কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩০৯৬৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ خوارج کے قتل ان کی علامات رافضی کا تذکرہ وغیرہ کے بارے میں
30952 ۔۔۔ ارشاد فرمایا مبادا کہیں ایسانہ ہو کہ لوگ باتیں بنائیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ (رض) کو قتل کرادیتے ہیں یہ اور اس کے ساتھ قرآن تو پڑھتے ہیں لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترتا دین سے طرح نکل جاتے ہیں جس طرح کمان تیر سے۔ (احمدبیہقی بروایت جابر (رض))
30952- معاذ أن يتحدث الناس أنى أقتل أصحابي! إن هذا وأصحابه يقرؤون القرآن لا يجاوز حناجرهم، يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية. "حم، ق - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30953 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ آخری زمانہ میں کچھ لوگ ہوں گے عمران کی کم ہوگی انتہائی احمق ہوں گے بہت عمدہ گفتگو کریں گے دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے ان کا ایمان ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا جہاں کہیں ان کو پاؤ قتل کردو کیونکہ ان کو قتل کرنے والے کو قیامت کے دن بڑا اجر ملے گا۔ بخاری ابوداو، د نسائی بروایت علی (رض)
30953- يأتي في آخر الزمان قوم هم حدثاء الأسنان سفهاء الأحلام، يقولون من قول خير البرية، يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية، لا يجاوز إيمانهم حناجرهم؛ فأينما لقيتموهم فاقتلموهم؛ فإن في قتلهم أجرا لمن قتلهم يوم القيامة. "خ ، د، ن عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30954 ۔۔۔ فرمایا آخری زمانہ میں ایک قوم نکلے گی کمر عمر اور کم عقل ہوں گی قرآن پڑھے گی اپنی زبان سے لیکن وہ قرآن سینے سے نیچے نہیں اترے گا انتہائی شیریں گفتگو کریں گے۔ اور دین سے ایسے صاف ہو کرنکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے جو ان سے ملے ان کو قتل کرے کیونکہ ان کو قتل کرنے والوں کا اللہ تعالیٰ کے ہاں بڑا مرتبہ ہے۔ (مستداحمد ترمذی ابن ماجہ بروایت ابن مسعود (رض))
30954- يخرج في آخر الزمان قوم أحداث الأسنان سفهاء الأحلام يقرؤن القرآن بألسنتهم لا يجاوز تراقيهم، يقولون من قول خير البرية، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية فمن لقيهم فليقتلهم! فإن في قتلهم أجرا عظيما عند الله لمن قتلهم. "حم 3 ت، هـ - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30955 ۔۔۔ فرمایا آخری زمانہ میں ایک قوم ظاہر ہوگی جو قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا ان کی علامت تخلیق (یعنی سرمنڈانا) ہے جب وہ تمہیں ملے ان کو قتل کرڈالو۔ (ابن ماجہ عن انس (رض))
30955- يخرج قوم في آخر الزمان يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم سيماهم التحليق، إذا لقيتموهم فاقتلوهم. "هـ - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30956 ۔۔۔ فرمایا میری امت میں سے ایک قوم ظاہر ہوگی وہ قرآن کو اس طرح پئیں گے جیسے دودھ پیاجاتا ہے۔ (طبرانی بروایت عقبہ بن عامر)
تشریح :۔۔۔ مطلب وہ بظاہر قرآن سے اسی محبت کا اظہار کریں گے جس طرح دودھ سے محبت ہوتی ہے۔ (احمد، ابن ماجہ بروایت ابن عباس (رض) عنھما)
تشریح :۔۔۔ مطلب وہ بظاہر قرآن سے اسی محبت کا اظہار کریں گے جس طرح دودھ سے محبت ہوتی ہے۔ (احمد، ابن ماجہ بروایت ابن عباس (رض) عنھما)
30956- سيخرج أقوام من أمتي يشربون القرآن كشربهم اللبن. "طب - عن عقبة لن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30957 ۔۔۔ فرمایا میری امت کی ایک جماعت قرآن پڑھے گی لیکن دین سے اس طرح نکل جائے گی جسے تیرکمان سے نکلتا ہے۔ (احمدابن ماجہ بروایت ابن عباس (رض) عنھما)
30957- ليقرأن القرآن ناس من أمتي يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية. "حم، هـ - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৬৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30958 ۔۔۔ فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان ہے۔ (ابریعلی بروایت انس (رض))
30958- سيقرأ القرآن رجال لا يجاوز حناجرهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية. "ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30959 ۔۔۔ فرمایا میری امت میں ایک جماعت نکلے گی قرآن توپڑھے گی لیکن ان کی قراٴت تمہاری قرأت کی طرح نہیں ہوگی نہ تمہاری نمازی کی نماز کی طرح ہوگی نہ ہی تمہارے روزے ان کے روزے کی طرح ہوں گے وہ قرآن کی تلاوت کریں گے ان کا گمان ہوگا کہ اس میں ان کے لیے اجر وثواب ہے حالانکہ وہ تلاوت ان پر وبال ہے ان کی نمازیں ان کے سینے تک نہیں اتریں گی وہ دین اسلام سے ایسے صاف ہو کر نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے اگر لشکر اسلام کو معلوم ہوجاتا ان کے لیے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی اجر وثواب کی کیا بشارت ہے توبقیہ اعمال کو چھوڑ کر بیٹھ جائے اس جماعت کی علامت یہ ہے کہ ان میں ایک شخص ہوگا اس کا بازوہوگا لیکن کلائی نہ ہوگی اور اس کے بازو کے سرے پر تھن کی طرح ابھرا ہوا گوشت ہوگا اس پر چند سفید بال ہوں گے۔ مسلم ابوداؤد بروایت علی (رض)
30959- يخرج قوم من أمتي يقرؤن القرآن ليس قراءتكم إلى قراءتهم بشيء ولا صلاتكم إلى صلاتهم بشيء ولا صيامكم إلى صيامهم بشيء، يقرؤن القرآن يحسبون أنه لهم وهو عليهم، لا تجاوز صلاتهم تراقيهم، يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية، لو يعلم الجيش الذين يصيبونهم ما قضي لهم على لسان نبيهم لاتكلوا عن العمل، وآية ذلك أن فيهم رجلا له عضد ليس له ذراع، على رأس عضده مثل حلمة الثدي، عليه شعرات بيض. "م 1، د - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30960 ۔۔۔ فرمایا شیطان الردھہ جس کی قبیلہ بجیلہ کا ایک شخص حفاظت کرتا ہے جس کا نام شہاب ہے یا ابن شہاب گھوڑوں کا چرانے والا جو ظالم قوم میں بدی کی علامت ہے۔ مسند احمد ابویعلی مستدرک
کلام :۔۔۔ ابن ماجہ بروایت سعید ذخیرة الحفاظ 3332 ضعیف الجامع 3422 ۔
کلام :۔۔۔ ابن ماجہ بروایت سعید ذخیرة الحفاظ 3332 ضعیف الجامع 3422 ۔
30960- شيطان الردهة يحتذره رجل من بجيلة يقال له الأشهب أو ابن الأشهب راعي الخيل علامة سوء في قوم ظلمة. "حم، ع، ك، هـ - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30961 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مشرق سے ایک قوم نکلے گی جنکے سرمنڈے ہوئے ہوں گے زبان سے قرآن تو پڑھیں گے تو لیکن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے ایسے صاف ہو کر نکل جائیں گے جیسے تیرکمان سے نکلتا ہے۔ احمد، بیہقی بروایت بن حنیف
30961- يخرج من المشرق أقوام محلقة رؤسهم، يقرؤن القرآن بألسنتهم لا يعدو تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية. "حم، ق - عن سهل بن حنيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30962 ۔۔۔ اور فرمایا کہ تم میں ایک جماعت ایسی ظاہر ہوگی کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے مقابلہ میں حقیر سمجھو گے اور اپنے روزے کو ان کے روزوں کے مقابلہ میں اور اپنے اعمال کو ان کے اعمال کے مقابلہ میں وہ قرآن توپڑھیں گے لیکن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے ایسے نکل جائے گی جیسے تیرکمان سے نکلتا ہے تیر پھینکنے والاتیر کے پھل کو دیکھتا ہے اس میں کچھ بھی نظر نہیں آتا لکڑی کو دیکھتا ہے اس میں بھی کچھ نظر نہیں آتا، پروں کو دیکھتا ہے اس میں بھی کچھ نظر نہیں آتا اور کمان کے منہ کے متعلق شک ہوتا ہے کہ کیا اس میں بھی کچھ خون لگا ہے۔ (بیہقی ابن ماجہ بروایت ابی سعید)
30962- يخرج فيكم قوم تحقرون صلاتكم مع صلاتهم وصيامكم مع صيامهم وعملكم مع عملهم، يقرؤن القرآن لا يجاوز حناجرهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية، ينظر الرامي في النصل فلا يرى شيئا، وينظر في القدح فلا يرى شيئا، وينظر في الريش فلا يرى شيئا، ويتمارى في الفوق هل علق به من الدم شيء. "ق، هـ عن أبي سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30963 ۔۔۔ فرمایا مشرق سے لوگوں کی ایک جماعت ظاہر ہوگی قرآن تو پڑھتے ہوں گے وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا اور دین سے ایسے صاف ہو کر نکلے گی جیسے کان سے تیر نکلتا ہے پھرتیر کمان کے نالے میں واپس نہیں لوٹتا۔ (یہ بھی دین کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے) ان کی علامت سرمنڈا کر رکھنا ہے۔ احمد بخاری بروایت ابی سعید
30963- يخرج قوم من قبل المشرق يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ثم لا يعودون فيه حتى يعود السهم إلى فوقه، سيماهم التحليق. "حم، خ - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30964 ۔۔۔ فرمایا جب میری امت خواہش پرستی میں مبتلا ہوجائے تودیہاتیوں کے دین کو لازم پکڑلو۔ عدی بروایت ابن عمر (رض) عنھما
30964- إذا اختلفت أمتي في الأهواء فعليكم بدين الأعراب. "عد عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30965 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنے کے زمانہ میں خوش نصیب وہ شخص ہے جو چھپا رہے اور فتنوں سے دور رہے اگر وہ لوگوں کے سامنے آئے تو پہچان نہ پائے اگر چھپ جائے تو اس کو تلاش نہ کیا جائے بدنصیب وہ خطیب ہے جو فضیح وبلیغ ہو (یعنی اپنی خطابت کے ذریعہ لوگوں کو فتنہ کے لیے ابھارے ) یا کسی بلند جگہ پر ہو اس فتنہ کے شر سے وہ چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے جو ایسی ( عاجزی کے ساتھ) دعاکرے جیسے کہ سمندر میں غرق ہونے والا کرتا ہے۔ نعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابوہریرہ (رض) وھوضعیف
30965- أسعد الناس في الفتن كل خفي نقي، إن ظهر لم يعرف، وإن غاب لم يفتقد، وأشقى الناس فيها كل خطيب مصقع أو راكب موضع؛ لا يخلص من شرها إلا من أخلص الدعاء كدعاء الغرق في البحر. "نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي هريرة؛ وهو ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30966 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنہ کے زمانہ میں بہتر آدمی وہ ہے جو اپنے مال میں (مویشیوں) میں ایک طرف ہو کر رہے رب کی عبادت کرے اور اللہ تعالیٰ کے حقوق اداکرے اور ایک وہ شخص جو گھوڑے کا لگام پکڑ کر رہے دشمن کو خوف زدہ کرے اور دشمن اس کو خوف زدہ کرے۔ (مسنداحمد طبرانی بروایت ام مالک البھریہ)
30966- خير الناس في الفتن رجل معتزل في ماله يعبد ربه ويؤدي حقه، ورجل آخذ برأس فرسه في سبيل الله يخيف العدو ويخيفونه. "حم، طب - عن أم مالك البهزية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30967 ۔۔۔ فرمایا فتنہ کے زمانہ میں بہتر آدمی وہ ہے جو اپنی تلوار (یعنی مال غنیمت سے ) کھائے اللہ تعالیٰ کی راہ میں نکل کر دشمن کو ڈرائے اور ایک شخص وہ جو پہاڑ کی چوٹی زندگی بسر کرے اور اپنی بکریوں کے دودھ پر گذاراکرے۔ نعیم عن ابی خشیہ مرسلا۔
30967- خير الناس في الفتن رجل يأكل من سيفه في سبيل الله يخيف العدو ورجل في رأس شاهقة يأكل من رسل غنمه. "نعيم - عن أبي خيثمة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৭৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30968 ۔۔۔ فرمایا ایک وہ شخص جو اپنے مویشیوں میں زندگی بسرکرے اور اپنے رب کی عبادت کرے اور ایک وہ شخص جو گھوڑے کی لگا پکڑ کر دشمن کو خوف زد ہ کرے اور دشمن اس کو خوف زدہ کرے (ترمذی غریب ) اور ام مالک بہز یہ روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک فتنہ کا ذکر فرمایا جو قریب آچکا ہے میں نے عرض کیا کہ اس میں بہتر آدمی کون ہوگا تو فرمایا باقی حدیث اوپر کی مذکور ہے۔ ترمذی کتاب الفتن
30968- رجل في ماشية يؤدي حقها ويعبد ربه ورجل أخذ برأس فرسه يخيف العدو ويخيفونه. "ت: غريب - عن أم مالك البهزية".قالت: ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم فتنة فقر بها، قلت: من خير الناس فيها؟ قال - فذكره
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৮০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30969 ۔۔۔ فرمایا کہ فتنہ کے زمانہ میں آدمی کی سلامتی اسی میں ہے کہ اپنے گھر میں رہے۔ (الدیلمی عن ابن موسیٰ کشف الخفاء 1486 المقاصدا لحسنة 567
30969- سلامة الرجل في الفتنة أن يلزم بيته. "الديلمي - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৮১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30970 ۔۔۔ فرمایا کہ جب میری امت پر تین سو اسی سال گذر جائیں تو ان کے لیے تجردتنہائی اور پہاڑ کی چوٹیوں پر رہبانیت کی زندگی گذارتا حلال ہوجائے ۔ مستدرک فی التاریخ بیہقی فی الزہد والشعلی والذیلمی عن ابن مسعود (رض) اور دہ ابن الجوزی فی الموضوعات ورواہ علی بن سعید فی کتاب الطاعة والعصیان عن الحسن بن واقد الحنفی قال اظنہ من جدیت بھز بن حکیم وھو معفل (نیز الاسرار المرفوعہ 451 اور تحدیر المسلمین 168 میں بھی یہ روایت مذکور ہے۔
30970- إذا أتت على أمتي ثلاثمائة وثمانون سنة فقد أحللت لهم العزبة والعزلة والترهب على رؤس الجبال. "ك في التاريخ، ق في الزهد والثعلبي والديلمي - عن ابن مسعود؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات؛ ورواه علي بن سعيد في كتاب الطاعة والعصيان عن الحسن بن واقد الحنفي قال: أظنه من حديث بهز بن حكيم وهو معضل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৯৮২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احمقوں کا زمانہ
30971 ۔۔۔ عنقریب مسلمان کے لیے بہترین مال بکریاں ہوں گی جن کو لے کر پہاڑی گھاٹیوں اور وادیوں میں فتنہ سے اپنا دین بچانے کی خاطر چلا جائے۔ مالک احمد وعبدبن حمید بخاری، ابوداؤد، نسائی ابن ماجہ طبرانی بروایت ابوسعید
30971- يوشك أن يكون من خير مال المسلم غنم يتبع بها شعف 2 الجبال ومواقع القطر يفر بدينه من الفتن. "مالك، حم وعبد بن حميد، خ، د، ن، هـ، حب - عن أبي سعيد".
তাহকীক: