কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৩১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21319 ۔۔۔ اس دن میں ایک ایسی ساعت ہے بندہ اس میں اپنے رب سے کوئی دعا نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کو قبول کرتے ہیں ، وہ وقت امام کے کھڑے ہونے کا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن میمونۃ بنت سعد (رض))
21319- فيه ساعة لا يدعو العبد فيها ربه إلا استجاب له ذلك حين يقوم الإمام. "طب عن ميمونة بنت سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21320 ۔۔۔ اس میں ایک ایسی ساعت ہے کوئی مسلمان بندہ کھڑا ہوا اللہ سے اس گھڑی میں کسی چیز کا سوال نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کو ضرور عطا کرتا ہے۔ (مؤطا امام مالک ، البخاری ، عن ابوہریرہ (رض))
21320- فيه ساعة لا يوافقها عبد مسلم وهو قائم يصلي يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه. "مالك خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21322 ۔۔۔ جس نے جمعے کے دن سات مرتبہ یہ کلمات کہے پھر اسی دن مرگیا تو جنت میں داخل ہوگا اور اسی طرح جس نے جمعہ کی رات میں یہ کلمات کہے اور پھر اس رات میں مرگیا تو وہ جنت میں داخل ہوگا : ” اللہم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی ، وانا عبدک وابن امتک وفی قبضتک ، ناصیتی بیدک امسیت علی عھدک ووعدک ما استطعت ، اعوذبک من شر ما صنعت ابوء بنعمتک وعلی ابوء بذ نبی ، فاغفرلی ذنوبی انہ لا یغفرالذنوب الا انت “۔ ے اللہ ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو نے مجھے پیدا کیا ہے ، میں تیرا بندہ ہوں اور تیری باندی کا بیٹا ہوں، تیری مٹھی میں ہوں ، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، میں تیرے عہد پر قائم ہوا اور تیرے وعدے پر مقدور بھر ، اے رب ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے کے شر سے میں تیری نعمت کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی ، میرے گناہوں کو بخش دے، بیشک تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، ابن النجار عن انس (رض))
21321- من قال بعد صلاة الجمعة وهو قاعد قبل أن يقوم من مجلسه: سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم وبحمده وأستغفر الله مائة مرة غفر الله له مائة ألف ذنب ولوالديه أربعة وعشرين ألف ذنب. "ابن السني والديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21323 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے بعد سورة فاتحہ ” قل ھو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق ، اور قل اعوذ برب الناس “۔ (چاروں سورتیں) پڑھیں تو اس کی آئندہ جمعے تک حفاظت کی جائے گی ۔ (ابن ابی شیبہ ، عن اسماء بنت ابی بکر (رض))
21322- من قال هؤلاء الكلمات يوم الجمعة سبع مرات فمات في ذلك اليوم دخل الجنة، ومن قالها في ليلة الجمعة فمات تلك الليلة

دخل الجنة، من قال: اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني، وأنا عبدك وابن أمتك، وفي قبضتك، ناصيتي بيدك، أمسيت على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت، أبوء بنعمتك علي وأبوء بذنبي، فاغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت. "هب وابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21324 ۔۔۔ تمہارے اس زمانے میں تمہارے رب کے مبارک جھونکے ہیں ، تم ان کو تلاش کرو ، شاید کوئی جھونکا تم کو چھو جائے تو کبھی اس کے بعد شقی نہ ہو گے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن محمد بن مسلمۃ (رض))
21323- من قرأ بعد الجمعة بفاتحة الكتاب و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} و {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} حفظ ما بينه وبين الجمعة الأخرى. "ش عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21325 ۔۔۔ زمانہ بھر خیر کی تلاش میں رہو، اللہ کی مبارک گھڑیاں حاصل کرو ، بیشک اللہ کی رحمت کے لمحات اسی کو حاصل ہوتے ہیں جس کے لیے پروردگار چاہتا ہے ، اللہ سے سوال کرو کہ تمہارے عیوب پر پردہ ڈالے اور تمہارے خطرات کو امن بخشے ۔ (ابن ابی الدنیا فی الفرج والحکیم شعب الایمان للبیہقی ، حلیۃ الاولیاء عن انس (رض) ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21324- إن لربكم في أيام دهركم نفحات فتعرضوا له لعله أن يصيبكم نفحة منها فلا تشقون بعدها أبدا. "طب عن محمد بن مسلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21326 ۔۔۔ سنت (عمل) دو سنتیں ہیں ،: ایک سنت فرض میں ہے اور ایک سنت غیر فرض میں ، وہ سنت جو فرض میں ہے اس کی اصل (دلیل) کتاب اللہ میں ہے لہٰذا اس کا لینا (اور اس پر عمل کرنا) ہدایت ہے اور اس کو چھوڑنا گمراہی ہے۔ اور وہ سنت (جو غیر فرض میں ہے) اس کی اصل کتاب اللہ میں نہیں ہے اس کو لینا فضیلت ہے اور اس کو چھوڑنا گناہ نہیں ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
21325- اطلبوا الخير دهركم كله، وتعرضوا لنفحات الله، فإن لله نفحات من رحمته يصيب بها من يشاء من عباده، وسلوا الله أن يستر عوراتكم وأن يؤمن روعاتكم. "ابن أبي الدنيا في الفرج والحكيم هب حل عن أنس؛ هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21327 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے : جس نے میرے ولی سے دشمنی مول لی میرا اس کو اعلان جنگ ہے ، اور کوئی بندہ میرا قرب حاصل نہیں کرتا مگر اسی چیز کے ساتھ جو میں نے اس پر فرض کی ہے۔ اور کوئی بندہ مسلسل نوافل کے ساتھ میرے قریب ہوتا رہتا ہے حتی کہ میں اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہوں ، جب میں اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہوں تو اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ،۔ اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں ، جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اس کو عطا کرتا ہوں۔ اگر وہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے تو میں اس کو پناہ دیتا ہوں ، اور میں کسی کام کو کرنے میں اتنا تردد کا شکار نہیں ہوتا (کہ کروں یا نہ کروں) جتنا مؤمن کی روح قبض کرنے میں تردد کرتا ہوں کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس کی اس بات کو ناپسند کرتا ہوں ۔ (البخاری عن ابوہریرہ (رض))
21326- السنة سنتان: سنة في فريضة، وسنة في غير فريضة، السنة التي في الفريضة، أصلها في كتاب الله تعالى أخذها هدى وتركها ضلالة، والسنة التي أصلها ليس في كتاب الله، الأخذ بها فضيلة وتركها ليس بخطيئة. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21328 ۔۔۔ دو ہلکی سی نفل نماز کی رکعات جن کا تم کچھ خیال نہیں کرتے جو انسان کے عمل کو بڑھاتی ہیں ، یہ میرے نزدیک تمہاری باقی دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔ (ابن المبارک ، عن ابوہریرہ (رض))
21327- إن الله تعالى قال: من عادى لي وليا فقد آذنته بالحرب، وما تقرب إلي عبدي بشيء أحب إلي مما افترضت عليه، ولا يزال عبدي يتقرب إلي بالنوافل حتى أحبه، فإذا أحببته كنت سمعه الذي يسمع به وبصره الذي يبصر به، ويده التي يبطش بها ورجله التي يمشي بها، وإن سألني لأعطينه وإن استعاذني لأعيذنه، وما ترددت عن شيء أنا فاعله ترددي عن نفس المؤمن يكره الموت، وأنا أكره مساءته. "خ عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21329 ۔۔۔ تجھ پر کثرت سجود لازمی ہے۔ بیشک جب بھی تو اللہ کے لیے ایک سجدہ بھی ادا کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ تجھے اس کے بدلے ایک درجہ بلند کردیتے ہیں اور ایک خطا مٹا دیتے ہیں۔ (مسند احمد ، الترمذی ، ابن ماجہ ، النسائی عن ثوبان وابی الدرداء (رض))
21328- ركعتان خفيفتان مما تحقرون وتنقلون يزيدهما هذا في عمله أحب إليه من بقية دنياكم. "ابن المبارك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21330 ۔۔۔ اللہ پاک نے کسی بندہ کو دو رکعت یا اس سے زیادہ نفل نماز سے بڑھ کر کسی چیز میں مصروف نہیں کیا بندہ جب تک نماز میں رہتا ہے نیکی اس کے سر پر انڈیلی جاتی رہتی ہے اور بندگان خدا اللہ عزوجل کا قرب اس چیز سے زیادہ افضل کسی دوسری شے کے ساتھ حاصل نہیں کرسکتے جو اس سے نکلی ہے یعنی قرآن ۔ (مسند احمد ، الترمذی عن ابی امامۃ (رض) 9
21329- عليك بكثرة السجود، فإنك لا تسجد لله سجدة إلا رفعك الله بها درجة، وحط عنك بها خطيئة. "حم م ت هـ ن عن ثوبان وأبي الدرداء"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21331 ۔۔۔ کسی بندے کو دنیا میں اس سے زیادہ افضل کوئی چیز عطا نہیں کی گئی کہ اس کو دو رکعت نماز پڑھنے کی توفیق مل جائے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
21330- ما أذن الله لعبد في شيء أفضل من ركعتين يصليهما أو أكثر من ركعتين، وإن البر ليذر فوق رأس العبد ما دام في صلاته وما تقرب العباد إلى الله عز وجل بأفضل مما خرج منه [يعني القرآن] .

"حم ت1 عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21332 ۔۔۔ دو ہلکی سی رکعتیں بھی دنیا اور جو کچھ دنیا پر ہے سب سے بہتر ہیں اور اگر تم وہ عمل کرتے جس کا تم کو حکم دیا گیا ہے تو تم بغیر محنت اور بغیر ذلت کے کھاتے پیتے ۔ (سمویہ ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
21331- ما أوتي عبد في هذه الدنيا خيرا له من أن يؤذن له في ركعتين يصليهما. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21333 ۔۔۔ آدمی کا نفل نماز گھر میں پڑھنا ایسی جگہ پڑھنے سے جہاں اس کو لوگ دیکھتے ہوں اس قدر فضیلت رکھتا ہے جس قدر فرض کو نفل پر فضیلت و برتری حاصل ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن صھیب بن النعمان)
21332- ركعتان خفيفتان خير من الدنيا وما عليها، ولو أنكم تفعلون ما أمرتم به لأكلتم غير أذرعاء ولا أشقياء. "سمويه طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21334 ۔۔۔ فرض مسجد میں اور نفل نماز گھر میں ہو ۔ (مسند ابی یعلی عن عمر (رض))
21333- فضل صلاة الرجل في بيته على صلاته حيث يراه الناس كفضل المكتوبة على النافلة. "طب عن صهيب بن النعمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21335 ۔۔۔ جس نے دو رکعت (نفل نماز) ایسی تنہائی میں پڑھیں جہاں اس کو اللہ اور ملائکہ کے سوا کوئی نہ دیکھتا ہو تو اس کے لیے جہنم سے نجات لکھ دی جائے گی ، (ابن عساکر عن جابر (رض))
21334- الفريضة في المسجد، والتطوع في البيت. "ع عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21336 ۔۔۔ آدمی کا اپنے گھر میں نفل نماز پڑھنا لوگوں کے پاس نفل نماز پڑھنے سے ایسی فضیلت رکھتا ہے جیسی فرض نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا اکیلے فرض کے پڑھنے پر فضیلت رکھتا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، عن رجل)
21335- من صلى ركعتين في خلاء لا يراه الناس إلا الله والملائكة كتب له براءة من النار. "ابن عساكر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21337 ۔۔۔ فرض نماز کے سوا ہر نماز گھر میں پڑھنے کی زیادہ فضیلت اور برتری ہے۔ (البخاری عن زید بن ثابت (رض))
21336- تطوع الرجل في بيته يزيد على تطوعه عند الناس كفضل صلاة الرجل في جماعة على صلاته وحده. "ش عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21338 ۔۔۔ اے لوگو ! اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو اور گھروں میں نوافل پڑھنا ہرگز نہ چھوڑو۔ (الدارقطنی فی الافراد عن انس (رض) ، و جابر (رض))
21337- فإن أفضل الصلاة صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة. "خ عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ نفل نمازوں کے بارے میں : اس میں تین فصول ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ نوافل سے متعلق ترغیبات اور فضائل :
21339 ۔۔۔ کسی کا گھر میں نماز پڑھنا میری اس مسجد میں نماز پڑھنے سے زیادہ افضل ہے سوائے فرض نماز کے ۔ (ابوداؤد عن زید بن ثابت (رض) ، ابن عساکر ، عن ابن عمرو (رض))
21338- صلوا أيها الناس في بيوتكم، ولا تتركوا النوافل فيها. "قط في الأفراد عن أنس وجابر".
tahqiq

তাহকীক: