কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৩০৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٢٩٤۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز جناز ہ پڑھ لے اور اس کے ساتھ کسی مجبوری سے نہ چلے تو وہ اس کے لیے تھوڑی دیر ٹھہر جائے کہ اس کی نظروں سے اوجھل ہوجائے اور اگر ساتھ چلے تو جنازہ رکھنے سے پہلے بلاعذر نہ بیٹھے۔ حاکم، الدیلمی عن ابوہریرہ
42294- إذا صلى أحدكم على جنازة ولم يمش معها فليقم لها حتى تغيب عنه، وإن مشى معها فلا يعقد حتى توضع."ك والديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩০৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٢٩٥۔۔۔ جب انسان جنازہ پڑھ لیتا ہے تو اس جنازہ کی ڈورکٹ گئی البتہ یہ کہ اس کا ولی اس کے پیچھے چلنا چاہے۔ الدیلمی عن عائشۃ
42295- إذا صلى الإنسان على الجنازة فقد انقطع زمامها، إلا أن يشاء ربها أن يتبعها."الديلمي - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩০৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٢٩٦۔۔۔ جو نماز جنازہ پڑھ کر جنازہ کی فراغت سے پہلے پلٹ گیا اس کے لیے ایک قیراط ہے اور اگر اس نے انتظار کیا یہاں تک کہ اس سے فراغت ہوگئی تو اس کے لیے دوقیراط ہیں اور وہ قیراط وزن میں قیامت کے روزاحد پہاڑجتنا ہوگا۔ حاکم، عن ابن عباس
42296- من صلى على جنازة فانصرف قبل أن يفرع منها كان له قيراط، فإن انتظر حتى يفرع منها كان له قيراطان، والقيراط مثل أحد في ميزانه يوم القيامة."ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٢٩٧۔۔۔ جس نے نماز جنازہ پڑھی اور اس کے پیچھے نہیں چلا تو اس کے لیے ایک قیراط ہے پس اگر اس نے اس کی پیروی کی تو اس کے لیے دوقیراط ہیں کسی نے کہا : قیراط کیسے ؟ آپ نے فرمایا چھوٹے سے چھوٹا قیراط احد جیسا ہوگا۔ مسلم، ترمذی عن ابوہریرہ مسنداحمد عن ابی سعید
42297- من صلى على جنازة ولم يتبعها فله قيراط، فإن تبعها فله قيراطان؛ قيل: وما القيراطان؟ قال: أصغرهما مثل أحد."م ""، ت - عن أبي هريرة؛ حم، - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٢٩٨۔۔۔ جس نے جنازہ پڑھا اس کے لیے ایک قیراط اور اس کی فراغت تک انتظار کیا تو اس کے لیے دوقیراط ہیں۔ مسنداحمد، عن عبداللہ بن مغفل
42298- من صلى على جنازه فله قيراط، فإن انتظر حتى يفرغ منها فله قيراطان."حم - عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٢٩٩۔۔۔ اللہ ! ہمارے پہلے اور پچھلوں کی زندوں اور مردوں کی مردوں اور عورتوں کی چھوٹے اور بڑوں کی موجود اور غائبین کی بخشش فرما اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرما اور اس کے بعد ہمیں فتنہ میں مبتلانہ کر۔ البغوی عن ابرھیم الاشھل عن ابیہ ان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) علی جنازۃ فقال فد کرہ
42299- اللهم. اغفر لأولنا وآخرنا وحينا وميتنا وذكرنا وأنثانا وصغيرنا وكبيرنا وشاهدنا وغائبنا، اللهم! لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده."البغوي - عن إبراهيم الأشهل عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى على جنازة فقال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٠۔۔۔ اے اللہ ! ہمارے زندوں مردوں موجودوں غائبوں چھوٹے بڑوں مردوں اور عورتوں کی مغفرت فرما ! اے اللہ ! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے تو اسے اسلام پر زندہ رکھنا اور جسے موت دے تو اسے ایمان پر موت دینا ! اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرما اور نہ اس کے بعد گمراہ کرنا۔ مسنداحمد، ابویعلی، بیہقی ، سعید بن منصور عن عبداللہ بن ابی قتادۃ عن ابیہ انہ شھد النبی صلی اللہ علی میت قال، فد کرہ
42300- اللهم. اللهم اغفر لحينا وميتنا وشاهدنا وغائبنا وصغيرنا وكبيرنا وذكرنا وأنثانا، اللهم! من أحييته منا فأحيه على الإسلام، ومن توفيته منا فتوفه على الإيمان، اللهم! لا تحرمنا أجره ولا تضلنا بعده."حم، ع، ق، ص - عن عبد الله بن أبي قتادة عن أبيه أنه شهد النبي صلى الله عليه وسلم صلى على ميت قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠١۔۔۔ اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم کرا سے عافیت دے ، اسے معاف فرما، عزت والی روزی اسے عطا کر، اس کی قبرکو کشادہ فرما، اسے پانی، برف اور اولوں سے صاف کردے اور گناہوں سے یوں پاک کردے جیسے آپ سفید کپڑے کو اپنی قدرت اور ظاہر وسائل سے میں سے صاف کردیتے ہیں اور اسے اس کے گھر کے بدلہ بہتر گھر عنایت فرما، اور اس کی اہل و عیال کے عوض بہتر گھروالے اور بیوی کے بدلہ بہترین بیوی دے دے اسے جنت میں داخل فرما اور عذاب قبر سے محفوظ فرما۔ اور ایک روایت میں ہے قبر کے فتنہ سے بچا اور جہنم کے عذاب سے پناہ دے۔ ( ابن ابی شیبہ مسلم ، عن عوف بن مالک الا شجعی ، کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جنازہ پڑھی تو میں نے آپ کی یہ دعایا د کرلی۔ )
42301- اللهم، اغفر له، وارحمه، وعافه واعف عنه، وأكرم نزله، ووسع مدخله، واغسله بالماء والثلج والبرد، ونقه من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس، وأبدله دارا خيرا من داره، وأهلا خيرا من أهله، وزوجا خيرا من زوجه، وأدخله الجنة وأعذه من عذاب القبر - وفي لفظ: فتنة القبر - وعذاب النار."ش، م ن - عن عوف بن مالك الأشجعي قال: صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم على جنازة فحفظت من دعائه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٢۔۔۔ اے اللہ ! تو اس کا رب ہے تو نے ہی اسے پیدا کیا اور نے ہی اسے ماں کی ہدایت دی تو نے ہی اس کی روح قبض کی تو اس کی پوشیدہ اور ظاہرباتوں کو جاننے والا ہے ہم سفارشی بن کر آئے ہیں اس کی مغفرت فرمادے۔ ابوداؤد، بخاری و مسلم عن ابوہریرہ
42302- اللهم! أنت ربها، وأنت خلقتها، وأنت هديتها للام، وأنت قبضت روحها، وأنت أعلم بسرها وعلانيتها، جئنا شفعاء فاغفر لها."د، ق " عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٣۔۔۔ جب بھی تمہارا کوئی شخص فوت ہو اور میں تمہارے درمیان موجود ہوں تو مجھے اس کی اطلاع کیا کرو کیونکہ میری اس کی نماز جنازہ پڑھنا اس کے حق میں رحمت ہے۔ مسنداحمد عن یزید بن ثابت
42303- لا يموتن فيكم ميت ما كنت بين أظهركم إلا آذنتموني به، فإن صلاتي عليه له رحمة."حم - عن يزيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٤۔۔۔ تمہاری زمین کے علاوہ تمہارا ایک بھائی فوت ہوگیا ہے سو اس کی نماز جنازہ پڑھو لوگوں نے عرض کیا : یہ کون ہے ؟ آپ نے فرمایا : نجاشی۔ ابوداؤد طیالسی مسنداحمد، ابن ماجۃ، ابن قانع، طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور عن ابی الطفیل عن حذیفۃ بن اسید الغفاری
42304- إن أخاكم مات بغير أرضكم فقوموا وصلوا عليه، قالوا: من هذا؟ قال: النجاشي."ط، حم، هـ وابن قانع، طب، ص - عن أبي الطفيل عن حذيفة بن أسيد الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٥۔۔۔ تمہارا بھائی نجاشی فوت ہوگیا ہے جو اس کی نماز جناز ہ پڑھنا چاہے پڑھ لے۔ طبرانی فی الکبیر عنہ
42305- إن أخاكم النجاشي قد مات، فمن أراد يصلي عليه فليصل عليه."طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩১৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٦۔۔۔ جس کی چند لوگوں نے نماز جناز ہ پڑھی تو اس کی شفاعت اس کے حق میں قبول ہوئی۔ بیہقی عن میمونۃ
42306- من صلى عليه أمة من الناس شفعوا فيه."هب - عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٧۔۔۔ جس میت کی تین مسلمان صفوں نے نماز جنازہ پڑھی تو اس کے لیے واجب ہوگی۔ ابن ماجۃ، ابن سعد، حاکم عن مالک بن ھبیرۃ السلمی
42307- ما صلى ثلاثة صفوف من المسلمين على رجل ميت إلا أوجب."هـ وابن سعد، ك - عن مالك بن هبيرة السلمى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٨۔۔۔ جس مسلمان کی تین مسلمان صفوں نے نماز جنازہ پڑھی جو اس کے دعائے مغفرت کرتے رہے تو اس کی مغفرت کردی گئی۔ بیہقی عن مالک بن ھبیرۃ
42308- ما صلى ثلاثة صفوف من المسلمين على رجل مسلم يستغفرون له إلا غفر له."ق - عن مالك بن هبيرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ پڑھنے کی فضیلت
٤٢٣٠٩۔۔۔ اے اللہ ! اسے شیطان اور عذاب قبر سے پناہ دے، اے اللہ ! اس کے اطراف سے زمین ہٹادے اس کی روح کو بلند کرلے اور اسے اپنی رضامندی عطاکر۔ ابن ماجہ عن ابن عمر
42309- اللهم! أجرها من الشيطان وعذاب القبر! اللهم! جاف الأرض عن جنبيها، وصعد روحها، ولقها منك رضوانا."هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ جنازہ کے ساتھ چلنا
٤٢٣١٠۔۔۔ مومن کو سب سے پہلے اس کے مرنے کے بعد جس چیز کا بدلہ دیاجاتا ہے یہ ہے کہ اس کے جنازہ کے ساتھ چلنے والے سب لوگوں کی بخشش کردی جاتی ہے۔ عبدبن حمید والبزار، بیہقی عن ابن عباس
42310- إن أول ما يجازى به المؤمن بعد موته أن يغفر لجميع من تبع جنازته."عبد بن حميد والبزار، هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ جنازہ کے ساتھ چلنا
٤٢٣١١۔۔۔ جو جنازہ کے ساتھ اس کے گھر سے اٹھائے جانے کے وقت نکلا پھر اس کی نماز جنازہ پڑھی پھر اس کے پیچھے چلایہاں تک کہا سے دفن کردیا گیا تو اس کے لیے اجر کے دوقیراط ہیں ہر قیراط احد جیسا جو نماز جنازہ پڑھ کر واپس ہوگیا اس کے لیے اجر کا ایک قیراط ہے احد جیسا۔ مسلم، ابوداؤد عن ابوہریرہ
42311- من خرج مع جنازة من بيتها وصلى عليها ثم تبعها حتى تدفن كان له قيراطان من أجر، كل قيراط مثل أحد، ومن صلى عليها ثم رجع كان قيراط من الأجر مثل أحد."م "، د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ جنازہ کے ساتھ چلنا
٤٢٣١٢۔۔۔ جس نے نماز جنازہ پڑھی مگر اس کے ساتھ نہیں چلا تو اس کے لیے ایک قیراط ہے پس اگر اس نے اس کی پیروی کی تو اس کے لیے دو قیراط ہیں ان میں سے چھوٹا قیراط احد جیسا ہے۔ ترمذی عنہ
42312- من صلى على جنازة ولم يتبعها فله قيراط، فإن تبعها فله قيراطان، أصغرهما مثل أحد."ت - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩২৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل خامس۔۔۔ جنازہ کے ساتھ چلنا
٤٢٣١٣۔۔۔ جس نے جنازہ پڑھا اور اس کے ساتھ نہ چلاتو اس کے لیے ایک قیراط اور جس نے لحدتک رکھے جانے کا انتظار کیا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں اور دو قیراط دوبڑے پہاڑوں کی طرح ہیں۔ مسنداحمد، نسائی ابن ماجۃ عن ابوہریرہ
42313- من شهد الجنازة حتى يصلى عليها فله قيراط، ومن شهدها حتى تدفن كان له قيراطان مثل الجبلين العظيمين."ق "، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক: