কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৬৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34623 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس امت کے لیے ہر سال پورا ہونے پر اس کو بھیجتے ہیں جو امت کے لیے ان کے دین کی تجدید کرے۔ (ابوداؤد مستدرک حاکم بیہقی معرفہ بروایت ابوہریرہ)
34623- " إن الله تعالى يبعث لهذه الأمة على رأس كل مائة سنة من يجدد لها دينها. " د، ك والبيهقي في المعرفة - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34624 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کا ہر اس نئی چیز میں جس کے ذریعے اسلام اور اسلام والوں کو دھوکا دیا جائے ایک نیک دوست ہوتا ہے جو اسلام سے (اس کو) دور کرتا ہے اور اس کی نشانیاں بتاتا ہے سو تم ان مجالس میں حاضری کو کمزوریوں کو دور کرنے میں غنیمت جانو اور اللہ پر بھروسہ کرو اور اللہ تعالیٰ کا رسازکافی ہے۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابوہریرة)
34624- " إن لله تعالى في كل بدعة كيد بها الإسلام وأهله وليا صالحا يذب عنه ويتكلم بعلاماته، فاغتنموا حضور تلك المجالس بالذب عن الضعفاء وتوكلوا على الله وكفى بالله وكيلا. " حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34625 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ہمیشہ اس دین میں ایک ایسا پودا لگاتے رہتے ہیں کہ جس کے ذریعے لوگوں کو قیامت کے دن تک اپنی فرمان برداری کا حامل بناتے ہیں۔ (احمد بن حنبل ابن ماجہ بروایت عقبہ خولانی ذخیرة الحفاظ :6333)
34625- "لا يزال الله يغرس في هذا الدين غرسا يستعملهم فيه بطاعته إلى يوم القيامة. " حم، هـ 2 عن عقبة الخولاني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34626 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ہر قرن میں سبقت کرنے والے ہیں۔ (حکیم بروایت انس)
34626- " في كل قرن من أمتي سابقون. " الحكيم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34627 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ہر قرن کے لیے سبقت کرنے والے ہیں۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابن عمر)
34627- " لكل قرن من أمتي سابقون. " حل - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر سوصدی پر ایک مجتہد ہوتا ہے جو اس امت کے لیے ان کے دینی امور میں اجتہاد کرتا ہے
34628 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر قرن کا ایک سابق ہے۔ (حلیة الاولیاء بروایت انس)
34628- " لكل قرن سابق. " حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34629 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں تین سو (آدمی) ہیں جن کے دل آدم (علیہ السلام ) کے دل پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں چالیس اسی طریقے سے (آدمی) ہیں جنکے دل موسیٰ (علیہ السلام) کے دل پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں سات (آدمی) ہیں جنکے دل ابراہیم (علیہ السلام) کے دل پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں پانچ (ٕآدمی) ہیں جنکے دل جبرائیل (علیہ السلام) کے دل پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں تین (آدمی) ہیں جنکے دل میکائیل (علیہ السلام) کے دل پر ہیں اور اللہ تعالیٰ کے لیے مخلوق میں ایک (آدمی) ہے جنکے دل اسرائیل (علیہ السلام ) کے دل پر ہے جب ایک مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ تین میں سے لے آتے ہیں اور جب تین میں سے مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ پانچ میں سے لے آتے ہیں اور جب پانچ میں سے مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ سات میں سے لے آتے ہیں اور جب آتے ہیں اور جب سات میں سے مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ چالیس میں سے لے آتے ہیں اور جب چالیس میں سے مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ تین سو میں سے لے آتے ہیں اور جب تین سو میں سے مرجائے تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ عام لوگوں میں سے لے آتے ہیں سو اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور بارش برساتا ہے اور اگاتا ہے اور مصیبت کو دور کرتا ہے۔ (حلیة الاولیاء تاریخ ابن عساکر بروایت ابن مسعود)
34629- "إن لله في الخلق ثلاثمائة قلوبهم على قلب آدم، ولله في الخلق أربعون قلوبهم على قلب موسى، ولله في الخلق سبعة قلوبهم على قلب إبراهيم، ولله في الخلق خمسة قلوبهم على قلب جبريل، ولله في الخلق ثلاثة قلوبهم على قلب ميكائيل، ولله في الخلق واحد على قلب إسرافيل، فإذا مات الواحد أبدل الله مكانه من الثلاثة، وإذا مات من الثلاثة أبدل الله مكانه من الخمسة، وإذا مات من الخمسة أبدل الله مكانه من السبعة، وإذا مات من السبعة أبدل الله مكانه من الأربعين، وإذا مات من الأربعين أبدل الله مكانه من الثلاثمائة، وإذا مات من الثلاثمائة أبدل الله مكانه من العامة، فيهم يحي ويميت ويمطر وينبت ويدفع البلاء. " حل وابن عساكر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باپ ۔۔۔ جگہوں اور زمانوں کے فضائل میں اس میں فصلیں ہیں۔ پہلی فصل جگہوں کے فضائل میں مکہ اور اس کے اردگرد کے فضائل زادھا اللہ شرفا وتعظیما
34630 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ اس مسجد یعنی مسجد حرام پر ہر دن اور رات ایک سوبیس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ساٹھ طواف کرنے والوں کے لیے چالیس نماز پڑھنے والوں کے لیے بیس زیارت کرنے والوں کے لئے۔ (طبرانی حاکم فی الکنی تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :176 الضعیفہ :187
34630- " إن الله تعالى ينزل على هذا المسجد مسجد مكة في كل يوم وليلة عشرين ومائة رحمة: ستين للطائفين، وأربعين للمصلين؛ وعشرين للناظرين. " طب والحاكم في الكنى وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باپ ۔۔۔ جگہوں اور زمانوں کے فضائل میں اس میں فصلیں ہیں۔ پہلی فصل جگہوں کے فضائل میں مکہ اور اس کے اردگرد کے فضائل زادھا اللہ شرفا وتعظیما
34631 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد حرام میں ایک نماز ایک لاکھ نمازوں (کے برابر) ہے اور میری مسجد میں ایک نماز ایک ہزار نمازوں (کے برابر) ہے اور بیت المقدس میں (ایک نماز) پانچ سو نمازوں (کے برابر ) ہے۔ ھب بروایت جابر۔کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :13521 المشتھر :172 ۔
34631- "صلاة في المسجد الحرام مائة ألف صلاة، وصلاة في مسجدي ألف صلاة، وفي بيت المقدس خمسمائة صلاة. " هب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آٹھواں باپ ۔۔۔ جگہوں اور زمانوں کے فضائل میں اس میں فصلیں ہیں۔ پہلی فصل جگہوں کے فضائل میں مکہ اور اس کے اردگرد کے فضائل زادھا اللہ شرفا وتعظیما
34632 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مسجد حرام میں نماز ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے اور میری مسجد میں نماز ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے اور بیت المقدس میں نماز پانچ سو نمازوں کے برابر ہے۔ (طبرانی بروایت ابودواد۔ )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف سے ضعیف الجامع :3569
34632- "الصلاة في المسجد الحرام بمائة ألف صلاة، والصلاة في مسجدي بألف صلاة، والصلاة في بيت المقدس بخمسمائة صلاة. " طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34633 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مسجد حرام میں نماز ایک لاکھ نماز کے براب رہے اور میری مسجد میں نماز دس ہزار نمازوں کے برابر ہے اور رباطات کی مسجد میں نماز ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے۔ (حلیة الاولیاء بروایت انس)۔ کلام : ضعیف ہے ضعیف الجامع :357، الضعیفہ :173
34633- "الصلاة في المسجد الحرام مائة ألف صلاة، والصلاة في مسجدي عشرة آلاف صلاة، والصلاة في مسجد الرباطات ألف صلاة. " حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34634 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد حرام میں نماز کی فضلیت اس کے علاوہ مسجد پر ایک لاکھ نماز کے برابر ہے اور میری مسجد میں ایک ہزار نمازوں کے برابر ہے اور بیت المقدس کی مسجد میں پانچ سو نمازوں کے برابر ہے۔ (بیہقی بروایت ابوالدداء)
34634- "فضل الصلاة في المسجد الحرام على غيره مائة ألف صلاة، وفي مسجدي ألف صلاة، وفي مسجد بيت المقدس خمسمائة صلاة. " هب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34635 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس گھر بیت اللہ سے فائدہ اٹھاؤ کیونکہ یہ دو مرتبہ گرا گیا اور تیسری مرتبہ میں بلند کیا گیا۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن عمر)
34635- "استمتعوا من هذا البيت فإنه قد هدم مرتين ويرفع في الثالثة. "طب، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34636 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا حرم میں غلبہ ذخیرہ کرنا اس میں ظلم اور زیادتی ہے۔ (ابوداؤد بروایت یعلی بن امیہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابوداود :439 ضعیف الجامع :183 ۔ 184
34636- "احتكار الطعام في الحرم إلحاد فيه. " د - عن يعلى بن أمية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34637 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مکہ میں غلہ ذخیرہ کرنا ظلم اور زیادتی ہے۔ (طبرانی اوسط بروایت ابن عمر)
34637- "احتكار الطعام بمكة إلحاد. " طس - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34638 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (بیت اللہ ) (کا نام البیت العتیق (آزاد گھر) اس لیے رکھا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ظالموں جابروں سے آزاد رکھا ہے اس پر کبھی بھی کوئی جابر غالب نہ آسکا۔ (ٕترمذی مستدرک حاکم بیہقی بروایت ابن الزبیر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف التزمذی :619 ضعیف الجامع :2059 ۔
34638- "إنما سمي البيت العتيق لأن الله أعتقه من الجبابرة فلم يظهر عليه جبار قط. " ت، ك، هب - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34639 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ١ سب سے پہلے بیت اللہ کی جگہ زمین پر رکھی گئی پھر اس سے باقی زمین پھیلائی گئی اور سب سے پہلا پہاڑ جسے اللہ تعالیٰ نے زمین پر رکھا وہ جبل ابوقبیس ہے پھر اس سے باقی پہاڑ پھیلائے گئی ۔ (بیہقی بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2132 ۔
34639- "أول بقعة وضعت من الأرض موضع البيت ثم مدت منها الأرض، وإن أول جبل وضعه الله تعالى على وجه الأرض أبو قبيس ثم مدت منه الجبال. " هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34640 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیت اللہ کی جگہ مٹ گئی تھی تو ھود (علیہ السلام ) اور صالح (علیہ السلا) حج نہ کرسکے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ابراہیم (علیہ السلام ) کے لیے ٹھکانا نہ بنایا۔ (الزبیر بن بکار السنن بروایت عائشہ اسنی الماطب :648 ذخیرة الحفاظ 2852)
34640- "دثر مكان البيت فلم يحجه هود ولا صالح حتى بوأه الله لإبراهيم. " الزبير بن بكار في النسب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34641 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیت اللہ میں داخل ہونا نیکی میں داخل ہونا اور برائی سے نکلنا ہے۔ ( ابن عدی کامل ھب بروایت ابن عباس اسنی المطالب :651 ذخیرة الحفاظ 2886
34641- " دخول البيت دخول في حسنة وخروج من سيئة. " عد، هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৬৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد حرام میں نماز کی فضلیت
34642 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب بیت اللہ میں داخل ہوا وہ نیکی میں داخل ہو اور برائی سے نکلا اس طرح کہ اس کی بخشش کردی گئی۔ (ٕطبرانی ھق بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5574 الضعیفہ 1917
34642- " من دخل البيت دخل في حسنة وخرج من سيئة مغفورا له. " طب، هق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: