কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১২১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21217 ۔۔۔ امام کے نکلنے کے بعد جو شخص لوگوں کی گردنیں پھندے یا دو شخصوں کے درمیان جدائی ڈالے اس شخص کی مانند ہے جو جہنم میں اپنی آنتیں گھسٹیتا پھرے گا (ابو نعیم عن الا رقم بن الارقم)
21219- الذي يتخطى رقاب الناس، ويفرق بين الإثنين يوم الجمعة بعد خروج الإمام كالجار قصبه في النار. "أبو نعيم عن الأرقم بن الأرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21219: وہ شخص جو جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھلانگے اردو آدمیوں کے درمیان جدائی ڈالے اس شخص کی مانند ہے جو جہنم میں اپنی آنتیں گھسیٹتا پھرے گا (ابو نعیم عن الارقم بن الا رقم)
21220- يبطئ أحدكم ثم يتخطى رقاب الناس ويؤذيهم. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21220 ۔۔۔ کوئی شخص پہلے تاخیر کرتا ہے پھر لوگوں کو پھاندتا ہوا آگے آتا ہے اور ان کو ایذاء دیتا ہے (الا وسط للطبرانی عن ابن عباس (رض))
21221- اجلس فقد آذيت وآنيت الناس. "هـ عن جابر" أن رجلا دخل المسجد يوم الجمعة ورسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب فجعل يتخطى رقاب الناس فقال: فذكره. "حم د ن وابن خزيمة حب ك ق ض عن عبد الله بن بسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21221 ۔۔۔ بیٹھ جا تو نے لوگوں کو ایذاء دی ہے اور ان کو پیچھے کر کے تکلیف میں مبتلا کیا ہے (ابن ماجہ عن جابر (رض)) فائدہ :۔۔۔ ایک شخص جمعے کے دن مسجد میں داخل ہوا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ دے رہے تھے وہ لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر آگے آنے لگا تب آپ نے یہ ارشاد فرمایا ۔ مسند احمد ابو داؤد النسائی ابن خزیمہ ابن حبان مستدرک الحاکم البخاری ومسلم الضیاء عن عبداللہ بن یسر)
21222- قد رأيتك تتخطى رقاب الناس وتؤذيهم، من آذى المسلمين فقد آذاني، ومن آذاني فقد آذى الله عز وجل. "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کے آداب ۔۔۔
21222 ۔۔۔ میں نے تجھے لوگوں کی گردنیں پھاندتا دیکھا ہے اور یہ تو نے ان کو ایذاء دی ہے جس نے مسلمانوں کو ایذاء دی اس نے مجھے ایذاء دی جس نے مجھے ایذاء دی اس نے اللہ عزوجل کا ایذاء دی (شعب الایمان للبیھقی عن انس (رض))
21223- إن قصر الخطبة، وطول الصلاة مئنة2 عن فقه الرجل، فأطيلوا الصلاة واقصروا الخطبة، وإن من البيان سحرا، وإنه سيأتي بعدكم أقوام يطيلون الخطب ويقصرون الصلاة. "البزار عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی سنت ۔۔۔
21223 ۔۔۔ بیشک خطبہ کو مختصر کرنا اور نماز کو طول دینا آدمی کے فقیہ ہونے کی علامت ہے پس نماز کو لمبا کرو اور خطبہ کو مختصر کرو اور بعض بیان جادو انگیز ہوتے ہیں اور تمہارے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو خطبوں کو طویل کریں گے اور نماز کو مختصر کریں گے مالبزار عن ابن مسعود (رض))
21224- من كان مصليا بعد الجمعة فليصل أربعا، فإن عجل بأحدكم حاجة فليصل ركعتين. "الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی سنت ۔۔۔
21224 ۔۔۔ جو جمعہ کے بعد نماز پڑھنا چاہے وہ چار رکعات پڑھے اگر کسی کو کسی کام کی جلدی ہو تو وہ دو رکعات ادا کرلے
21225- من كان مصليا فليصل قبلها أربعا وبعدها أربعا. "ابن النجار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ کی سنت ۔۔۔
21225 ۔۔۔ جو نفل نماز پڑھنا چاہے وہ جمعہ سے پہلے چار رکعات اور جمعہ کے بعد چار رکعات پڑھ لے ۔ مابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
21226- من كان منكم مصليا بعد الجمعة فليصل أربعا، فإن كان له شغل فركعتين في المسجد، وركعتين في البيت. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21226 ۔۔۔ جو شخص تم میں سے جمعہ کے بعد نماز پڑھے وہ چار رکعات پڑھے اگر اس کو کوئی کام ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو رکعات گھر میں پڑھ لے ۔ مابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
21227- من اغتسل يوم الجمعة فأحسن الغسل وتطهر فأحسن الطهور ولبس من أحسن ثيابه، ومس ما كتب الله له من طيب أو دهن أهله ثم أتى المسجد، فلم يلغ ولم يفرق بين اثنين غفر الله له ما بينه وبين الجمعة الأخرى.
"حم هـ ك عن أبي ذر".
"حم هـ ك عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21227 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور اچھی طرح غسل کیا ، پاکی حاصل کی اور اچھی طرح پاکی حاصل کی، اپنے پاس موجود کپڑوں میں سے اچھے کپڑے زیب تن کیے اور گھر میں موجود خوشبو لگائی یا تیل لگایا پھر مسجد میں آیا اور کوئی لغو کام نہ کیا اور نہ دو آدمیوں کے درمیان (بیٹھ کر) جدائی ڈالی تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس جمعے اور دوسرے جمعے کے دوران اس کے گناہوں کو معاف فرمادیں گے ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن ابی ذر (رض))
21228- من اغتسل يوم الجمعة غسل الجنابة، ثم راح في الساعة الأولى فكأنما قرب بدنة، ومن راح في الساعة الثانية، فكأنما قرب بقرة ومن راح في الساعة الثالثة فكأنما قرب كبشا أقرن، ومن راح في الساعة الرابعة فكأنما قرب دجاجة، ومن راح في الساعة الخامسة فكأنما قرب بيضة، فإذا خرج الإمام حضرت الملائكة يستمعون الذكر. "ق 23 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21228 ۔۔۔ جس شخص نے جمعہ کے دن جنابت والا غسل کیا ، پھر پہلی گھڑی میں جمعہ کے لیے گیا ، گویا اس نے اللہ کی راہ میں اونٹ دیا ، جو دوسری گھڑی میں گیا گویا اس نے اللہ کی را ہمیں گائے دی ، جو تیسری گھڑی میں گیا گویا اس نے اللہ کی راہ میں سینگوں والے مینڈھا دیا ، جو چوتھی گھڑی میں گیا اس نے مرغی اللہ کی راہ میں دی ، اور جو پانچویں گھڑی میں گیا گویا اس نے اللہ کی راہ میں انڈہ ہدیہ کیا ، پس جب امام نکلتا ہے تو ملائکہ خطبہ سننے کے لیے اندر حاضر ہوجاتے ہیں۔ (البخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، الترمذی ، النسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
21229 - من اغتسل يوم الجمعة، ثم أتى الجمعة فصلى ما قدر له ثم أنصت حتى يفرغ الإمام من خطبته، ثم يصلي معه غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وفضل ثلاثة أيام. "م عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21229 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا پھر جمعہ کو آیا اور مقدر میں لکھی نماز پڑھی پھر چپ رہا حتی کہ امام خطبہ سے فارغ ہوگیا پھر اس کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے دوسری جمعے تک اور مزید تین ایام تک کے گناہ معاف کردیئے جائں گے ۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
21230- من اغتسل يوم الجمعة واستاك ومس من طيب إن كان عنده ولبس من أحسن ثيابه، ثم خرج حتى أتى المسجد ولم يتخط رقاب الناس، ثم ركع ما شاء الله أن يركع، ثم أنصت إذا خرج الإمام فلم يتكلم حتى يفرغ من صلاته كانت كفارة لما بينها وبين الجمعة الأخرى. "حم د2 حب ك عن أبي سعيد وأبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21230 ۔۔۔ جو جمعہ کے دن غسل کرے ، مسواک کرے، خوشبو لگائے اگر اس کے پاس موجود ہو اور موجودہ کپڑوں سے عمدہ ترین کپڑے زیب تن کرے ، پھر گھر سے نکلے اور مسجد میں آئے ، اور لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے ، پھر جو اللہ چاہے نماز پڑھے ، پھر امام نکلے تو خاموش رہے حتی کہ امام نماز سے فارغ ہوجائے تو یہ جمعہ دوسرے جمعہ تک اس کے گناہوں کے لیے کفارہ ثابت ہوگا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد، الصحیح ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، عن ابی سعید و عن ابوہریرہ (رض))
21231- من اغتسل يوم الجمعة ومس من طيب امرأته إن كان لها ولبس من صالح ثيابه، ثم لم يتخط رقاب الناس ولم يلغ عند الموعظة كانت كفارة لما بينهما، ومن لغا وتخطى رقاب الناس كانت له ظهرا. "د عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21231 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا ، خوشبو لگائی اگر موجود ہو اور اچھے کپڑے زیب تن کیے پھر لوگوں کی گردنوں کو نہ پھاندا اور نہ خطبہ کے وقت کوئی لغو کام کیا تو یہ اس کے دونوں جمعوں کے درمیان گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا ، اور جس نے لغو بےکار کام کیا اور لوگوں کی گردنوں کو پھلانگا تو اس کے لیے فقط ظہر کی نماز ہوگی ، (ابوداؤد ، عن ابن عمرو (رض))
21232- إذا جاء أحدكم الجمعة فليغتسل وليستنظف. "ابن عساكر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21232 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کو آئے تو غسل کرلے اور پاکی و صفائی حاصل کرلے ۔ (ابن عساکر ، عن ابن عمرو (رض))
21233- إذا راح أحدكم إلى الجمعة فليغتسل. "خ عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21233 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے لیے جانا چاہے تو غسل کرلے ۔ (البخاری ، عن عمر (رض))
21234- اغتسلوا يوم الجمعة واغسلوا رؤسكم، وإن لم تكونوا جنبا، ومسوا1 من الطيب. "حم حب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21234 ۔۔۔ جمعہ کے روز غسل کرو اور اپنے سروں کو دھوؤ خواہ تم کو جنابت نہ پیش آئی ہو اور خوشبو لگاؤ (مسند احمد ، ابن حبان ، عن ابن عباس (رض))
21235- أيها الناس إذا كان هذا اليوم فاغتسلوا وليمس أحدكم أفضل ما يجد من دهنه وطيبه. "د ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21235 ۔۔۔ اے لوگو ! جب یہ دن ہو تو غسل کرلو اور جس کے پاس جو عمدہ ترین خوشبو یا تیل ہو وہ لگالے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم ، عن ابن عباس (رض))
21236- الغسل يوم الجمعة على كل حالم من الرجال، وعلى كل بالغ من النساء. "حب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21236 ۔۔۔ جمعہ کے دن ہر بالغ شخص پر غسل لازم ہے اسی طرح ہر بالغ عورت پر بھی ۔ (ابن حبان ، عن ابن عمرو (رض))
21237- من أتى الجمعة فليغتسل. "حم ن هـ عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ جمعہ کے دن غسل کے بارے میں :
21237 ۔۔۔ جو جمعہ کو آئے پہلے غسل کرلے ۔ (مسند احمد ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن عمر (رض))
21238- من غسل3 يوم الجمعة واغتسل، ثم بكر وابتكر ومشى ولم يركب ودنا من الإمام واستمع فأنصت ولم يلغ، كان له بكل خطوة يخطوها من بيته إلى المسجد عمل سنة أجر صيامها وقيامها. "حم ك حب عن أوس بن أوس".
তাহকীক: