কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২১৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32140 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے عرض کیا اے اللہ کیا آپ نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا کہ میرے ہوتے ہوئے ان کو عذاب نہیں دیں گے کیا آپ نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا کہ جب تک وہ استغفار کریں ان کو عذاب نہیں دیں گے۔ (ابوداؤد بیہقی بروایت ابن عمر (رض))
32141- رب! ألم تعدني أن لا تعذبهم وأنا فيهم؟ ألم تعدني أن لا تعذبهم وهم يستغفرون. "د، هق عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32141 ۔۔۔ فرمایا تمہارے لیے مناسب نہیں کہ تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں خلل ڈالو۔ (مسلم بروایت ابن شہاب نے کہا مجھ سے ذکر کیا) ۔
32142- وما كان لكم أن تنزروا رسول الله صلى الله عليه وسلم على الصلاة. "م - عن ابن شهاب" قال: ذكر لي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32142 ۔۔۔ فرمایا تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے جس نے مجھ سخت زبان کمینہ نہیں بنایا۔ (ابن ابی شیبة روایت جعفر الباقر مرسلا ووصلہ ابوعلی بروایت اشعب عن علی)
32143- الحمد لله الذي لم يجعلني عتلا 4 زنيما. "ش - عن أبي جعفر الباقر مرسلا؛ ووصله أبو علي عن الأشعث عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32143 ۔۔۔ فرمایا جبرائیل (علیہ السلام) دائیں طرف اور میکائیل بائیں اور فرشتے سایہ کئے ہوئے تھے۔ (عسکری ابن مندہ بروایت حابط بن جناب الکنانی وہ اپنے والد سے)
32144- إن جبريل عن يميني وميكائيل عن يساري والملائكة قد أظلت. "عسكري، ابن منده - عن خابط بن جناب الكناني عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32144 ۔۔۔ فرمایا میں چالیس صحابہ کرام (رض) کے ساتھ وزن کیا گیا اور تم بھی انہی میں ، میں وزن میں ان پر بھاری ہوا۔ (ابن قبل الرویانی سفیدبن منصور بروایت ابی الدرداء)
32145- رأيت كأني وزنت بأربعين رجلا من أصحابي وأنت فيهم فوزنتهم. "ابن فيل، الروياني، ص - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32145 ۔۔۔ فرمایا کہ مجلس کو درست کرلو اس لیے ایسا فرشتہ زمین پر اتررہا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں اترا۔ (احمد بروایت ام سلمہ (رض))
32146- أصلحي لنا المجلس، فإنه ينزل ملك إلى الأرض لم ينزل إلى الأرض قط. "حم - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32146 ۔۔۔ فرمایا سن لو اللہ کی قسم میں زمین میں بھی امین ہوں اور آسمان میں بھی ۔ (طبرانی بروایت ابی رافع ) وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ایک یہودی کے پاس بھیجا کہ کچھ آٹا قرض لوں رجب تک کے لیے تو اس یہودی نے کہا رھن رکھوائے بغیر قرض نہیں مل سکتا ہے میں آکررسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خبر دی تو آپ نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا۔
32147- أما والله! إني لأمين في السماء وأمين في الأرض. "طب - عن أبي رافع" قال: أرسلني النبي صلى الله عليه وسلم إلى رجل من اليهود أن أسلفني دقيقا إلى هلال رجب قال: لا إلا برهن، فأخبرته قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32147 ۔۔۔ ایک اعرابی نے کہا اے نبی اللہ اس پر آپ نے ارشاد فرمایا کہ نبی اللہ نہیں بلکہ بنی اللہ ہوں۔ (مستدرک نے نقل کرکے تعاقب کیا بروایت ابی ذراضی اللہ عنہ)
32148- لست بنبيء الله ولكني نبي الله. "ك وتعقب، عن أبي ذر" أن أعرابيا قال: يا نبيء الله، قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کا منکر کافر ہے
32148 ۔۔۔ فرمایا اس کو مت ڈانٹو اس کو مت ڈانٹوا گر تم نے قتل کا ارادہ کیا بھی تھا تو اللہ تعالیٰ تجھے مجھ پر مسلط نہ فرماتا۔ طبرانی احمد ترمذی والبغوی ولبار دردی ابن قانع بروایت جعدہ بن خالد بن صحہ الحثمی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کو پکڑ کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائے اور کہا کہ اس نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا تو یہ سن کر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا علامہ بغوی نے فرمایا کہ میں اس کے علاوہ نہیں چاہتا۔
32149- لم ترع لم ترع، ولو أردت ذلك لم يسلطك الله علي. "ط، حم، ت والبغوي والباوردي وابن قانع - عن جعدة بن خالد بن الصمة الجشمي" قال: جاؤا برجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقالوا: هذا أراد أن يقتلك،قال - فذكره. وقال البغوي: لا أعلم غيره
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32149 ۔۔۔ فرمایا میں گھنٹی کی آواز سنتاہوں اور خاموش ہوجاتاہوں بہت دفعہ ایسا ہوا کہ وحی آئی اور آنے پر مجھے خیال ہوا کہ میری جان نکلی جارہی ہے۔ (احمد بروایت ابن عمر (رض) ضعیف الجامع 857)
32150- أسمع صلاصل ثم أسكت عنه ذلك، فما من مرة يوحى إلي إلا ظننت أن نفسي تفيض. "حم - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32150 ۔۔۔ فرمایا کہ بسا اوقات میری پاس وحی آتی ہے گھنٹی کی آواز کی صورت میں یہ سخت ترین صورت ہوتی ہے اس سے میرا پسینہ چھوٹ جاتا ہے جو کچھ کہا گیا اس کو محفوظ کرتا ہوں بعض اوقات فرشتہ انسانی شکل میں آتا ہے اور مجھ سے باتیں کرتا ہے اور میں اس کی باتیں محفوظ کرتا ہوں۔ (مالک احمدبیہقی نسائی بروایت عائشہ (رض) طبرانی نے روایت کے آخر میں ذکر کیا وحی کی یہ صورت عیاں ہوتی ہے)
32151- أحيانا يأتيني - يعني الوحي - في مثل صلصلة الجرس وهو أشده علي فيفصم عني وقد وعيت ما قال، وأحيانا يتمثل لي الملك رجلا فيكلمني فأعي ما يقول. "مالك، حم، ق 2، ن - عن عائشة؛ زاد طب في آخره: وهو أهونه علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32151 ۔۔۔ فرمایا جب اللہ تعالیٰ وحی کی گفتگو فرماتے ہیں تو آسمان والے آسمان دنیا میں ایک گھنٹی کی آواز سنتے ہیں جیسے زنجیر کھینچی جارہی ہوچکنے پتھر پرتو وہ گھبراجاتے ہیں وہ اس طرح ہوتے ہیں یہاں تک ان کے پاس جبرائیل آتے ہیں جب جبرائیل آتے ہیں تو کی گھبراہٹ دور ہوتی ہے اور کہتے ہیں اے جبرائیل آپ کے رب نے کیا حکم دیاتو کہتے ہیں الحق تو سب کہتے ہیں الحق الحق۔ (ٕابوداود بروایت ابن مسعود (رض))
32152- إذا تكلم الله بالوحي سمع أهل السماء للسماء الدنيا صلصلة كجز السلسلة على الصفا فيصعقون فلا يزالون كذلك حتى يأتيهم جبرئيل فإذا جاءهم جبريل فزع عن قلوبهم فيقولون: يا جبريل! ماذا قال ربك؟ فيقول: الحق، فيقولون: الحق، الحق. "د عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32152 ۔۔۔ فرمایا کبھی میرے پاس وحی آئی ہے گھنٹی کی آواز کی صورت میں وہ مجھ پر سخت حالت ہوتی ہے میرا پسینہ چھوٹ جاتا ہے میں اس وحی کو محفوظ کرتا ہوں اور بسا اوقات فرشتہ انسانی شکل میں آتا ہے مجھ سے بات کرتا ہے میں اس کی باتیں محفوظ کرتا ہوں یہ صورت آسان ہوتی ہے (مالک احمد بخاری سلم ترمذی نسائی طبرانی وابوعوانہ ) یہ الفاظ ان دونوں کے ہیں باقیوں کے نہیں یہ میرے اوپر آسان ہے بروایت عائشہ (رض) حارث بن ہشام نے کہا یا رسول آپ کے پاس وحی کیسے آتی ہے تو فرمایا مذکورہ حدیث ارشاد فرمائی۔ (طبرانی مستدرک بروایت عائشہ حارث بن ہشام اس کو ان کی سند میں سے قرار دیا اور کہا حارث سے عبداللہ بن صالح کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی)
32153- أحيانا يأتيني في مثل صلصلة الجرس وهو أشد علي فيفصم عني وقد وعيت عنه ما قال، وأحيانا يأتيني الملك رجلا فيكلمني فأعي ما يقول وهو أهونه علي. "مالك، حم، خ، م ، ت، ن، طب وأبو عوانة وهو لفظهما وليس عند الباقين: وأهونه علي - عن عائشة" أن الحارث بن هشام قال: يا رسول الله! كيف يأتيك الوحي؟ قال - فذكره. "طب، ك - عن عائشة عن الحارث بن هشام؛ فجعل من مسنده وقال: لم يرو عن الحارث غير عبد الله بن صالح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32153 ۔۔۔ فرمایا ہر نبی وحی کی آواز سنتے اس سے نبی بن جاتے اور جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس اس طرح آتے تھے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے دولت کے پاس آتا ہے۔ (ابونعیم بروایت ابن عباس (رض))
32154- كان النبي من الأنبياء من يسمع الصوت فيكون بذلك نبيا وإن جبريل يأتيني فيكلمني كما يأتي أحدكم صاحبه فيكلمه. "أبو نعيم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32154 ۔۔۔ فرمایا وحی میرے پاس وہ طریقہ سے آتی تھیں کبھی توجبرائیل آکر ایسے القاء کرتے جیسے آدمی آدمی سے باتیں کرتا ہے یہ مجھ سے چھوٹنے لگتی ہے اور کبھی گھنٹی کی آواز کی طرح آواز ہوتی ہے یہاں تک میرے دل سے پیوست ہوجاتی ہے یہ محفوظ رہتی ہے۔ (ابن سعد بروایت عبدالریز بن عبداللہ بن ابی سلمہ اپنے چچا سے بلاغاً )
32155- كان الوحي يأتيني على نحوين: يأتيني به جبريل فيلقيه علي كما يلقي الرجل على الرجل، فذاك يتفلت مني؛ ويأتيني في شيء مثل صوت الجرس حتى يخالط قلبي، فذاك الذي لا يتفلت مني. "ابن سعد عن عبد العزيز بن عبد الله بن أبي سلمة عن عمه بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32155 ۔۔۔ فرمایا میرے پاس آسمان سے ایسا سوار آتا ہے جس کے دونوں بازوں لؤلؤ کے ہوتے ہیں اور قد میں کا اندرونی حصہ سبز۔ (طبرانی بروایت ابن عباس (رض) وہ ورقہ بن نوفل انصاری سے) وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے پاس وحی کرنے کا کیا طریقہ ہے تو آپ نے مذکور طریقہ بیان فرمایا۔
32156- يأتي من السماء جناحاه لؤلؤ وباطن قدميه أخضر. "طب - عن ابن عباس عن ورقة بن نوفل الأنصاري" قال: قلت: يا محمد! كيف يأتيك الذي يأتيك؟ قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32156 ۔۔۔ فرمایا جبرائیل میرے پاس وحیہ کلبی (رض) کی شکل میں تشریف لائے ہیں۔ (طبرانی بروایت انس (رض))
32157- يأتيني جبريل على صورة دحية الكلبي. "طب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32157 ۔۔۔ فرمایا میں مکہ کی گلیوں میں چل رہا تھا تو آسمان سے ایک آواز سنائی دی میں نے نظر اٹھا کر دیکھا تو وہ فرشتہ جو غار حرا میں آیا آسمان و زمین کے درمیان کرسی میں بیٹھا ہوا ہے۔ میں اس سے گھبرا گیا اور واپس گھر آکر کہ زملونی زملونی یعنی مجھے چادر اوڑھا وہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری ” یا ایھا الدثر قم فائذر وربک فکبر وثیا بک فطھروالرخر فاھجر ” اب وحی کا سلسلہ تیز ہوا اور مسلسل ہوا۔ (ترمذی مسلم نسائی بروایت جابر (رض))
32158- بينا أنا أمشي إذ سمعت صوتا من السماء، فرفعت بصري فإذا الملك الذي جاءني بحراء جالس على كرسي بين السماء والأرض، فرعبت منه فرجعت فقلت لهم: زملوني، زملوني؛ فأنزل الله: {يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ} . فحمى الوحي وتتابع. "ت، م ، ن عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی آنے کا بیان
32158 ۔۔۔ فرمایا میں غارحرا ر میں مہینہ بھررہا مہینہ پورا کرنے کے بعد بطن وادی میں اتر آیا وہاں ایک آواز سنائی دی میں نے آگے پیچھے دائیں بائیں نظر دوڑا کر دیکھا کوئی نظر نہ آیا پھر آواز آئی تو نظر اٹھاکر دیکھا تو وہ ہوا پر تخت نشین تھا یعنی جبرائیل (علیہ السلام) مجھ پر سخت کپکپی طاری ہوئی میں خدیجہ (رض) کے پاس آیا اور کہا دثر ونی ثر ونی انھوں نے مجھے چادر پہنائی اور مجھ پر ٹھنڈا پانی بہایا تو اللہ تعالیٰ نے آیت اتاری :

یا ایھا المدثر قم فائذر وربک فکبر وثیابک فطھر (بخاری مسلم بروایت جابر (رض))
32159- جاورت بحراء شهرا، فلما قضيت جواري نزلت فاستنبطت بطن الوادي فنوديت، فنظرت أمامي وخلفي وعن يميني وعن شمالي فلم أر أحدا، ثم نوديت فنظرت فلم أر أحدا، ثم نوديت فرفعت رأسي فإذا هو على العرش في الهواء - يعني جبريل - فأخذتني رجفة شديدة، فأتيت خديجة فقلت: دثروني ، فدثروني وصبوا علي ماء باردا، فأنزل الله: {يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ} ."خ، م - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبرہ علی اذی المشرکین
32159 ۔۔۔ فرمایا جتنی تکالیف مجھے پہنچائی گئیں ہیں کسی اور کو نہیں پہنچائی گئی۔ (عدی، ابن عساکر بروایت جابر ذخیرة الحفاظ 4767)
32160- ما أوذي أحد ما أوذيت. "عد وابن عساكر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: