কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৬৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34643 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ میں رمضان (گذارنا) غیر مکہ میں ہزار رمضان (گزارنے) سے زیادہ فضلیت والا ہے۔ ( البزار بروایت ابن عمر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3139 الضعیفہ :831
34643- " رمضان بمكة أفضل من ألف رمضان بغير مكة. " البزار - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34644 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ تمام بستیوں کی ماں اور مروخراسان کی ماں ہے۔ (ابن عدی کامل بروایت ضعاف الدارقطنی 663)
34644- " مكة أم القرى ومرو أم خراسان. " عد - عن بريده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34645 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ رہائش کی جگہ ہے اس کے مکانوں کو نہیں بیچا جائے گا اور نہ گھروں کو کرایہ پر دیا جائے گا۔ (مستدرک حاکم بیہقی بروایت ابن عمرو المتناھیہ 379)
34645- " مكة مناخ، لا تباع رباعها، ولا تؤجر بيوتها. " ك، هق - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34646 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے مکہ کی عزت و احترام کیا اللہ تعالیٰ اس کا اکرام کرے گا۔ (دارقطنی بروایت الوضین بن عطاء مرسلا الجامع المصف 180
34646- " من أكرم القبلة أكرمه الله تعالى. " قط - عن الوضين بن عطاء مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34647 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کعبہ کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔ (ابولشیخ بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5990 اسنی المطالب :1641
34647- "النظر إلى الكعبة عبادة." أبو الشيخ - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34648 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سفر کا سامان نہیں باندھا جائے گا مگر تین مسجدوں کے لیے مسجد حرام ، میری یہ مسجد ، مسجد اقصی ۔ (احمد بن حنبل بیہقی بخاری :762 ابوداؤدو نسائی ابن ماجہ بروایت ابوہریرة احمد بن حنبل بیہقی ترمذی ابن ماجہ بروایت ابوسعید ابن ماجہ بروایت ابن عمرو)
34648- "لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: المسجد الحرام، ومسجدي هذا، والمسجد الأقصى." حم، ق، د، ن، هـ -عن أبي هريرة، حم، ق، ت، هـ - عن أبي سعيد، هـ - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34649 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ امت ہمیشہ خیر کے ساتھ ہوگی جب تک یہ لوگ اس حرم کی تعظیم کا حق ادا کرتے رہیں سو جب اس کے حق کو ضائع کریں گے تو ہلاک ہوجائیں گے۔ (ابن ماجہ بروایت عباس بن ابوربیعہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ : 664 ضعیف الجامع :6213 ۔
34649- " لا تزال هذه الأمة بخير ما عظموا هذه الحرمة حق تعظيمها، فإذا ضيعوا ذلك هلكوا. " هـ - عن عياش بن أبي ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34650 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (ٕعلیہ السلام) کو حکم دیا گیا کہ وہ جنت سے ایک یا قوت لے کر اتریں تو وہ اس کو لے کر اترے اس سے آدم (علیہ السلام) کا سرصاف کیا اس سے بال بکھرے تو جہاں جہاں اس کا نور پہنچا تو وہ جگہ حرم بن گئی۔ (خطیب بغدادی بروایت جعفر بن محمد مشلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضیعف الجامع 166 ۔
34650- "أمر جبريل أن ينزل بياقوتة من الجنة فهبط بها فمسح بها رأس آدم فتناثر الشعر منه فحيث بلغ نورها صار حرما. " خط - عن جعفر بن محمد معضلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ کا احترام
34651 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے مکہ سے ہاتھیوں کو روکا اور اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور مسلمانوں کو قدرت دی ۔ خبردار مکہ نہ مجھ سے پہلے کس کے لیے (جنگ کے لئے) حلال ہوا نہ میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا خبردار مکہ میرے لیے دن کے کچھ وقت میں حلال ہوا خبردار مکہ میرے اس وقت سے حرام ہے اس کے کانٹے کاٹے جائیں گے نہ اس کے درخت اکھیڑے جائیں گے اور نہ اس کی گری پڑی چیزوں کو اٹھایا جائے گا مگر اعلان کرنے والے کے لیے (اجازت ہے) اور جس کا کوئی شخص قتل کردیا جائے تو وہ فکروں میں سے بہتر کو اختیار کرے یا یہ لے یا مقتول کے ورثہ کو قصاص دے۔ (احمد بن حنبل بیہقی ابوداؤد بروایت ابوہریرة)
34651- "إن الله حبس عن مكة الفيل وسلط عليها رسول الله صلى الله عليه وسلم والمؤمنين، ألا! فإنها لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي، ألا! وإنها حلت لي ساعة من نهار، ألا! وإنها ساعتي هذه حرام لا يختلى شوكها ولا يعضد شجرها ولا يلتقط ساقطتها إلا لمنشد، ومن قتل له قتيل فهو بخير النظرين، إما أن يعقل وإما أن يقاد أهل القتيل. " حم، ق، د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ کا احترام
34652 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اس دن سے مکہ حرام قرار دیا کہ جس د ن آسمانوں اور زمینوں کو پیدا کیا پس یہ قیامت کے دن تک اللہ تعالیٰ کی حرمت کے ساتھ حرام ہے نہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال ہو اور نہ میرے بعد کسی کے لیے حلال ہوگا اور میرے لیے بھی حلال نہیں ہوامگر زمانے کے کچھ وقت کے لیے نہ اس کے شکار کو بھا گیا جائے گا اور نہ اس کے کانٹوں کو کاٹا جائے گا اور نہ اس کی گھاس کو چنا جائے گا اور اس کی گری پڑی چیز حلال ہیں مگر اعلان کرنے والے کے لئے۔ (بخاری بروایت ابن عباس)
34652- " إن الله حرم مكة يوم خلق السماوات والأرض، فهي حرام بحرمة الله إلى يوم القيامة، لم تحل لأحد قبلي ولا تحل لأحد بعدي ولم تحل لي قط إلا ساعة من الدهر، لا ينفر صيدها ولا يعضد شوكها ولا يختلى خلاها ولا تحل لقطتها إلا لمنشد. " خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ کا احترام
34653 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس گھر کو اس دن سے حرام قرار دیا کہ جس دن سے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور اس کو مزین کیا جس وقت سورج اور چاند کو مزید کیا اور جو اس کے مقابل آسمان ہے وہ بھی حرام ہے اور مجھ سے پہلے نہ کسی کے لیے حلال ہو اور میرے لیے دن کے کچھ حصے میں حلال ہوا تھا اور پھر ویسے ہی ہوگیا جیسے کہ تھا۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1600
34653- "إن الله حرم هذا البيت يوم خلق السماوات والأرض، وصاغه حين صاغ الشمس والقمر، وما حياله من السماء حرام، وإنه لا يحل لأحد قبلي وإنما حل لي ساعة من نهار ثم عاد كما كان. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ کا احترام
34654 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ کو اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا اور اس کو لوگوں نے حرام قرار نہیں دیا پس کسی ایسے شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتاہو کہ اس میں خون بہائے اور نہ اس میں درخت کاٹے پس اگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس میں قتال کیوجہ سے رخصت سمجھے تو تم کہو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اجازت دی تھی اور تمہیں اجازت نہیں دی اور مجھے دن کے کچھ وقت میں اجازت دی گئی تھی پھر اس کی حرمت آج دوبارہ ایسی ہی ہوگئی جیسے اس کی حرمت کل تھی اور جو شخص موجود ہے وہ ان لوگوں کو بتادے جو موجود نہیں۔ (احمدبن حنبل بیہقی ترمذی نسائی بروایت ابوشریع)
34654- "إن مكة حرمها الله ولم يحرمها الناس، فلا يحل لامرئ يؤمن بالله واليوم الآخر أن يسفك بها دما ولا يعضد بها شجرة، فإن أحد ترخص لقتال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيها فقولوا: إن الله أذن لرسوله ولم يأذن لكم، وإنما أذن لي ساعة من نهار ثم عادت حرمتها اليوم كحرمتها بالأمس، وليبلغ الشاهد الغائب. " حم، ق، ت، ن - عن أبي شريح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34655 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سب سے پہلی وہ مسجدجوزمین پر بنائی گئی مسجدحرام ہے پھر مسجد اقصی اور ان دونوں کے درمیان چالیس سال میں پھر جہاں بھی اس کے بعد آپ کے لیے نماز کا وقت ہوجائے تو آپ نماز پڑھیں کیونکہ فضلیت اسی میں ہے۔ (احمدبن حنبل بیہقی نسائی ابن ماجہ بروایت ابوذر)
34655- "أول مسجد وضع في الأرض المسجد الحرام ثم المسجد الأقصى، وما بينهما أربعون سنة، ثم أينما أدركتك الصلاة بعد فصل فإن الفضل فيه. " حم، ق، ن، هـ - عن أبي ذر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34656 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : توکتنا اچھا شہر ہے اور کتنا ہی زیادہ مجھے محبوب ہے (مکہ) اور اگر میری قوم مجھے تجھ سے نہ نکالتی تو میں تیرے علاوہ کسی شہر میں نہ رہتا ۔ (ترمذی ابن حبان ، مستدرک حاکم بروایت غاعب میں)
34656- "ما أطيبك من بلد وأحبك إلي! ولولا أن قومي أخرجوني منك ما سكنت غيرك. " ت، حب، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34657 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مکہ میں رمضان کا مہینہ پائے وہ اس میں روزہ رکھے اور جتنا آسان ہو اس میں رہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک لاکھ رمضان (کا ثواب) لکھیں گے مکہ کے علاوہ رمضان گزارنے کے مقابلے میں اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر روز ایک غلام آزاد کرنا اور ہر رات ایک غلام آزاد کرنا لکھیں گے اور ہر دن اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا ہبہ کرنا اور ہر دن میں نیکی اور ہر رات ہی نیکی۔ (ابن ماجہ بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ :666 ضعیف الجامع :5375 ۔
34657- "من أدرك رمضان بمكة فصامه وقام منه ما تيسر له كتب الله له مائة ألف شهر رمضان فيما سواها وكتب الله له بكل يوم عتق رقبة وكل ليلة عتق رقبة، وكل يوم حملان فرس في سبيل الله وفي كل يوم حسنة وفي كل ليلة حسنة. " هـ - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34658 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم بیشک تو اللہ کی زمینوں میں سے سب سے بہتر زمین ہے اور اللہ کی زمینوں میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اور اگر میں تجھ سے نہ نکالا جاتا تو میں خود نہ نکلتا۔ (احمدبن حنبل ترمذی ابن ماجہ ابن حبان مستدرک حکم بروایت علیہ اللہ بن عدی بن امحمداء)
34658- "والله إنك لخير أرض الله وأحب أرض الله إلى الله! ولولا أني أخرجت منك ما خرجت." حم؛ ت، هـ، حب، ك - عن عبد الله بن عدي بن الحمراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34659 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سواری نہیں تیار کی جائے گی مگر تین مسجدوں کی طرف (یعنی سفر نہیں کیا جائے گا) مسجد حرام کی طرف اور میری اس مسجد کی طرف اور بیت المقدس کی مسجد کی طرف۔ (مالک ابوداؤد، ترمذی نسائی ابن حبان بروایت صبرہ بن ابی نصرہ نسائی بروایت ابوہریرة)
34659- "لا تعمل المطي إلا إلى ثلاثة مساجد: إلى المسجد الحرام وإلى مسجدي هذا وإلى مسجد بيت المقدس. " مالك، د ت، ن، حب - عن بصرة بن أبي بصرة، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34660 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آج کے بعد قیامت تک مکہ میں لڑائی نہیں کی جائے گی۔ (احمدبن حنبل ، ترمذی، ابن حبان مستدرک حاکم بروایت حارث بن مالک بن البرصاء)
34660- "لا تغزى مكة بعد اليوم إلى يوم القيامة. " حم، ت؛ حب، ك - عن الحارث بن مالك بن البرصاء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34661 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس گھر کی جنگ سے لشکروں کو روکا نہیں جائے گایہاں تک کہ ان میں سے ایک لشکر کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا (یعنی جو بھی لشکر مکہ میں جنگ کے لیے جائے گا تو اس کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا) ۔ (نسائی مستدرک حاکم بروایت ابوہریرة)
34661- "لا ينتهي البعوث عن غزو هذا البيت حتى يخسف بجيش منهم. " ن، ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکہ مکرمہ سے محبت کا ذکر
34662 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ اس گھر کی جنگ سے نہیں اٹھیں گے یہاں تک کہ ایک لشکر جنگ کرے گا بیداء میں ہوگا (فرمایا) زمین کے بیداء میں تواول سے آخر تک سب کو دھنسادیا جائے گا اور ان کے درمیان والابھی نہیں بچے گا کہا گیا جب ان میں ایسا شخص ہو جسے مجبور کیا جائے (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ان کو اپنے دلوں کی نیت پر اٹھائیں گے۔ ( احمدبن حنبل ترمذی ابوداؤد ابن ماجہ بروایت صفیہ)
34662- "لا ينتهي الناس عن عزو هذا البيت حتى يغزوه جيش حتى إذا كانوا بالبيداء أو ببيداء من الأرض خسف بأولهم وآخرهم ولم ينج أوسطهم، قيل فإذا كان فيهم من يكره؟ قال: يبعثهم الله على ما في أنفسهم. " حم، ت، د، هـ - عن صفية"
তাহকীক: