কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩১২৮৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت اور بدعہدی
31270 ۔۔۔ شیخم بن نوفل سے روایت ہے کہ مجھ سے عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا کہ تمہارا کیا معاملہ ہوگا جب نمازی آپس میں لڑیں گے میں نے کہا کبھی ایسا بھی ہوگا فرمایا ہاں صحابہ (رض) میں ایسا ہوگا میں نے عرض کیا ایسے موقع پر مجھے کیا کرنا چاہیے ؟ فرمایا کہ اپنی زبان کو روک کررکھو اور اپنا ٹھکانا خفیہ رکھو اور اچھے کام کرتے رہو اور منکرات کی وجہ سے اچھے کاموں کو ترک مت کرو۔ ابن ابی شیبہ
31272- عن سحيم بن نوفل قال: قال لي عبد الله بن مسعود: كيف أنتم إذا اقتتل المصلون؟ قلت: ويكون ذلك؟ قال: نعم، أصحاب محمد، قلت: وكيف أصنع؟ قال: كف لسانك واخف مكانك! وعليك بما تعرف ولا تدع ما تعرف لما تنكر. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت اور بدعہدی
31271 ۔۔۔ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے محمد بن سلمہ کو ایک تلوار عنایت فرمائی ارشاد فرمایا کہ اس کے ساتھ مشرکین سے قتال کرتے رہو جب تک وہ تم سے قتال کریں جب مسلمان آپس میں قتال کرنے لگیں تو تلوار لے کر احد پہاڑ پر چڑھو اور اس پر مارو یہاں تک تلوار کند ہوجائے پھر اپنے گھر واپس لوٹو اور اندر ہی رہو یہاں تک کوئی گناہ گار ہاتھ تمہیں قتل کرے یا طبعی موت آجائے۔ رواہ ابن عساکر
31273- عن ابن مسعود قال: أعطى رسول الله صلى الله عليه وسلم محمد بن مسلمة سيفا فقال: قاتل به المشركين ما قاتلوكم! فإذا اقتتل المسلمون فائت بهذا السيف أحدا فاضرب به حتى ينثلم وينقطع! ثم ارجع إلى بيتك فكن حلسا من أحلاس بيتك حتى يأتيك يد خاطئة أو منية قاضية. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت اور بدعہدی
31272 ۔۔۔ واصل ابی عبنیہ کے غلام سے روایت ہے کہ مجھے یحی بن عقیل نے ایک صحفہ دیا اور کہا کہ یہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا خطبہ ہے مجھے بتلایا گیا ہے کہ وہ رجمعرات کی شام کو اپنے ساتھیوں کو خطبہ ارشاد فرماتے تھے اس میں یہ بھی ہے کہ عنقریب لوگوں پر ایک زمانہ آنے والا ہے کہ اس میں نمازیں مردہ ہوں گی عمارتیں اونچی اونچی ہوں گی اور قسم اور لعن وطعن کی کثرت ہوگی اس میں رشوت خوری زناکاری عام ہوگی دنیا کی بدلے میں آخرت فروخت ہوگی جب وہ زمانہ آجائے تو نجات کا راستہ تلاش کرو عرض کیا گیا کہ نجات کا راستہ کیا ہے ؟ فرمایا کہ گھر میں ہی رہا کرو اپنی زبان اور ہاتھ کو قابو میں رکھو ۔ ابن ابی الدنیا فی العزلہ
31274- عن واصل مولى أبي عيينة قال: دفع إلي يحيى بن عقيل صحيفة فقال: هذه خطبة عبد الله بن مسعود، أنبئت أنه كان يقولها في عشية كل خميس لأصحابه، فيها إنه سيأتي على الناس زمان تمات فيه الصلوات وتشرف فيه البنيان ويكثر فيه الحلف والتلاعن ويفشو فيه الرشا والزنا وتباع الآخرة بالدنيا، فإذا رأيت ذلك فالنجاء النجاء! قيل: وكيف النجاء؟قال: كن حلسا من أحلاس بيتك وكف لسانك ويدك. "ابن أبي الدنيا في العزلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت اور بدعہدی
31273 ۔۔۔ (مسندعلی) ہمیں ابن نجار نے کہا ہمیں قاضی ابوالحسن عبدالرحمن احمد بن العمری نے کہا کہ عبداللہ حسین بن محمد بلخی نے بتلایا کہ میں نے پڑھا اقضی القضاة بی سعید بن نصربن منصور الہروی کے پاس جامع القصر میں سن 515 میں انھوں نے بتلایا کہ تم کو خبردی ہے کہ فقیہ حافظ ابوسعد حمد بن علی الرھاوی نے مسجد اقصی میں کہ ہمیں خبردی ہے فقیہ ابوحمائل مقلد بن قاسم ابن محمد الربعی نے انھوں نے کہا ہمیں خبر دی ہے قاضی ابوالوفاء سعید بن علی النثوی نے انھوں نے کہا کہ ہم سے حدیث بیان کی ابواسحاق ابراہیم بن علی السرابی نے یہ ایک بستی ہے نہاوند کے دروازے پر سن 498 ھ میں انھوں نے کہا کہ میں نے علی بن ابی طالب سے سنا کہ انھوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ کہہ رہے تھے کہ جب تم دیکھو کہ لوگوں میں عہد کی پابندی کمزور ہوگئی ہے۔ اور امانتدار ختم ہوگئے تو اپنی زبان کو روک کر رکھوتو اپنے اچھے اعمال کو اختیارکرو منکرات سے اجتناب کرو اور تم صرف اپنی اصلاح کی فکر کرو ابن نجار نے کہا کہ محمدن نصر نے بغداد میں بہت سی حدیثیں بیان کی ہیں جن کی اسانید میں کلام ہے ان کا ذکر میزان اور لسان میں موجود نہیں نہ ہی ان اسانید کے رجال کا تذکرہ ہے نہ اس ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے 29 ھ میں حضرت علی (رض) سے سماعت کا دعویٰ کیا ہے مجھے تعجب ہوا کہ دونوں ان رجال کے تذکرہ سے کیسے غافل رہے۔
31275- "مسند علي" قال ابن النجار أنبأنا القاضي أبو الحسن عبد الرحمن بن أحمد بن العمري أن أبا عبد الله الحسين بن محمد البلخي أخبره قال: قرأت على أقضى القضاة أبي سعد محمد بن نصر بن منصور الهروي في جامع القصر سنة خمس عشرة وخمسمائة فأقر به أخبركم الفقيه الحافظ أبو سعد حمد ابن علي الرهاوي في المسجد الأقصى حدثنا الفقيه أبو الحمائل مقلد بن القاسم ابن محمد الربعي أنبأنا القاضي أبو الوفاء سعد بن علي النشوي حدثنا أبو إسحاق إبراهيم بن علي السرابي وهي قرية على باب نهاوند سنة ثمان وتسعين ومائتين قال: سمعت علي بن أبي طالب قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إذا رأيتم الناس قد مرجت عهودهم وخفت أمانتهم فالزم عليك لسانك وخذ ما تعرف ودع ما تنكر! وعليك بأمر الخاصة أي أمر نفسك. قال ابن النجار: محمد بن نصر حدث ببغداد بأحاديث مظلمة الأسانيد ولا ذكر له في الميزان ولا في اللسان ولا لأحد من رجاله ولا لإبراهيم الذي ادعى السماع من على سنة تسعين ومائتين وعجبت لهما كيف أغفلا ذلك.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خیانت اور بدعہدی
31274 ۔۔۔ (مسنداھبان) مجھے میرے حبیب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وصیت کی عنقریب فتنہ اور اختلافات ظاہر ہوں گے جب ایسا ہوجائے تو اپنی تلوار تو زکر اپنے گھر میں بیٹھ جاؤ اور لکڑی کی تلوار بنالو۔ نعیم بن حماد فی الفتن طبرانی و ابونعیم
31276- "مسند أهبان" أوصاني خليلي صلى الله عليه وسلم إنه ستكون فتنة وفرقة واختلاف، فإذا كان ذلك فاكسر سيفك واقعد في بيتك واتخذ سيفا من خشب. "نعيم بن حماد في الفتن، طب وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31275 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میری امت ہلاک نہ ہوگا یہاں تک ان میں تمایز تمایل اور معامع ظاہر ہوجائے میں نے کہا کہ یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں تمایز کیا ہے ارشاد فرمایا کہ عصبیت جو لوگ میرے بعد اسلام میں پیدا کریں گے میں نے عرض کیا تمایل کیا ہے ؟ فرمایا ایک قبیلہ دوسرے قبیلہ پر حملہ کرتا ہے اور ظلما ان کی جان ومال کو نقصان پہنچاتا ہے میں نے کہا معامع کیا ہے فرمایا ایک شہر والے دوسرے شہر والوں پر حملہ آور ہوں گے اور ان کی گردنیں لڑائی میں ایک دوسرے میں اس طرح مخلوط ہوں گی آپ نے انگلیوں کو آپس میں ڈال کر دکھایا فرمایا یہ اس وقت ہوگا جب حکام میں فساد ہوگا اور خواص میں صلاح خوشخبری ہے ایسے شخص کے لیے جس کے خواص کی اللہ تعالیٰ نے اصلاح فرمادی ہے۔ (نعیم بن حماد مستدرک وتعقب بان فیہ سعید بن ستان عن ابی الزھدیة ھالک)
31277 عن حذيفة بن اليمان قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لن تفني أمتي حتى يظهر فيهم التمايز والتمايل والمعامع ، قال حذيفة : فقلت بأبي أنت وأمي يا رسول الله ؟ وما التمايز ؟ قال : عصبية يحدثها الناس بعدي في الاسلام ، قلت : فما التمايل ؟ قال : يميل القبيل على القبيل فيستحل حرمتها ظلما ، قلت : وما المعامع قال : تسير الامصار بعضها إلى بعض فتخلف أعناقها في الحرب هكذا - وشبك رسول الله صلى الله عليه وسلم بين أصابعه - وذلك إذا فسدت العامة - يعني الولاة وصلحت الخاصة - طوبى المرئ أصلح الله خاصته.
(نعيم بن حماد ، ك وتعقب بأن فيه سعيد بن سنان عن أبي الزاهرية هالك).
(نعيم بن حماد ، ك وتعقب بأن فيه سعيد بن سنان عن أبي الزاهرية هالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৮৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31276 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان (رض) روایت کرتے ہیں کہ فتنہ کے متعلق اور لوگوں کے مقابلے میں مجھے سب سے زیادہ علم ہے وہ قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے فتنوں کے متعلق بتاتے تھے دوسرے کو نہیں بتاتے ایک مجلس میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ تمام فتنے بتا دئیے جو قیامت تک ظاہر ہونے والے تھے چھوٹے اور بڑے اب میرے سوا اس جماعت کے سارے لوگ ختم ہوگئے۔ (احمدانعیم والرویانی اس کی سند حسن ہے)
31278 عن حذيفة بن اليمان قال : أنا أعلم الناس بكل فتنة هي كائنة إلى يوم القيامة وما بي أن يكون رسول الله صلى الله عليه وسلم أسر إلي في ذلك شيئا لم يحدث به غيري ولكن رسول الله حدث مجلسا أتاهم فيه عن الفتن التي تكون ، منها صغار ومنها كبار ، فذهب أولئك الرهط كلهم غيري.(حم ونعيم والروياني ، وسنده حسن).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31277 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ یہ فتنے ظاہر ہوتے ہیں گائے کے سینگ کی طرح اس میں اکثر لوگ ہلاک ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔ ابن ابی شیبة ونعیم والرویانی اس کی سند حسن ہے)
31279 عن حذيفة قال : هذه فتن قد أظلت كجباه البقر يهلك فيها أكثر الناس إذا من كان يعرفها قبل ذلك.(ش ونعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31278 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے مروی ہے کہ فتنے ظاہر ہوتے ہیں گائے کے سینگ کی طرح اس میں اکثر لوگ ہلاک ہوں گے سوائے ان کے جنہوں نے پہلے اس کے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔ ابن ابی شیة ونعیم
31280 عن حذيفة قال : ما بينكم وبين أن يرسل عليكم الشر فراسخ إلا موت عمر. (نعيم ، كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31279 ۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ تمہارے اور فتنے کے درمیان حضرت عمر (رض) کی موت کے سوا کوئی فراسخ حائل نہیں۔ نعیم ابن عساکر
31281 عن حذيفة قال : لا يغرنك ما ترى فان هؤلاء يوشكوا أن ينفرجوا عن دينهم كما تنفرج المرأة عن قبلها.(ش ونعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31280 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان (رض) نے فرمایا کہ لوگوں کا اس طرح دین داخل ہونا تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے کیونکہ عنقریب لوگ دین سے اس طرح عورت اپنی شرمگاہ کو خالی کردیتی ہے۔ ابن ابی شیبہ نعیم
31282 عن حذيفة قال : تكون فتنة ثم تكون بعدها جماعة توبة ثم جماعة وتوبة حتى ذكر الرابعة ثم لا تكون توبة ولا جماعة.(ش ونعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31281 ۔۔۔ حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ فتنہ ہوگا اس کے بعد اتفاق اور توبہ ہوگی اس کے بعد بھی اتفاق اور توبہ ہوگی چار مرتبہ اس طرح ذکر کیا اس کے بعد پھر نہ اتفاق ہوگا نہ توبہ ہوگی ۔ ابن ابی شیبة ونعیم
31283 عن حذيفة قال : في الامة أربع فتن ، تسلمهم الرابعة إلى الدجال ، الرقطاء والمظلمة وهنة وهنة. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31282 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ کے پردہ فرمانے کے بعد سے لے کر قیامت تک چار فتنے ہوں گے پہلا پانچ دوسرا دس تیسرا بیس اور چوتھا دجال کا فتنہ ہوگا۔ رواہ ابونعیم
31284 عن حذيفة قال : الفتن بعد رسول الله صلى الله عليه وآله إلى أن تقوم الساعة أربع فالاولى خمس ، والثانية عشر ، والثالثة عشرون ، والرابعة الدجال. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31284 ۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ فتنہ تین ہیں دوسرے لفظوں میں ہے کہ فتنے تین ہوں گے چوتھا ان کو ہنگا کرلے جائے گا دجال کی طرف جو گرم پتھر پر پھینکے گا فورا خشک سالی میں مبتلاء کرے گا سخت اندھریوں میں ڈالے گا اور سمندر کی طرح موج مارے گا۔ ابن ابی شیبة انعیم
31285 عن حذيفة قال : الفتن ثلاث وفي لفظ : تكون ثلاث فتن تسوقهم الرابعة إلى الدجال التي ترمي بالرضف والتي ترمي بالنشف والسوداء المظلمة والتي تموج موج البحر. (ش ونعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31285 ۔۔۔ (ایضا ) صلہ بن زفر سے روایت ہے کہ انھوں نے حذیفہ بن یمان سے سنا کہ ان سے ایک شخص نے کہا کہ دجال کا خروج ہوگیا ہے تو حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ جب تک صحابہ کرام (رض) زندہ ہیں اس کا خروج نہ ہوگا اس کا خروج نہ ہوگا یہاں تک ایک اس کے خروج کی تمنا کرے اس کا خراج نہ ہوگا یہاں تک کہ اس کا کر اج بعض لوگوں کو سخت گرمی کے دنوں میں ٹھنڈا پانی پینے سے زیادہ محبوب ہوگا ایامت کے افراد تم میں چار فتنے ظاہر ہوں گے وقطامظلمہ فلانہ فلانہ چوتھا تمہیں دجال کا سپرد کرے گا اس وادی دوجماعتیں قتال کریں گے مجھے اس کی پروا نہیں کہ کس پر اپنی ترکش سے تیر پھینکوں۔ رواہ ابونعیم
31286 (أيضا) عن صلة بن زفر سمع حذيفة بن اليمان وقال له رجل : خرج الدجال ! فقال حذيفة : أما ما كان فيكم أصحاب محمد صلى الله عليه وسلم فلا والله ! لا يخرج حتى يتمنى قوم خروجه ولا يخرج حتى يكون خروجه أحب إلى الاقوام من شرب الماء البارد في اليوم الحار ، وليكونن فيكم أيتها الامة أربع فتن : الرقطاء والمظلمة وفلانة وفلانة ولتسلمنكم الرابعة إلى الدجال ، وليقتتلن بهذا الغائط فئتان ما أبالي في أيهما رميت بسهم كنانتي. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل فی متفرقات الفتن فتن کے متعلق متفرق احادیث
31286 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ صبح آدمی بینا ہوگا اور اس حال میں شام کرے گا کہ اس کو اپنے مال بھی نظر نہیں آئیں گے۔
31287 عن حذيفة قال : يأتي على الناس زمان يصبح الرجل بصيرا ويمسي وما يبصر شعره. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৯৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپس میں خون ریزی کرنے والوں سے دور رہا جائے
31287 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ ارشاد فرمایا کہ دنیا پر لڑنے والی دوجماعتوں سے دور ہو کیونکہ وہ دونوں جہنم کی طرف گھسیٹی جائیں گے۔ (رواہ ابونعیم)
31288 عن حذيفة بن اليمان قال : اتقوا فرقتين تقتتلان على الدنيا ! فانهما تجران إلى النار جرا. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৩০০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپس میں خون ریزی کرنے والوں سے دور رہا جائے
31288 ۔۔۔ (ایضا ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جہنم کے دروازے پر کھڑے ہو کر دعوت دینیوالوں کا تذکرہ فرمایا کہ جو ان کی اطاعت کریں گے وہ اس میں داخل کئے جائیں گے راوی کہتے ہیں کہ میں عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے نجات کی کیا صورت ہوگی ؟ فرمایا کہ مسلمانوں کی جماعت اور امام کو لازم پکڑوعرض کیا اگر مسلمانوں کی کوئی ایسی متفق علیہ جماعت ہی نہ ہو تو ارشاد فرمایا کہ تمام فرقوں کو چھوڑ کر ایک طرف ہوجاؤ اگرچہ تمہیں پناہ لینی پڑے کسی درخت کی جڑ میں یہاں تک تمہیں اسی حالت میں موت آجائے ۔ رواہ ابونعیم
31289 (أيضا) ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم دعاة على أبواب جهنم : من أطاعهم أقمحوه فيها قال قلت : يا رسول الله ! فكيف النجاة منها ؟ قال : تلزم جماعة المسلمين وإمامهم ، قال قلت : فان لم يكن لهم جماعة ولا إمام ؟ قال : اعتزل تلك الفرق كلها ! ولو أن تعض بأصل شجرة حتى يدركك الموت وأنت على ذلك. (نعيم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৩০১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپس میں خون ریزی کرنے والوں سے دور رہا جائے
31289 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ صبر کی عادت ڈال لو بلاؤ مصیبتیں نازل ہونے سے پہلے کیونکہ عنقریب تم پر بلائیں نازل ہوں گی لیکن تمہاری بلائیں اس سے زیادہ سخت نہ ہوں گی جو ہم پر رسول اللہ کے ساتھ نازل ہوئیں۔ نعیم فی الحلیة بیہقی ابن عساکر
31290 عن حذيفة قال : تعودوا الصبر قبل أن ينزل بكم البلاء ! فانه يوشك أن ينزل بكم البلاء مع أنه لن يصيبكم أشد مما أصابنا ونحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم. (نعيم ، هب ، كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৩০২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپس میں خون ریزی کرنے والوں سے دور رہا جائے
31290 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں اگر میں تم کو خبردوں کہ تمہاری جانیں تمہارے خلاف لڑیں گی کیا تم میری تصدیق کروگے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ بات حق ہے فرمایا حق ہے۔ نعیم فی الحلیة
31291 عن حذيفة قال : لو حدثتكم أن أمكم تغزوكم أتصدقوني ؟ قالوا : أو حق ذلك ؟ قال : حق. (نعيم).
তাহকীক: