কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২১৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32180 ۔۔۔ فرمایا جو باتیں وحی کی نہ ہوں ان میں تمہاری طرح ہوں۔ (طبرانی ابن شاہین فی السنہ بروایت معاذ (رض) ضعیف الجامع 2092)
32181- إني فيما لم يوح إلي كأحدكم. "طب وابن شاهين في السنة - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32182 ۔۔۔ فرمایا کہ تم اپنے دنیاوی معاملات کو بخوبی جانتے ہو۔ مسلم بروایت انس (رض) و عائشہ (رض) ۔
32182- أنتم أعلم بأمر دنياكم. "م - عن أنس وعائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32181 ۔۔۔ فرمایا ہم تو امی قوم ہیں نہ لکھتے ہیں نہ حساب رکھتے ہیں۔ (بیہقی ابوداؤد نسائی بروایت ابن عمر (رض))
32183- إنا أمة أمية لا نكتب ولا نحسب. "ق، د، ن - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفاتہ البشریہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بشری صفات
32182 ۔۔۔ فرمایا مجھے تم میں سے دو آدمیوں کے برابر بخار چڑھتا ہے۔ (احمدمسلم بروایت ابن مسعود (رض))
32184- إني أوعك 3 كما يوعك رجلان منكم. "حم، م - عن ابن مسعود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32183 ۔۔۔ فرمایا ایک منبر بنایا جائے کیونکہ میرے والد ابراہیم نے بھی منبر بنایا تھا اور ایک لاٹھی بنائیں کیونکہ میرے والد ابراہیم نے بھی لاٹھی لی تھی۔ (البزار طبرانی بروایت معاذ (رض) ضعیف الجامع 1286 الضعیفہ 1680)
32185- إن أتخذ منبرا فقد اتخذه أبي إبراهيم، وإن أتخذ العصا فقد اتخذها أبي إبراهيم. "البزار، طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32184 ۔۔۔ فرمایا بہت بری میت ہے یہود کی، کیوں اپنے ساتھی کی جان نہیں بچائی حالانکہ میں تونفع نقصان کا مالک نہیں ہوں اس کی باتوں کو عمدہ مت سمجھو۔ (احمد والبغوی والباوزدی، طبرانی، مستدرک بروایت ابی امامہ بن سہل بن حنیف)
32186- بئس الميت ليهود سيقولون: لولا دفع عن صاحبه، ولا أملك له ضرا ولا نفعا ولأتمحلن له. "حم والبغوي والباوردي، طب ك - عن أبي أمامة بن سهل بن حنيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرض موتہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض وفات کا بیان
32185 ۔۔۔ فرمایا یہود کی بری میت سے کہیں گے اپنے ساتھی سے موت کو کیوں دور نہیں کیا میں تو اپنے نفس کے لیے نفع و نقصان کا مالک نہیں۔ (مستدرک بروایت محمد بن عبدالرحمن بن زاد راہ اپنے چچا سے)
32187- ميت سوء ليهود ليقولن: لولا دفع عن صاحبه، ولا أملك له ولا لنفسي شيئا. "ك - عن محمد بن عبد الرحمن بن زرارة عن عمه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২১৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرض موتہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض وفات کا بیان
32186 ۔۔۔ فرمایا اے عائشہ میں مسلسل درد محسوس کررہا ہوں اس زہر آلودکھانے کی وجہ سے جو خیبر میں کھایا تھا یہ اس کا وقت ہے اس زہر کی وجہ سے دل کی رگ کا کٹنا محسوس کررہاہوں۔ (بخاری بروایت عائشہ (رض))
32188- يا عائشة! ما أزال أجد ألم الطعام الذي أكلت بخيبر فهذا أوان وجدت انقطاع أبهري 1 من ذلك السم. "خ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرض موتہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مرض وفات کا بیان
32187 ۔۔۔ فرمایا ہر سال خیبر کے زہر آلود کھانے کا درد لوٹ کر آتا ہے یہاں تک اس سے رگ کٹنے کا وقت ہے۔ (ابن اسنی و ابونعیم فی الطب بروایت ابی ہریرة)
32189- ما زالت أكلة خيبر تعاودني كل عام حتى كان هذا أوان انقطاع أبهري. "ابن السني وأبو نعيم في الطب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرض موتہمن الاکمال
32188 ۔۔۔ حضرت فاطمہ کو خطاب کرکے فرمایا آج کے بعد تمہارے والد کو کبھی درد نہ ہوگا۔ (بخاری بروایت انس (رض))
32190- ليس على أبيك كرب بعد اليوم. "خ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مرض موتہمن الاکمال
32189 ۔۔۔ فرمایا جس طرح ہماری (جماعت انبیاء) کے لیے اجر میں اضافہ ہے بلایا اور آزمائش میں بھی زیادتی ہوتی ہے لوگ کیا کہہ رہے ہیں !

عرض کیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ذات الجنب کی بیماری لاحق ہے تو فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر اس بیماری کو مسلط نہیں فرمائی گے وہ تو شیطان کے اثرات سے ہوتا ہے لیکن درد اس کھانے کی وجہ سے ہے جو میں نے اور تمہارے بیٹے نے خیبر کے دن کھایا تھا اس سے مجھے بار بار سانپ کے ڈسنے کی طرح درد ہوتا ہے یہ اس سے رگ کٹنے کا وقت ہے۔ (ابن سعدبروایت عائشہ (رض))

وہ بیان کرتی ہیں کہ امر بشر میں براء بن معرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مرض الوفات میں آئی ہاتھ لگاکر دیکھا اور کہا میں نے تو آپ کے جیسے بخار بھی نہیں دیکھا تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
32191- كما يضاعف لنا الأجر كذلك يضاعف علينا البلايا، ما يقول الناس؟ قالت: زعموا أن برسول الله صلى الله عليه وسلم ذات الجنب، قال: ما كان الله ليسلطها علي إنما هي همزة من الشيطان ولكنه من الأكلة التي أكلت أنا وابنك يوم خيبر، ما زال يصيبني منها عداد حتى كان هذا أوان انقطاع أبهري. "ابن سعد - عن عائشة" قالت: دخلت أم بشر بن البراء بن معرور على رسول الله صلى الله عليه وسلم في مرضه الذي مات فيه فمسته فقالت: ما وجدت مثل وعك عليك على أحد قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32190 ۔۔۔ فرمایا کہ ایک بندے کو اختیار دیا گیا کہ دنیا اور اس کی نازونعمت کو اختیار کرے یا آخرت کو اختیار کرے تو اس بندے آخرت کو اختیار کیا ابوبکر (رض) نے کہا بلکہ یارسول اللہ اپنی جان ومال آپ پر قربان کرتے ہیں۔ (طبرانی بروایت ابی واثد)
32192- خير عبد من عبيد الله بين الدنيا وملكها ونعيمها وبين الآخرة فاختار الآخرة، فقال أبو بكر: بل نفديك يا رسول الله بأموالنا وأنفسنا. "طب - عن أبي واقد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32191 ۔۔۔ فرمایا کہ ایک بندہ کو اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا کہ دنیا کی زیب وزینت اختیار کرے یا اللہ کے پاس جو نعمت ہے اس کو اختیار کردے تو اللہ کے پاس جو نعمت ہے اس کو اختیار کرلیا۔ (مسلم ترمذی بروایت ابی سعد خدری (رض) طبرانی بروایت معاویہ)
32193- إن عبدا خيره الله تعالى بين أن يؤتيه الله زهرة الدنيا وبين ما عنده فاختار ما عنده. "م، ت - عن أبي سعيد الخدري؛ طب - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32192 ۔۔۔ فرمایا کہ ایک بند ہ کو اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا کہ جتنا عرصہ چاہے دنیا میں رہے جو چاہے کھائے یارب سے ملاقات کرے تو انھوں نے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو اختیار کرلیا۔ (ابن انسی فی عمل یوم ولیذہ بروایت ابی المعلی)
32194- إن عبدا خيره الله تعالى بين أن يعيش في الدنيا ما شاء أن يعيش فيها يأكل ما شاء أن يأكل منها وبين لقائه فاختار لقاءه. "ابن السني في عمل يوم وليلة - عن أبي المعلى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32193 ۔۔۔ فرمایا مجھ پر ایسے سات مشکیزے پانی ڈالو جس کے بند کھولے نہیں گئے شاید مجھے راحت ملے اور میں لوگوں کو ایک عہد نامہ لکھواؤں۔ (عبدالرراق بروایت عائشہ (رض))
32195- صبوا علي من سبع قرب لم تحلل أوكيتهن، لعلي أستريح فأعهد إلى الناس عهدا. "عبد الرزاق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32194 ۔۔۔ فرمایا اے نفس تجھے کیا ہوا مکمل طورپر لذتوں کے حصول میں مشغول ہے۔ (ابن سعد بروایت ابی الحویرث)
32196- يا نفس! مالك تلوذين كل ملاذ. "ابن سعد -عن أبي الحويرث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32195 ۔۔۔ اے بینی مت روؤ میری وفات کے بعد انا لللہ وانا الیہ راجعون پڑھو کیونکہ ہر انسان کو اس کے پڑھنے سے بدلہ مل جاتا ہے عرض کیا آپ کا بھی بدل ہوسکتا ہے یا رسول اللہ فرمایا مجھ سے بھی۔ (ابن سدبروایت شبل بن علاء وہ اپنے والد سے مرسلا)
32197- لا تبكين يا بنية! قولي إذا مت: إنا لله وإنا إليه راجعون، فإن لكل إنسان بها من كل مصيبة معوضة، قالت: ومنك يا رسول الله؟ قال: ومني. "ابن سعد - عن شبل بن العلاء عن أبيه مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32196 ۔۔۔ فرمایا ٹھہرجاؤ اللہ تعالیٰ پر رحم کرے اور تمہیں اپنے نبی کی طرف سے بہترین بدلہ عطاء فرمائے جب میرے غسل سے فارغ ہوجاؤ اور کفن پہنا دو تو مجھے چارپائی پر قبر کے کنارے لٹا دو پھر کچھ دیر کے لیے باہر نکل جاؤ کیونکہ سب سے پہلے مجھ پر میرے دوست خلیل جبرائیل (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے اس کے بعد میکائیل اس کے بعد اسرافیل پھر ملک الموت ان کے ساتھ فرشتوں کی پوری جماعت پھر تم جماعت جماعت داخل ہو کر نماز پڑھو سلام کرلو میری بیان کرکے یانوحہ کرکے مجھے تکلیف مت پہنچاؤ سب سے پہلے میرے گھر کے مرد اور عورتیں مجھ پر نماز پڑھیں اس کے بعد تم اور میرے غائب صحابہ (رض) کو سلام سنا دو اور مجھ پر سلام پیش کرے ہر وہ شخص جو کہ آج کے بعد سے قیامت تک میرے اتباع کرے۔ (ابن سعد مستدرک نے روایت کرکے تعاقب کیا بروایت ابن مسعود (رض))
32198- مهلا رحمكم الله وجزاكم عن نبيكم خيرا! إذا أنتم غسلتموني وكفنتموني فضعوني على سريري هذا على شفير قبري هذا ثم اخرجوا عني ساعة، فإن أول من يصلي علي حبيبي وخليلي جبريل ثم ميكائيل ثم إسرافيل ثم ملك الموت معه جنوده من الملائكة بأجمعهم، ثم ادخلوا علي فوجا فوجا فصلوا علي وسلموا تسليما، ولا تؤذوني بتزكية ولا برنة 1، وليبتدئ بالصلاة علي رجال أهلي ثم نساؤهم ثم أنتم بعد، واقرؤا السلام على من غاب من أصحابي، واقرؤا السلام على من تبعني على ديني من يومي هذا إلى يوم القيامة. "ابن سعد، ك وتعقب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32197 ۔۔۔ فرمایا مجھے عباس (رض) غسل نہ دے کیونکہ وہ والد ہیں اور والد اولاد کی شرمگاہ کو نہیں دیکھتا۔ (ابن سعدبروایت عبداللہ بن العداق الخطیب والدیلمی وابن عساکر روایت ابن عباس (رض) )
32199- لا يغسلني العباس، فإنه والد والوالد لا ينظر إلى عورة ولده. "ابن سعد - عن عبد الله بن الوراق مرسلا؛ الخطيب والديلمي وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فقراختیاری تھا
32198 ۔۔۔ فرمایا میرے عظمت و جلال والے رب کی قسم میں نے دین پہنچادیا (مستدرک بروایت انس (رض) کہ کہ یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا آخری کلام ہے اس کے بعد روح پرواز کرگئی وضعفہ)
32200- جلال ربي الرفيع فقد بلغت. "ك - عن أنس؛ قال: كان آخر ما تكلم به النبي صلى الله عليه وسلم هذا ثم قضى نحبه "وضعفه".
tahqiq

তাহকীক: