কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২১১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے طویل منبر کا تذکرہ
32101 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری امت کے چار لاکھ افراد کو جنت میں داخل فرمائیں گے تو ابوبکر (رض) نے عرض کیا اور اضافہ فرمائیں اے اللہ کے رسول اتنا ار دونوں ہتھلیوں کو جمع فرمایا عرض کیا اور اضافہ فرمائیں اے اللہ نے رسول تو فرمایا اتنا۔ (احمد ابویعلی سعید بن منور بروایت انس (رض))
32101- إن الله وعدني أن يدخل الجنة من أمتي أربعمائة ألف، قال أبو بكر: زدنا يا رسول الله! قال وهكذا وجمع كفيه، قال: زدنا يا رسول الله! قال وهكذا. "حم، ع، ص - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32102 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب کے جنت میں داخل فرمائیں گے ہر ہزار کی ستر ہزار کے بارے میں شفاعت کو قبول فرمائیں گے پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے تین چلو بھر کے دیئے یہ ان شاء اللہ کافی ہوگا میری امت کے مہاجرین و اور پورا ہوگا ہمارے اعراب میں سے بعض کو۔ (ابغوی بروایت ابی سعید زرفی)
32102- إن الله تعالى وعدني أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب ويشفع كل ألف بسبعين ألفا ثم يحثي لي ثلاث حثيات بكفه، إن ذلك إن شاء الله تعالى مستوعب مهاجري أمتي ويوفي بشيء من أعرابنا. "البغوي - عن أبي سعيد الزرقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32103 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری امت کے ستر ہزار کے بارے میں حساب وکتاب نہیں فرمائیں گے پھر ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ۔ (طبرانی بروایت ثوبان (رض))
32103- إن ربي عز وجل وعدني من أمتي سبعين ألفا لا يحاسبون مع كل ألف سبعين ألفا. "طب - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32104 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر حساب کے جنت میں داخل فرمائیں گے پھر ہر ہزار کے ستر ہزار کے بارے میں شفاعت قبول فرمائیں گے پھر اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھ سے تین چلو بھریں گے یہ ان شاء اللہ امت کے مہاجرین کے لیے ہوگا اور کچھ دیہات کے رہنے والوں کو اللہ تعالیٰ پوراکرکے دیں گے ۔ (البغوی طبرانی ابن عساکر بروایت ابی سعید الخیر)
32104- إن ربي عز وجل وعدني أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب ويشفع كل ألف بسبعين ألفا ثم يحثي ربي ثلاث حثيات بكفيه إن ذلك إن شاء الله تعالى مستوعب مهاجري أمتي ويوفيني الله شيئا من أعرابنا. "البغوي، طب وابن عساكر - عن أبي سعيد الخير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32105 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے مجھے عطا فرمایا ہے کہ میری امت کے ستر ہزار افراد بغیر حساب وکتاب جنت میں داخل ہوں گے عمر (رض) عنہنی عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ کیوں طلب نہیں کیا ؟ تو فرمایا میں نے زیادہ طلب کیا تو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار عرض کیا کہ زیادہ کیوں طلب نہیں کیا ؟ فرمایا میں نے زیادہ طلب کیا اللہ تعالیٰ نے اتنا عطا فرمایا اپنے ہاتھوں کو پھیلا کر دکھایا۔ (احمد طبرانی بروایت عبدالرحمن بن ابی بکر (رض))
32105- إن ربي تعالى أعطاني سبعين ألفا من أمتي يدخلون الجنة بغير حساب قال عمر رضي الله عنه: يا رسول الله! هلا استزدته؟ قال: قد استزدته فأعطاني مع كل رجل سبعين ألفا، قال: هلا استزدته؟ قال: قد استزدته فأعطاني هكذا وبسط باعه. "حم، طب - عن عبد الرحمن ابن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32106 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سے وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بلاحساب جنت میں داخل فرمائیں گے پھر ہزار کی ستر ہزار کے بارے میں سفارش قبول فرمائیں گے پھر میرے رب نے میرے لیے تین چلو بھرے ۔ (طبرانی بروایت عتبہ بن عبدسلمی)
32106- إن ربي تعالى وعدني أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب، ثم يشفع كل ألف بسبعين ألفا ثم يحثي لي ربي بكفيه ثلاث حثيات. "طب - عن عتبة بن عبد السلمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32107 ۔۔۔ فرمایا میں نے اپنے رب کو سخی اور کریم پایا کہ ستر ہزار افراد کو بلاحساب جنت میں داخل فرمائیں گے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ستر ہزار عطا فرمائے میں نے عرض کیا کہ میری امت اس تعدادا کو نہیں پہنچے گی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اعراب یعنی دیہات کے رہنے والوں سے اس تعداد کو پوری کروں گا ۔ (طبرانی بروایت عامر بن عمیر)
32107- إني وجدت ربي ماجدا كريما أعطاني مع كل واحد من السبعين الألف الذين يدخلون الجنة بغير حساب مع كل واحد سبعين ألفا فقلت: إن أمتي لا تبلغ هذا، قال: إذا أكملهم لك من الأعراب. "طب عن عامر بن عمير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32108 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے درخواست کی تو مجھ سے وعدہ فرمایا کہ میری امت کے ستر ہزار افراد جنت میں داخل ہوں گے ان کے چہرے چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے میں نے زیادتی طلب کی تو وعدہ فرمایا کہ ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار اور میں نے عرض کیا اے باری تعالیٰ میری امت کے مہاجرین اس تعداد کونہ پہنچے تو فرمایا کہ اعراب اس تعداد کو پوری کروں گا ۔ (احمدبروایت ابوہریرہ (رض))
32108- سألت ربي عز وجل فوعدني أن يدخل من أمتي سبعين ألفا على صورة القمر ليلة البدر، فاستزدت ربي فزادني مع كل ألف سبعين ألفا فقلت: أي رب! إن لم يكن هؤلاء مهاجري أمتي، قال: إذن أكملهم لك من الأعراب. "حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32109 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے مجھ سے میری امت کے بارے میں مشورہ فرمایا کہ ان کے ساتھ کیا معاملہ کروں ؟ میں نے عرض کیا جو معاملہ جا ہیں فرمائیں وہ آپ کے بندے اور مخلوق ہیں مجھ سے دوبارہ مشورہ فرمایا تو میں نے یہی عرض کیا تیسری مرتبہ مشورہ فرمایا میں نے وہی جواب دیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے احمد میں آپ کو آپ کی امت کے بارے میں رسوا نہیں کروں گا اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی کہ پہلی مرتبہ میری امت میں سے میرے ساتگ ستر ہزار افراد حساب جنت میں داخل ہوں گے ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار پھر میرے پاس پیغام آیا مانگو تمہاری دعاء قبول ہوگی سوال کرو تمہیں عطاء کیا جائے گا میں نے اللہ تعالیٰ کے قاصد سے کہا کیا میرے رب میرے سوال کو پورا فرمائیں گے تو قاصد نے کہا آپکے پاس سوال پورا کرنے کا پیغام ہی تولے کر آیا ہوں اللہ تعالیٰ نے جو مجھے عطا فرمایا اس پر کوئی فخر نہیں اللہ تعالیٰ نے میرے اگلے پچھلے گناہوں کو معاف فرما دیا میں صحیح وسالم زندہ چل رہاہوں ؟ اور مجھے عطاء فرمایا کہ میری امت قحط سالی سے ہلاک نہ ہوگی اور استیصال کرنے والا دشمن مسلط نہ ہوگا مجھے کوثر عطاء فرمایا جو ایک جنتی نہرے حوض میں گرے گی مجھے قوت نصرت اور رعب عطاء فرمایا جو میرے سامنے ایک مہینہ کی مسافر پر چلتا ہے اور مجھے عطاء فرمایا کہ تمام انبیاء سے پہلے جنت میں داخل ہوں گا میرے لیے اور میر امت کے لیے غنیمت کو حلال قرار دیا اور بہت سی وہ چیزیں حلال کی گئیں جن کے متعلق پہلی امتوں پر سختی کی گئی تھی اور ہم پر ان میں کوئی حرج نہیں ڈالا میں اس سجدہ کے علاوہ شکر کا اور کوئی طریقہ نہیں پاتا۔ (احمد ابن عساکر بروایت حذیفہ (رض))
32109- إن ربي استشارني في أمتي ماذا أفعل بهم؟ فقلت: ما شئت يا رب هم خلقك وعبادك، فاستشارني الثانية فقلت له كذلك، فاستشارني الثالثة فقلت له كذلك، فقال تعالى: إني لن أخزيك في أمتك يا أحمد وبشرني أن أول من يدخل الجنة معي من أمتي سبعون ألفا مع كل ألف سبعون ألفا ليس عليهم حساب؛ ثم أرسل إلي: ادع تجب، وسل تعط؛ فقلت لرسوله: أو معطي ربي تعالى سؤلي؟ قال: ما أرسل إليك إلا ليعطيك، ولقد أعطاني من غير فخر، غفر لي ما تقدم من ذنبي وما تأخر وأنا أمشي حيا صحيحا، وأعطاني أن لا يجوع أمتي ولا تغلب، وأعطاني الكوثر نهرا في الجنة يسيل في حوضي، وأعطاني القوة والنصر والرعب يسعى بين يدي شهرا، وأعطاني أني أول الأنبياء دخولا الجنة، وطيب لي ولأمتي الغنيمة، وأحل لنا كثيرا مما شدد على من كان قبلنا ولم يجعل علينا في الدين من حرج؛ فلم أجد لي شكرا إلا هذه السجدة. "حم وابن عساكر - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر ہزار افراد بےحساب جنت میں داخل ہوں گے
32110 ۔۔۔ فرمایا اے معاذ تم جانتے ہو کہ کیا حالت ہے ؟ میں نے رب تعالیٰ کے لیے نماز پڑھی جو اللہ تعالیٰ نے میرے لیے مقدر فرمایا پھر پوچھا اے محمد میں تمہاری امت کی ساتھ کیا معاملہ کروں میں نے کہا اے رب تعالیٰ آپ کو علم ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس سوال کو تین مرتبہ دہرایا چار مرتبہ آخر میں یہی ہے کہ آپ کی امت کے ساتھ کیا معاملہ کروں ؟ میں نے جواب دیا آپ کو زیادہ علم ہے تو ارشاد فرمایا میں آپ کو آپ کی امت کے بارے میں قیامت کے دن رسو انھیں کروں گا میں سجدہ میں گرپڑا رب تعالیٰ قدرداں ہے شکر گزاروں کو پسند فرماتے ہیں۔ (طبرانی بروایت معاذ (رض))
32110- يا معاذ! رأيت تدري لم ذاك؟ إني صليت ما كتب لي ربي، فقال: يا محمد! ما أفعل بأمتك؟ قلت: رب! أنت أعلم، فأعادها علي ثلاثا أو أربعا فقال لي في آخرها: ما أفعل بأمتك؟ قلت: أنت أعلم يا رب! قال: إني لا أخزيك في أمتك؛ فسجدت لربي؛ وربك شاكر يحب الشاكرين. "طب عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میں آخری نبی ہوں
32111 ۔۔۔ فرمایا جب مجھے معراج پر لے جایا گیا تو میرے رب نے مجھے اپنے قریب کیا میرے اور رب تعاٰ لی کے درمیان قوسین کا فاصلہ تھا یا اس سے بھی کم فرمایا اے حبیب اے محمد میں نے کہا لبیک یارب پوچھا کیا تمہارا غم یہ ہے کہ میں نے آپ کو آخری نبی بنایا میں نے کہا نہیں اے رب پوچھا اے حبیب آپ کو اس پر غم ہے کہ آپ کی امت آخری امت بنایا ؟ میں نے کہا نہیں تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ کی امت کو میری طرف سے سلام پہنچادو اور یہ خبردو کہ میں نے ان کو آخر الامم بنایا امتوں کو ان کے نزدیک رسواء نہیں کرونگا اور ان کو اور امتوں کے نزدیک رسو انھیں کروں گا۔ (الخطیب والدیلمی وابن الجوزی فی الوہیات بروایت انس (رض))
32111- لما أسري بي إلى السماء قربني ربي تعالى حتى كان بيني وبينه تعالى كقاب قوسين أو أدنى لا بل أدنى قال: يا حبيبي! يا محمد! قلت: لبيك يا رب! قال: هل غمك أن جعلتك آخر النبيين؟ قلت: يا رب؟ لا، قال: حبيبيّ! هل غم أمتك أن جعلتهم آخر الأمم؟ قلت: يا رب! لا، قال: أبلغ أمتك عني السلام وأخبرهم أني جعلتهم آخر الأمم لأفضح الأمم عندهم ولا أفضحهم عند الأمم. "الخطيب والديلمي وابن الجوزي في الواهيات - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میں آخری نبی ہوں
32112 ۔۔۔ فرمایا ہر نبی کو وہ علامات دی ہیں جن پر انسان ایمان لائے اور مجھے جو ملی ہیں وہ وحی ہے جو اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی مجھے یہی امید ہے کہ قیامت رو میرے پیروکار سب سے زیادہ ہوں گے ۔ (احمد مسلم بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
32112- ما من الأنبياء من نبي إلا وقد أعطي من الآيات ما مثله أمن عليه البشر وإنما كان الذي أوتيته وحيا أوحاه الله تعالى إلي فأرجوه أن أكون أكثرهم تبعا يوم القيامة. "حم، م، خ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میں آخری نبی ہوں
32113 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے خواب میں کچھ کالے رنگ کی بکریوں کو دیکھا کہ ان کے پیچھے مٹیالے رنگ کی بکریاں جارہی تھیں پوچھا ای ابوبکر اس کی تعبیر فرمائیں تو فرمایا وہ عرب میں عجم کے لوگ آپ کی پیروی کریں گے اس طرح بادشاہ نے سحر کی تعبیر کی۔ (مستدرک بروایت ابی ایوب (رض))
32113- إني رأيت في المنام غنما سودا يتبعها غنم عفر ، يا أبا بكر! عبرها، قال: هي العرب تتبعك العجم، قال: هكذا عبرها الملك سحرا. "ك - عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32114 ۔۔۔ فرمایا میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک ام الکتاب میں خاتم النبیین ہوں آدم (علیہ السلام) اپنی مٹی میں لت پت تھے میں تمہیں اس کی تاویل بتاؤں گا ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت میری والدہ کا وہ خواب جو انھوں نے میری ولادت کے وقت دیکھا تھا کہ ان سے ایک نور ظاہر ہوا جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے اس طرح انبیاء (علیہم السلام) کی مائیں خواب دیکھتی ہیں۔ (احمد وابن سعد طبرانی مستدرک حلیة الاولیاء بیہقی بروایت عرباض بن ساریہ الضعیفہ)
32114- إني عند الله في أم الكتاب خاتم النبيين وإن آدم لمنجدل في طينته وسأخبركم بتأويل ذلك: دعوة أبي إبراهيم وبشارة عيسى بي ورؤيا أمي التي رأت حين وضعت أنه خرج منها نور أضاءت له قصور الشام وكذلك أمهات النبيين يرين. "حم وابن سعد، طب، ك، حل هب - عن عرباض بن سارية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32115 ۔۔۔ فرمایا آدم (علیہ السلام) روح اور مٹی کے درمیان کے ۔ (ابن سعدبروایت مطرف بن عبداللہ بن الشخیر) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص نے پوچھا کہ آپ کس وقت سے نبی ہیں پھر مذکورہ بالاارشاد فرمایا۔
32115- بين الروح والطين من آدم. "ابن سعد - عن مطرف بن عبد الله بن الشخير" أن رجلا سأل رسول الله صلى الله عليه وسلم متى كنت نبيا؟ قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32116 ۔۔۔ پوچھا گیا آپ کو نبوت کب ملی ہے تو فرمایا کہ آدم (علیہ السلام) خلق اور نفخ روح کے درمیان تھے۔ (مستدرک والخطیب بروایت ابی ہریرة (رض))
32116- بين خلق آدم ونفخ الروح فيه. "ك والخطيب - عن أبي هريرة" قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم: متى وجبت لك النبوة؟ قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32117 ۔۔۔ فرمایا میں نبی ہوں اس وقت سے جب آدم (علیہ السلام) جسم اور روح کے درمیان تھے ۔ (ابن سعدبروایت عبداللہ بن شفیق وہ اپنے والد جدعاء سے ابن قانع بروایت عبداللہ بن شفیع وہ اپنے والد سے طبرانی بروایت ابن عباس (رض) ابن سعد بروایت میسر ة الفجر) ۔ (اسنی المطالب 1112 تذکرة الموضوعات 86)
32117- كنت نبيا وآدم بين الروح والجسد. "ابن سعد - عن عبد الله بن شقيق عن أبيه أبي الجدعاء؛ ابن قانع - عن عبد الله بن شقيق عن أبيه؛ طب - عن ابن عباس؛ ابن سعد - عن ميسرة الفجر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32118 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا کہ آپ کی نبوت کب ملی ہے ؟ تو فرمایا آدم (علیہ السلام) خلق اور نفخ روح کے درمیان تھے ۔
32118- فيما بين خلق آدم ونفخ الروح فيه. "ابن عساكر - عن أبي هريرة" قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم: متى وجبت لك النبوة؟ قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32119 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے عرب کو چنا ، پھر کنانہ کو عرب سے ، پھر قریش کو کنانہ سے ، پھر نبی ہاشم کو قریش سے ، پھر مجھے بنی ہاشم سے۔ (ابن سعد بروایت عبداللہ بن عبیدابن عمیر مرسلا)
32119- إن الله عز وجل اختار العرب فاختار كنانة من العرب، واختار قريشا من كنانة، واختار بني هاشم من قريش، واختارني من بني هاشم. "ابن سعد - عن عبد الله بن عبيد بن عمير مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاتم النبیین ہیں
32120 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے عرب کو چنا ، پھر کنانہ کو عرب سے ، پھر قریش کو کنانہ سے ، پھر نبی ہاشم کو قریش سے ، پھر مجھے بنی ہاشم سے۔ (ابن سعد بروایت عبداللہ بن عبیدابن عمیر مرسلا)
32120- إن الله تعالى اختار العرب فاختار منهم كنانة من العرب، واختار قريشا من كنانة، واختار بني هاشم من قريش، واختارني من بني هاشم. "ابن سعد - عن عبد الله بن عبيد بن عمير مرسلا".
তাহকীক: