار". "طس" وابن أبي العاص، "قط" في الأفراد، "ص" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29064 ۔۔۔ جس شخص نے اس نیت سے علم حاصل کیا تاکہ علماء سے مقابلی کرے یا بیوقوفوں سے جھگڑے کرے وہ دوزخ میں داخل ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی وتمام عن ام سلمۃ (رض))
29064- "من تعلم العلم ليباهي به العلماء أو ليماري به السفهاء فهو في النار". "طب" وتمام - عن أم سلمة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29065 ۔۔۔ جس شخص نے علم حدیث اس نیت سے حال کیا تاکہ اس کے ذریعے لوگوں سے گفتگو کرے وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا جب کہ جنت کی خوشبو پچاس سال کی مسافت سے پائی جاتی ہے (رواہ الدیلمی عن ابی سعید) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاباطیل 96 ۔
29065- "من تعلم الأحاديث ليحدث به الناس لم يرح رائحة الجنة؛ وإن ريحها ليوجد من مسيرة خمس مائة عام". الديلمي - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29066 ۔۔۔ جس شخص نے عمل کے علاوہ کسی اور غرض کے لیے علم حال کیا وہ ایسا ہی ہے جیسے رب تعالیٰ سے مزاح کرنے والا۔ (راوہ الدیلمی عن ابن عباس)
29066- "من طلب العلم لغير العمل فهو كالمستهزئ بربه عز وجل". الديلمي - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29067 ۔۔۔ جس شخص نے آخرت کے عمل سے دنیا حاصل کی آخرت میں اس کے لیے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ (رواہ الدیلمی عن انس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 2527 ۔
29067- "من طلب الدنيا بعمل الآخرة فليس له في الآخرة من نصيب". الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29068 ۔۔۔ جس شخص نے قرآن پڑھا اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کی پھر سلطان کے پاس آیا اس کی دنیا داری کی طمع کر کے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے اور اسے آئے دن دو قسم کے عذاب دیئے جائیں گے جو اسے پہلے نہیں دیئے گے ہوں گے ۔ (رواہ ابو الشیخ عن ابن عمر (رض))
29068- "من قرأ القرآن وتفقه في الدين ثم أتى صاحب سلطان طمعا لما في يديه طبع الله على قلبه وعذب كل يوم بلونين من العذاب لم يعذب به قبل ذلك. أبو الشيخ - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৬৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29069 ۔۔۔ جس شخص نے قرآن پڑھا (قرآن کا علم حاصل کیا) اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کی اور پھر وہ حکمران کے پاس موجود دنیا کی طمع میں گیا وہ جتنے قدم چل کر حکمران کے پاس جائے گا اسی کے بقدر دوزخ میں گھستا چلا جائے گا۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن معاذ)
29069- "من قرأ القرآن وتفقه في الدين ثم أتى صاحب سلطان طمعا لما في يديه خاض بقدر خطاه في نار جهنم". "ك" في تاريخه - عن معاذ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯০৭০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29070 ۔۔۔ تم بہترین زمانے میں ہو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جیتے جی کتاب اللہ پڑھ رہے ہو عنقریب لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا وہ زمانے کو اس طرح گھمائیں گے جس طرح جام گھمایا جاتا ہے انھیں دنیا ہی میں بدلہ مل مائے گا آخرت میں کچھ نہیں ملے گا۔ (رواہ احمد بن حنبل عن انس)
29070- "أنتم في خير تقرؤون كتاب الله وفيكم رسول الله، وسيأتي على الناس زمان يثقفونه كما يثقف القدح يتعجلون أجورهم ولا يتأجلونها". "حم" عن أنس.
তাহকীক: