কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২১৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صبرہ علی اذی المشرکین
32160 ۔۔۔ فرمایا اللہ کی راہ میں جو تکلیف مجھے پہنچی ہے وہ کسی اور کو نہیں پہنچی ۔ (حلیة الاولیاء بروایت انس کشف الخفاء 2184)
32161- ما أوذي أحد ما أوذيت في الله. "حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32161 ۔۔۔ فرمایا اے بیٹی اپنے اوپر دوپٹہ ڈال لو اپنے والد پر غلبہ یاذلت کا خوف مت کرو۔ (البغوی والباوردی ابن قانع وتمام وابن عساکر بروایت حارث بن حارث اسدی و صحیح)
32162- يا بنية! خمري عليك نحرك ولا تخافي على أبيك غلبة ولا ذلا. "البغوي والباوردي وابن قانع وتمام وابن عساكر - عن الحارث ابن الحارث الأزدي؛ وصحح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32162 ۔۔۔ پوچھا اے بیٹی رونے کا سبب کیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو ایسا دین دے کر بھیجا ہے کہ روئے زمین پر کوئی پکایا کچا مکان ایسا نہ ہوگا جس میں یہ دین داخل نہ ہوخوشی سے یا زبردستی وہاں تک پہنچے گا جہاں تک رات پہنچتی ہے یعنی سورج غروب ہوتا ہے۔ (مستدرک میں روایت کرکے تعاقب کیا ہے بروایت ابی ثعلبہ حشنی)
32163- يا بنية! ما يبكيك؟ فإن الله بعث أباك لأمر لا يبقى على ظهر الأرض بيت مدر ولا شعر إلا أدخله الله به عزا أو ذلا حتى يبلغ الليل. "ك وتعقب - عن أبي ثعلبة الخشنى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32163 ۔۔۔ اے فاطمہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے والد کو ایسا دین دے کر بھیجا ہے کہ روئے زمین پر کوئی مکان اینٹ کا بنا ہوایا پتھر رون اور بالوں کا بنا ہوانہ ہوگا مگر اس تک یہ دین پہنچے گا خوشی یا زبردستی یہاں تک وہاں پہنچے گا جہاں رات پہنچتی ہے یعنی سورج غروب ہوتا ہے۔ (مستدرک میں روایت کرکے تعاقب کیا طبرانی حلیتہ الاولیاء ابن عساکر ابوثعلبہ خشنی)
32164- يا فاطمة! إن الله عز وجل بعث أباك بأمر لم يبق على ظهر الأرض بيت مدر ولا حجر ولا وبر ولا شعر إلا أدخله الله به عزا أو ذلا حتى يبلغ الليل. "ك وتعقب، طب، حل وابن عساكر - عن أبي ثعلبة الخشنى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسماؤہ ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسماء گرامی
32164 ۔۔۔ فرمایا میرے بہت نام ہیں احمد محمد حاشر کہ لوگوں کو میرے قدموں کے نیچے جمع کیا جائے گا میں ماحی ہوں کہ میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائے گا اور عاقب ہوں ۔ مالک ، بیھقی ، ترمذی، نسائی جبرہ مطعم (رض))
32165- إن لي أسماء أنا محمد وأنا أحمد وأنا الحاشر الذي يحشر الناس على قدمي وأنا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر وأنا العاقب. "مالك، ق، ت، ن - عن جبير بن مطعم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسماؤہ ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسماء گرامی
32165 ۔۔۔ میں محمد ہوں احمد ہوں مقضی اور حاشر ہوں نبی التوبہ اور نبی الرحمہ ہوں ۔ (احمد مسلم بروایت ابی موسیٰ طبرانی نے نبی الرحمہ کا اضافہ کیا)
32166- أنا محمد وأحمد والمقفى والحاشر ونبي التوبة ونبي الرحمة. "حم ، م - عن أبي موسى؛ زاد طب: ونبي الرحمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسماؤہ ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اسماء گرامی
32166 ۔۔۔ فرمایا میں محمد، احمد، ہوں ، میں رسول الرحمہ ہوں ، میں رسول الرحمہ، میں مقضی اور حاشر ہوں مجھے مجاہد بنایا گیا کھیتی بازی کرنے والا نہیں ۔ (ابن سعد بروایت مجاہد مرسلا ضعیف الجامہ 3121)
32167- أنا محمد وأحمد، أنا رسول الرحمة، أنا رسول الملحمة، أنا المقفى والحاشر، بعثت بالجهاد ولم أبعث بالزراع. "ابن سعد - عن مجاهد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32167 ۔۔۔ فرمایا اے اللہ کے بندو ! دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے قریشی کی گالیوں کو مجھ سے کس طرح پھیردیا اور ان پر لعنت کی وہ مذمم کو گالیاں دیتے ہیں اور محمد ہوں اور وہ مذمم پر لعنت کرتے ہیں جب کہ میں محمد ہوں ۔ (ابن سعد بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
32168- يا عباد الله! انظروا كيف يصرف الله عني شتم قريش ولعنهم، يشتمون مذمما وأنا محمد، ويلعنون مذمما وأنا محمد. "ابن سعد، هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32168 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کے ہاں میرے دس نام ہیں محمد، احمد، ابوالقاسم، الفاتح، والحاتم، ماحی ، عاقب ، حاشرو س طحہ ۔
(عدی ابن عساکر بروایت ابی لاتفصل)
(عدی ابن عساکر بروایت ابی لاتفصل)
32169- إن لي عند ربي عز وجل عشرة أسماء: محمد وأحمد وأبو القاسم والفاتح والخاتم والماحي والعاقب والحاشر ويس وطه. "عد وابن عساكر - عن أبي الفضيل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32169 ۔۔۔ میں محمد ہوں احمد ہوں حاشر ہوں لوگوں کو میرے قدم کے نیچے جمع کیا جائے گا میں ماحی ہوں میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ کفر کو مٹائیں گے جب قیامت کا دن ہوگا توحمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا میں انبیاء کا امام اور شفاعت کرنے ولا ہوگا۔ (طبرانی سعید بن منصور بروایت جابر (رض))
32170- أنا محمد وأنا أحمد وأنا الحاشر الذي أحشر الناس على قدمي وأنا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر، فإذا كان يوم القيامة كان لواء الحمد معي وكنت إمام المرسلين وصاحب شفاعتهم. "طب، ص - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32170 ۔۔۔ فرمایا میں محمد، احمد، حاشر اور نبی الملحمہ ہوں۔ (طبرانی ابن مردوبہ بروایت جبیر بن مطعم ابن سعد بروایت ابی موسیٰ (رض))
32171- أنا محمد وأحمد والحاشر ونبي الملحمة. "ط وابن مردويه عن جبير بن مطعم؛ ابن سعد - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32171 ۔۔۔ فرمایا محمد، احمد، حاشر، ماحی، حاتم، عاقب ہوں۔ (احمدابن سعدوالب اور دی مستدرب طبرانی بروایت نافع جبیر بن مطعم اپنے والد سے )
32172- أنا محمد والمقفى والحاشر والماحي والخاتم والعاقب. "حم وابن سعد والباوردي، ك، طب - عن نافع وجبير بن مطعم عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32172 ۔۔۔ فرمایا میں محمد احمد، مقضی، حاشر، بنی الرحمہ بنی الملحمہ ہوں۔ (نبوی فی الجعدیات وابن عساکر بروایت جبرین مطعم وہ اپنے والد سے احمد ترمذی فی شمائل وابن سعد وسعیدین بن منصور بروایت حذیفہ (رض))
32173- أنا محمد وأحمد والمقفى والحاشر ونبي الرحمة ونبي الملحمة. "البغوي في الجعديات وابن عساكر - عن جبير بن مطعم عن أبيه؛ حم، ت في الشمائل 1 في وابن سعد، ص - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32173 ۔۔۔ فرمایا میں احمد، محمد، حاشر مقضی، خاتم ہوں۔ (الخطیب وابن عساکر بروایت ابن عباس (رض))
32174- أنا أحمد ومحمد والحاشر والمقفى والخاتم. "الخطيب وابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32174 ۔۔۔ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے میں ان کو قتل کروں گا سولی پر لٹکاؤں گا اور ان کو راستہ پرچلاؤں گا اگرچہ وہ اس کو ناپسند کریں میں رحمت ہوں اللہ نے مجھے بھیجا ہے اور اس وقت تک وفات نہ دیں گے یہاں تک اللہ تعالیٰ اپنے دین کو غالب کردے میرے پانچ نام ہیں محمد، احمد، باجی ، جس سے اللہ تعالیٰ کفر کو مٹاتا ہے حاشر جس کے قدموں کے نیچے حشر ہوگا میں عاقب ہوں۔ (طبرانی بروایت محمد بن جبیر بن معطم وہ اپنے والد سے)
32175- والذي نفسي بيده لأقتلنهم ولأصلبنهم ولأهدينهم وهم كارهون، إني رحمة بعثني الله ولا يتوفاني حتى يظهر الله دينه، لي خمسة أسماء: أنا محمد، وأحمد، وأنا الماحي الذي يمحو الله بي الكفر، وأنا الحاشر الذي يحشر الناس على قدمي، وأنا العاقب. "طب - عن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه".
صفاته البشرية صلى الله عليه وسلم
صفاته البشرية صلى الله عليه وسلم
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32175 ۔۔۔ فرمایا کہ میں تمہاری ہی طرح ایک انسان ہوں اگر دین کے متعلق کوئی حکم دوں تو اس پر عمل کرو اگر اپنی رائے سے کوئی حکم دوں تو میں بھی ایک انسان ہوں ۔ (مسلم بروایت بن خدیج (رض))
32176- إنما أنا بشر إذا أمرتكم بشيء من دينكم فخذوا به، وإذا أمرتكم بشيء من رأيي فإنما أنا بشر. "م - عن رافع بن خديج"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32176 ۔۔۔ اگر تمہاری دنیا کا کوئی معاملہ ہو تو تم اس کو زیادہ جانتے ہو اگر کوئی بات دین کا ہو تو میرے ذمہ ہے۔ (احمدمسلم بروایت انس (رض) ابن ماجہ بروایت انس و عائشہ ایک ساتھ ابن خزیمہ بروایت ابی قتادہ)
32177- إذا كان شيء من أمر دنياكم فأنتم أعلم به، وإذا كان شيء من أمر دينكم فإلي. "حم، م - عن أنس؛ هـ - عن أنس وعائشة معا؛ ابن خزيمة - عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32177 ۔۔۔ فرمایا کہ جو بات پوچھ رہے اگر دنیا کے معاملہ سے متعلق ہو تو تم اس کو زیادہ جانتے ہو اور اگر دین کے متعلق ہو تو اس کو بیان کرنا میرے ذمہ ہے۔ (ٕاحمدبروایت ابی قتادہ (رض))
32178- ما تقولون إن كان أمر دنياكم فشأنكم، وإن كان أمر دينكم فإلي. "حم عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32178 ۔۔۔ فرمایا اگر وہ فائدہ مندہو تو اس پر عمل کرلو میں نے ایک خیال کیا تھا لہٰذا میرے گمان پر مواخذہ مت کرو ہاں دین کے متعلق کوئی مسئلہ بیان کروں تو اس پر ضرور عمل کرو کیونکہ میں اللہ عزوجل پر ہرگز جھوٹ نہیں بولتا۔ (مسلم بروایت موسیٰ بن طلحہ واہ اپنے والد سے)
32179- إن كان ينفعهم ذلك فليصنعوه فإني إنما ظننت ظنا فلا تؤاخذوني بالظن، ولكن إذا حدثتكم عن الله شيئا فخذوا به، فإني لن أكذب على الله عز وجل. "م 3 - عن موسى بن طلحة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২১৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32179 ۔۔۔ فرمایا میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں گمان تصحیح بھی ہوتا ہے غلط بھی لیکن مسئلہ کے متعلق بتاؤں کہ اللہ نے فرمایا ۔ (اس پر عمل کرو) کیونکہ میں اللہ پر ہرگز جھوٹ نہیں بولنا۔ (احمد ابن ماجہ بروایت طلحہ (رض))
32180- إنما أنا بشر مثلكم وإن الظن يخطئ ويصيب، ولكن ما قلت لكم: قال الله، فلن أكذب على الله. "حم، هـ - عن طلحة".
তাহকীক: